Tag: مذاکرات کا آج آخری روز

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آج آخری روز، بڑی پیش رفت کا امکان

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آج آخری روز، بڑی پیش رفت کا امکان

    اسلام آباد : پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات کا آخری دور آج ہوگا، مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکام کا آئی ایم ایف مشن کے ساتھ تین ارب ڈالر کیلئے آج بات چیت کا آخری دور آج ہوگا۔

    مذاکرات میں معاشی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی، مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان

    رائٹرز نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ موجودہ آئی ایم ایف کا اسٹینڈ بائی آرنجمنٹ گیارہ اپریل کو ختم ہو رہا ہے، مذکرات کے بعد پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی آخری قسط ملے گی۔، اس پروگرام کے تحت پاکستان کو پہلے ہی ایک ارب نوے کروڑ ڈالر مل چکے ہیں۔

    آئی ایم ایف مشن موجودہ پروگرام کو مکمل کرنے پر ہی فوکس رہے گا، وزیر آعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ اورنگزیب کو نئے آئی ایم ایف پروگرام پر بات چیت کرنے کیلئے کہا ہے۔

    پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیرخزانہ اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کے حوالے سے بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔

    خیال رہے وزارت خزانہ کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ آخری جائزہ مذاکرات کے مثبت نتائج کی امید ہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ آخری جائزے کے لیے تمام اہم شرائط پوری کرلی ہیں، آئی ایم ایف نے موجودہ پروگرام کے تحت تاحال کوئی نئی شرط عائد نہیں کی ہے تاہم شیڈول کے مطابق آخری جائزہ مذاکرات کل ختم ہوجائیں گے۔

  • پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات  کا آج آخری روز،  معاملات طے پانےکاامکان

    پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات کا آج آخری روز، معاملات طے پانےکاامکان

    اسلام آباد : پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات کاآج آخری روز ہے ، معاملات طے پا جانے پر اسٹاف لیول معاہدے پر دستخط کاامکان ہے ، پروگرام کے تحت پاکستان کو ساڑھے 6 ارب ڈالر ملنے کی امید ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آج آخری دور ہوگا ، پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان پلان سےمتعلق اہم بیان متوقع ہے۔

    پاکستان اور فنڈ کے درمیان چند اشیوز پر ابھی معاملات طے نہ پاسکے، ان ایشوز میں مالیاتی خسارہ، ٹیکس وصولیاں اور حکومتی اداروں کی نجکاری شامل ہے۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکس چھوٹ کےخاتمے اورگیس بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر اتفاق ہوگیا، حکومت نے بجلی اورگیس کی قیمت میں اضافے کی فنڈز کی شرائط منظور کرلی ہیں، اضافے سے صارفین پر تین سوچالیس ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

    حکومت نیپرا اور  اوگرا کو خود مختار بنانے پر آمادہ ہوگئی،گیس اور بجلی کے ریگیولیٹری ادارے قیمتوں کے تعین میں خود مختار ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : بجلی، گیس کے نرخ بڑھانے کا اختیار اداروں کے سپرد، حکومت اوگرا اور نیپرا کو خودمختار کرنے پر راضی

    اس کے علاوہ تقریبا سات سو ارب روپے کی ٹیکس مراعات ختم کرنے کی رضامندی ظاہر کی گئی ہے، آئی ایم ایف نے صرف انتہائی ضروری سبسڈیز کوجاری رکھنے کا کہا ہے جبکہ روپےکی قدر کو فری فلوٹ اور مہنگائی کو قابو کرنے کیلئےشرح سود میں نمایاں اضافہ پربھی ممکنہ طورپراتفاق کیاگیاہے۔

    آئی ایم ایف سےجاری کھاتوں کاخسارہ آٹھ ارب ڈالرتک لانے پر اتفاق کیا گیا ہے،  آئندہ مالی سال کے لیے خسارہ گیارہ ارب ڈالر رہے گا، شرح سود دو سو بیسز پوائنٹ تک بڑھا دی جائے گی جبکہ نئے سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ آٹھ ارب ڈالر رہے گا اور 350 ارب روپے کی سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔

    تمام معاملات طے ہونے پر اسٹاف لیول معاہدہ پر آج ہونے کا امکان ہے ، پروگرام کے تحت پاکستان کو ساڑھے 6 ارب ڈالر تک کی رقم ملےگی، پاکستان کوپہلےہی آئی ایم ایف کے پانچ ارب اسی کروڑڈالراداکرنےہیں جبکہ پاکستان کوآئندہ سال گیارہ ارب ڈالر تک کے مالیاتی گیپ کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب زرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کابجٹ بھی تاخیر سے پیش کئےجانےکاامکان ہے۔بجٹ کوجون کےدوسرےہفتے پیش کئے جانے کا امکان ہے، پہلےبجٹ بائیس مئی کوپیش ہو نا تھا۔