Tag: مداح

  • شاہ رخ خان کے ہمشکل نے مداحوں کو چونکا دیا

    شاہ رخ خان کے ہمشکل نے مداحوں کو چونکا دیا

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ہمشکل نے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرلی، مداح ان کی شاہ رخ خان سے اس قدر مشابہت پر حیران ہیں۔

    ابراہیم قادری نامی اس شخص کی شاہ رخ خان سے مماثلت چونکا دینے والی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ibrahim qadri (@ibrahim__qadri)

    ابراہیم قادری کے بالوں اور ملبوسات کا انداز بھی شاہ رخ خان سے ملتا جلتا ہے اور انٹرنیٹ پر اس کی موجودگی نے متعدد افراد کو دنگ کردیا ہے، جن کی جانب سے شاہ رخ خان اور ابراہیم قادری کی مماثلت پر تبصرے کیے جارہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ibrahim qadri (@ibrahim__qadri)

    ابراہیم قادری صرف کنگ خان کے ہمشکل ہی نہیں بلکہ ان کے بہت بڑے مداح بھی ہیں۔ سوشل میڈیا پر مقبول اس صارف نے ان کی نقل کے ذریعے شاہ رخ خان کو خراج تحسین پیش کرنے کا ذریعہ ڈھونڈا ہے۔

    ان کے انسٹا گرام پر 53 ہزار سے زیادہ فالورز ہیں جس میں وہ شاہ رخ خان کے انداز میں تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ibrahim qadri (@ibrahim__qadri)

    کئی بار ابراہیم قادری کو شاہ رخ خان کے کچھ مداحوں کی جانب سے ان کے پسندیدہ اسٹار کی نقل کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

  • صلاح کا ایک انوکھا مداح، جسے دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

    صلاح کا ایک انوکھا مداح، جسے دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

    لندن: اسٹار فٹ بالر محمد صلاح کا ایک ایسا مداح سامنے آیا ہے، جس نے سب کو گرویدہ بنا لیا.

    تفصیلات کے مطابق لیورپول کے  اسٹرائیکر محمد صلاح کا شمار دنیائے فٹ بال کی ممتاز شخصیات میں ہوتا ہے. ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں‌ ہے.

    مصری کنگ کہلانے والے محمد صلاح کے مداحوں نے ان کے لیے ایک خصوصی نغمہ تیار کیا تھا، جو وہ میچ کے دوران گنگناتے ہیں.

    صلاح کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسی گیت میں‌ مداح یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر صلاح گول اسکور کرتا رہا، تو وہ بھی ایک دن اسلام قبول کر لیں گے.

    اب صلاح کا ایک اور مداح سامنے آیا ہے، جو کوئی انسان نہیں، بلکہ ایک طوطا ہے.

    جی ہاں ، طوطے بھی مصری اسٹار کا بڑا مداح ہے اور ’محمد صلاح، محمد صلاح‘ کا گیت گنگناتا ہے۔

    یہ ایک سرمئی رنگ افریقی کا طوطا ہے جس کا نام ’کیلو‘ ہے، جس کی عمر پانچ برس ہے. اس طوطے کی مالکن لنڈا نامی ایک خاتون ہیں.

    اس طوطا کی دل چسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی اور  عالمی میڈیا کی توجہ کا محور بن گئی ہے۔

  • ملائیشیا کی خاتون اول وزیراعظم عمران خان کی مداح

    ملائیشیا کی خاتون اول وزیراعظم عمران خان کی مداح

    کوالالمپور: ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی اہلیہ سیتی محمد علی وزیراعظم عمران خان کی مداح نکلیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنے ہم منصب مہاتیرمحمد سے ملاقات کی تو پتہ چلا کہ ان کی اہلیہ عمران خان کی مداح ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹراکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملائیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد کی اہلیہ نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ کیا میں آپ کا ہاتھ تھام کر تصویر کھنچواسکتی ہوں؟۔ جس پر انہوں نے جواب دیا جی ضرور اور پھر تصویر کھنچوائی۔

    اس موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد سمیت تمام افراد کے چہروں پر مسکراہٹ بکھر گئی۔

    مہاتیر محمد اورمجھےعوام نے کرپشن کے خلاف ووٹ دیا‘ وزیراعظم عمران خان


    ملائیشیا کے دورے پرگئے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ ملائیشیا نے مہاتیرمحمد کی قیادت میں تیزی سے ترقی کی، ان کے ماضی کے تجربات سے سیکھنے کے لیے ملائیشیا آئے ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان منگل کی رات ملائیشیا کے دورے پر کوالالمپور پہنچے تھے جہاں ملائیشیا کے نائب وزیرخارجہ اور حکومت ملائیشیا کے دفتروزیراعظم کے نائب وزیرنے ان کا استقبال کیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر، اور مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان اس سے قبل سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات جا چکے ہیں۔

  • سپراسٹار محمد صلاح کا مجسمہ شدید تنقید کی زد پر

    سپراسٹار محمد صلاح کا مجسمہ شدید تنقید کی زد پر

    لندن: مصر سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹ بالر محمد صلاح‌ کے نئے مجسمے کو شدید تنقید کا سامنا ہے.

