Tag: مذاکرات

  • پاکستان اور ترکی کےدرمیان‌آزادانہ تجارت،مذاکرات کا تیسرا دور مکمل

    پاکستان اور ترکی کےدرمیان‌آزادانہ تجارت،مذاکرات کا تیسرا دور مکمل

    اسلام آباد: پاکستان اور ترکی کے درمیان آزادتجارتی معاہدے پر مذاکرات کا تیسرا دور انقرہ میں وزارت معیشت کے دفتر میں25 سے 27 جولائی کو ہوا،اجلاس دونوں فریقین کا مذاکرات کے دوران اب تک کی پیشرفت پراظہاراطمینان،چوتھادوراسلام آباد میں آئندہ ماہ منعقد ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق اجلاس میں اشیاوخدمات میں تجارت اور سرمایہ کاری پر معاہدوں کے مسودوں پر غور کیا گیا،اس دوران ٹیرف، کسٹمز سہولتوں،تحفظ کے اقدامات،اوریجن رولز،ٹیرف میں کمی کے طریقہ کار،دوطرفہ سرمایہ کاری میکنزم اور خدمات پر مفصل تبادلہ خیال ہوا.

    وزارت تجارت میں ایڈیشنل سیکریٹری برائے تجارتی سفارت کاری روبینہ اطہر نے وفد کی قیادت کی،وفد وزارت تجارت،سرمایہ کاری بورڈ (بی اوآئی) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نمائندوں پر مشتمل تھا،ترک وفد کی قیادت وزارت معیشت میں ڈپٹی انڈرسیکریٹری ہوسنو ڈیلمر نے کی.

    مذاکرات میں استنبول میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل ڈاکٹر یوسف جنید اور ترکی کے لیے سفیر سہیل محمود نے بھی شرکت کی، بہترین باہمی سیاسی تعلقات اور مضبوط اقتصادی شراکت کے قیام کے لیے دونوں ملکوں کی سیاسی قیادت کی بصیرت کے پس منظر میں دونوں فریقین نے آزادتجارتی معاہدے کےلیے مذاکرات تیزی کے ساتھ جاری رکھنے پر اتفاق کیا.

    واضح رہے کہ آزادتجارتی مذاکرات کا چوتھا دور اسلام آباد میں آئندہ ماہ منعقدکرنے کا فیصلہ کیاگیا.

  • اعلیٰ سطح کا پانچ رکنی امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

    اعلیٰ سطح کا پانچ رکنی امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

    پاکستان : امریکا کا پانچ رکنی اعلیٰ سطح کاوفد اسلام آباد پہنچ گیا،پیٹر لیوئے اورامریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان رچرڈاولسن بھی وفدکے ہمراہ ہیں.

    تفصیلات کے مطابق پاک امریکا تعلقات میں کشیدگی اور تناؤ کم کرنے کے لیے امریکی پانچ رکنی وفد پاکستانی قیادت سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا.

    امریکا کےپانچ رکنی اعلیٰ سطح وفد میں پیٹر لیوئے اورامریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان رچرڈاولسن بھی شامل ہیں.

    پاکستان کی جانب سے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ بھی مذاکرات میں زیر بحث آئے گا،دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

    امریکی وفد دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کرے گا.پاکستان کی جانب سے امریکی وفد کے سامنے ڈرون حملوں،نیو کلیئر سپلائرگروپ میں شمولیت اورایف سولہ طیاروں کا معاملہ اٹھایا جائے گا.

    ا

  • افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔ امریکی صدر براک اوباما

    افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔ امریکی صدر براک اوباما

    واشنگٹن: امریکی صدربراک اوباما نے نئی طالبان قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کے مستقل امن کی خاطر افغان حکومت سے مذاکرات کا عمل جلد از جلد شروع کریں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے طالبان کی جانب سے نئے امیر کا نام سامنے آنے کے بعد دیے جانے والے بیان میں کہا ہے کہ ’’ایک روز طالبان کو ضرور احساس ہوگا کہ وہ افغانستان پر قبضہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے‘‘۔

