Tag: مذاکرات کو ڈیل

  • ن لیگ کی کونسی 3 اہم شخصیات اپوزیشن سے مذاکرات کو ڈیل کررہی ہیں؟

    ن لیگ کی کونسی 3 اہم شخصیات اپوزیشن سے مذاکرات کو ڈیل کررہی ہیں؟

    لاہور: مسلم لیگ ن کی 3 اہم شخصیات اپوزیشن سے مذاکرات کو ڈیل کررہی ہیں، مذکرات سے انکاری لیگی رہنماؤں کو ان معاملات سے لاعلم رکھا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن سے مذاکرات کے معاملات پاکستان مسلم لیگ ن کے 3 اہم شخصیات، نواز شریف، راناثنااللہ اور وزیر اعظم دیکھ رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ اور سابق وزیراعظم نواز شریف، راناثنا اللہ کے ذریعے پیغام رسانی کررہے ہیں جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کو بھی ان بات چیت سے آگاہ کیا جاتا ہے اس کے علاوہ اپوزیشن سے مذاکرات سے انکار کرنے والے اکثر لیگی رہنماؤں کو معاملات سے لاعلم رکھا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، محمود اچکزئی، فضل الرحمان اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے میں ہیں، پیغام رسانی میں راناثنااللہ کی نوازشریف سے ون آن ون متعدد ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔

    ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن سے کہہ رہی ہے سیاسی معاملات آپس میں طے کریں۔

    واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے چند ہفتے قبل ایک پریس کانفرنس میں مذاکرات کیلئے 9 مئی کے حملوں پر عوامی معافی کی شرط رکھی تھی۔ فوجی ترجمان نے مزید کہا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں۔

    جس کے بعد تحریک انصاف نے سیاسی قیادت سے مذاکرات کے لیے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو مکمل اختیارات دیے ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی سے بالواسطہ بات چیت کیلئے مسلم لیگ (ن) محمود خان اچکزئی سے رابطے میں ہے۔