Tag: مدت ملازمت میں توسیع

  • چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا مدت ملازمت میں توسیع لینے سے صاف انکار

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا مدت ملازمت میں توسیع لینے سے صاف انکار

    اسلام آباد : چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے انکار کردیا اور کہا باقی تمام ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع کر بھی دیں تب بھی میں قبول نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے نئے عدالتی سال کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کی ، صحافی نے سوال کیا راناثنانےکہاتمام ججزکی عمربڑھا دی جائےتوآپ بھی توسیع لینےپرمتفق ہیں تو چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ صاحب کومیرےسامنےلےآئیں۔

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے بتایا کہ ایک میٹنگ میں اعظم نذیرتارڑسےبات ہوئی تھی، میٹنگ میں جسٹس منصور علی شاہ اور اٹارنی جنرل بھی موجودتھے، اس میٹنگ میں راناثنااللہ نہیں تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں وزیرقانون نےکہا تمام چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کررہےہیں تو میں نے کہا باقی تمام ججزکی مدت ملازمت بڑھا دیں میں قبول نہیں کروں گا، مجھے تو یہ نہیں پتہ کہ کل میں زندہ رہوں گابھی یانہیں۔

    صحافی نے سوال کیا کہ 6ججزکےخط کامعاملہ سماعت کےلئےمقررکیوں نہیں ہورہا؟ تو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بتایا کہ  6ججزکاخط سماعت کےلئےکمیٹی نےمقررکرناہے، جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت خراب تھی اس وجہ سےبینچ نہیں بن پارہاتھا۔

  • ایئر چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی ایڈوائس صدر کو ارسال

    ایئر چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی ایڈوائس صدر کو ارسال

    اسلام آباد: ایئر چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی ایڈوائس صدر کو ارسال کر دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کی ایڈوائس صدر کو ارسال کر دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر چیف کی مدت ملازمت میں ایک سال توسیع کی سفارش کی گئی ہے، ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت کل مکمل ہو رہی ہے۔

  • اپوزیشن کا  چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف عدالت جانے کا عندیہ

    اپوزیشن کا چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف عدالت جانے کا عندیہ

    اسلام آباد : اپوزیشن نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف عدالت جانےکاعندیہ دے دیا ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ نیب میڈیا ٹرائل چاہتا ہے تو اب ہم بھی میڈیا کےذریعےجواب دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق  سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع سپریم کورٹ میں چیلنج ہوجائے گی ، اپوزیشن تیار بیٹھی ہے، کسی طریقے سے بھی چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع پر سپریم کورٹ جائیں گے۔

    سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نیب والے ایسے ہی میرے خلاف میڈیا ٹرائل چلاتے رہتے ہیں،  نیب نے جو جواب جمع کرایا اس کا جواب میں اب میڈیا کے ذریعے دوں گا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا نیب میڈیا ٹرائل چاہتا ہے تو اب ہم بھی میڈیا کےذریعےجواب دینگے،  نیب والے کسی منی چینجرکو پکڑ کر شوشا چھوڑ دیتے ہیں اور جب کچھ ثابت کر نہیں پا رہی تو میڈیا ٹرائل کررہےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو زبردستی بلاکر پلی بارگین کیا جاتا ہے، چیئرمین نیب بلیک میل ہوتے ہیں ان پر دباؤڈالا جاتا ہے۔

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ترمیمی بل تیار

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ترمیمی بل تیار

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ترمیمی بل تیار کر لیا گیا ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ترمیمی بل تیار کر لیا، کابینہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کےترمیمی بل کی منظوری دےگی، کابینہ کی منظوری کے بعدآرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6ماہ کی توسیع کرتے ہوئے حکومت کا نوٹی فکیشن مشروط طور پر منظور کرلیا تھا اور کہا تھا آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

    سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق قانون سازی کے لئے حکومت کو پارلیمنٹ کا پابند کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے 6 ماہ میں آرٹیکل 243 کی وسعت کا تعین کیا جائے۔

    مزید پڑھیں : سپریم کورٹ نے آرمی چیف سے متعلق قانون سازی کیلئے حکومت کو پارلیمنٹ کا پابند کر دیا

    فیصلے میں کہا گیا تھا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع چیلنج کی گئی، حکومت نے یقین دلایا 6 ماہ میں اس معاملے پر قانون سازی ہوگی، حکومت نے 6 ماہ میں قانون سازی کی تحریری یقین دہانی کرائی، 6 ماہ بعداس سلسلے میں کی گئی قانون سازی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ اس معاملے پرقانون سازی کرناپارلیمنٹ کااختیار ہے ، قانون سازی کے لئے معاملہ پارلیمنٹ بھیجا جائے، تحمل کا مظاہرہ کرکے معاملہ پارلیمنٹ پر چھوڑتے ہیں، پارلیمنٹ آرٹیکل 243 اور ملٹری ریگولیشن 255 کے سقم دور کرے۔

  • بڑی خبر: صدر مملکت آرمی چیف کی دوبارہ تقرری کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر چکے

    بڑی خبر: صدر مملکت آرمی چیف کی دوبارہ تقرری کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر چکے