    براک اوباما نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغان طالبان مذاکرات کی میز پر ضرور آئینگے مگر اس میں خاصہ وقت بھی لگ سکتا ہے ساتھ ہی امریکی صدر نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد طالبان پرتشدد حملوں اور کارروائیوں میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے طالبان کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’’اگر انہوں نے تشدد کا راستہ نہ چھوڑا تو امریکہ اور اُس کے اتحادی ممالک عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائیاں اُس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک دہشت گردوں کے لیے خطے میں کوئی بھی محفوظ ٹھکانہ باقی ہے۔

    خطے میں امن و امان امریکہ، پاکستان اور افغانستان کے مفاد میں ہے اور اس مشترکہ مقصد کے تحت تینوں ممالک کام جاری رکھیں گے۔

     

  • آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لئے اسحاق ڈار دبئی روانہ

    آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لئے اسحاق ڈار دبئی روانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لئے آج دبئی روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آئی ایم ایف سے تکنیکی مذاکرات دبئی میں جاری ہیں جس کے تحت پاکستان ساڑھے چھ ارب کے توسیعی فنڈ کی فراہمی کی جائے گی۔

    آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں زیادہ ترمالی سال 2016 -17 کے لئے پاکستان کی وفاقی اور صوبائی بجٹ کو حتمی شکل دینے پر توجہ مرکوز ہوگی۔

    فنانس سیکرٹری وقار مسعود خان نے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات کے لیے دبئی میں، وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

    پاکستانی حکومت کی کارکردگی دیگر سیکٹرز میں قدرے بہتر ہے، لیکن حکومت نجکاری کے ایجنڈے پر کامیابی حاصل نہیں کرسکی جس پر آئی ایم ایف کی شدید تشویش تھی.

    پاکستان کو 2015-2016 کے مالی سال کے آخری دوماہ میں 760ارب کے محصولات کے ہذف حاصل کرنے کی ضرورت ہے.

  • آفاق احمد نے متحدہ قومی موومنٹ کو دوریاں مٹانے کی پیشکش کردی

    آفاق احمد نے متحدہ قومی موومنٹ کو دوریاں مٹانے کی پیشکش کردی

    کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دے دی،ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لئے نائن زیرو بھی جانے کے لیے تیار ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ مہاجروں کے تصادم سے نوجوانوں کا نقصان ہورہا ہے اسے روکا جائے، اس کیلئے رابطہ کمیٹی کا وفد ہمارے پاس آجا ئے.

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    آفاق احمد کا کہنا تھا کہ میں مہاجروں کو تصادم سے بچانا چاہتا ہوں، مہاجرقوم کی بقا کے لیے اپنی ”انا“کو دفن کردیا ہے.

    انہوں نے کہا کہ اگر انا کا مسئلہ ہے تو میں خود نائن زیرو جانے کیلئے تیار ہوں، لڑائی کی سیاست سے بہتر دلائل کی سیاست ہے۔ تاہم میں کسی بھی صورت مہاجروں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا۔

     

  • حکومت پالپا مذاکرات: پہلا دور ناکام دوسرا دور آج ہوگا

    حکومت پالپا مذاکرات: پہلا دور ناکام دوسرا دور آج ہوگا

    اسلام آباد : پالپا اور حکومت کے درمیان 5 گھنٹے طویل مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

    مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ایئر لائنز پائلٹس ایسوسی ایشن کے صدر عامر ہاشمی نے کہا کہ مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا۔

    مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم نے تحفظات دور کرنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورکنگ ایگریمنٹ پر بات کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تین پائلٹس کے لائسنس منسوخ کردئیے گئے،عامر ہاشمی کا کہنا تھا کہ اخبارات میں پائلٹس کی تصاویر ایسے شائع کی جارہی ہے جیسے وہ مجرم ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے سے پائلٹس کی ٹریننگ کا مطالبہ کیا جو پورا نہ ہوا، ایک پائلٹ سے دگنا کام لیا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مطالبات نہ مانے گئے تو کل آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

    دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن شیر علی خان کا کہنا تھا کہ ابھی تک پالپا سے مذاکرات اچھے اور کامیاب رہے ہیں۔

