Tag: مدرسے

  • شہزاد رائے سوات کے مدرسے میں جاں بحق طالبعلم کے لیے انصاف کی آواز بن گئے

    شہزاد رائے سوات کے مدرسے میں جاں بحق طالبعلم کے لیے انصاف کی آواز بن گئے

    (27 جولائی 2025): سماجی کارکن اور زندگی ٹرسٹ کے بانی شہزاد رائے سوات کے مدر سے میں استاد کے تشدد سے جاں بحق ہونے والے بچے کی آواز بن گئے۔

    پاکستان کے معروف گلوگار شہزاد رائے نے مدرسے میں استاد کے تشدد سے جاں بحق طالبعلم فرحان کو انصاف دلانے کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ سیکشن 89 کا قانون جو طالبعلموں پر اساتذہ کے تشدد کو جواز فراہم کرتا تھا وہ 2019 میں ختم ہوچکا ہے، مدرسے میں تشدد سے فرحان کی جان لینے والے بچ نہیں سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ طالبعلموں پر تشدد قانوناً جرم ہے طلبہ اساتذہ کے تشدد پر خاموش رہنے کے بجائے شکایات کریں، اور اس قسم کے واقعات پر خاموشی اختیار نہ کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو اپنے حقوق کے بارے میں آگاہی ہونی چاہیے اور کسی بھی قسم کے تشدد پر فوری شکایت درج کروانی چاہیے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے ایک مدرسے میں استاد کے مبینہ تشدد سے فرحان نامی طالبعلم جان کی بازی ہار گیا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ قانونی کارروائی جاری ہے۔

  • سوات : مدرسے میں استاد کی تشدد سے جاں بحق  فرحان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    سوات : مدرسے میں استاد کی تشدد سے جاں بحق فرحان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    سوات: مدرسے میں استاد کے تشدد سے جاں بحق بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ، رپورٹ میں طالب علم سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق سوات میں مدرسے میں استاد کے تشدد سے جاں بحق لڑکے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ، جس میں بتایا گیا کہ تشدد کی وجہ سے طالب علم کی موت ہوئی تاہم طالب علم سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ طالب علم کی تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔

    دوسری جانب سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے مدرسے کے تمام استاد گرفتار کرلیے گئے ہیں ، ڈی پی اوسوات محمد عمر خان نے بتایا کہ مدرسے کے دوسرے بچوں پر بھی تشدد کے شواہد ملے ہیں۔

    مزید پڑھیں : فرحان نے جو بتایا تھا وہ بیان کرنے کے قابل نہیں، مقتول کے دادا

    ڈی پی او کا کہنا تھا کہ فرحان کے قتل میں نامزد چار میں سے دو ملزم گرفتار ہیں، ایک اور ایف آئی آر درج کرکے مزید نو معلم بھی گرفتارکرلیے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ مدرسے میں موجود ایک سوستر بچے و الدین کےحوالےکردیے، مدرسہ مخزن العلوم سےلاٹھیاں اورزنجیریں بھی ملی ہیں۔

  • مدرسے میں پٹاخہ ہاتھ میں پھٹنے سے 13 سالہ بچہ جاں بحق

    مدرسے میں پٹاخہ ہاتھ میں پھٹنے سے 13 سالہ بچہ جاں بحق

    کوٹ ادو : مدرسے میں پٹاخہ ہاتھ میں پھٹنے سے 13 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والا پٹاخہ ہاتھ میں رکھ کر کھیل رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید کے ایک مدرسے میں مبینہ طور پر پٹاخہ پھٹنے سے 13 سالہ طالبعلم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مرنے والا 13 سالہ صائم دیگر طالبعلموں کیساتھ پٹاخوں کیساتھ کھیل رہا تھا،اس دوران صائم کے ہاتھ میں ہی پٹاخہ پھٹ گیا، جس کے باعث بچے کے سر اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں۔

    تھانہ سٹی چوک سرور شہید پولیس کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، مرنے والے طالبعلم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کردیا گیا ہے۔

    چوک سرورشہید میں پٹاخے سے بچہ جاں بحق ہونے کے معاملے پر سٹی پولیس کی جانب سے قتل کو غلط رنگ دینے پر ورثا اور انجمن تاجران نے احتجاج کیا۔

