Tag: مذاکرات

  • امید ہے پاکستان اوربھارت مذاکرات کےذریعے دوطرفہ تعلقات میں بہتری لائیں گے‘چین

    امید ہے پاکستان اوربھارت مذاکرات کےذریعے دوطرفہ تعلقات میں بہتری لائیں گے‘چین

    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کےترجمان کاکہناہےکہ پاکستان اور بھارت دونوں چین کے اہم ہمسایہ اور جنوبی ایشیا کے اہم ملک ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچننگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے اپنے دوطرفہ تعلقات میں بہتری لائیں گے۔

    چینی وزارت خارجہ کےترجمان نےکہاکہ چین ’شنگھائی تعاون تنظیم‘ میں پاکستان اور بھارت کی جلد مکمل رکنیت کا خواہاں ہے۔

    انہوں نےکہاکہ ترجمان نےکہاکہ دونوں ملک تنظیم کےدوسرے ارکان کےساتھ مل کرخطے کی سلامتی،استحکام،ترقی اورخوشحالی کےلیےکام کرسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی ایٹمی جنگ میں بدل سکتی ہے‘ جنرل جوزف وٹل

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ امریکی سینٹ کام کےسربراہ جنرل جوزف وٹل کاکہناتھاکہ بھارتی پالیسیاں پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کی راہ میں رکاوٹ ہیں،جس سے ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

    واضح رہےکہ امریکی سینٹرل کمانڈ کےجنرل جوزف وٹل کاکہناتھاکہ بھارت کی پالیسی دونوں ملکوں کے تعلقات معمول پر لانے کی کسی بھی کوشش کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

  • نیتن یاہومشرق وسطیٰ میں امن خراب کرنے کےذمہ دار ہیں‘کیون روڈ

    نیتن یاہومشرق وسطیٰ میں امن خراب کرنے کےذمہ دار ہیں‘کیون روڈ

    سڈنی : آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم کیون روڈ کا کہناہےکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہومشرقِ وسطیٰ میں امن مذاکرات کو خراب کررہے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق اسرائیلی وزیراعظم اس وقت چارروزہ دورے پر آسٹریلیا میں موجود ہیں جب سابق آسٹریلوی وزیراعظم کی جانب سے نیتن یاہوکو مشرق وسطیٰ میں امن خراب کرنے کا ذمہ دار قرار دیاہے۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے کیون روڈ کےاس تنقیدی بیان پر اپنا ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔ تاہم اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ آسٹریلیا کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا اسرائیل کی تباہی کی کال ہوگی۔

    خیال رہےکہ اس وقت اسرائیل کے وزیراعظم آسٹریلیا کے چار روزہ دورے پر ہیں اور ان کے ہم منصب مسٹر میلکولم ٹرنبل ان کی میزبانی کر رہے ہیں۔

    یاد رہےکہ سابق وزیراعظم کیون روڈ نے 2010 کے ایک سفارتی واقعے کا حوالہ بھی دیا جس میں دبئی میں حماس کے ایک رہنما کے قتل میں چار بوگس آسٹریلیوی پاسپورٹ استعمال ہوئے تھےاور اس کے بعد مسٹر روڈ کی حکومت نے اسرائیلی سفارت کار کو ملک سے نکال دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: اسرائیل طویل عرصہ فلسطین کی زمین پر قابض نہیں رہ سکتا، اوباما

    واضح رہےکہ سابق امریکی صدر براک اوباما نےگزشتہ سال ستمبرمیں کہاتھاکہ ’اسرائیل زیادہ لمبے عرصے تک فلسطین کی زمین پر قبضہ قائم نہیں رکھ سکتا،دنیا سمجھتی ہے کہ ہر مسئلے کا حل امریکا کے پاس ہےتاہم مسائل کا حل ممالک کو آپس میں باہمی اتفاق سے نکالنا ہوگا‘‘۔

