Tag: مذاکرات کی ناکامی

  • ’نواز شریف اور مریم مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہوگئے‘

    ’نواز شریف اور مریم مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہوگئے‘

    خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہوگئے۔

    خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر محمد سیف نے پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات میں ناکامی پر جاری بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم اپنے مشن میں کامیاب ہو گئے اور ان کا گروپ مذاکرات کی ناکامی پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہا۔

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مذاکرات کی ناکامی کا ہدف دیا تھا۔ عرفان صدیقی اور رانا ثنا اللہ کے بیانات سے حکومت کی غیر سنجیدگی واضح تھی۔

    انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنانے سے واضح ہو گیا کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے، کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن سے جعلی حکومت کی حقیقت سامنے آ جائے گی۔

    صوبائی مشیر نے کہا کہ نواز شریف کو سیاسی عدم استحکام میں ہی اپنی بقا نظر آ رہی ہے کیونکہ حقیقت کھل جانے کے بعد جعلی حکومت کو کہیں بھی منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

    واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے دیے گئے سات دن کے ٹائم فریم میں حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہ دینے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

  • وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ن لیگ کا اہم اجلاس

    وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ن لیگ کا اہم اجلاس

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں شہبازشریف کے استعفے اور مقدمے کے اندراج پر مسلم لیگ ن کے اندر دو آرا پائی گئیں، اجلاس میں اہم لیگی رہنماؤں نے حکومت قربان نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

    آزادی اور انقلاب مارچ کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں دھرنوں کی صورتحال پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی گئی۔

    اجلاس کے دوران موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنما مختلف رائے کا شکار ہوگئے، عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے وزیراعلیٰ پنجاب کے استعفے کے معاملے پر ن لیگ کے اندر دو آرا پائی گئیں۔

    اجلاس میں کچھ ن لیگی رہنماؤں کا کہنا کہ شہباز شریف کیخلاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ درج کیا جائے اور وزیراعلی پنجاب استعفی دیدیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ان کی کچن کیبنٹ نے ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا مشورہ دیا۔۔

    اجلاس کے دوران اہم لیگی رہنماؤں نے وزیراعظم کو طاہر القادری کے مطالبات پر حکومت قربان نہ کرنے کا مشورہ دیا۔