Tag: مددگار پولیس

  • ویڈیو: کراچی میں مددگار پولیس کے سامنے باپ بیٹے پر تشدد ہوتا رہا

    ویڈیو: کراچی میں مددگار پولیس کے سامنے باپ بیٹے پر تشدد ہوتا رہا

    کراچی: شہر قائد میں ایک باپ بیٹے پر زمین کے کاغذات کے تنازع پر بااثر افراد نے مددگار پولیس کے سامنے بدترین تشدد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مددگار 15 پولیس کی بزدلی اور نااہلی کا ایک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں اہلکاروں کے سامنے بااثر افراد نے باپ بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پولیس اہلکار تشدد کرنے والے افراد کو روکنے میں ناکام رہے، مدگار 15 کے پہنچتے ہی ایک گروپ نے باپ بیٹے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ باپ بیٹا شاہ لطیف ٹاؤن ایم ڈی اے کی بیلٹ فائل پر کام کروانے پہنچے تھے، تاہم زمین کے کاغذات کے تنازعے پر مخالف گروپ نے سڑک پر پولیس کے سامنے ہی عدالت لگا لی۔

    پولیس اہلکار باپ بیٹے کو بچانے کے بجائے خاموش تمائشی بن گئے، اور تشدد میں ملوث کسی شخص کو پولیس نے نہیں روکا۔

  • پولیس کا بروقت ایکشن، 6 سالہ گمشدہ بچی کو ورثا تک پہنچادیا

    پولیس کا بروقت ایکشن، 6 سالہ گمشدہ بچی کو ورثا تک پہنچادیا

    کراچی میں مددگار پولیس نے بروقت ایکشن لے کر گمشدہ بچی کو ورثا تک پہنچا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مدد گار ون فائیو کو لاوارث بچی کے ملنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، مددگار ون فائیو کے اہلکار سرجانی ٹاؤن موقع پر پہنچ کر کال کرنے والے سے ملے اور لاوارث بچی کو بوٹ بیسن تھانے منتقل کیا۔

    اسی روز تھانہ بوٹ بیسن سے مددگار ون فائیو کال سینٹر پر بچی کی گمشدگی کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد لاوارث بچی کی تصاویر سے تصدیق کرکے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

    چھ سالہ بچی نیلم کالونی کے رہائشی انصار عباس کی بیٹی ہے، انصار عباس نے گمشدہ بچی کو مددگار ون فائیو کی مدد سے حاصل کرکے ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

    دوسری جانب ترجمان پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی نے اہلکاروں کے خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے انھیں شاباش دی۔

  • مددگار پولیس نے گمشدہ بچی کو والدین سے ملوادیا

    مددگار پولیس نے گمشدہ بچی کو والدین سے ملوادیا

    کراچی: مددگارپولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ بچی کو اس کے ورثا تک پہنچا دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزمدد گار15 کو لاوارث بچی کے ملنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، مددگار 15 کے اہلکار سرجانی ٹاؤن موقع پر پہنچ کر کالر سے ملے۔

    ترجمان کراچی پولیس کے مطابق لاوارث بچی کوبوٹ بیسن تھانے منتقل کیا گیا، تھانہ بوٹ بیسن سے مددگار 15 کال سینٹر پر بچی کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی۔

    لاوارث بچی کی تصاویر سے تصدیق کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا، 6 سالہ بچی نیلم کالونی کے رہائشی انصار عباس کی بیٹی ہے، انصار عباس نے گمشدہ بچی کو مددگار 15 کی مدد سے حاصل کرکے ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

    حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

    ترجمان پولیس نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی نے اہلکاروں کے خدمت کے جذبے کو سراہا اورشاباش دی۔