Tag: مدین

  • مدین : قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں سیاح کو جلانے والے 3 ملزم منشیات فروش نکلے

    مدین : قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں سیاح کو جلانے والے 3 ملزم منشیات فروش نکلے

    سوات : قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں سیاح کو جلانے والے تین ملزم منشیات فروش نکلے، ملزموں نے ایک سیاح کو قتل کردیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مدین میں قرآن مجید کی توہین کے نام پر ایک شخص کو قتل کرنے کے کیس کی تحقیقات کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ویڈیوز کے ذریعے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے، ان میں سے تین ملزمان منشیات فروش ہیں ، جن کا ریکارڈ پولیس کے پاس موجود ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ یہ منشیات فروش بدنام زمانہ ڈیلران ہے ان تین میں ایک ملزم آئس اور دو چرس فروخت کرتے ہیں ، یہ تنیوں ان لوگوں میں شمال ہیں جنہوں نے قرآن مجید کی توہین کے نام پر سیاح کا قتل کیا تھا اور بعد میں اس کی لاش جلائی تھی۔

    دوسری جانب سانحہ مدین کے زیر تفتیش ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی مقامی عدالت نے 30روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے جہاں پر ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    مزکورہ تمام ملزمان پرسوات میں گھیراؤ جلاؤ اور ایک شخص کو توہین عدالت کے مبینہ ملزم کو قتل کرنے کا الزام ہے، زیر تفتیش ملزمان کو 3جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    یاد رہے 20 کو سوات میں لوگوں نے توہین قرآن کے الزام میں ایک سیاح کو تھانے سے نکال کرتشدد کانشانہ بنایا اور زندہ جلا ڈالا تھا جبکہ مشتعل ہجوم نے تھانے کو بھی آگ لگادی تھی، بعد ازاں پولیس نے تیس افراد کو گرفتار کیا تھا۔

  • مدین میں ناخوشگوار واقعے پر علی امین گنڈاپور کا اظہار افسوس، رپورٹ طلب

    مدین میں ناخوشگوار واقعے پر علی امین گنڈاپور کا اظہار افسوس، رپورٹ طلب

    پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مدین میں نا خوشگوار واقعے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سوات کے علاقے مدین میں نا خوشگوار واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سے پرامن رہنے کی بھی اپیل کردی۔

    علی امین گنڈاپور نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

    سوات میں مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو آگ لگا دی تھی اور واقعے کے بعد کالام سمیت دیگر علاقوں کے ہوٹل بند کردیے گئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا تو لوگوں نے تھانے میں توڑ پھوڑکی اور آگ لگا دی ، جس کے نتیجے میں پولیس اسٹیشن پرحملے میں آٹھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

    مقامی عمائدین کی درخواست پر مظاہرین منتشر ہوگئے، جس کے بعد کالام اور مینگورہ روڈ کو کھول دیا گیا۔

    مظاہرین کا کہنا ہے واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائے اور فائرنگ کرنےوالے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

  • حضرت موسیٰ، فرعون اور اردو ادب

    حضرت موسیٰ، فرعون اور اردو ادب

    امریکہ کا مشہور انشاء پرداز آسبورن لکھتا ہے، ”تلمیحات کیا ہیں؟ ہماری قوم کے قدموں کے نشان ہیں جن پر پیچھے ہٹ کر ہم اپنے باپ دادا کے خیالات، مزعومات، اوہام، رسم و رواج اور واقعات وحالات کے سراغ لگا سکتے ہیں۔”

    اردو ادب میں‌ تلمیحات دیو مالائی، مذہبی قصوں، عقائد، تاریخی واقعات کے علاوہ عام کہانیوں اور افسانوں سے ماخوذ ہیں۔ یہ انبیاء کے واقعات، فرشتوں کے تذکرے، جنّت اور دوزخ کے قصّوں اور مشاہیر کی زندگی سے اخذ کی گئی ہیں۔ یہاں‌ ہم حضرت موسیٰ اور ان کی پیغمبری کے واقعات اور فرعون کے تذکرے پر مبنی سیّد وحید الدّین سلیم کی ایک تحریر نقل کررہے ہیں جو معلومات افزا بھی ہے اور دل چسپ بھی۔

    حضرت موسیٰ بھی نہایت جلیلُ القدر پیغمبر تھے۔ ان پر توریت نازل ہوئی۔ ان کا لقب کلیمُ اللہ ہے۔ ان کے زمانہ میں جو فرعون مصر پر حکم راں تھا، وہ نہایت سرکش اور مغرور تھا اور خدائی کا دعویٰ کرتا تھا۔ کاہنوں اور نجومیوں نے پیشن گوئی کی تھی کہ اس کو ہلاک کرنے والا بنی اسرائیل میں پیدا ہوگا۔ بنی اسرائیل کی حالت اس زمانہ میں نہایت زبوں تھی۔ وہ مصر میں غلامی اور مزدوری کی خدمتیں انجام دیتے تھے۔ فرعون نے پیش گوئی سن کر بنی اسرائیل کے بچّوں کو ہلاک کرنا شروع کیا۔

