Tag: مدد

  • لاکھوں سال بعد بالآخر خوشی کا راز مل گیا

    لاکھوں سال بعد بالآخر خوشی کا راز مل گیا

    خوشی آج کل کے دور میں ایک نایاب شے بن چکی ہے۔ چاروں جانب مسئلے مسائل، پریشانیاں خوش ہونے کا موقع ہی نہیں دیتے۔ جب ہم ناخوش ہوتے ہیں تو اس کا اثر ہماری زندگی اور تعلقات پر بھی پڑتا ہے۔

    ناخوشی ہمارے اندر سے زندہ رہنے کی خواہش کو ختم کر دیتی ہے اور ہماری صلاحیتوں، ہمارے کام کرنے کے جذبہ پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو ہزاروں سال کی تحقیق کا نچوڑ بتانے جارہے ہیں جن میں خوش رکھنے والے کچھ راز مشترک ثابت ہوئے۔

    بامعنی رشتے

    ایسے رشتے جس میں کوئی شخص اپنے آپ کو مجبور، کمتر اور بے سکون محسوس کرے، زندگی سے خوشیوں کے رنگ اور معنویت چھین لیتے ہیں۔

    اگر آپ زندگی میں خوش رہنا چاہتے ہیں تو صرف ایسے رشتوں کے ساتھ رہیں جو آپ کو خوشی دینے کا سبب بنیں اور زندگی میں آپ کو آگے بڑھنے میں مدد دیں۔ وہ رشتے جو آپ کا ذہنی سکون چھین لیں انہیں اپنی زندگی سے نکال باہر کریں۔

    شکر گزاری

    شکر گزاری ایک ایسی عادت ہے جو انسانی اعصاب کو پر سکون کرتی ہے۔ یہ دل و دماغ کو مطمئن کر کے حسد اور جلن کے منفی خیالات سے چھٹکارہ دلاتی ہے اور آپ کو خوش رکھتی ہے۔

    اپنے آپ کو حاصل نعمتوں پر شکر گزار ہوں، یقیناً ہر شخص مزید آگے بڑھنا اور بہت کچھ حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن اس کے لیے پہلے سے موجود نعمتوں کی ناشکری مت کریں۔

    دوسروں کی مدد کریں

    آپ بہت کچھ پا کر بھی خوشی کے اس درجے تک نہیں پہنچ سکتے جو خوشی آپ کو دوسروں کی مدد کرنے سے حاصل ہوگی۔ اپنی نعمتوں میں دوسروں کو بھی حصہ دار بنائیں اور ان کے مشکل وقت میں ان کے کام آئیں۔

    خوش باش لوگوں کے ساتھ رہیں

    کیا آپ جانتے ہیں ہمارے آس پاس موجود افراد بھی ہماری زندگیوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ آپ جن افراد کے ساتھ رہتے ہیں ان کا اثر قبول کرنے لگتے ہیں۔ ناکام افراد کے ساتھ رہنا آپ کو بھی ناکام اور ناخوش افراد کے ساتھ رہنا آپ کو بھی ناخوش بناتا ہے۔

    اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں تو خوش باش لوگوں کے ساتھ رہیں اور ان کی خوشیوں میں حصہ دار بنیں۔

    صحت بڑی دولت ہے

    جسمانی و دماغی طور پر صحت مند رہنا بھی آپ کو خوش رکھتا ہے۔ جسمانی صحت کے لیے متوازن غذائیں کھانا اور ذہنی صحت کے لیے منفی جذبات سے بچنا ضروری ہے۔ پھل اور سبزیوں کا باقاعدہ استعمال آپ کو خوش رکھ سکتا ہے۔