    پالپا نے ہمارے مؤقف کو سمجھا ہے، کل مذاکرات میں بریک تھرو کا امکان ہے۔ شیرعلی خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے۔

  • پاکستان کو آئی ایم ایف سے پچاس کروڑڈالر کی قسط ملنے کا امکان

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے پچاس کروڑڈالر کی قسط ملنے کا امکان

    اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا نواں دور رواں ماہ کے اختتام پر متوقع ہے، پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کا امکان ہے۔

    وزارتِ خزانہ کی جانب سے آئندہ مذاکرات کی سمری تیار کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نواں جائزہ مذاکرات رواں ماہ کے اختتام پرمتوقع ہیں۔

    مذاکرات کی کامیابی کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق مذاکرات میں حکومتی معاشی کارکر دگی کاجائزہ لیا جائے گا۔ اٹھائیس ستمبر کو آئی ایم ایف کے بورڈ نے پاکستان کیلئے پچاس کروڑ ڈالر سے کی قرض کی قسط کی منظوری دی تھی ۔

    آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کو اب تک چارارب چوون کروڑ ڈالر مل چکےہیں۔

  • بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار

    بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار

    کوئٹہ : بلوچ ریپبلیکن پارٹی کے سربراہ براہمداغ بگٹی نے کہاہے کہ وہ حکومت سے بلوچستان کے مسئلے پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچ رہنما راہمداغ بگٹی نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں تمام معاملات سیاسی اور پرامن طریقے سے حل کرناچاہتے ہیں۔

    پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کا طریقہ کار غلط ہے تسلیم کرے۔ پرامن بات چیت کےلئے آگے آنا ہوگا، بلوچ عوام کو ترقی کے دھارے میں شامل کیا جائے۔

    دوسری جانب براہمداغ بگٹی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ وہ تمام ناراض بلوچ رہنماؤں سےمذاکرات کےلئےتیارہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت براہمداغ بگٹی سمیت تمام ناراض بلوچ بھائیوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ ہمارا شروع دن سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی انداز میں حل ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ بلوچستان میں جلدازجلدامن بحال ہو۔بلوچستان حکومت کو مذاکرات کا مکمل مینڈیٹ حاصل ہے۔

  • افغان امن مذاکرات میں پاکستان کا کردارقابل تعریف ہے، چین

    افغان امن مذاکرات میں پاکستان کا کردارقابل تعریف ہے، چین

    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے افغان امن مذاکرات میں پاکستان کا کردارقابل تعریف ہے۔

    چین افغانستان میں امن کے لئے طالبان سے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا افغانستان میں مختلف دھڑوں کے درمیان مفاہمت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    امید ہے تمام فریقین افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ چین کے نمائندوں نے گزشتہ دنوں پاکستان مِیں افغانستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں بھی شرکت کی تھی۔

  • بھارت سے تمام معاملات پر مذاکرات ہوں گے، سرتاج عزیز

    بھارت سے تمام معاملات پر مذاکرات ہوں گے، سرتاج عزیز

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازعات پر قومی سلامتی مشیروں کے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پاکستان معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھائےگا۔ بھارتی الزامات پر شدید تحفظات رکھتے ہیں۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت سے تمام معاملات پر مذاکرات ہوں گے،پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کو غیر قانونی سمجھتا ہے۔

    انہوں نے کابل بم دھماکوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ،تحریک طالبان اور افغان حکومت کے درمیان سہولت کار کا کردار نبھاتا رہےگا۔

    انہوں نے بتایا کہ ستمبر میں دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کے لئےساٹھ سے ستر فیصد مندوبین نے پاکستان آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے ۔

    علاوہ ازیں ترجمان قومی اسمبلی نے کہاہے کہ صوبائی اسمبلیوں کی کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر قانون ساز اسمبلی کے وفد کی شرکت اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے انحراف ہوگا۔

    بھارت کی وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکروں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔۔مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے وفد کو مدعو نہیں کیا جائےگا۔