Tag: مذاق

  • ایرانی حملے پر قطر کے وزیر اعظم کے مذاق کی ویڈیو وائرل

    ایرانی حملے پر قطر کے وزیر اعظم کے مذاق کی ویڈیو وائرل

    دوحہ: قطر میں امریکی اڈے پر حملے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی نے ایک دل چسپ مذاق بھی کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

    قطر کے وزیر اعظم نے پریس کانفرنس کے دوران ڈائس چھوڑنے سے چند لمحے قبل مذاق کرتے ہوئے کہا آج کچھ لوگوں نے اس لیے اپنے کام سے چھٹی کی کہ جنگ ہو رہی ہے، انھوں نے جنگ کا بہانہ کر کے کام چھوڑ دیا، لیکن ہم ان کا احتساب کریں گے!

    یہ کہہ کو وہ مسکراتے ہوئے چلے گئے، حاضرین بھی اس پر ہنسنے لگے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Qatar Living® (@qatarliving)

    واضح رہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے ثالثی میں قطر نے اہم کردار ادا کیا، قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی نے کہا کہ امریکی صدر نے ان سے ثالثی کے لیے درخواست کی تھی، جس کے بعد ایران کی اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے لیے کوشش کی۔


    ایران نے جنگ کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان کردیا


    قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق دوحہ کے قریب العدید ایئر بیس پر ایرانی حملے کے تناظر میں لبنانی وزیر اعظم نواف سلام کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قطری وزیر اعظم نے کہا کہ ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کر کے قطر کی خودمختاری کو نقصان پہنچایا۔

    شیخ محمد نے مزید کہا کہ قطر نے ایران کے العدید پر حملے کا جواب دینے پر غور کیا، لیکن قطر ہمیشہ دانش مندی اور احتیاط سے کام لیتا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ایران خلیجی ممالک پر جارحیت نہیں کرے گا، بلکہ خلیج کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گا۔

  • دوستوں میں موبائل فون چھیننے کا مذاق جان لیوا ثابت ہوا

    دوستوں میں موبائل فون چھیننے کا مذاق جان لیوا ثابت ہوا

    فیروز والا: دوستوں میں موبائل فون چھیننےکا مذاق جان لیوا ثابت ہوا، موبائل واپس نہ کرنے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطاب پنجاب کے علاقے فیروزوالا میں دوستوں میں موبائل فون چھیننے کے مذاق پر قتل ہوگیا، موبائل واپس نہ کرنے پر ایک دوست نے دوسرے پر فائرنگ کر دی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوٹ عبدالمالک میں بابر احمد سے عدیل، سوہنی نے موبائل چھینا، واپس نہ کرنے پر جھگڑا ہوا، جھگڑے پر عدیل، سوہنی نے 3 ساتھیوں کو بلا کر فائرنگ کردی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے بابر احمد جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا بیٹا ذیشان علی معجزانہ طورپربچ گیا، عدیل، سوہنی سمیت پانچوں ملزمان کیخلاف مقتول کے بیٹےکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • بے گھر افراد کو صابن والی قلفی کھلا دی، سوشل میڈیا اسٹار کو مذاق مہنگا پڑ گیا (ویڈیو)

    بے گھر افراد کو صابن والی قلفی کھلا دی، سوشل میڈیا اسٹار کو مذاق مہنگا پڑ گیا (ویڈیو)

    کولمبیا: ایک سوشل میڈیا اسٹار نے مذاق کو بھی ایک تکلیف دہ عمل بنا دیا، بے گھر اور بوڑھے افراد کو صابن والی قلفی کھلانے کے بعد نہ صرف اسے معافی مانگنی پڑ گئی بلکہ اسے مجرمانہ چارجز کا بھی سامنا کرنا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کولمبیا میں ملٹن ڈومنگوز نامی ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کو مشہور ہونے کے لیے ایک ایسا آئیڈیا سوجھا جو دوسروں کے لیے تکلف دہ ثابت ہوا، اس نے بے گھر افراد اور بوڑھوں کو چاکلیٹ میں ڈوبے ہوئے صابن بارز دھوکے سے کھلا دیے، اور اس کی ویڈیو بھی بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

    اپنے اس بے مزا مذاق پر بعد میں اسے پچھتاوا بھی ہوا، اور اسے سوشل میڈیا پر باقاعدہ معافی بھی مانگنی پڑی، جمعرات کو اس نے اقرار کیا کہ لوگوں نے اس پر اچھا رد عمل نہیں دیا، میں خود اپنی حرکت کو اب غلط سمجھ رہا ہوں، ایک مذاق اور لوگوں کے لیے نقصان دہ عمل کے درمیان باریک فرق ہے۔