    ورثا نے لاش رکھ کرایس ایچ اوتھانہ سٹی سرورشہید کیخلاف شدیداحتجاج کیا ، انجمن تاجران نے اعلان کیا کہ انصاف نہ ملاتوکل شٹرڈاؤن احتجاج کیاجائےگا۔

  • چکوال:  مدرسے میں  کئی طلبا سے  اساتذہ کی  زیادتی کا انکشاف

    چکوال: مدرسے میں کئی طلبا سے اساتذہ کی زیادتی کا انکشاف

    چکوال: مدرسے میں زیر تعلیم کئی طلبا سے 2 اساتذہ کی مبینہ زیادتی کا انکشاف سامنے آیا ، پولیس نےمقدمہ درج کرکے ایک ملزم انیس کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چکوال کے علاقہ چوآچوک کے مدرسے میں زیر تعلیم کئی طلبا کے ساتھ 2 اساتذہ کی مبینہ زیادتی کا ہولناک واقعہ سامنے آیا۔

    پولیس نےمتاثرہ بچے کے والدکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ میرےبیٹےسمیت 14طلباکوذیشان اورانیس نےزیادتی کانشانہ بنایا،ملزمان چاقو سےڈراتے اورجسم پر نشان بناتے تھے۔

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم انیس کوگرفتارکرلیا اور بتایا کہ ذیشان اور انیس نامی مدرس نے مجموعی طور پر مدرسہ میں زیر تعلیم 17طلباء کو باری باری بدفعلی کی اور یہ سلسلہ کئی روز سے جاری تھی۔

    صدر پولیس نے متاثرہ 17 طلباء کو میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے، جہاں ان کا میڈیکل جاری ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد نتیجہ آنے کے بعد زیادتی کی تصدیق ہوگی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ طلبانےذیشان،انیس نامی ملزمان کےخلاف زیادتی کی شکایت کی، میڈیکل رپورٹ کےبعدمزیدکارروائی کی جائےگی۔

  • کراچی: مدرسے میں دستی بم دھماکا، ایک شخص زخمی

    کراچی: مدرسے میں دستی بم دھماکا، ایک شخص زخمی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں واقع مدرسے میں بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق رضویہ سوسائٹی میں واقع مدرسے میں دستی بم دھماکے کے بعد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ راجہ عمر خطاب نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تحقیقات کا حکم دیا۔

    اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ تھا ’دستی بم حملے کا واقعہ دوپہر ڈھائی بجے پیش آیا جبکہ پولیس کو شام 5 بجے اطلاع دی گئی، حادثہ دستی بم نہیں ڈیٹونیٹر پھٹنے کے باعث پیش آیا‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ چوکیدارکھاناکھاکر آیا تو اُسے زمین پر ڈیٹونیٹر زمین پڑاملا جو دیکھتے ہی دیکھتے پھٹ گیا، پولیس کے پہنچتے ہی مدرسے میں موجود افراد نے جائے وقوعہ کو دھو دیا جس کے باعث کچھ اہم شواہد حاصل نہیں ہوسکے۔

    سی ٹی ڈی سربراہ کا کہنا تھا کہ حادثے میں ایک شخص زیادہ زخمی ہوا جسے عباسی منتقل کیا گیا جبکہ بقیہ کو معمولی چوٹیں آئیں جن سے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا، ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی کہ مدرسے میں 6 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

    دوسری جانب آئی جی سندھ نے رضویہ میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مولانا عبدالعزیز کے مدرسے سے بارودی مواد برآمد

    مولانا عبدالعزیز کے مدرسے سے بارودی مواد برآمد

    راجن پور:پولیس نے مدرسے سے بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد کرلیا، پولیس نے بچوں کو دینی تعلیم دینے کے نام پر دہشت گرد بنانے کا انکشاف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے راجن پور میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک پر مدرسے پر چھاپہ مارا جہاں سے بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد ہوا۔

    پولیس نے مدرسے کے مہتمم قاری عبداللہ کو گرفتار کرلیا، ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مذکورہ مدرسہ لال مسجد اسلام آباد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی زیرسرپرستی کام کر رہاتھا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