Tag: مدھیا پردیش

  • ظالم شخص نے پلے کو زمین پر پٹخ کر ماردیا، خوفناک ویڈیو

    ظالم شخص نے پلے کو زمین پر پٹخ کر ماردیا، خوفناک ویڈیو

    مدھیا پردیش میں ایک ظالم شخص نے اپنے پاس آنے والے کتے کے بچے کو زمین پر پٹخ کر مارڈالا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر گنا سے ایک نہایت افسوسناک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص نے بے دردی سے کتے کے بچے کو مار ڈالا اور اسے سڑک پر پھینک دیا۔

    یہ افسوسناک واقعہ وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص ایک دکان کے باہر ٹانگیں لپیٹے بیٹھا ہے۔ اس دوران دو پلے اس کے قریب آتے ہیں۔ اچانک اس نے ان میں ایک کتے کے پلے کو پکڑا اور اٹھا کر سڑک پر پٹخ دیا۔

    اس کے بعد وہ شخص اٹھ کر پلے کے پاس جاتا ہے اور بنا کسی رحم کے اسے لاتوں کا نشانہ بنا کر مار ڈالتا ہے۔

    https://twitter.com/TheViditsharma/status/1733553134939914740?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1733553134939914740%7Ctwgr%5Ef584551111451bd0f436b9a52fecce407c7bea4e%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.india.com%2Fviral%2Fdisturbing-video-man-stomps-puppy-to-death-in-madhya-pradesh-guna-nabbed-after-cm-shivraj-chouhan-intervenes-6575357%2F

    مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے نوٹس میں یہ واقعہ آئی تو انھوں نے اسے ’بربریت کا عمل‘ قرار دیا اور مجرم کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایا ہے۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کو پیش آیا اور ملزم کو اتوار کو گرفتار کرلیا گیا۔ گنا کوتوالی پولیس اسٹیشن کے آفیسر انوپ بھارگوا نے بتایا کہ یہ واقعہ سبھاش کالونی میں پیش آیا۔

    انھوں نے کہا کہ 30 سالہ ملزم، مرتیونجے جدون کو اتوار کے روز گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 428 (کسی جانور کو مارنے، زہر دے کر، معذور کرنے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    ملزم کی ذہنی صحت کی حالت کے بارے میں پوچھے جانے پر اہلکار نے کہا کہ اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔

  • بھارت: مدھیہ پردیش میں بس پُل سے گر گئی، 15 افراد ہلاک

    بھارت: مدھیہ پردیش میں بس پُل سے گر گئی، 15 افراد ہلاک

    بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں یاتریوں کی بس پُل سے گرگئی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے علاقے کھرگون سے اندور جانے والی ایک بس پل سے نیچے گرگئی جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے، حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

    کھرگون کے سب ڈویژنل افسر (پولیس) راکیش موہن شکلا نے بتایا کہ اندور کی طرف جا رہی بس ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 34 کلومیٹر دور ڈونگرگاؤں کے نزدیک ندی کے پل پر ریلنگ کو توڑ کر نیچے گر گئی۔

  • بیت الخلا کا معاملہ سنگین، بھارتی حکومت نے دلہے پر انوکھی شرط عائد کردی

    بیت الخلا کا معاملہ سنگین، بھارتی حکومت نے دلہے پر انوکھی شرط عائد کردی

    بھوپال: بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں بیت الخلا کا معاملہ سنگین ہوگیا، حکومت نے دلہے پر انوکھی شرط عائد کرتے ہوئے باتھ روم میں سیلفی لینے کا مطالبہ کردیا، سیلفی لینے پر دلہن کو انعام دیا جائےگا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیا پردیش کی حکومت نے شادی کے لیے یہ انوکھی اسکیم متعارف کروائی ہے جس کے لیے درخواست صرف اسی صورت میں دی جاسکتی ہے جب دلہن یہ ثابت کردے کہ اس کے شوہر کے گھر میں باتھ روم موجود ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری افسران ہر گھر میں باتھ روم چیک نہیں کرسکتےلہٰذا انہوں نے دلہا سے باتھ روم میں کھڑے ہوکر سیلفی لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    مدھیا پردیش میں دلہن اگر یہ ثابت کردیتی ہے کہ اس کے شوہر کے گھر میں باتھ روم موجود ہے تو حکومت کی جانب سے اسے 51 ہزار روپے انعام کے طور پر دئیے جائیں گے۔

    باتھ روم میں کھڑے ہوکر سیلفی لینے کی شرط صرف دیہاتی علاقوں میں ہی نہیں بلکہ بھوپال شہر کی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بھی یہ مطالبہ سامنے آیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال کے ایک شہری کا کہنا تھا کہ اسے بتایا گیا ہے کہ جب تک دلہا باتھ روم میں موجود اپنی تصاویر فراہم نہیں کرے گا تب تک قاضی اس کا نکاح بھی نہیں پڑھائے گا۔

    یاد رہے کہ بھارت میں باتھ روم کے حوالے سے حکومت کی اسکیم 2013 سے ہے تاہم اس میں تصویر کا اضافہ حال ہی میں کیا گیا ہے۔

  • بھارت میں ٹماٹروں کی حفاظت کے لیےسیکیورٹی گارڈزتعینات

    بھارت میں ٹماٹروں کی حفاظت کے لیےسیکیورٹی گارڈزتعینات

    نئی دہلی : بھارت میں ٹماٹروں کی قیمت بڑھنے کے باعث ٹماٹروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے مسلح گارڈز تعینات کیے گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کےمطابق ریاست مدھیا پردیش کےشہر اندور میں سبزی فروش کے مطابق ٹماٹروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ان کی حفاظت کے لیے مسلح گارڈزکی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

    میڈیا رپوٹس کے مطابق اندورکی سبزی منڈی میں چھ مسلح گارڈز تعینات کیےگئے ہیں تاکہ ٹماٹروں کی حفاظت کرجاسکے خاص طور پر اس وقت جب ٹماٹر ٹرک سے اتارے جا رہے ہوں۔

    خیال رہے کہ مدھیا پردیش میں کئی ایسے واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں جہاں چور کئی ٹن ٹماٹر لوٹ کرفرارہو گئے۔

    واضح رہےکہ بھارت میں شدید بارش کے باعث کئی علاقوں میں ٹماٹرکی فصلیں تباہ ہوئی ہیں جس کے باعث ٹماٹروں کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے اور عام آدمی کے لیے اسے خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