    اسلام آباد: آرمی چیف کی دوبارہ تقرری کے حوالے سے موجود ابہام ختم ہو گیا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دوبارہ تقرری کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں یہ بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ آرمی چیف کی دوبارہ تقرری کے نوٹیفکیشن پر دستخط ہو چکے ہیں۔

    کاشف عباسی نے پروگرام میں بتایا کہ صدر مملکت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مزید 3 سال کے لیے تقرری کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیے ہیں۔

    بتایا گیا کہ آرمی چیف کی دوبارہ تقرری کی تمام کاغذی کارروائی اگست میں ہو گئی تھی، آرمی چیف کی دوبارہ تقرری کا نوٹیفکیشن بھی اگست میں تیار ہو چکا تھا۔

    واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے اگست میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید تین سال کے لیے پاک فوج کا سالار مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع خطے کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  جنرل قمرباجوہ مزید تین سال کے لیے آرمی چیف مقرر

    بتایا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ ملک کی مشرقی سرحد کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر کیا، فیصلہ کرتے ہوئے بدلتی ہوئی علاقائی صورت حال، خصوصاً افغانستان اور مقبوضہ کشمیر کے حالات کے تناظرمیں کیا گیا۔

    یہ بھی کہا گیا تھا کہ جنرل قمر باجوہ کی توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکیوں کو بھی مدنظر رکھا گیا۔

    یاد رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت پاک فوج کے آرمی چیف ہیں، سابقہ وزیر اعظم نواز شریف نے انھیں 29 نومبر 2016 کو پاکستان کا 16 واں سپہ سالار مقرر کیا تھا اور ان کی مدت ملازمت 29 نومبر 2019 کو ختم ہونا تھی، تاہم اب وہ مزید تین سال آرمی چیف کے عہدے پر رہیں گے۔

  • چین کا آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پر بیان

    چین کا آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پر بیان

    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ نے کہا قمرجاویدباجوہ غیرمعمولی قائدانہ صلاحیتوں کےمالک اور چین کے پرانے دوست ہیں ، ان کی قیادت میں پاکستان کے استحکام کیلئے پر امیدہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پر اپنے بیان میں جنرل قمرجاویدباجوہ غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور چین کے پرانے دوست ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی میں جنرل قمرجاوید باجوہ نے مثبت کردار ادا کیا، پاک فوج خطے میں امن کیلئے کردار جاری رکھے گی۔

    چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ جنرل قمرجاوید باجوہ پاک فوج کے غیر معمولی لیڈرہیں ، ان کی قیادت میں پاکستان کےاستحکام کیلئے پر امیدہیں ، یقین ہے پاک فوج علاقائی امن اورسیکیورٹی کیلئے کوششیں جاری رکھےگی۔

    مزید پڑھیں : جنرل قمرباجوہ مزید تین سال کے لیے آرمی چیف مقرر

    یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید تین سال کے لیے پاک فوج کا سالار مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔

    زرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ ملک کی مشرقی سرحد کی موجودہ صورتحال ، بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال،خصوصاًافغانستان اور مقبوضہ کشمیر کے حالات کے تناظرمیں کیا۔

    خیال رہے جنرل قمر جاوید باجوہ کو سابقہ وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں29 نومبر 2016 کو پاکستان کا 16واں سپہ سالار مقرر کیا تھا اور ان کی مدت ملازمت 29 نومبر 2019 کو ختم ہونا تھی۔

  • پی آئی اے: سی او اوکی مدت ملازمت بڑھانے کیلئے حکومت کوخط

    پی آئی اے: سی او اوکی مدت ملازمت بڑھانے کیلئے حکومت کوخط

    کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے عنقریب ریٹائر ہونے والے چیف آپریٹنگ آفیسر کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے حکومت کو خط روانہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق باکمال ائر لائن پی آئی اے کی انتطامیہ نے لاجواب کارنامہ انجام دیا ہے، دو سالہ کنٹریکٹ ملازمت پر ساڑھے تین ماہ کے لیے چیف آپریٹنگ آفیسر کو بھرتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    چودہ جولائی2017 کو بھرتی کیے گئے ضیاء قادر قریشی کی عمر30اکتوبر کو60 سال کی ہو جائے گی، قانون کے مطابق30اکتوبر کے بعد وہ ازخود ریٹائر ہوجائیں گے اور ملازمت پر نہیں رہ سکتے۔

    دو سالہ کنٹریکٹ کے مطابق ضیاء قادر کی ریٹائرمنٹ کے بعد ساڑھے سولہ ماہ کی ملازمت رہ جائے گی،15لاکھ ماہانہ تنخواہ پر تعینات ضیاء قادر کے لئے وزیر اعظم سے عمر کی رعایت طلب کی گئی ہے۔

    عمر کی رعایت کے لیے11ستمبر کو وزیر اعظم کی منظوری کے لیےخط کیبنٹ سیکٹریٹ کو خط راوانہ کیا گیا، اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ضیا قادر کی عمر کا معاملہ ایوی ایشن ڈویژن کے پاس ہے۔