    حضرت موسیٰ جب پیدا ہوئے تو ان کی والدہ نے ان کو ایک گہوراہ میں ڈال کر دریا کی نذر کر دیا۔ یہ گہوارہ بہتے بہتے فرعون کے محل تک پہنچا۔ فرعون کی بیوی نے اس کو دریا سے نکلوایا۔ بچّے کی شکل دیکھ کر رحم آیا۔ پالنے کا عزم مصمم کر لیا۔ فرعون کو اس بچّے پر اپنے قاتل کا شبہ ہوا۔ چاہا کہ ہلاک کر ڈالے مگر فرعون کی بیوی حائل ہوئی۔

    فرعون نے اس بچّے کا امتحان عجیب طریقے سے کیا۔ ایک طشت لعلوں سے اور ایک طشت انگاروں سے بھرا سامنے لایا گیا۔ فرعون کا خیال تھا کہ اگر یہ بچّہ وہی ہے جو میرا قاتل ہو گا تو انگاروں پر ہاتھ نہیں ڈالے گا۔ جب بچّے نے ہاتھ لپکایا، تو قریب تھا کہ لعلوں کے طشت پر پڑے مگر فرشتے نے ہاتھ کھینچ کر انگاروں کے طشت پر رکھ دیا۔ ایک انگار اٹھایا اور جھپ سے منھ میں رکھ لیا۔ ہاتھ کی ہتھیلی اور زبان دونوں جل گئیں۔ ہاتھ کا سفید داغ بعد میں یدِ بیضا کے معجزہ سے تبدیل کر دیا گیا۔ مگر زبان میں لکنت ساری عمر باقی رہی۔ حضرت موسیٰ کے لیے دودھ پلانے والی عورت کی تلاش ہوئی، تو ان کی والدہ ہی کو یہ موقع ملا اور انہوں نے ماں ہی کے دودھ سے پرورش پائی۔

    ہوش سنبھالنے پر حضرت موسیٰ نے شہزادوں کی طرح تعلیم پائی۔ مصری کاہنوں نے اپنے تمام علوم ان کو سکھائے۔ ان کو معلوم ہو گیا تھا کہ وہ دراصل فرعون کے بیٹے نہیں ہیں اور نہ قبطی ہیں، بلکہ اسرائیلی نسل کے ہیں۔ ان کو اپنی قوم سے ہمدردی اور قبطی قوم سے نفرت ہو گئی۔ ایک دن ایک قبطی ایک اسرائیلی پر ظلم کر رہا تھا۔ یہ واقعہ دیکھ کر انہیں غصہ آیا اور قبطی کو جان سے مار ڈالا۔ پھر مصر سے نکل کھڑے ہوئے۔ عرب کی سرحد پر پہنچے، تو مدین کے ایک کنویں پر چند نوجوان عورتوں کو انہوں نے پانی بھرتے دیکھا۔ پیاس شدت کی تھی۔ پانی مانگا۔ جواب ملا کہ ہم اپنے مویشیوں کو سیراب کر لیں تو تمہاری خبر لیں۔ حضرت موسیٰ نے کہا تم مجھے پانی پلا دو، میں تمہارے مویشیوں کو پانی کھینچ کر پلا دوں گا۔ انہوں نے اس شرط کو منظور کر لیا۔

    یہ نوجوان لڑکیاں مدین کے پیغمبر شعیب کی بیٹیاں تھیں۔ انہوں نے اپنے والد بزرگوار سے اس نوجوان کا تذکرہ کیا۔ حضرت شعیب نے بلا کر کہا کہ اگر تم بارہ برس تک ہمارے قبیلے کی بکریاں چراؤ تو ہم اپنی لڑکی سے شادی کر دیں گے۔ حضرت موسیٰ نے منظور کر لیا۔ بارہ برس کی خدمت کے بعد شادی ہو گئی، اپنی بیوی کو ساتھ لے کر چلے۔

    راستہ میں وادی ایمن ملی، جو کوہِ طور کے دامن میں ہے۔ بیوی حمل سے تھیں۔ رات وہیں بسر کی، اسی وقت وضعِ حمل ہوا۔ آگ کی ضرورت تھی۔ سامنے پہاڑ پر روشنی دکھائی دی۔ آگ لینے اس طرف بڑھے۔ دیکھا ایک درخت سر تا پا روشن ہے، مگر آگ کا نام نہیں۔

    درخت میں سے آواز آئی: میں تیرا خدا ہوں۔ تو وادیٔ مقدس میں ہے۔ اپنی جوتیاں اتار دے۔ موسیٰ نے کہا ربّ ارنی یعنی اے خدا تو اپنا دیدار مجھے دکھا۔ جواب ملا: لن ترانی، یعنی تو مجھے ہرگز نہ دیکھ سکے گا۔ پھر جب تجلّیِ ربّانی کا ظہور ہوا، تو موسیٰ غش کھا کر گر پڑے، پہاڑ لرز گیا، بلکہ جل کر سرمہ ہو گیا۔