    تفصیلات کے مطابق انگلش کلب لیورپول سے کھیلنے والے محمد صلاح‌  کے مجسمے کی مصر کے شہر  شرم الشیخ میں اتوار کے روز ورلڈ یوتھ فورم میں نقاب کشائی ہوئی.

    آرٹسٹ نے مصری اسٹار کے گول اسکور کرنے کے بعد جشن منانے کے مخصوص انداز کو مجسمے میں  ڈھالا، البتہ مداحوں کو یہ مجسمہ قطعی پسند نہیں‌ آیا اور اس پر ہر طرف سے تنقید کے تیر برسنے لگے.

    سوشل میڈیا پر  اسے ممتاز پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے گذشتہ برس سامنے آنے والے مجسمے سے بھی بدتر قرار دیا گیا.

    یاد رہے کہ گذشتہ سال مدیرہ ہوائی اڈے پر ایمانیوئل کا بنایا ہوا رونالڈو کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا، جس پر کڑی تنقید کی گئی.

    کچھ ایسا ہی معاملہ محمد صلاح کا مجسمہ بنانے والے فن کار مائے عبداللہ کے ساتھ پیش آیا، مجسمہ ساز کا موقف تھا کہ فن پارے کے پیچھے یہ خیال تھا کہ محمد صلاح مصری نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔

    نقاب کشائی کے موقع پر یوتھ فورم میں مصری صدر  عبدالفتح السیسی سمیت ہزاروں لوگ شریک تھے.

    مداحوں‌ کو شکوہ تھا کہ یہ مجسمہ مصری اسٹار محمد صلاح کے بجائے گلوکار لیو سیئر یا فلم ہوم الون کے کردار مارئوو سے زیادہ مماثلت رکھتا ہے۔

  • سپراسٹار عامر خان کے مداحوں کے لیے مایوس کن خبر

    سپراسٹار عامر خان کے مداحوں کے لیے مایوس کن خبر

    ممبئی: نیا سال سپراسٹار عامر خان کے مداحوں کے لیے مایوس کن ثابت ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ”ٹھگ آف ہندوستان“ میں اپنے من پسند ہیرو کو ایکشن میں دیکھنے کے بعد شاید عامر خان کے مداح اگلے بر س انھیں بڑے پردے پر نہ دیکھ سکیں۔

    یاد رہے کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے عامر خان کی کی میگا بجٹ فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ رواں برس 8 نومبر کو ریلیز ہورہی ہے، جس میں امتیابھ بچن اور قطرینا کیف بھی ایکشن میں نظر آئے ہیں۔ البتہ یہ خبر گردش میں ہے کہ عامر خان اگلے برس کوئی فلم نہیں کریں گے۔

    ایک ہندوستانی ویب سائٹس کے مطابق اگلے برس عامر خان کی کلی توجہ اپنے مقبول ترین سماجی شو ستیا میوجیاتی پر مرکوز رہے گی۔

    توقع کی جارہی ہے کہ اس میں وہ ”می ٹو“ کے تحت شروع ہونے والے جنسی ہراسانی کے معاملے کو اٹھائیں گے۔

    اطلاعات کے مطابق پروگرام کی ٹیم اس ضمن میں کام مکمل کر چکی ہے اور پروگرام میں کئی خواتین اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور مظالم کی کہانی بیان کریں گی۔


    مزید پڑھیں: کترینہ کی مدد کر کے امیتابھ اور عامر خان نے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل


    کیوں کہ مسٹر پرفیکشنسٹ ہر  پراجیکٹ کو اپنا سو فی صد دیتے ہیں، اس لیے یہ خبر گردش میں ہے کہ شاید اب وہ کئی فلم سائن نہ کریں اور اگلے برس ان کے مداح انھیں بڑی اسکرین پر دیکھنے سے محروم رہیں۔

    یاد رہے کہ 2012  میں شروع ہونے والے اس شو کے تین شوز نشر ہوچکے ہیں، جن میں اہم سماجی مسائل کو اجاگر کیا گیا۔

