Tag: مدھو بالا ہتھنی

  • سونیا کے بعد  مدھو بالا اور ملکہ ہتھنی بھی مہلک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

    سونیا کے بعد مدھو بالا اور ملکہ ہتھنی بھی مہلک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

    کراچی : سونیا کے بعد مدھو بالا اور ملکہ ہتھنی بھی مہلک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف سامنے آیا، سفاری پارک میں سونیا ہتھنی کی موت کے بعد دیگر2 ہتھنیوں کے بھی ٹیسٹ لئے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سونیا ہتھنی کی موت کے بعد دیگر 2 ہتھنیوں کی زندگی بھی خطرات سے دوچار ہے، مدھو بالا اور ملکہ ہتھنی بھی مہلک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا۔

    لیبارٹری رپورٹس میں مدھوبالااورملکہ ہتھنی کو بھی ٹی بی ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ، سفاری پارک میں سونیاہتھنی کی موت کےبعددیگر2ہتھنیوں کے بھی ٹیسٹ لئے گئے تھے۔

    فورپاز،سری لنکن ماہرین اور یونیورسٹی وٹرنری اینڈ اینمل سائنسز لاہور کے ماہرین نے نمونے لئے تھے جبکہ ماہرین کی جانب سے ہتھنیوں کا طبی معائنہ بھی کیا گیا تھا۔

    سفاری پارک میں 2ماہ قبل سونیاہتھنی مردہ پائی گئی تھی ، جس کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹس میں سونیاکی موت ٹی بی سےہونے کا انکشاف ہوا تھا۔.

  • مدھو بالا ہتھنی کی تنہائی دور کرنے کے انتظامات مکمل

    مدھو بالا ہتھنی کی تنہائی دور کرنے کے انتظامات مکمل

    کراچی چڑیا گھر میں تنہا رہ جانے والی ہتھنی مدھو بالا کی تنہائی دور کرنے کے لیے انتظامیہ نے اس کی منتقلی کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں نورجہاں ہتھنی کے مرنے کے بعد مدھوبالا نامی ہتھنی تنہا رہ گئی تھی اور اپنی تنہائی کے بعد کئی ماہ سے اداس تھی جس کی تنہائی دور کرنے کے لیے اب چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اسے سفاری پارک منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

    چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مدھو بالا ہتھنی دن میں تین سے چار بار کنٹینر میں آنا اور جانا کرتی ہے اور اس کی کنٹینر میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کی ٹریننگ مکمل ہوگئی۔ ہتھنی کی منتقلی کے لیے بنایا گیا کنٹینر اس کی سینچیری میں ہی رکھا گیا ہے۔

    اس حوالے سے کراچی میونسپل کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ سفاری پارک میں مدھو بالا کی سینچیری فور پاز کے تعاون سے تیار کی جا رہی ہے اور اس کے آرکیٹیکٹ وہاں سینچیری تیار کر رہے ہیں۔

    انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ 15 سے 20 دن میں سفاری پارک میں مدھو بالا کی سینچیری تیار ہونے کا امکان ہے جس کے بعد آئندہ ماہ ہتھنی کو وہاں  منتقل کر دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل م یں نورجہاں ہتھنی کی کراچی چڑیا گھر میں موت ہوئی تھی جس کے بعد وہ ایک سال سے وہاں تنہا زندگی گزار رہی ہے۔

    مدھو بالا کی سفاری پارک منتقلی سے وہاں ہتھنیوں کی تعداد تین ہو جائے گی۔

  • سفاری پارک میں مدھو بالا ہتھنی کا انکلوژر تعمیر کرنے کے لیے ڈیزائن تیار

    سفاری پارک میں مدھو بالا ہتھنی کا انکلوژر تعمیر کرنے کے لیے ڈیزائن تیار

    کراچی: سفاری پارک میں مدھو بالا ہتھنی کا انکلوژر تعمیر کرنے کے لیے ڈیزائن تیار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مدھو بالا ہتھنی کو کراچی چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقل کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں ڈیزائن تیار کر لیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ مدھو بالا کا انکلوژر سفاری پارک میں سونیا اور ملکہ کے انکلوژرز کے سامنے تعمیر کیا جائے گا۔

    سفاری پارک میں ہتھنیوں کی سینکچری کے لیے 17.25 ایکڑ رقبہ وقف کیا گیا ہے، جب کہ ملکہ، سونیا اور مدھو بالا کے لیے 5.50 ایکڑ رقبہ مختص ہے۔

    ہتھنیوں کی سینکچری میں 3.25 ایکڑ رقبے پر ایلیفینٹ پلے ایریا بنایا جائے گا، اور 8.5 ایکڑ رقبے پر پانی اور درخت لگائے جائیں گے، پلے ایریا کے ساتھ پانی کے حوض کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    مدھو بالا کے لیے 25 فٹ اونچا اور 38 فٹ لمبا اور چوڑا انکلوژر تعمیر کیا جائے گا، جو لوہے اور فائبر سے تیار کیا جائے گا۔

    ڈائریکٹر چڑیا گھر و سفاری پارک کنور ایوب کو 45 روز میں مدھو بالا کا گھر تعمیر کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، جب کہ مدھو بالا کو کراچی چڑیا گھر سے جون کے وسط تک منتقل کیا جائے گا۔