  • دبئی: ایئرپورٹ حکام کی مدد سے برسوں بعد ماں بیٹی کی دوبارہ ملاقات

    دبئی: ایئرپورٹ حکام کی مدد سے برسوں بعد ماں بیٹی کی دوبارہ ملاقات

    ابوظبی  : دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سیکورٹی حکام  نے 33 برس قبل علیحدہ ہونے والی ماں، بیٹی دوبارہ ملوا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب اماراتی کی ریاست دبئی کی ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام نے برسوں قبل بچھڑنے والی ماں بیٹی کو ملواکر انسانیت کی مثال قائم کردی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی کے والدین میں ناچاقی کے باعث 33 برس قبل علیحدگی ہوگئی تھی اور چاروں بیٹیوں کو والد کے حوالے کردیا گیا تھا۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ والدین میں علیحدگی کے بعد باپ اپنی بیٹوں کو لے کر کسی اور جگہ منتقل ہوگیا تھا اس وقت بہنوں میں سب سے بڑی بہن 6 سال کی تھی۔

    طلاق کے بعد والدہ نے امارتی شہری سے شادی کرلی تاہم اس کے دل میں ممتا جاگتی رہی اور  اس نے بیٹیوں سے ملنے کی سر توڑ کوششیں شروع کردیں۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق والدہ نے کسی طرح اپنی بڑی بیٹی کا کھوج لگا لیا جو کہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکی تھی لیکن دوسرے ملک ہونے کی وجہ سے ماں بیٹی کی ملاقات ممکن نہ تھی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس دوران بیٹی کو علاج کی غرض سے بھارت جانا پڑا تو کنیکٹنگ فلائٹ دبئی سے تھی۔

    متاثرہ ماں نے بیٹی سے ملاقات کی خاطر ایئرپورٹ حکام سے درخواست کی، ایئرپورٹ حکام سے خاتون نے کہا کہ ’میں اپنی بیٹی سے ملاقات کےلیے بیتاب ہوں، میں نے برسوں پہلے اپنی بیٹی کا دیدار کیا تھا‘۔

    ایئرپورٹ حکام کیلئے بغیر تصویر کے لڑکی کو ڈھونڈا انتہائی مشکل کام تھا لیکن 3 گھنٹے کی تلاش کے بعد سیکیورٹی ٹیم نے 33 قبل بچھڑنے والی ماں، بیٹی کی ملاقات کروانے میں کامیاب ہوگئے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جب والدہ نے 33 برس بعد بیٹی کو گلے لگایادونوں آبدیدہ ہوگئیں اور ایئرپورٹ پر موجود دیگر مسافر بھی انہیں دیکھ آبدیدہ ہوگئے۔

  • شکوے شکایات چھوڑیں، شکر گزار بننے کی عادت ڈالیں

    شکوے شکایات چھوڑیں، شکر گزار بننے کی عادت ڈالیں

    ہمارے آس پاس کچھ ایسے افراد موجود ہوتے ہیں جنہیں ہر چیز سے شکایت ہوتی ہے، وہ کبھی بھی چیزوں کو مثبت انداز میں نہیں دیکھتے اور ان کی تعریف یا شکر گزاری کا اظہار نہیں کرتے۔

    شکر گزاری ایک ایسی عادت ہے جو انسانی اعصاب کو پر سکون کرتی ہے۔ یہ دل و دماغ کو مطمئن کر کے حسد اور جلن کے منفی خیالات سے چھٹکارہ دلاتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق اگر آپ کے اندر شکر گزاری کی عادت ہے تو آپ بے شمار فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔ چیزوں کو مثبت انداز سے دیکھنا، ان کی قدر کرنا انسان میں شکر گزاری پیدا کرتا ہے۔ آئیں دیکھتے ہیں شکر گزار بننے کے کیا کیا فوائد ہیں۔


    نئے تعلقات کا آغاز

    امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق لوگوں کا شکریہ ادا کرنا ویسے تو اچھے آداب کی علامت ہے لیکن یہ آپ کے تعلقات میں گہرائی پیدا کرتا ہے۔

    اگر کسی کے کوئی کام کرنے پر آپ اس کے شکر گزار ہوئے تو آپ نے ایک ایسے شخص کو اپنا دوست بنا لیا جو کسی بھی مصیبت میں آپ کے کام آنے سے نہیں کترائے گا۔