    ملٹن ڈومینگوز

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملٹن ڈومینگوز، جو سوشل میڈیا حلقوں میں جے ٹومی کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک اسٹور سے صابن بارز خریدتا ہے، پھر اسے گھر لا کر چاکلیٹ کے ساتھ کچن میں رکھتا ہے۔ دو منٹ کی کلپ میں یوٹیوبر اور انسٹاگرامر ڈومینگوز کے تکلیف دہ مذاق کے ہر مرحلے کا پتا چلتا ہے۔

    کچن میں صابن والی چاکلیٹ قلفیاں تیار کر کے ڈومینگوز ایک اور خاتون کے ساتھ باہر نکلتا ہے اور لوگوں کو دھوکا دے کر کہتا ہے کہ وہ اپنی کمپنی کی نئی چاکلیٹ قلفی فروخت کر رہے ہیں، ایک بوڑھے شخص نے مزے سے قلفی کھائی لیکن جلد ہی اسے احساس ہو گیا کہ وہ صابن کھا رہا ہے، اس نے کہا تم نے مجھے صابن کھلا دیا ہے، اس پر ڈومینگوز ہنسنے لگتا ہے۔

    ایک لڑکے نے صابن والی قلفی کھائی تو کہا کہ اس کا ذائقہ تو صابن جیسا ہے، اور اس پر سب ہنسنے لگے۔

    تاہم ڈومینگوز نے جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو اسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس پر اس نے سب سے معافی مانگی۔ لیکن دوسری طرف کارٹجینا میٹروپولیٹن پولیس بریگیڈ کے جنرل ہنری نے کہا ہے کہ ڈومینگوز اور دو دیگر افراد کو جنھوں نے مذاق میں حصہ لیا، مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان میں سے ڈلن نامی شخص کو 324 ڈالرز جرمانہ بھی کیا جا چکا ہے۔

  • بھارتی ڈرامے کا اڑا سوشل میڈیا پر مذاق، ویڈیو وائرل

    بھارتی ڈرامے کا اڑا سوشل میڈیا پر مذاق، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بھارتی ڈرامہ ‘عشق میں مر جاواں’ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا، ڈرامے کے ایک سین کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین نے اداکارہ اور ڈرامہ رائٹر کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    بھارتی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ‘ساتھ نبھانا ساتھیا’ کے کردار کو کیلا بین کو کون نہیں جانتا اور ان کا مشہور زمانہ سوال رسوڑے میں کون تھا؟ جس پر انہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مذاق کا بھی سامنا رہا،ابھی لوگ وہ سوال بھولے ہی نہیں تھے کہ ایک اور بھارتی ڈرامہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھارتی ڈرامہ ‘عشق میں مرجاواں’ کے ایک سین کی ہے جس میں اداکارہ ہیلے شاہ جو ڈرامے میں ریدیما ونش کا کردار نبھا رہی ہیں اچانک چلتے چلتے دیوار سے ٹکرا کر گر جاتی ہیں۔

    اداکارہ گرنے کے بعد سوٹ کیس میں ایسے فٹ ہوجاتی ہیں جیسے لگے کہ کوئی اس میں لیٹا ہو اور اچانک سے سوٹ کیس بھی خود سے بند ہوجاتا ہے یہ منظر دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں کہ ایسے حقیقت میں کیسے ہوسکتا ہے۔

    سوشل پر ایک صارف پنکج آہوجا نے ڈارمے کی سین پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی رائٹرز نے تو ہالی ووڈ فلم ساز کرسٹوفر نولان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    ایک اور صارف شیکھا پانڈے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈرامے کی ویڈیو پر سوال کیا کہ کیا آپ سنجیدہ ہیں۔

    ٹویٹر پر روہت راوت نامی صارف نے کہا کہ میں شرط لگا کہ کہہ سکتا ہوں کہ اس لیول کی سنسنی آپ کو نیٹ فلکس پر نہیں مل سکتی۔

  • بنگلہ دیش: کرونا سے مرنے والے سابق وزیر کا مذاق اڑانا خاتون کو مہنگا پڑگیا

    بنگلہ دیش: کرونا سے مرنے والے سابق وزیر کا مذاق اڑانا خاتون کو مہنگا پڑگیا

    ڈھاکا: کرونا وائرس سے مرنے والے بنگلہ دیش کے سابق وزیر صحت کا مذاق اڑانے پر خاتون لیکچرار کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے 28 سالہ خاتون لیکچرار منیرا کو فیس بک پر کرونا سے جاں بحق ہونے والے سابق وزیر صحت محمد نسیم کا مذاق اڑانے پر گرفتار کر لیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق متنازع ڈیجیٹل سیکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہونے پر خاتون کو گرفتار کیا گیا۔

