Tag: مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

  • سعودی ولی عہدکی پاکستان آمد، حکومت کا اپوزیشن رہنماؤں کو عشائیے میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

    سعودی ولی عہدکی پاکستان آمد، حکومت کا اپوزیشن رہنماؤں کو عشائیے میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیے میں اپوزیشن رہنماؤں کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمات کےباعث انہیں مدعونہیں کیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کل پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں، حکومت نے اپوزیشن رہنماؤں کو محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیے میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو سمیت کسی اپوزیشن رہنما کو مدعو نہیں کیاگیا، اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمات کےباعث انہیں مدعونہیں کیاگیا۔

    دوسری جانب سعودی ولی عہد کی فقید المثال استقبال کی تیاریاں جاری ہے، اسلام آباداستقبالی بینروں سےسج گیا، شہزاد محمد بن سلمان کو استقبال کے بعد وزیراعظم ہاؤس لایا جائے گا، جہاں ولی عہد کوگارڈ آف آنر پیش کیاجائےگا، وزیراعظم ہاؤس میں ہی وزیراعظم اورسعودی ولی عہدکی ملاقات ہوگی۔

    مزید پڑھیں : سعودی ولی عہد کی اسلام آباد میں مصروفیات کا شیڈول تبدیل

    سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ ایوان صدر کے بجائے وزیراعظم ہاؤس میں ہی دیا جائےگا، سترہ فروری کو صدر مملکت سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، ایوان صدر کے ظہرانے میں سعودی ولی عہد کا 100 رکنی وفد شریک ہوگا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پرسعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان آرہے ہیں ، محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں آئل ریفائنری سمیت بیس ارب کے معاہدے متوقع ہیں۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے استعمال کے لئے سامان اور لگژری گاڑیاں وزیراعظم ہاؤس پہنچا دی گئیں ہیں ، اس کے علاوہ شاہی مہمانوں کی رہائش کیلئے آٹھ ہوٹلوں میں ساڑھے سات سو کمروں کی بکنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے میں40رکنی وفد اور شاہی گارڈ کا دستہ ہمراہ ہوگا۔

    خیال رہے شہزادہ محمد بن سلمان دورہ جہاں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے دورکا آغاز ہے، وہیں پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے بھی اہم سمجھا جارہا ہے۔

  • عمران خان کا تقریب حلف برداری غیر ملکی شخصیات کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

    عمران خان کا تقریب حلف برداری غیر ملکی شخصیات کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تقریب حلف برداری غیر ملکی شخصیات کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری کے معاملے پر عمران خان نے غیر ملکی شخصیات کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے صرف چند دوستوں کو بیرون ملک سے مدعو کیا جائے گا، بیرون ملک سے کسی بھی شخصیت کو دعوت نہیں دی جائے گی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تقریب سادگی سے منعقد کرنے کی ہدایت کی، عمران خان سادگی سے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے، تقریب سے کسی قسم کے تعیش یا تکلف کا اظہار نہیں کیا جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ایوان صدرمیں تقریب مکمل طور پر قومی تقریب ہوگی۔

    گذشتہ روز رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حلف برداری میں سربراہان مملکت بلانے کا فیصلہ نہیں کیا، نوازشریف نےحلف برداری میں کسی سربراہ کو نہیں بلایا، عوام سنہرے دور کے لیے تیاری کرلیں۔


    مزید پڑھیں : عمران کی حلف برداری کو مختصر رکھنے کا فیصلہ


    یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور پاکستان کے ممکنہ وزیراعظم عمران خان نے حلف برداری کی تقریب مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عمران کان کی تقریب حلف برداری کی تقریب 13 اگست کو ہونے کا امکان ہے، جس میں شرکت کرنے کے لیے سرحد پار کھلاڑیوں نے بھی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    خیال رہے کہ عمران خان نے ڈی چوک پر حلف اٹھانے کی تجویز مسترد کردی، جس کے بعد سیکیورٹی رسک کی وجہ سے حلف برداری ایوان صدر میں ہوگی۔

    واضح رہے کہ  پی ٹی آئی چیئرمین نے پشاور میں خیبر پختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا ’میں 11 اگست کو وزارتِ عظمیٰ کا حلف لوں گا۔‘


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