Tag: مداح خاتون

  • ارجیت سنگھ کو لائیو پرفارمنس کے دوران خاتون نے زخمی کردیا

    ارجیت سنگھ کو لائیو پرفارمنس کے دوران خاتون نے زخمی کردیا

    مہاراشٹرا: بھارت کے معروف گلوکار ارجیت سنگھ کو لائیو پرفارمنس کے دوران  مداح خاتون نے ہاتھ کھینچ کر زخمی کر دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجیت سنگھ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں لائیو پرفارمنس دے رہے تھے کہ اس دوران ایک خاتون مداح نے اُن کا ہاتھ کھینچ کر زخمی کر دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arjit Singh (@arjit_singh.___)

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کنسرٹ میں ارجیت سنگھ کے مداح محوِ سماعت تھے، اس دوران اُن کے قریب ایک مداح آئیں اور ارجیت سنگھ سے بات کرنے لگیں۔

    ارجیت سنگھ بھی مداح سے پرسکون انداز میں بات کرتے دکھائی دیئے، اس دوران مداح نے ارجیت سنگھ کا ہاتھ پکڑ کر کھینچا اور گلوکار کو زخمی کر دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arjit Singh (@arjit_singh.___)

    اس واقع سے متعلق ارجیت سنگھ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارجیت سنگھ اپنی مداح کو اسٹیج پر بلا رہے ہیں جبکہ مداح اُنہیں نیچے کی جانب کھینچ رہی ہے۔

    ارجیت سنگھ نے زخمی ہوجانے کے باوجود اپنی پرفارمنس جاری رکھی کنسرٹ میں موجود تمام مداح لطف اندوز ہوتے رہے۔

  • مودی کی مداح خاتون کی دلت اقلیت کو مغلظات بکنے کی ویڈیو وائرل

    مودی کی مداح خاتون کی دلت اقلیت کو مغلظات بکنے کی ویڈیو وائرل

    نئی دہلی : مودی کی مداح خاتون کی دلت اقلیتوں کو سب و شتم کا نشانہ بنانے اور نفرت کا اظہار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر میں بھارت میں اعلیٰ ذات سمجھے جانے والی برہمن سے تعلق رکھنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون دلت اقلیت سے ناصرف شدید نفرت کا اظہار کر رہی ہیں بلکہ غیر اخلاقی زبان بھی استعمال کر رہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں کوٹے کی وجہ سے دلت اقلیتوں کو برے القاب سے پکارنے والی خاتون وزیراعظم نریندرا مودی کی تعریفوں کے پل باندھ رہی ہیں اور واشگاف الفاظ میں مودی سرکار کی اقلیتوں کے خلاف نفرت آمیز پالیسی کی مداح ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام سے گجرات کے قصاب کا عالمی لقب حاصل کرنے والے نریندرا مودی کی ساری سیاست اقلیتوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور اکھنڈ بھارت کے کبھی نہ پورا ہونے والے سوشے پر انحصار کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ نریندر مودی کے دور حکومت میں مسلمانوں اور دلتوں سمیت دیگر اقلیتوں کے لیے زمین تنگ کردی گئی۔