Tag: مدنی طرز کی ریاست

  • پاکستان کو مدنی طرز کی ریاست بنانے كے حصول کیلئے سفارشات جلد تیار کرنے کی ہدایت

    پاکستان کو مدنی طرز کی ریاست بنانے كے حصول کیلئے سفارشات جلد تیار کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : اسلامی نظریاتی كونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے پاکستان کو مدنی طرز کی ریاست بنانے کے حصول کیلئے سفارشات جلدتیار کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کو مدنی طرز کی ریاست بنانے كے حصول کیلئے سفارشات پر کام تیز کردیا گیا ، اسلامی نظریاتی كونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے شعبہ تحقیق کوسفارشات جلدتیار کرنے کی ہدایت کردی۔

    اسلامی نظریاتی كونسل کا کہنا ہے کہ یہ سفارشات وزیر اعظم کو پیش کی جائیں گی ، وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے سفارشات مرحلہ وار نفاذ کریں گے۔

    اسلامی نظریاتی کونسل نے اقوام متحدہ میں وزیر اعظم كے مؤقف كی بھرپور تائید کرتے ہوئے اسلاموفوبیا ،توہین رسالت پروزیراعظم کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے اسلامی نظریاتی کونسل کے وفد کی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا کردار پاکستان کو ریاست مدینہ کے خطوط پر استوار کرنے میں اہمیت کا حامل ہے۔ریاست مدینہ کے دو سنہرے اصول جن میں انصاف اورعوامی فلاح شامل ہیں، ہماری ترقی کا ضامن بن سکتے ہیں۔