  • رونالڈو کے لیے معذور ایرانی مداح کا انوکھا تحفہ

    رونالڈو کے لیے معذور ایرانی مداح کا انوکھا تحفہ

    معروف پرتگالی فٹبالر کرسچیانو رونالڈو کی ایک معذور مداح نے پاؤں سے ان کی شاندار تصویر بنا ڈالی۔

    ایران سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت فنکارہ فاطمہ حمامی دماغی کمزوری کا شکار ہے۔ اسے مصوری کا بے حد شوق ہے اور اپنے شوق کی تکمیل کے لیے اس نے اپنی معذوری کو آڑے نہیں آنے دیا۔

    طویل ریاضت کے بعد اب وہ اپنے پاؤں کی انگلیوں سے برش پکڑ کر مصوری کرتی ہے اور اس میں نہایت مہارت حاصل کر چکی ہے۔

    فاطمہ فٹ بال کی بھی بے حد شوقین ہے اور اس نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی رونالڈو کی نہایت خوبصورت تصویر بنائی ہے جسے انٹرنیٹ پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    وہ اس سے قبل اپنے ایک اور پسندیدہ ایرانی فٹ بالر علی داعی کی تصویر بھی بنا چکی ہے جسے خود علی داعی نے بے حد پسند کیا اور فاطمہ کے حوصلے کی تعریف کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سلمان اور کترینہ کی کیمسٹری پھرملنے لگی؟

    سلمان اور کترینہ کی کیمسٹری پھرملنے لگی؟

    آسٹریا: سپراسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کا مداحوں کے لیے بڑاتحفہ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سے قبل دونوں اسٹارز کےنئےفوٹوشوٹ کی تصاویرمنظرعام پرآگئیں۔

    تفصیلات کےمطابق فلم انڈسٹری کےحقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹارسلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف ان دنوں آسٹریا میں اپنی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    میڈیا رپوٹس کےمطابق حال ہی میں دونوں اسٹارز کی فلم شوٹنگ سے قبل کیے جانے والے فوٹوشوٹ کی تصاویر انٹرنیٹ پروائرل ہوچکی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیاگیاہے۔

    s3

    سلمان خان اور کترینہ کیف کی ان نئی تصاویر نےایک بار پھر قیاس آرائیوں کو جنم دیا کہ کیا دونوں ایک بار پھر ایک دوسرےکےقریب آگئےہیں؟۔

    مزید پڑھیں:سلمان خان کترینہ کیف پرایک بارپھرمہربان

    خیال رہےکہ حال ہی میں کترینہ کیف فلمی کیریئر میں مسلسل ناکام فلموں کے باعث شدیدپریشانی کا شکار تھیں اور شاید یہی وجہ تھی کہ ان کےدوست سلمان خان نےانہیں اپنی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘میں بطور ہیروئن لینے کافیصلہ کیاتھا۔

    s2

    سپراسٹار سلمان خان اس فلم میں ایکشن کردار نبھارہے ہیں اور فلم کے سب سے خوفناک منظر میں وہ بھیڑیوں کے ساتھ لڑتے ہوئےنظر آئیں گے۔

    یاد رہےکہ بالی ووڈ کےسپراسٹار سلمان خان اور باربی ڈول کتریہ کیف 4سال بعد ایک بار پھر’ایک تھا ٹائیگر‘ کے سیکوئل’ٹائیگر زندہ ہے‘میں جلوہ گرہوں گے۔

    s1

    واضح رہےکہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘ رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

  • کیا آپ نےکرس گیل کو اردو بولتے دیکھا ہے

    کیا آپ نےکرس گیل کو اردو بولتے دیکھا ہے

    کراچی : کرکٹ کی دنیا میں چوکوں،چھکوں کے بادشاہ کے نام سے پہچانے جانے والے آل راؤنڈرکرس گیل کو کیا آپ نے اردو بولتے دیکھا ہے؟اگر نہیں تو اب دیکھ لیں۔

    تفصیلات کےمطابق ویسٹ انڈیزکےمایہ نازآل راؤنڈر کرس گیل کے انداز ہی نرالے ہیں۔کرکٹ کا کھیل ہو یا ان کی ذاتی زندگی،وہ ہمیشہ کچھ نیا کرکے اپنے مداحوں کو چونکا دیتے ہیں۔

    باؤلرز کے لیے خوف کی علامت سمجھے جانے والے آل راؤنڈرگرس گیل نے اے آر وائی نیوز کے اینکر وسیم بادامی سے اردو زبان میں گفتگوکرکےمداحوں کو حیران کردیا۔

    کرس گیل کی اردو سننے کےلیےویڈیو کے لنک پرکلک کریں


    ویسٹ انڈیزکےاسٹار آل راؤنڈر کرس گیل اگلےماہ دبئی میں ہونے والی پاکستان سپرلیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

