Tag: مذاکرات کی پیشکش

  • حکومت کی  تحریک انصاف کو پھر مذاکرات کی پیشکش

    حکومت کی تحریک انصاف کو پھر مذاکرات کی پیشکش

    اسلام آباد :حکومت نے تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کردی ، وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا آئیں مل کر ملک کی خوشحالی کیلئے کام کریں، ملک اگرایسے ہی چلتا رہا تو برباد ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مصدق ملک نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کےذہن میں صرف 3چیزیں ہیں، پہلی چیزاس ملک میں روزگاردیناہے، وزیراعظم کےگمان میں ہےکہ عوام پر بوجھ ہے،غریبوں کا کیا کرنا ہے، وزیراعظم چاہتے ہیں غربت ختم ہو، روزگار پیدا ہو اور مہنگائی کم ہو۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصرملکی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں، انتشارکی سیاست کرنےوالےملک کےخیرخواہ نہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا فوج کو نیوٹرل ہونا چاہئے چیلے کہتے ہیں ٹھیک کہا، نیوٹرل تو جانور ہیں چیلے کہتے ہیں واہ واہ کیا بات ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا میر جعفرمیر صادق ہیں چیلے نے کہا بالکل صحیح ہے، امریکا سائفر بھیج رہا ہے امریکا سازشی ہے لیکن پھرسب نے دیکھا امریکا نے قرارداد پاس کی ہر جگہ ڈنکا بجایا گیا۔

    مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سوال ہے یہ بہروپیے ہیں یا پاگل ہیں ، کسی ایک جگہ کھڑے ہوں تو بات آگے چلے، جب مقصد ملک کو برباد کرنا ہو تو بتائیں ہم کیا کریں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ دنوں ٹرینڈچلابانی پی ٹی آئی نہیں توپاکستان نہیں، پاکستان ہےتوہم سب ہیں ، انہوں  نےواضح بیان دیدیاہم ملک تباہ کردینگےاورکررہےہیں۔

    انھوں نے پی ٹی آئی والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کہتے ہیں دہشت گردی کو ختم کریں آپ کہتے ہیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، آپ بھتہ خوری اوردہشت گردی کرنے دینا چاہتےہیں، آپ بم سے لوگوں کو اڑنے دیں گے بچے اغوا ہونے دیں گے، کہتے ہیں دہشت گردی ختم کردیں گے آپ بھی تو بتائیں کیا کریں گے، آپ جب کہیں گے آپریشن نہیں ہونے دینگے تواسکا مطلب آپ دہشت گردی ہونے دیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ ہم کہتےہیں بات کریں آپ کہتےہیں دھرناکریں ، ہم کہتےہیں بیٹھیں سلجھائیں آپ کہتے ہیں ملک گیرپہیہ جام کریں گے، کس کاپہیہ جام کریں گے ترقی،خوشحالی اورروزگارکاپہیہ جام کریں گے، ہم کہتےہیں بات کروبربادمت کروسلجھاؤالجھاؤمت ۔

    انھوں نے پیشکش کی کہ آئیں مل کر ملک کی خوشحالی کیلئے کام کریں، ملک اگر ایسے ہی چلتا رہا تو برباد ہوجائے گا۔

    وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی کو پیغام دیا کہ یاد رہے آپ جو ادھم مچا رہے ہیں اپنے بچوں کی زندگیوں میں مچا رہے ہیں، اگرآپ برباد کریں گے تو اپنے بچوں کا مستقبل کریں گے، اگر ہم کہتے ہیں آپ کی زیادہ سیٹیں ہیں تو حکومت کیوں نہیں بنائی، جب پیپلزپارٹی نےکہا سپورٹ کرینگے تو کیوں حکومت نہیں بنائی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کا نریندرمودی کیلئے واضح پیغام

    اسلام آباد : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نریندرمودی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے پیغام دیا کہ آئیں، بیٹھیں اور سنجیدہ مذاکرات کریں تاکہ تنازعات حل ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے کہا کہ بھارت پڑوسی ہے اور ہمیشہ رہے گا ، پڑوسی تبدیل نہیں کیے جاسکتے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت سےمقبوضہ کشمیراوردیگرمسائل کا حل چاہتے ہیں، بھارت سے امن چاہتے ہیں بشرطیکہ تصفیہ طلب مسائل حل ہوں، ہم جوکرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ امن سے رہیں اور ترقی کریں، ایک دوسرے کیساتھ لڑنے سے وسائل ضائع ہوتے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تین جنگیں ہوچکی ہیں، جنگوں سے دونوں ملکوں کو مشکلات اورغربت و بے روزگاری ملی۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت نریندرمودی کیلئے میرا پیغام واضح ہے کہ پُرامن طور پر رہنے کیلئے تنازعات کا حل ضروری ہے، آئیں، بیٹھیں اور سنجیدہ مذاکرات کریں تاکہ تنازعات حل ہوں، بیٹھ کرمسئلہ کشمیرسمیت تمام مسائل حل کریں۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت اگست 2019 کے اقدامات واپس لے، بھارت مظالم بند کرکے دنیا کو پیغام دے کہ وہ مذاکرات کیلئے تیار ہے، ہم اپنی مضبوط افرادی قوت کو ترقی کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

