Tag: مذاکرات ختم

  • پی ٹی آئی کا  مذاکرات ختم کرنے کا اعلان، حکومتی کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

    پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کا اعلان، حکومتی کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : حکومتی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر آج ہی ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر حکومتی کمیٹی نے ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےعرفان صدیقی آج باضابطہ ردعمل دیں گے۔

    مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، بیرسٹر گوہر

    یاد رہے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے میری اور وکلا کی ملاقات ہوئی ہے، انھوں نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’’جوڈیشل کمیشن کے لیے حکومت کو 7 دن دیے تھے، ہم نے کہا تھا کہ اگر حکومت نے کمیشن کا اعلان نہ کیا تو مذاکرات کا اگلا دور نہیں ہوگا۔‘‘

    چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ’’سیاسی اختلافات کی ٹھنڈک اتنی زیادہ ہے کہ برف پگھل نہیں رہی، افسوس ہے حکومت کی طرف سے آج تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا، بانی نے کہا آج کی تاریخ تک حکومت نے کمیشن بنانے کا اعلان نہیں کیا تو کوئی بات نہیں ہوگی۔‘‘

  • بانی پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کا اعلان ، فیصل واوڈا کا ردِ عمل سامنے آگیا

    بانی پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کا اعلان ، فیصل واوڈا کا ردِ عمل سامنے آگیا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے بانی پی ٹی آئی کے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پی ٹی آئی اور حکومت کا ہدف ایک ہی تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیا۔

    سینیٹر واوڈا نے کہا قوم کو پہلے ہی کہہ دیا تھا یہ مذاکرات نہیں مزاق ہے، پی ٹی آئی اور حکومت کا ہدف ایک ہی تھا ، پی ٹی آئی اور حکومت دونوں چاہتے تھے بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کارڈ کاانتظار کرنے والے پلے کارڈ لیکر پھرتے رہیں گے، سارے مزے پی ٹی آئی والوں کیلئے اور مشکلات بانی پی ٹی آئی کیلئے، ٹرمپ کارڈ کی بھی ہوا نکل گئی ہے، جگ ہنسائی کرنے کیلئے اب یہ بیرون ملک کوئی لیٹر بھی لکھ دیں گے۔

    مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، بیرسٹر گوہر

    انھوں نے بتایا کہ آج کے دن تک پی ٹی آئی کو جیل رکھنے کا دونوں کا ہدف پوراہوگیا ، اقتدار دولت اور سہولت کے مزے لیکر یہ اسی طرح حکومت چلاتے رہیں گے۔

    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کیساتھ عوام کو تیار نہیں اور یہ بھی خوش ہیں ، مذاکرات کیلئے مخلص ہوناضروری ہے مگر پی ٹی آئی قیادت تو خود بانی کو جیل میں رکھنا چاہتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم سے 26ویں ترمیم تک پی ٹی آئی حکومت کیساتھ آن بورڈرہی، قوم کو اب بھی کچھ سمجھ نہیں آرہی ، کےپی میں مال کا بازار گرم ہے سب مزے کررہےہیں، اور جو باہر ہیں انھوں نے کسی سمجھوتے کے تحت جیل برداشت نہیں کی۔

    پی ٹی آئی رہنماوں کے بیانات کے حوالے سے سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا کیا تھا کہ ہماری بات ہوگئی ہے اس غبارے سے بھی ہوانکل گئی ہے ، نا کوئی تحریک نااحتجاج ہے ، کچھ عرصے بعد ٹرمپ کارڈ کا پورا دھواں نکل جائےگا تو یہ مذاکرات کیلئے لیٹ جائیں گے۔