ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی رپورٹ کی بنیاد پر بھارت میں مدرسوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 56 مدرسوں کی منظوری منسوخ کردی گئی۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش مدرسہ بورڈ نے شیوپور کے 56 مدارس کی منظوری منسوخ کی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رویندر سنگھ تومر کی رپورٹ کی بنیاد پر مدرسوں کے خلاف کارروائی کی گئی، خبروں کے مطابق شیوپور میں 80 مدارس ہیں جن میں سے 56 کام نہیں کر رہے تھے۔
ایجوکیشن آفیسر کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کہ 56 مدارس کام نہیں کر رہے تھے جن میں سے 54 مدارس حکومت سے گرانٹ بھی لے رہے تھے۔ مدرسہ بورڈ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی رپورٹ کی بنیاد پر 56 مدارس کی منظوری منسوخ کی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے معاملے کی تحقیقات کی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ مدارس کام نہیں کر رہے تھے، رویندر سنگھ تومر نے بتایا کہ شیوپور میں 56 مدارس فرضی پائے گئے۔
معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مدرسہ بورڈ نے یہ کارروائی کی ہے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے مطابق شیوپور میں صرف 24 مدارس ایسے ہیں جو کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بند مدارس نے بچوں کے ٹرانسفر کے بارے میں بھی ضلعی محکمہ تعلیم کو بھی آگاہ نہیں کیا، ان مدارس نے یہ بھی نہیں بتایا کہ ان میں پڑھنے والے طلبا اچانک کہاں چلے گئے۔ مدارس کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے۔
مدھیہ پردیش حکومت نے شیوپور میں مدارس پر کی گئی کارروائی کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے محکمہ تعلیم کی رپورٹ کی بنیاد پر مدرسہ بورڈ نے یہ کارروائی کی۔