Tag: مدت ملازمت میں توسیع کا بل

  • تمام سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھ کر 5 سال ہوجائے گی

    تمام سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھ کر 5 سال ہوجائے گی

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں ججز کی تعداد میں اضافے کے بعد تمام سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کرنے کا بل بھی منظور کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ 1952 میں ترمیم کےبل کی شق وار منظوری ہوئی، تمام سروسز چیفس کی مدت ملازمت کو تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔

    اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں ججزکی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 کرنے کا بل منظور کیا گیا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججزکی تعداد 9 سے بڑھا کر 12 کرنے کا بل بھی منظور کیا گیا۔

    قومی اسمبلی سے منظور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرترمیمی بل2024 کے متن کے مطابق سپریم کورٹ کے بینچ کی تشکیل کیلئے ججز کمیٹی میں تبدیلی کردی گئی ہے، ججز کمیٹی میں چیف جسٹس، سینئر ترین جج اور آئینی بینچ کےسربراہ کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا بل پیر کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا بل پیر کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ بل پیر کو قومی اسمبلی  میں پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں میں مکمل اتفاق رائے پیدا کرنے اور دیگر جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کےلئے سینیٹ اورقومی اسمبلی اجلاس کاشیڈول تبدیل کردیاگیا۔

    قومی اسمبلی کا آج ہونے والااجلاس اب پیرکی سہ پہر چاربجے اورسینیٹ کا اجلاس پیرکی سہہ پہر تین بجےہوگا۔

    آرمی چیف اور دیگرسروسز چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ بل پیر کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

    خیال رہے حکومت دونوں ایوانوں سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرانا چاہتی ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے حمایت کا اعلان کردیا ہے تاہم اس دوران جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف سمیت دیگر جماعتوں کے بھی تحفظات دور کیے جائیں گے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی سے بلز کی منظوری کے لیے صرف سادہ اکثریت درکار ہے پھر بھی کوشش کی جارہی ہے کہ بل کو تمام جماعتوں کے حمایت سے منظور کرایا جائے۔

    مزید پڑھیں : قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دے دی

    گذشتہ روز سینیٹ و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے آرمی ایکٹ کے ترمیمی بل کی منظوری دی تھی ، اس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس وزیر دفاع پرویز خٹک نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے آرمی ترمیمی ایکٹ 2020 پیش کیا تھا ، وزیر دفاع نے پاکستان ائیر فورس ترمیمی ایکٹ 2020 اورپاکستان بحریہ ترمیمی ایکٹ 2020 بھی پیش کیا، جس کے بعد تینوں بلوں کو قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بھیج دیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ یکم جنوری کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ ترمیم کی منظوری دی گئی تھی، ترمیمی مسودے میں آرمی چیف کی مدت ملازمت اور توسیع کا طریقہ کار بھی وضع کیا گیا۔

    بل میں آرمی چیف کی تعیناتی کی مدت تین سال مقررکی گئی ہے ،آرمی چیف کی مدت ملازمت پوری ہونے پر تین سال کی توسیع دی جا سکے گی۔