Tag: مدینہ

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ایئرکے لائسنس کی توسیع کردی

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ایئرکے لائسنس کی توسیع کردی

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ایئرکے لائسنس کی توسیع کردی، لائسنس کی توسیع حج آپریشن کے لیے کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کی خبرکا اثر، شاہین ایئرکو حجاج کو واپس لانے کی اجازت مل گئی۔

    ترجمان کے مطابق شاہین ایئرلائن کے لائسنس میں توسیع حج آپریشن کے لیے کی گئی، شاہین ایئر کو حاجیوں کی واپسی کے لیے پروازآپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مدینہ کے حج ٹرمینل پر325 سے زائد پاکستانی حجاج 24گھنٹے سے محصورہیں، شاہین ایئر کوانسانی بنیادوں پر اجازت دے گئی ہے۔

    شاہین ایئر کا حج آپریشن بند، ہزاروں حاجیوں کی واپسی خطرے میں

    یاد رہے کہ گزشتہ روزسول ایوی ایشن نے شاہین ایئر لائن کے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس میں توسیع کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے باعث شاہین ایئر لائن کا حجاج کرام کو واپس لانے کا آپریشن منسوخ کردیا گیا تھا۔

    طیارے کو سعودی عرب کے وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے روانہ ہونا تھا، مذکورہ حجاج کرام صبح سے ہی مدینہ ایئرپورٹ پر موجود تھے، حاجیوں کو ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے پرواز کی روانگی کے حوالے سے کوئی معلومات اور سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔

    مدینہ کے حج ٹرمینل پر موجود حجاج کرام نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا تھا کہ صورت حال کا نوٹس لے کر واپسی کے انتظامات کیے جائیں۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی روضہ رسولﷺپرحاضری

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی روضہ رسولﷺپرحاضری

    ریاض: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ طواف زیارت کے بعد مدینہ منورہ پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے روضہ رسولﷺپرحاضری دی، انھوں نے مسجد نبوی میں ریاض الجنہ کے احاطے میں نوافل بھی ادا کئے.

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاکستان کی ترقی وخوش حالی کے لئے دعائیں کیں.

    قبل ازیں آرمی چیف نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کرتھی، اس موقع پر انھوں نے پاکستان،امن واستحکام اورشہدا کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔


    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے حج کی سعادت حاصل کرلی

    یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں منیٰ میں‌ عشائیہ دیا تھا۔

    ملاقات میں‌ سعودی ولی عہد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کو حج کی مبارک باد بھی دی ، اس دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    اس وقت آرمی چیف جنرل قمرجاوید مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔ 

  • پی آئی اے کی پہلی حج پرواز تین سو سے زائد عازمین کو لے کر حجاز مقدس روانہ

    پی آئی اے کی پہلی حج پرواز تین سو سے زائد عازمین کو لے کر حجاز مقدس روانہ

    کراچی: قومی ایئر لائن کے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا، کراچی سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز تین سو سے زائد عازمین کو لے کر حجاز مقدس روانہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی ارکان میں سے ایک رکن حج بھی ہے جس کی ادائیگی ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے، قومی ایئرلائن کی پرواز 300 سے زائد خوش نصیبوں کو لے کر حجاز مقدس روانہ ہوگئی۔

    قبل ازیں ایئرپورٹ پر حج آپریشن کےآغاز پر ایک شاندار تقریب بھی ہوئی، تقریب میں سیکریٹری اوقاف و مذہبی امور ریاض حسین نے عازمین کو الوداع کہا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    حج فلائٹ آپریشن کے دوران 200 پروازیں چلائی جائیں گی جن میں 60 ہزار سے زائد عازمین حج کے لیے جدہ اور مدینہ پہنچائے جائیں گے۔

    پی آئی اے کا قبل از حج فلائٹ آپریشن 15 اگست تک جاری رہے گا، فلائٹ آپریشن میں بوئنگ 777 ایئربس 320 طیارے استعمال کیےجائیں گے۔