    جسمانی صحت میں بہتری

    شکر گزاری کی عادت جسمانی صحت میں بھی بہتری لاتی ہے۔ یہ ایک طرف تو دماغی طور پر انسان کو پرسکون کرتی ہے دوسری جانب ماہرین کی ایک تحقیق کےمطابق جسمانی صحت پر بھی مثبت اثرات ڈالتی ہے اور انسان کو مختلف اقسام کی تکالیف سے نجات دلاتی ہے۔


    دماغی صحت میں بہتری

    شکر گزاری کی عادت دماغ سے منفی جذبات کو کم کرکے اس کے اعصاب کو پرسکون کرتی ہے اور دماغ مثبت انداز میں سوچتا ہے۔


    غصہ اور چڑچڑاہٹ میں کمی

    جب آپ اپنی زندگی میں موجود چیزوں کے لیے شکر گزار بنتے ہیں تو آپ کے اندر سے غصہ اور چڑچڑاہٹ کا خاتمہ ہوتا ہے۔

    جب بھی آپ کے اندر منفی جذبات پیدا ہوں اپنے آپ کو دستیاب چیزوں پر نظر ڈالیں اور سوچیں دنیا کے کتنے ہی لوگ ان سے محروم ہیں۔


    نیند میں بہتری

    شکر گزار افراد کو نیند کے مسائل کا سامنا بھی کم ہوتا ہے۔ یہ راتوں کو پرسکون نیند سوتے ہیں۔

  • پاکستان کوشدت پسندوں سےبہت نقصان پہنچاہے،مارک ٹونر

    پاکستان کوشدت پسندوں سےبہت نقصان پہنچاہے،مارک ٹونر

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نےکہا ہے کہ پاکستان کوشدت پسندوں سےبہت نقصان پہنچاہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخطرےسےنمٹنےکےلیےپاکستان کی مددکرناچاہتےہیں۔

    نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر کا پریس بریفنگ کے دوران متحدہ کے قائد کے سوال پر کہناتھا کہ اس حوالے سے برطانوی حکام ہی جواب دے سکتے ہیں۔

    مزیدپڑھیں:امریکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے، مارک ٹونر

    یادرہے کہ گزشتہ روز نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے کہا تھا کہ کشمیرسے متعلق شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں،امریکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔

    نائب ترجمان دفتر خا رجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں کئی متنازع امور ہیں، خطے کے مفاد میں پاکستان اوربھارت کے درمیان مصالحت کی کوششوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ہ مارک ٹونر کا کہناتھا کہ پاکستان خطے میں دہشت گردی کے خلاف موثرکردار ادا کررہا ہے،پاکستان اپنی سرحد پر دہشت گردوں کی رسائی روکے،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرتے رہیں گے۔

  • نریندر مودی پر تنقید،کپل شرماپرکے خلاف دوسرامقدمہ درج

    نریندر مودی پر تنقید،کپل شرماپرکے خلاف دوسرامقدمہ درج

    ممبئی: معروف کامیڈین کپل شرما بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرکے مشکل میں پھنس گئے ہیں جس کے بعدان کے خلاف دوسرا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق کامیڈین کپل شرما نے گزشتہ دنوں ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے دفتر کے لیے رشوت طلب کیے جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد کپل شرما کو ریاستی حکومت کی جوابی کارروائی کا سامنا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میونسپل کارپوریشن نےگھر میں غیر قانونی تعمیرات کے لیے درخت کاٹنے پر کامیڈین کپل شرما کے خلاف ماحولیاتی آلودگی کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جس کے بعد اداکار کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں جس پر کپل شرما بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

    کپل شرما نے اس حوالے سے اپنے دوست اداکار ویویک اوبرائے کے والداور سیاسی رہنما سریش اوبرائے سے مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ممبئی میونسپل کارپوریشن نے معروف کامیڈین کپل شرما پر فلیٹ میں غیرقانونی تعمیرات پر مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن اب ان پر ماحولیاتی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے بعد ایک ہفتے میں ان پر دوسرا مقدمہ بنایا گیا ہے۔