  • آئی ایم ایف کا دورہ پاکستان ملتوی

    آئی ایم ایف کا دورہ پاکستان ملتوی

    اسلام : ملک میں حالیہ دہشت گردی کےواقعات کےبعد عالمی مالیاتی ادارے نے اپنادورہ پاکستان ملتوی کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے باعث آئی ایم ایف نےاپنا دورہ پاکستان ملتوی کردیا۔عالمی مالیاتی ادارے کےوفد نےآئندہ ہفتے اسلام آباد آناتھا۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے بعددونوں جانب سے حکام کی پہلی ملاقات ہونی ہے۔مذاکرات میں پاکستانی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیاجائےگا۔

    خیال رہےکہ آئی ایم ایف کا معاشی جائزہ پاکستان کےلیے اہم ہے۔ پاکستان کوغیر ملکی مارکیٹ اورقرض دہندگان سے قرضوں کےلیےآئی ایم ایف کی اچھی رپورٹ درکار ہے۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ ہونے والے مذاکرات میں پروگرام کےاختتام کے بعدملکی معیشت میں ہونے والےبگاڑ کی بھی نشان دہی متوقع ہے۔اس کےعلاوہ سرکلر ڈیٹ،مالیاتی خسارے میں اضافہ اور بیرونی واندورنی قرضوں کی صورت حال زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں:ٹیکس چوری کےخلاف اقدامات‘آئی ایم ایف نےتفصیلات مانگ لیں

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس نظام میں مبینہ کرپشن اورٹیکس چوری کے خاتمہ کےلیے اقدامات کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

  • ٹیکس چوری کےخلاف اقدامات‘آئی ایم ایف نےتفصیلات مانگ لیں

    ٹیکس چوری کےخلاف اقدامات‘آئی ایم ایف نےتفصیلات مانگ لیں

    اسلام آباد : آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس نظام میں مبینہ کرپشن اورٹیکس چوری کے خاتمہ کےلیے اقدامات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان اورعالمی مالیاتی ادارے درمیان مذاکرات رواں ماہ کےاختتام پر متوقع ہیں۔جس کے لیےآئی ایم ایف نے حکومت سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو میں اضافے کےلیےکئےگئےاقدامات کی تفصیلات مانگ لیں۔

    عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان کے درمیان یہ مذاکرات آرٹیکل فور کےتحت ہونگے،جس میں آئی ایم ایف کو ٹیکس چوری اور ان کےخلاف کارروائی کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ محصولات وصولی کی تفصیلات بھی بتائی جائیں گی۔

    خیال رہےکہ مذاکرات میں آئی ایم ایف پروگرام کےبعد ملکی معاشی کارکردگی کا بھی جائزہ لیاجائےگا۔

    مزید پڑھیں: زرمبادلہ ذخائر میں کمی،تجارتی خسارے میں مسلسل اضافہ

    واضح رہےکہ دو روز قبل اسٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ کے حوالے سے رپورٹ جاری کی تھی، جس کےمطابق پاکستان کےبیرونی کھاتےدباؤ کا شکار ہوگئےہیں۔زرمبادلہ ذخائر میں کمی اور تجارتی خسارے میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

  • امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں: میکسیکو

    امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں: میکسیکو

    میکسیکو نے امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کے لیے مذاکرات کے تمام راستے کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا۔

    میکسیکن صدر کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مکمل اور وسیع مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات میں سیکیورٹی، ہجرت اور تجارت سمیت دیگر معاملات پر گفت و شنید کریں گے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ملکی وقار کے خلاف کسی بات کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ اس سے قبل نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں ایک مرتبہ پھر میکسیکو کے ساتھ سرحدی دیوار بنانے کی بات کی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ بضد ہیں کہ دیوار کی لاگت میکسیکو ادا کرے۔