    خیال رہے کہ پی آئی اے اس سال بھی اپنے ہی طیاروں کے ذریعے حج آپریشن مکمل کرے گی ،قومی ائرلائن کے حج آپریشن کے دوران بوئنگ 777 اور ائیربس 320 طیارے عازمین حج کو سفری سہولیات فراہم کریں گے۔

    واضح رہے کہ عازمین حج کی 14 جولائی کو شروع ہونے والی روانگی کا سلسلہ 15اگست تک جاری رہے گا، جبکہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی واپسی کے لیے بعد ازحج آپریشن 27 اگست سے شروع کیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • رمضان المبارک میں زائرین کے لیے مسجدنبوی میں خصوصی انتظامات

    رمضان المبارک میں زائرین کے لیے مسجدنبوی میں خصوصی انتظامات

    ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی مسجد نبوی ﷺ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دینے والے عاشقان رسول ﷺ روزہ داروں،نمازیوں،اور زائرین کی تعداد میں بھی غیر معمولی حد تک اضافہ ہوجاتا ہے.ہرطرف رمضان المبارک کی ایمانی رونقیں جلوہ گرہوتی ہیں،رمضان میں مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کی مصروفیات بڑھ جاتی ہیں،جیسے جیسے زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے ویسے ہی انتظامیہ کی جانب سے حسنِ انتظام کا مظاہرہ دیکھنے کوملتا ہے.

    02

    رواں سال مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کی جانب سے روزہ داروں،زائرین کی خدمت کے لیے پانچ ہزاررضاکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں.

    ماہ صیام سے قبل ہی مسجد نبوی ﷺ کے مرکزی ہال مشرقی،مغربی اور شمالی سمتوں میں بنی گیلریوں میں سولہ ہزار فٹ نئے قالین بچھائے گئے ہیں.

    05

    روزہ داروں کی پانی کی ضرورت کے پیش نظر روزانہ تین سو ٹن آب زم زم فراہم کیا جاتا ہے.آب زم زم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے پندرہ بڑی مشینیں لگائی گئی ہیں،پانی پینے کے لیے تین سو پچیاسی مقامات پرنلکے لگائے گئے ہیں.

    06

    مسجد نبوی ﷺ کے صحن میں دھوپ سے بچاؤ کے لیے دوسو پچاس بڑی چھتریاں لگائی گئی ہیں،جب کہ چار سو چھتیس موبائل پنکھے فراہم کیےگئے ہیں،زائرین کی رہنمائی کی خاطر مختلف غیر ملکی زبانوں میں روزہ داروں،نمازیوں کی سہولت کے لیے مسجد کے اندر غیر ملکی زبانوں میں ہدایات پر مشتمل الیکٹرانک اسکرینیں نصب کی گئی ہیں.

    03new one

    رمضان المبارک میں قرآن پاک کے تراجم دینی اور اسلامی تاریخ کی کتب سے مسجد نبوی ﷺ کی الماریاں بھرجاتی ہیں.اس سال بھی مسجد کی انتظامیہ کی جانب سےزائرین کی آسانی کے لیے اردو زبان سمیت بارہ زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم کااہتمام کیا گیا ہے،دیگرزبانوں میں انڈونیشین، ترکی چینی، فرانسیسی،ملیباری،صومالی،البانوی،بوسنیائی اور دیگر زبانوں میں بھی قرآن مجید کے تراجم موجود ہیں،جن سے زائرین بھرپور استفادہ کررہےہیں.

    04

    رمضان المبارک میں مسجد نبوی ﷺ میں آنے والے زائرین کی دینی رہنمائی کے لیے علما کرام کی بڑی تعداد میں ذمہ داریاں لگائی جاتی ہیں۔ مسجد میں اسلامی دروس کا سلسلہ رمضان کے آغاز سے ہی شروع ہوجاتا ہے اور یہ سلسلہ رمضان المبارک کےاختتام تک بلا تعطل جاری رہتا ہے.

    07