Tag: مذاکرات کا دوسرا دور

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور

    اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دورمیں ٹیکس انفورسمنٹ کیلئے ضروری آرڈیننس یا منی بجٹ پر بریفنگ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہوا، ذرائع نے بتایا مذاکرات میں جولائی تا اکتوبر190 ارب روپےکے شارٹ فال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ٹیکس انفورسمنٹ کیلئے ضروری آرڈیننس یا منی بجٹ پر بھی عالمی مالیاتی فنڈ کو بریفنگ دی گئی۔

    ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ٹرانسفارمیشن پلان کے ذریعے ٹیکس حکام کی استعداد کار بڑھائی جائے گی۔

    عالمی مالیاتی فنڈ کو ٹرانسفارمیشن پلان کے ذریعے ٹیکس آمدن بڑھانے کی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی، ٹرانسفارمیشن پلان کی مالیاتی ضروریات کیلئے ای سی سی فیصلوں سے بھی آگاہ کیاگیا۔

    عالمی مالیاتی فنڈ کے ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس نظام پر بھی سیشن ہوا، جس میں ٹریک اینڈٹریس سسٹم کے تحت 5 شعبوں میں سسٹم کی تنصیب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    عالمی مالیاتی ادارے کو بریفنگ میں بتایا گیا ایف بی آرٹریک اینڈ ٹریس کا نظام مزید وسیع کرےگا جبکہ ٹائلرز کے شعبے میں بھی ٹریک اینڈ ٹریس لگانے کی تجویز پیش کردی گئی۔

    عالمی مالیاتی فنڈ کو تاجر دوست اسکیم سے بھی آگاہ کرتے ہوئے تاجر دوست اسکیم کےرجسٹرڈ تاجروں کی ٹیکس آمدن کا ڈیٹا شیئرکیا گیا کہ جولائی تا اکتوبر ایف بی آر کو تاجروں سے17ارب روپے تک ٹیکس اکٹھا کرنا تھا، جولائی تا اکتوبر کے دوران ایف بی آر تاجروں سے ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

    پوائنٹ آف سیلزمیں ایف بی آر رسیدپرفیس1روپےسےبڑھانےکی تجویز پربھی گفتگوہوئی،سیلز ٹیکس ہررسید پر ایک روپیہ عائدہونےسے50 کروڑ روپےٹیکس حاصل ہوتاہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی او ایس نہ لگانے والے ریٹیلرز کا خصوصی آڈٹ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بتایا گیا کہ پوائنٹ آف سیلز نہ لگانے والوں کے لیے ڈیٹا حاصل کرکے آڈٹ کیا جائے گا۔

    مذاکرات میں ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو انفورسمنٹ بہتر بنانے کیلئے قانونی سازی پر بھی بات ہوئی۔

  • عام انتخابات کب کرائیں؟  حکومت اور پی ٹی آئی  کے درمیان بڑی بیٹھک آج پھرہوگی

    عام انتخابات کب کرائیں؟ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بڑی بیٹھک آج پھرہوگی

    اسلام آباد : حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان انتخابات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے مذاکرات کا دوسرا دور آج پھر ہوگا، جس میں پی ٹی آئی اپنے مطالبے پیش کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بڑی بیٹھک آج پھر ہوگی۔

    حکومتی وفد سے یوسف رضا گیلانی نے میڈیا کو بتایا حکومت اور پی ٹی آئی میں آج تین بجے دوسری ملاقات ہو گی، ہمارے کوئی مطالبات نہیں ، پی ٹی آئی آج اپنے مطالبے پیش کرے گی، جو اتحادیوں کے سامنے رکھیں گے۔

    پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نےاپنا اور انہوں نےاپنانقطہ نظرپیش کردیا ہے، چاہتےہیں آئین کے مطابق حل نکل آئے۔

    پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفرشامل ہیں جبکہ حکومتی وفد میں یوسف رضا گیلانی،اسحاق ڈار،سعد رفیق، نویدقمر، کشورزہرہ شامل ہیں۔

    گذشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں حکومت اور پی ٹی آئی میں وفود کی سطح پر مذاکراتی سیشن ہوا تھا، ذرائع نے بتایا تھا کہ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ دینے پر زور دیا ہے، جولائی کے بعد اسمبلی کی تحلیل پی ٹی آئی کو قبول نہیں ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جولائی تک قومی اسمبلی کی تحلیل چاہتے ہیں۔

  • پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کا دوسرا دور شروع

    پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کا دوسرا دور شروع

    لاہور : پاک بھارت آبی تنازعہ پر مذاکرات کا دوسرا شروع ہوگیا ، پاکستان کا بھارتی بجلی گھروں کے ڈیزائن پر اعتراض برقرار ہے، دو روزہ مذاکرات کے اختتام پر آج میڈیا بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آبی تنازعات پر پاکستان اور بھارت کے درمیان لاہور میں مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا ، پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ جبکہ بھارتی وفد کی سربراہی بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کر رہے ہیں۔

    پاکستان کا دریائے چناب پر تعمیر پکل دل اور لوئرکلنائی کے منصوبوں پراعتراض برقرارہے، پاکستانی حکام کا کہنا ہے بھارت سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرے، پاکستان سندھ طاس معاہدے کے موقف پرقائم رہے گا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کا بھارتی بجلی گھروں کے ڈیزائن پر اعتراض برقرار

    گذشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ پکل ڈل، لوئرکلنائی پن بجلی گھروں کے ڈیزائن پراعتراض ہے اور مطالبہ کیا تھا پکل ڈل پن بجلی ذخیرہ کرنےکی سطح اونچائی میں 5میٹرکمی کی جائے اور سپل ویز کے گیٹوں کی تنصیب میں 40 میٹراونچائی کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ پن بجلی گھرکی جھیل بھرنےاورپانی چھوڑے کا پیٹرن واضع کیا جائے۔

    دونوں ممالک کے دو روزہ مذاکرات کےاختتام پر آج میڈیا بریفنگ دی جائے گی۔

    خیال رہے پاکستان نےکل بھارت سےسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا تھا۔

    یاد رہے پاکستان کا موقف تھا کہ بھارت مغربی دریاؤں پر ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کو خشک سالی کا شکار کردینا چاہتا ہے جو کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجو د ’سندھ طاس معاہدے‘ کی خلاف ورزی ہے۔

    اس سے قبل بھی پاکستان ان بجلی گھروں کے ڈیزائن پر اعتراضات اٹھا چکا ہے۔

    واضح رہے 2013سےاب تک منصوبوں پرمذاکرات کے7دورہوچکےہیں۔