    اس واقعہ کی طرف حسبِ ذیل تلمیحات میں اشارہ کیا گیا ہے: تجلّیِ طور، شعلۂ طور، نخلِ طور، شمعِ طور، شجرِ طور، نخلِ موسیٰ، جلوۂ طور، نخلِ ایمن، شمعِ ایمن۔ وادیٔ ایمن، نورِ سینا۔ وادیٔ سینا، شعلۂ سینا، طورِ سینا۔ سرمۂ طور۔ ربّ ارنی۔ لن ترانی۔ خر موسیٰ۔ ( یعنی موسیٰ غش کھا کر گر پڑے) ہوش میں آئے تو حضرت موسیٰ کو حکم ہوا، تم اور تمہارے بھائی ہارون دونوں مل کر فرعون کو میرا پیغام پہنچاؤ۔ اسی وقت حضرت موسیٰ کو دو معجزے عطا ہوئے۔ ایک یہ کہ جب وہ اپنے عصا کو زمین پر ڈال دیتے تھے تو وہ اژدہا بن جاتا تھا۔ دوسرا یہ کہ جب وہ اپنا ہاتھ گریبان میں سے نکال لیتے تھے، تو آفتاب کی طرح چمکنے لگتا تھا۔ پہلے معجزے کی طرف عصائے موسیٰ اور عصائے کلیم کے الفاظ سے اور دوسرے معجزے کی طرف دستِ کلیم، دستِ موسیٰ اور یدِ بیضا کے الفاظ سے اشارہ کیا جاتا ہے۔

    کوہِ طور سے چل کر حضرت موسیٰ حضرت ہارون کے ساتھ مصر میں آئے۔ فرعون نے اپنے جادوگروں کو مقابلے کے لیے پیش کیا، مگر حضرت موسیٰ اپنے عصا اور یدِ بیضا کی مدد سے غالب آئے۔ بڑی دقتوں اور مقابلوں کے بعد انہوں نے بنی اسرائیل کو فرعون کی غلامی سے آزاد کرایا اور ان کو ساتھ لے کر دریا کے کنارے پہنچے۔ عصا کی ایک جنبش سے دریا پھٹ گیا اور پایاب ہو گیا۔ حضرت موسیٰ اپنی قوم کے ساتھ پار اتر گئے۔ فرعون اپنے لشکر کے ساتھ ان کے تعاقب میں عین اس وقت پہنچا جب کہ دریا پایاب تھا اور بنی اسرائیل پار ہو چکے تھے۔ وہ بھی اپنے لشکر کو ہمراہ لے کر دریا میں اتر گیا، مگر جب بیچ میں پہنچا تو جو پانی سمٹ گیا تھا، پھر پھیل گیا اور فرعون اپنے لشکر سمیت غرق ہو گیا۔ شاعروں نے اس دریا کا نام نیل بتایا ہے، گو کہ وہ مؤرخین کے نزدیک بحرِ قلزم تھا۔

    دریا سے پار ہونے کے بعد حضرت موسیٰ بنی اسرائیل کو ہمراہ لیے اس جنگل میں پہنچے جس کو تیہ بنی اسرائیل کہتے ہیں۔ یہاں چالیس برس تک رہے۔ ہر چند بنی اسرائیل کو اکسایا کہ فلسطین پر حملہ کرو اور فرعون کے گورنروں کو نکال کر خود اپنے وطن پر قابض ہو، مگر مدتِ دراز تک غلامی کی زندگی بسر کرنے کے سبب ان کی ہمّتوں اور جرأتوں نے جواب دے دیا تھا۔ اس جنگل میں بنی اسرائیل کی گزران جس چیز پر تھی، اس کا نام من و سلویٰ بتایا گیا ہے۔ عام خیال ہے کہ یہی بہشتی نعمتوں کا خوان تھا، جو ہر روز فرشتوں کے ذریعہ بھیجا جاتا تھا اور اسی عام خیال پر شاعری کا مدار ہے۔

    حضرت موسیٰ اکثر کوہِ طور پر جاتے اور خدا سے ہم کلام ہوا کرتے تھے۔ اسی مقدس پہاڑ پر ان کو توریت کے صحیفے عطا ہوئے۔ ایک دفعہ جب وہ کوہِ طور پر گئے ہوئے تھے، ایک شخص نے جس کا نام سامری تھا، سونے کا ایک بچھڑا بنایا، جس میں سے آواز نکلتی تھی۔ حضرت موسیٰ کی قوم نے اس کو پوجنا شروع کر دیا۔ حضرت موسیٰ جب واپس آئے تو غضب ناک ہوئے اور بچھڑے کو جو شعرا کی زبان میں گوسالۂ سامری کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، جلا کر خاک کر ڈالا۔