    بنگلہ دیش میں رواں سال مارچ سے اب تک کرونا سے متعلق حکومتی پالیسی پر تنقید کرنے پر 44 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جس پر سماجی شخصیات کا کہنا ہے کہ حکومت کرونا پر قابو نہ پانے پر تنقید کے بعد اڈیجیٹل قوانین کو استعمال کر رہی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں بزنس ٹائیکون، بیوروکریٹس اور ڈاکٹرز کرونا وائرس سے جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ہفتے کے روز وزیراعظم حسینہ واجد کی کابینہ کے اہم شیخ عبداللہ وائرس سے انتقال کر گئے تھے۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں اب تک کرونا وائرس کے 87 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 1100 سے زائد افراد اس مہلک وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

  • سندھ حکومت نے وفاقی کابینہ کے مہنگائی پیکج کومذاق قرار دے دیا

    سندھ حکومت نے وفاقی کابینہ کے مہنگائی پیکج کومذاق قرار دے دیا

    کراچی: سندھ حکومت نے وفاقی کابینہ کے مہنگائی پیکج کو مذاق قرار دے دیا، وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ 15 ارب کا پیکج غریبوں کے ساتھ عجیب مذاق ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ آٹا، چینی، گھی، پیٹرول سمیت عام اشیا کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، یہ پندرہ ارب بھی غیر شفاف طریقے سے ہڑپ کر لیے جائیں گے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ کی آبادی کے لیے 15 ارب روپے کا پیکج مذاق ہی ہے، یہ پیسے بھی ان کی جیب میں جائیں گے جنھوں نے آٹے چینی کا بحران پیدا کیا، موجودہ حالات میں اگر پندرہ ارب ہر ماہ دیے جائیں تو بھی کم ہیں، اگر پچاس کروڑ روزانہ بھی دیں گے تو مطلب یہ ہوا کہ 2 روپیا فی شخص، یہ مذاق نہیں تو کیا ہے۔

    15 ارب روپے کا ریلیف پیکج منظور، آٹے اور چینی کے سرکاری نرخ مقرر

    اسماعیل راہو نے کہا کہ حکومتی فیصلوں نے عوام کو کنگال کر کے رکھ دیا ہے، ہم سب سمجھتے ہیں بے وقوف نہیں ہیں، جو غریب پہلے 20 ہزار میں گزارہ کرتا تھا اب 35 ہزار میں بھی پریشان ہے، 15 ارب عوام کے لیے نہیں بلکہ اے ٹی ایم اور مافیا کے لیے ریلیف ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم خود بھی سمجھ چکے ہیں کہ اب محض بیانات سے ریلیف کے دعوؤں کا وقت تمام ہو چکا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے کابینہ اجلاس میں عوام کے لیے 15 ارب روپے کا ریلیف پیکج منظور کرتے ہوئے آٹے اور چینی کے سرکاری نرخ مقرر کر دیے تھے، حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمت پر 15 سے 20 روپے فی کلو رعایت دی جائے گی، یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 805 روپے میں دستیاب ہوگا، چینی کا سرکاری نرخ 70 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا، کھانے کا تیل 175 روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔

  • سلمان خان نےسوشل میڈیا پرانوپم کھیر کا مذاق بناڈالا

    سلمان خان نےسوشل میڈیا پرانوپم کھیر کا مذاق بناڈالا

    ممبئی: بالی ووڈ کےسلطان سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی ساتھی اور سینئر اداکار انوپم کھیر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مذاق بنا ڈالا.

    تفصیلات کےمطابق کروڑوں دلوں کی جان بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اپنے بے باک انداز اور سوشل میڈیا پر فعال رہنے کی وجہ سے مشہور ہیں جس سے وہ اپنی مصروفیات اور آنے والے پروجیکٹس کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں.

    سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انوپم کھیر کی جم میں ورزش کرتے ہوئے تصویر شیئر کی اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ اوپر والا باڈی بلڈرز کی خیر کرے.

    دبنگ خان کی ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھی انوپم کھیر کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا اور بعض نے اس عمر میں بھی اداکار کے فٹ ہونے کی تعریف کی تاہم انوپم کھیر نے ٹوئٹ کے جواب میں سلمان خان کا شکریہ ادا کرکے اپنی جان چھڑائی.

    یاد رہے کہ سلمان خان اور انوپم کھیر نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے.