Tag: مدت

  • سعودی اقامہ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

    سعودی اقامہ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

    ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے اقامے کی مدت میں کسی فیس کے بغیر 3 ماہ کے لیے توسیع کردی جائے گی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ سعودیہ میں مقیم غیر ملکیوں کے اقامے (رہائشی پرمٹ) کی مدت میں کسی فیس کے بغیر خود بخود 3 ماہ کے لیے توسیع کردی جائے گی۔

    محکمہ پاسپورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق نجی شعبے کےغیر ملکی کارکنان پر ہوگا جن کے اقامے کی معیاد ختم ہوچکی ہے، یا 18 مارچ کے بعد اور 30 جون تک ختم ہوگی، چاہے وہ افراد مملکت میں موجود ہیں یا نہیں۔

    ایسے تمام غیر ملکیوں کو انفرادی طور پر ٹیکسٹ میسج کے ذریعے اقامے کی توسیع کے بارے میں مطلع کردیا جائے گا۔

    محکمہ پاسپورٹ کے مطابق یہ قدم سعودی حکومت کی طرف سے کرونا وائرس کے باعث مالی اور معاشی رکاوٹ کو دور کرنے کی تازہ ترین کوشش ہے۔

    سعودی حکومت نجی اداروں اور اقتصادی سرگرمیوں پر کرونا وائرس سے پڑنے والے نقصانات کا بوجھ کم کرنے کے لیے کئی اہم اقدامات کا اعلان کر چکی ہے۔

    وائرس کے نقصانات سے اداروں کو بچانے کے لیے کئی ہنگامی پروگرام، اسکیمیں اور اقدامات طے کیے گئے ہیں۔

  • انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹرعہدے کی مدت ختم، توسیع نہ لینے کا اعلان

    انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹرعہدے کی مدت ختم، توسیع نہ لینے کا اعلان

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے عہدے کی مدت ختم ہوگئی، چیف سلیکٹر نے کہا ہے کہ مدت میں توسیع کے بجائے نئےشخص کو عہدے پر دیکھنا چاہتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر و مایہ ناز بلے باز انضمام الحق کی مدت ذمہ داری ختم ہوگئی، انضمام نے 30جولائی کےبعدمزیدذمہ داریاں نبھانے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈسلیکشن کےعلاوہ کسی اورکام کی ہدایت کرےگاتومیں حاضرہوں۔

    اس بات کا اعلان انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انضمام الحق نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی سی بی سےبات کی تھی عہدے کی مدت میں توسیع نہیں چاہتا، فیصلہ کیاہے کہ نئےلوگوں کونئی سوچ کےساتھ آگےآناچاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سےسوا3سال پہلےعہدہ قبول کیاتھا، آگےمختلف سیریز ہیں،چیمپئنزٹرافی،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی ہےلہذا آنےوالےلوگوں کوپوراوقت ملناچاہیے۔

    انضمام کا کہنا تھا کہ نئےلوگوں کوموقع ملناچاہیے،ٹیم کی بہتری کے لیے جوکچھ کرسکتاتھاوہ3ساڑھے3سال میں کیا،پی سی بی کاشکرگزارہوں کہ انہوں نے مجھےفری ہینڈدیا اوراپنی مدت پوری کی۔

    انضمام الحق نے بتایا کہ پلیئنگ الیون میں کپتان اورکوچ کافیصلہ ہوتاہے میرامشورہ ہوتاہے،جبکہ 15لڑکوں کےفیصلوں میں میرافیصلہ اوران کامشورہ ہوتاہے۔

    انہوں نے کہا کہ بورڈسلیکشن کےعلاوہ کسی اورکام کی ہدایت کرےگاتومیں حاضرہوں،بورڈسلیکشن کی ہدایت کرتاہےتومیں معذرت کروں گا،سلیکٹرنہیں بنوں گا،کوئی اورعہدہ لینےکیلئےتیارہوں۔

    چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اورکھلاڑیوں کامشکورہوں،سب نےبھرپورسپورٹ کیا،بورڈسےکسی آفرپرکوئی بات نہیں ہوئی،ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی پرفارمنس اچھی رہی ہے،ورلڈکپ فائنل میں پہنچنےوالی دونوں ٹیموں کوپاکستان نےہرایاتھا اگر قسمت ساتھ دیتی تو ہم یہ ورلڈ جیت سکتے تھے۔

    انضمام الحق نے بتایا کہ شعیب ملک کوپرفارمنس کی بنیادپرمنتخب کیاگیاتھا، امام سےمتعلق مجھ سےسوال کامطلب پوری مینجمنٹ پرسوالیہ نشان ہے بس اتنی کی درخواست ہےکہ کھلاڑی کی کارکردگی پربات کریں ذاتیات پرنہیں۔

  • دھرنوں سے گھبرانے والے نہیں، یہ بھی سیاست کا حصہ ہیں ‘خواجہ آصف

    دھرنوں سے گھبرانے والے نہیں، یہ بھی سیاست کا حصہ ہیں ‘خواجہ آصف

    لندن: وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت اوراسمبلیاں مدت پوری کریں گی، دھرنوں سے گھبرانے والے نہیں، یہ بھی سیاست کا حصہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کے حالات بہتر ہیں جبکہ حکومت اپنے ایجنڈے کا زیادہ تر حصہ پورا کرچکی ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے غیر مستحکم ہونے کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حالات بہترہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا الائنس بنانا اور مخالفت کرنا ان کا حق ہے، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ ملک میں 80 کی دہائی میں افغان جنگ کی وجہ سے مذہبی شدت پسندی بڑھی، پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہوا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ثالثی کا کردار ادا کرنا کوئی تشویش کی بات نہیں ہے، مذہبی انتہاپسندی کواعتدال پسندی میں تبدیل کریں گے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ لندن میں آفیشل میٹنگ کے لیے جہاں سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکرقومی اسمبلی نے اپنے بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ اسمبلی مدت پوری نہ کرسکے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