Tag: مذاکرات بحال

  • حکومت کی پی ٹی آئی سے مذاکرات بحال کرنے کی درخواست

    حکومت کی پی ٹی آئی سے مذاکرات بحال کرنے کی درخواست

    اسلام آباد : حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات بحال کرنے کی درخواست کردی، عرفان صدیقی نے کہا ابھی مت جائیں، کچھ روز ٹھہر جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر کہا کہ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان افسوسناک ہے، صرف 5دن مزید انتظار نہیں کرسکتے؟

    ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی خواہش پی ٹی آئی کی تھی، پی ٹی آئی قیادت سےکہوں گا بانی سے مختلف رائے اپنائیں۔

    حکومتی رکن نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جس بے تابی سےآئے،اتنی جلدی چلےگئے، مطالبات پیش کرنےمیں 42دن لگے اور ہم سے کہتے ہیں7دن میں فیصلہ کریں۔

    ترجمان حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی سے درخواست کی ابھی مت جائیں، کچھ روزٹھہر جائیں۔

    دوسری جانب خواجہ آصف نے مذاکرات کوگناہ بےلذت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات والوں کو خود پتا تھا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والےاپنےلیڈرسے بھی مخلص نہیں، علی امین گنڈاپورنے خوداعتراف کیاکہ ہمارے لوگ گمراہ ہوئے، یہ کس چیزکا جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتے ہیں۔

  • حکومت اور تحریکِ انصاف میں مذاکرات بحال، اگلا دور ہفتے کو ہوگا

    حکومت اور تحریکِ انصاف میں مذاکرات بحال، اگلا دور ہفتے کو ہوگا

    اسلام آباد: حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات شروع ہوگئے، فریقین نے طے کیا ہے کہ مذکراتی عمل سے میڈیا کو لاعلم رکھا جائے گا۔

    ملک میں بڑھتی سیاسی کشیدگی سے بچنے کیلئے حکومت اور تحریکِ انصاف کے درمیان معطل مذاکرات بحال ہوگئے، وفاقی وزیر احسن اقبال اور پی ٹی آئی کے رہنماء اسد عمر کی ملاقات پی ٹی آئی کے وکیل محمد سکندر کے گھر ہوئی۔

    ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے محمد سکندر بطور وکیل شامل رہے اور حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کی مدد لی گئی، یہ ملاقات تقریبا ایک گھنٹہ اور بیس منٹ جاری رہی، ملاقات میں حساس اداروں کی نمائندگی،اور تحقیقاتی کمیشن کے ٹرم آف ریفرنسز پر بات آگے بڑھائی گئی۔

    دونوں رہنمائوں نے طے کیا کہ مذاکرات کا اگلا دور ہفتے کو ہوگا، جس میں شاہ محمود قریشی اور اسحاق ڈار بھی شامل ہوں گے، اس اہم ملاقات میں مذاکراتی عمل کے نکات میڈیا سے چھپانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