Tag: مذاکرات کی دعوت

  • حکومت  کی ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت

    حکومت کی ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت

    اسلام آباد :‌ حکومت نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دے دی ، احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت سڑکوں کے بجائے ایوان میں آئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ بامقصد مذاکرات کےلیے دروازے کھلے ہیں۔ ضد اورانا کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے۔

    احسن اقبال نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملک اور معیشت کےلیے پی ٹی آئی قیادت سڑکوں کے بجائے ایوان میں آئے، مثبت اپوزیشن کا کردارادا کرے اور 2029تک انتظارکرے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنی سیاست کےلیےعدالت کےکندھےاستعمال کرنا چاہتی ہے اور عدالت کواسٹیبلمشنٹ اور حکومت سے لڑوا کر اپنے لیے راستہ بنانا چاہتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ 2018میں ایک ناٹک ہوا اورچلتی ہوئی حکومت کو ہٹایا گیا، اناڑی کے ہاتھ میں گاڑی کی چابی دیں گےتو وہ گاڑی منزل پر نہیں لےجاسکتا، 4سال معیشت کا بیڑا غرق کیا گیا،سی پیک منصوبہ بند کیا گیا، قرضے ادا کرنے کیلئے بھی مزید ایک ہزار ارب قرض لینا پڑتا ہے۔

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹ کو سچ بنا کر قوم میں انتشار کے بیج بوئے گئے، کل سوشل میڈیا پر میرے استعفے سے متعلق خبرچلائی گئی، جھوٹ پھیلا کر عوام میں انتشارپیدا کیاجاتاہےاس فتنے سے بچنا ہے۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ دوست ممالک کوتبدیلی سرکار ناراض کر گئی تھی آج وہ دوبارہ ساتھ کھڑے ہیں، چین سے دوبارہ سی پیک کے منصوبے کو زندہ کررہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ مردہ ہوگئی تھی،کریش ہوگئی تھی دوبارہ مستحکم ہوئی، پاکستان کے مستقبل کا تقاضہ ہے کسی کوملک سےکھیلنے کی اجازت نہ دیں۔

  • حکومت کی مذاکرات کی دعوت، تحریک انصاف کا ردِعمل آگیا

    حکومت کی مذاکرات کی دعوت، تحریک انصاف کا ردِعمل آگیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر کہا کہ یہ صرف آزادی مارچ کو انگیج کرنے کیلئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی سے بات جیت کے لئے کمیٹی کی تشکیل پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں،ایک طرف تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ کی کوریج پرپابندیاں ہیں، دوسری طرف ایک غیرسنجیدہ کمیٹی کی تشکیل کی خبریں ، یہ خبریں صرف آزادی مارچ کوانگیج کرنےکیلئے ہیں، یہ چالاکیاں نہیں چلنی انتخاب کی تاریخ دیں۔

    خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف سے بات چیت کے لیے9 رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

    زیر داخلہ رانا ثنااللہ کی زیر صدارت کمیٹی میں 9 ارکان شامل ہیں ، کمیٹی لانگ مارچ سےمتعلق امن وامان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کیلئے قائم کی گئی ہے۔

    اگرلانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان کی نریندرمودی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت، خط لکھ دیا

    وزیراعظم عمران خان کی نریندرمودی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت، خط لکھ دیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے پڑوسی ملک بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو تیسری مرتبہ انتخابات میں فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے ایک بار پھر مسائل کے حل کیلئے مذکرات کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے، مذکورہ خط میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو دوبارہ منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

    اس حوالے سے سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، امن و استحکام کے قیام سے خطے میں ترقی آسکتی ہے۔

    خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے، خطے میں ترقی کیلئے مل کر کام کرنا اور ایک دوسرے کا احترام ضروری ہے۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کی مودی کو مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کی دعوت

    مذاکرات سے ہی دونوں ممالک کے عوام کو غربت اور افلاس سے نکالا جاسکتا ہے، آگے بڑھنے کیلئے مشترکہ طور پر خطے میں امن و استحکام ضروری ہے۔

  • مسئلہ کشمیر پر مذاکرات، بھارتی سیکریٹری خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت

    مسئلہ کشمیر پر مذاکرات، بھارتی سیکریٹری خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کو مسئلہ کشمیر پر باضابطہ طور پر ایک بار پھر دعوت دے دی، سیکریٹری خارجہ نے اپنے بھارتی ہم منصب کے خط کا جواب دیتے ہوئے انہیں جوابی خط تحریر کردیا جس میں انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا نے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جہاں سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدر ی نے اپنے بھارتی ہم منصب کے نام خط ان کے حوالے کیا جس میں بھارتی ہم منصب کو رواں ماہ پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے

    ترجمان کے مطابق خط میں بھارتی سیکریٹری خارجہ کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کرنے کی دعوت دی گئی ہے اور کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند کی جائیں۔

  • عمران خان سے بات ہوگی،علامہ طاہر القادری سےنہیں،وزیراعظم

    عمران خان سے بات ہوگی،علامہ طاہر القادری سےنہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سے بات ہوگی،علامہ طاہر القادری سےنہیں، وزیر اعظم نواز شریف نے قومی سلامتی کانفرنس میں تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کردی، وزیراعظم نے عمران خان کو پیغام دے دیا کہ مطالبات پر کوئی بھی فارمولا نکالنے کو تیار ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے واضح اشارہ دے دیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری سے مذاکرات نہیں ہوں گے، انھوں نے کہا کہ  انقلاب کی وضاحت کی جائے، ملک کسی بھی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    وزیر اعظم کی جانب سے سیاسی ماحول میں گرما گرمی کم کرنے کیلئے بلائی گئی قومی سلامتی کانفرنس میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، مولانا فضل الرحمٰن،سراج الحق، آرمی چیف راحیل شریف،ڈی جی آئی ایس آئی حکومتی وُزراء اور دیگر سیاسی رہنما شامل ہیں۔

    وزیر اعظم خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیدی اور کہا کہ دس نشستوں سے متعلق مطالبات پر کوئی بھی فارمولا نکالنے کو تیار ہیں۔ وزیر اعظم نوز شریف نے قومی سلامتی کانفرنس میں خوب لچک کا مظاہرہ کیا کہا کہ عمران خان کی دعوت پر اُن کے پاس چل کر گیا، ملک کے لئے کسی کے پاس بھی جانے کو تیار ہوں۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں خوشحالی کیلئے ایک دست تعاون بڑھانا چاہئے۔