    میکسیکن صدر نے واضح کیا کہ وہ ہرگز ایسا نہیں کریں گے۔

  • بھارت پاکستان سے جامع مذاکرات کے لیے تیار نظر نہیں آتا، عبد الباسط

    بھارت پاکستان سے جامع مذاکرات کے لیے تیار نظر نہیں آتا، عبد الباسط

    نئی دہلی: بھارت میں پاکستانی سفیر عبد الباسط کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے بھارت جامع مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا۔

    نئی دہلی میں تعینات پاکستانی سفیر عبد الباسط نے بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی خواہش ہے کہ معاملات آگے بڑھیں تاہم ہم صبر سے انتظار کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کے سرد تعلقات میں کسی پیش رفت کا ہونا ممکن نہیں۔ اگر ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں تعلقات پر جمی برف نہیں پگھلتی تو پھر کسی اور موقع کا انتظار کرنا ہوگا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات کے لیے بھیک نہیں مانگ رہا۔

    پاکستانی فوج کو تیاری کے لیے وقت درکار نہیں، عبد الباسط *

    ان کا کہنا تھا کہ بظاہر بھارت پاکستان سے جامع مذاکرات کے لیے تیار نظر نہیں آرہا۔

    عبد الباسط نے انٹرویو میں مزید کہا کہ دونوں ممالک مذاکرات کی راہ میں ایک قدم آگے اور دو قدم پیچھے چل رہے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہاں کی صورتحال نے معاملات کو مشکل بنا دیا ہے۔ انہوں نے کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ مذاکرات سے قبل ایل او سی پر فائرنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیئے۔

  • کراچی: مخدوش عمارت کےمالک اور رہائشیوں میں مذاکرات کامیاب

    کراچی: مخدوش عمارت کےمالک اور رہائشیوں میں مذاکرات کامیاب

    کراچی:شہرقائد کے علاقے پاکستان چوک پر مخدوش عمارت کے مکین اور بلڈر کے درمیان مزاکرات کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے پاکستان چوک پر قائم مخدوش عمارت میں محصور مکینوں اور بلڈر کے درمیان مزاکرات کی کامیابی کے بعد عمارت کو مکمل طور پر خالی کرالیاگیا۔

    ایس ایس ساوتھ ثاقب اسمایل میمن کی سربراہی میں بلڈر اور متاثرہ خاندان کے درمیان مذاکرات ہوئے۔متاثرہ مکینوں کے مطابق بلڈر کی جانب سے 10 روز میں فی خاندان 5 لاکھ روپے دینے کی یقنی دہانی کرائی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ مخدوش عمارت کا زینہ گر جانے کے بعد محصور 4 خاندانوں کو اسنارکل کی مدد سے اتاراگیا۔

    مزید پڑھیں:مخدوش عمارت کے مکین کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور

    یاد رہےکہ گزشتہ روز اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئےمخدوش عمارت کے مکینوں نے مطالبہ کیاتھا کہ انہیں رقم یا متبادل رہائش دی جائے۔

    واضح رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے دوماہ قبل ہی عمارت کی حالت زارسے متعلق مکینوں کو آگاہ کرد یا تھا۔

  • پاکستان اور بھارت تنازعات مذاکرات سے حل کریں،امریکا

    پاکستان اور بھارت تنازعات مذاکرات سے حل کریں،امریکا

    واشنگٹن : امریکا نے پاکستان اوربھارت پرزوردیا ہے کہ باہمی تنازعات مذاکرات سے حل کریں۔

    تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ پاکستان اور بھارت کو بات چیت کےذریعے آپسی تنازعات کو حل کرنا چاہیے

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ سفارتی اہلکاروں کی بے دخلی دونوں ملکوں کا باہمی معاملہ ہے۔پاکستان اوربھارت میں کشیدگی نہیں چاہتے دونوں ممالک کو مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنا نا چاہیے۔

    مزید پڑھیں:بھارتی سفارتکار ناپسندیدہ شخصیت قرار، ملک چھوڑنے کا حکم

    یاد رہےکہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کے سفارت کار سرجیت سنگھ کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا تھا اور انہیں اہل خانہ سمیت 29 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کا حکم دیاتھا۔