  • مذاکرات کی پیشکش پر مسلم لیگ ن کا سیاسی محاذ پر عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

    مذاکرات کی پیشکش پر مسلم لیگ ن کا سیاسی محاذ پر عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کی مذاکرات کی پیشکش پر سیاسی محاذ پر عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔

    اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، مسلم لیگ نے سیاسی محاذ پر عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    شرکا نے موقف اپنایا کہ عمران خان سیاست کر رہے ہیں ہمیں بھی سیاست کرنی چاہیے، مذاکرات سے پہلے پی ٹی آئی کو الزامات یاد کرائے جائیں۔

    شرکا نے رائے دی کہ عوام کو باور کرایا جائے کہ ماضی میں یہ مذاکرات کی دعوت پر کیا کہا کرتے تھے۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ میں نے تو صدق دل سے انہیں میثاق معیشت کی دعوت دی تھی۔

    وزیراعظم شہبازشریف پارٹی مشاورت کےبعد نوازشریف اوراتحادیوں سے مشاورت کریں گے ، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور جو بھی مشترکہ فیصلہ ہوگا اس کے مطابق آگے بڑھیں گے۔

    گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کو مشروط بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ان کو موقع دے سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں اوربات کریں یہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر عام انتخابات کی تاریخ دیں یا پھر ہم اسمبلی تحلیل کردیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے تو بہت کوشش کی مگر یہ عام انتخابات کا نام نہیں لیتے،ان کو ڈر لگا ہے کہ عام انتخابات ہوئےتو انھوں نے ہار جانا ہے۔

  • امریکا  کی  ایران کو مذاکرات کی پیشکش

    امریکا کی ایران کو مذاکرات کی پیشکش

    واشنگٹن : امریکا نے ایران کو مذاکرات کی پیشکش کردی ، امریکا کا کہنا ہے کہ امریکا سنجیدہ مذاکرات کوتیارہے، مذاکرات کی پیشکش کا مقصد عالمی امن خراب نہ ہونے دینا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے غیر مشروط مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی ، اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کیلی کرافٹ کی جانب سے سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ امریکا ایران سے سنجیدہ مذاکرات کو تیار ہے، قاسم سلیمانی کےقتل کی کارروائی اپنے دفاع میں کی، مذاکرات کی پیشکش کا مقصد عالمی امن خراب نہ ہونے دینا ہے۔

    خط میں کہا گیا مشرق وسطیٰ میں اپنےاہلکاروں،مفادات کے تحفظ کےمزید اقدامات کریں گے، اگر مستقبل میں ضرورت پڑی تو امریکی فوجیوں اور اثاثوں کی حفاظت کے لیے مزید کارروائی بھی کی جائے گی۔

    دوسری جانب ایران کی جانب سے بھی اقوام متحدہ کو خط لکھا گیا، جس میں ایران نےامریکی اڈےپرحملے کے لیے اقوام متحدہ کی شق51کاحوالہ دیا، امریکا نے بھی شق51کاحوالہ دیا تھا۔

    اقوام متحدہ میں ایرانی سفیرماجدروانچی نے خط میں کہا کہ ایران کشیدگی چاہتا ہے نہ جنگ، آپریشن احتیاط سےکیاگیا ،صرف امریکی فوجی مفادات کونشانہ بنایا گیا۔

    مزید پڑھیں : میزائل استعمال نہیں کرنا چاہتے، ٹرمپ

    واضح رہے بغداد کے ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے۔

    بعد ازاں جنرل سلیمانی کے قتل پر ایران نے امریکا پر جوابی وار کرتے ہوئے عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کئے ، واشنگٹن نے حملوں کی تصدیق کی، ایرانی پاسداران انقلاب نے جاری بیان میں کہا تھا کہ انھوں نے درجنوں میزائلوں سے امریکی اڈے کو نشانہ بنایا، اڈوں پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے گئے۔

  • مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی مذاکرات کی پیش کش مسترد کر دی

    مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی مذاکرات کی پیش کش مسترد کر دی

    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی مذاکرات کی پیش کش مسترد کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مذاکرات ہوں گے تو پہلے حکومت کو استعفیٰ دینا ہوگا۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، حکومتی کمیٹی کا کوئی علم نہیں نہ رابطہ کیا گیا، وزیر اعظم کے استعفے کے بعد ہی مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

    گزشتہ روز انھوں نے کہا تھا کہ فوری طور پر دوبارہ انتخاب کرانے پر سب کا اتفاق ہے، اس حوالے سے سب ایک پیج پر ہیں، ان ہاؤس تبدیلی کی کوئی تجویز اب تک زیر غور نہیں آئی۔

    تازہ ترین:  حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی اجلاس میں جے یو آئی (ف) سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے سربراہ وزیر دفاع پرویز خٹک ہوں گے۔

    اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کو اس وقت کئی خطرات در پیش ہیں، ہم کشمیر کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑ رہے ہیں، حکومت کو معیشت اور کشمیر جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، حکومت اپوزیشن کے جائز تحفظات ضرور سنے گی۔