Tag: مدفون اسلحہ برآمد

  • رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن سے بھاری تعداد میں مدفون اسلحہ برآمد کرلیا

    رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن سے بھاری تعداد میں مدفون اسلحہ برآمد کرلیا

    کراچی : رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن میں کامیاب کارروائی کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا، اسلحہ خالی پلاٹ میں زیرزمین چھپایا گیا تھا، اسلحہ سیاسی جماعت کے ایک عسکری ونگ کے زیر استعمال تھا۔ دوسری کارروائی میں رینجرز نے پرانا گولیمار میں گینگ وار کے مفرور کمانڈر کے گھر پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ، منشیات اور ایک کروڑ 71 لاکھ روپے نقد رقم برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں مدفون اسلحہ برآمد کر لیا ہے، اسلحہ خالی پلاٹ میں زیر زمین چھپایا گیا تھا۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں تین عدد ایس ایم جیز، کلاشنکوف، تین عدد بے بی کلاشنکوف 30 بور، دو عدد پستول ، چار عدد رپیٹر بارہ بور، اور مختلف اقسام کے 666 راؤنڈز شامل ہیں۔

    ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ اسلحہ شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال ہونا تھا۔ علاوہ ازیں رینجرز نے پرانا گولیمار کے علاقے میں لیاری گینگ وار کے مفرور کمانڈر ماجد سخی داد کے گھر پر چھاپہ مارا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق چھاپے کی اطلاع پر گھر میں موجود تین ملزم فرار ہو گئے۔ تلاشی کے دوران رینجرز نے مفرور کمانڈر کے گھر سے 3 گرنیڈ، 2 کلاشنکوف، 1 ماؤزر، 2 پستول اور 20 کلو چرس برآمد لی جبکہ گھر کے اندر چھپائے گئے 1 کروڑ 71 لاکھ روپے بھی برآمد کئے گئے۔

  • سندھ رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم کے زیراستعمال مدفون اسلحہ برآمد

    سندھ رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم کے زیراستعمال مدفون اسلحہ برآمد

    کراچی: سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ مشرف کالونی میں مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے زیراستعمال مدفون اسلحہ اور ایمونیشن کی بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی ہے۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’رینجرز نے مصدقہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مشرف کالونی سے ایم کیو ایم کے زیر استعمال مدفون اسلحہ برآمد کرلیا ہے جو شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال ہونا تھا‘‘۔

    پڑھیں:  رینجرزکااورنگی ٹاؤن میں چھاپہ،زیرزمین چھپایا ہوااسلحہ برآمد

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’کارروائی کے دوران اسلحے اور ایمونیشن کی بڑی تعداد برآمد کی گئی ہے جن میں 3 عدد رائفل، 7 ایم ایم کی 4 عدد رائفلز ، چار ایس ایم جیز، ایک عدد 30 بور پستول اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں ہیں‘‘۔

    مزید پڑھیں:   کراچی آپریشن کسی خاص جماعت یا گروہ کیخلاف نہیں، ترجمان رینجرزکی وضاحت

    رینجرز اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’زیر زمین مدفون اسلحہ ایم کیو ایم کے زیر استعمال تھا اور یہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ، بدامنی کے لیے استعمال کیا جانا تھا‘‘۔

    rangers_karachi

    علاوہ ازیں رینجرز کی بھاری نفری کی موجودگی میں ناظم آباد عید گاہ کے قریب واقع ایم کیو ایم کے یونٹ 83 کو بعد نمازِ جمعہ مسمار کردیا گیا ہے، کارروائی کرنے والے افسران کا کہنا ہے کہ ’’سیاسی جماعت کا دفتر سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا جسے سندھ حکومت کے احکامات پر مسمار کیاگیا‘‘۔

  • سرجانی سے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ و گولہ بارود برآمد

    سرجانی سے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ و گولہ بارود برآمد

    کراچی کے علاقے سرجانی میں رینجرز نے کارروائی کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتارملزم کی نشاندہی پرسرجانی میں کارروائی کےدوران اسلحہ برآمد کرالیاگیا ہےجس میں لائٹ مشین گن،رائفل،گیارہ سب مشین گن،سیون ایم ایم رائفل،تین تیس بورپستول اور بارہ ہزار آٹھ سو راؤنڈز برآمد کرلئے گئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلحہ زیرزمین چھپایا گیا تھا جو شہرمیں بدامنی کیلئےاستعمال کیاجاناتھا،رینجرز کی بروقت کارروائی سے شہر کسی بڑے سانحے سے محفوظ رہا،گرفتارملزم کاتعلق ایم کیوایم کےعسکری ونگ سے بتایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں ایل ایم جی رائفل،11ایس ایم جی،7ایم ایم رائفل،3تیس بورپسٹل،12ہزار8 سو راؤنڈزشامل ہیں،دفاعی تجزیہ نگار بھاری مقدار میں اسلحہ کی برآمدگی کو رینجرز کا بڑا کارنامہ قرار دے رہے ہیں۔

    یاد رہے امجد صابری کی شہادت اور جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے اویس شاہ کے اغواء کے بعد شہر میں پولیس اور رینجرز کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

    واضح امن عامہ کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے پیشِ نظر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی خصوصی طور پر کراچی تشریف لا رہے ہیں،جہاں انہیں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔

  • حساس ادارے کی بلوچستان میں کارروائی، مدفون اسلحہ برآمد

    حساس ادارے کی بلوچستان میں کارروائی، مدفون اسلحہ برآمد

    ژوب : بلوچستان کے علاقے ژوب میں حساس ادارے نے شدت پسندوں کی جانب سے زمین میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں

    ایف سی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف سی اور حساس ادارےکی جانب سے  ژوب کے علاقے مرغا کبزئی میں مشترکہ  کارروائی کی گئی ہے ۔

      کارروائی کے دوران شدت پسندوں کی جانب سے زیرزمین چھپائے گئے اسلحے کی بھاری  کھیپ برآمدکی گئی۔

    برآمد شدہ اسلحہ اور گولہ بارود میں آٹھ بم،ایک خودکش جیکٹ،چھ عدد گولے، ایک بیگ بارود،آر پی جی سیون کے چار فیوز، چار عدد موٹر فیوز، ڈیٹونیٹر اور دیگر بم بنانے کے آلات شامل ہیں۔

    ترجمان کاکہناتھا کہ برآمد اسلحہ اور گولہ بارود شدت پسندوں نے تخریب کاری کےلیے ذخیرہ کیا تھا۔