    مزید پڑھیں:نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کی گرفتاری و رہائی، ملک چھوڑنے کا حکم

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اس سے قبل بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو حراست میں لے کر چھوڑ دیا گیا تھا۔ بھارت نے پاکستانی اہلکار محمود اختر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

  • شامی تنازع:امریکہ اور روس کادوبارہ مذاکرات شروع کرنے کااعلان

    شامی تنازع:امریکہ اور روس کادوبارہ مذاکرات شروع کرنے کااعلان

    واشنگٹن : امریکہ اور روس نے شامی تنازعےسےمتعلق رواں ماہ معطل ہونے والے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ نےشامی تنازع پرروس کےساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وزیر خارجہ جان کیری مسئلے کے خاتمے کےلیے کثیر فریقی حل پر بات کریں گے جس میں تشدد کا خاتمہ اور امدادی سامان کی ترسیل کو دوبارہ بحال کرنا شامل ہوگا۔

    خیال رہے کہ رواں ماہ کےآغازمیں امریکہ نے روس پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کاالزام لگاتے ہوئے مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    امریکہ اور روس کے درمیان شام کے تنازع پر مذاکرات سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں ہونے کا امکان ہے اور توقع کی جارہی ہےکہ سعودی عرب، ترکی اور ایران بھی مذاکرات میں شامل ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: امریکہ کا روس کیساتھ شام کے معاملےپرمذاکرات معطل کرنےکااعلان

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ نے یہ کہتے ہوئے مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا کہ روس جنگ بندی کے معاہدے کی شرائط کو پورا نہیں کر سکا۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نےتحفظات دورکرانے کی یقین دہانی کرائی ہے،وفد ایم کیو ایم

    وزیراعلیٰ سندھ نےتحفظات دورکرانے کی یقین دہانی کرائی ہے،وفد ایم کیو ایم

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کے اختتام پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنماوں نے ملاقات کو مثبت قراردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سید مراد علی شاہ سے ایم کیو ایم کے وفد نے وزیر اعلیٰ ہاﺅ س میں ایک اہم ملاقات کی ہے،ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے کنورنوید،خواجہ اظہار الحسن ،سید سردار احمد اورپیپلز پارٹی کی جانب سے نثار کھوڑو،مولا بخش چانڈیو اور مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کے لاپتہ ہونے،ماورائے عدالت قتل،دفاترپرچھاپے اورسیاسی سرگومیوں پر غیر اعلانیہ پابندی سمیت دیگرامورپربات چیت کی گئی۔

    اس موقع پروزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ نے ایم کیو ایم کے وفد سے بھوک ہڑتالی کیمپ ختم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے متحدہ کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    اسی سے متعلق : مذاکرات کے لیے ایم کیو ایم کا وفد وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ گیا

    ایم کیو ایم رہنما کنورنوید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ماورائےعدالت قتل کارکنان کی تحقیقات کرانے اوراسیرکارکنان کو کورٹ میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کیوں کہ مراد علی شاہ سندھ آپریشن کے نئے کپتان ہیں ہمیں امید ہے وہ ہماری شکایات کا ازالہ کریں گے

    بھوک ہڑتال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کنورنوید جمیل کا کہنا تھا کہ ابھی وزیراعلیٰ سندھ نے ہماری ابتدائی گذارشات کو بہ غور سنا ہے جب کہ دیگر 20 نکات پر تفصیلی غور کے لیے وقت مانگا ہے جس سے قبل ایم کیو ایم کے بھوک ہڑتال کے خاتمے کا جواز قبل ازوقت ہے۔

    اس موقع پرسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے بھی میڈیا سے بات کی انہوں نے بتایا کہ ایک دودن میں سندھ حکومت اپنے اقدامات سے آگاہ کرے گی ہمیں وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرزآپریشن پرکمیٹی بنانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