    واضح رہےکہ اس سے قبل گزشتہ ماہ دسمبر میں کرسمس کے موقع پرسوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر اپ لوڈ کی تھی جس میں وہ انہوں نےداڑھی اور مونچھیں رکھی ہوئی ہیں۔

    chris

  • ناروے کی وزیراعظم پوکی مون گیم کی مداح

    ناروے کی وزیراعظم پوکی مون گیم کی مداح

    اوسلو: ناروے کی خاتون وزیراعظم ارنا سلبرگ بھی دنیا کے مقبول ترین گیم پوکی مون گو کی مداح نکلیں،پارلمینٹ اجلاس کے دوران وہ ویڈیو گیم کھیلتی رہیں۔

    تفصیلات کےمطابق پوکی مون گوگیم کی مقبولیت میں ہرگزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہاہےاور اب یہ ویڈیوگیم ناروے کے سیاستدانوں میں بھی مقبول ہونے لگا ہے۔

    پوکی مون گیم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یورپ کی ترقی یافتہ ریاست ناروے کی وزیراعظم پارلمینٹ کے اجلاس کے دوران اس گیم کو کھلینے میں اس قدر مصروف تھیں کہ انہیں پتہ ہی نہیں چلاکہ کیمرے کی آنکھ نے کب وہ مناظر محفوظ کرلیے۔

    خیال رہےکہ پوکی مون گیم کا بخار صرف وزیراعظم تک محدود نہیں اس سے قبل ناروے لبرل پارٹی کی لیڈر ترینےسکائے گرانڈے بھی رواں سال اگست میں نیشنل سیکورٹی کی میٹنگ کے دوران گیم کھیلنے میں مصروف تھیں۔

    مزیدپڑھیں:تنخواہ میں پوکے مون کھیلنے کے لیے اضافی رقم

    واضح رہے رواں سال اگست میں ڈنمارک کی کمپنی نے خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے امیدواروں کو تنخواہ میں ورچوئل ریئلٹی پر مبنی گیم پوکے مون گو کھیلنے کے لیے لیے الگ رقم3700ڈالر دینے کی پیشکش کی تھی۔

  • ٹوئنکل کھنہ کا ٹوئٹر پر مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر انوکھا جواب

    ٹوئنکل کھنہ کا ٹوئٹر پر مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر انوکھا جواب

    ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ اور اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے ٹوئٹر پر مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر انوکھا جواب دیا۔

    بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداح کی جانب سے اپنے خاندانی نام کے حوالے سے منفرد جواب دے کر حیران کردیا ۔سال 2001 میں اکشے کمار کے ساتھ شادی کرنے کے بعد ٹوئنكل کھنہ نے فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا تھا،جس کے بعد انہوں انٹیرئر ڈیزائینگ اور کالمسٹ کے طور پر کام کیا ۔ لیکن شادی کے پندرہ برس گزرنے کے بعد بھی انہوں اپنا خاندانی نام ’کھنہ ‘ تبدیل نہیں کیا ۔

    تاہم اسی حوالے سے ٹوئٹر پر ان کے ایک مداح نے سوال کیا کہ شادی کے پندرہ برس بعد بھی آپ نے اپنا نام ’کھنہ‘ سے ’کمار‘ میں تبدیل کیوں نہیں کیا ؟

    جس کے جواب میں اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کا کہنا تھا کہ شادی کوئی برانڈ نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ ان کے نام کے ساتھ کھنہ ہمیشہ رہے گا ۔مداح کے سوال پر اداکارہ ناراض بھی ہوئیں انہوں نے کہا کہ جس طرح سختی سے بار بار یہ سوال پوچھا اس طرح کسی نے نہیں پوچھا ۔

    اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے بطور اداکارہ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1995 میں آئی فلم’برسات‘‘ سے کیااس فلم میں ان کے مقابل ہیرو کا کردار بابی دیول نے نبھایا تھا، یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی اوران کی اداکاری کو کافی سراہا گیا۔

    ٹوئنکل کھنہ کا شمار ان گنی چنی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نےتینوں خان کے ساتھ کام کیا ہے، انہوں نے 1998 میں سلمان خان کے ساتھ ’’جب پیارکسی سے ہوتا ہے ‘‘، 1999 میں شاہ رخ خان کے ساتھ بادشاہ اور 2000 میں عامر خان کے ساتھ ’’میلہ‘‘ فلم میں کام کیا ہے۔

    اس کے علاوہ انہوں نے اکشے کمار، سیف علی خان ، اجے دیوگن جیسے بڑے ستاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