Tag: مذاکرات

  • پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات آج سے ہونگے

    پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات آج سے ہونگے

    دبئی : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سے ہورہا ہے، مذاکرات کے اختتام پر پچپن کروڑ ڈالر قرض کی قسط ملنے کی توقع ہے،.

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں آج سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چھٹے جائزہ مذاکرات کا آغاز ہورہا ہے۔جس میں پاکستان کو پچپن کروڑ ڈالر قرض کی قسط ملنے کا امکان ہے۔

    حکومت پاکستان نے پیشگی اقدامات کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں کمی روک دی  ، پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا اوروزیر خزانہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے والی تمام چیزوں کے ساتھ دبئی پہنچ گئے۔

    دبئی میں آج سے پالیسی لیول مذاکرات شروع ہورہے ہیں جس میں پاکستانی وفد کی سربراہی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔

    آئی ایم ایف کے وفد کی سربراہی جیفری فرنک کررہے ہیں۔ مذاکرات میں جولائی سے دسمبرتک معاشی کارکردگی پرغور کیا جائے گا۔

    وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان بیشتر معاشی اہداف پورے کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں تکینکی مذاکرات ہوئے جس میں وزارت پانی وبجلی اور ، وزارت خزانہ حکام بھی شامل رہے۔

    آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کامیابی کی صورت میں پچپن کروڑ ڈالر قرض کی قسط ملنے کی توقع ہے۔

  • سیلز ٹیکس میں اضافے سے جنوری میں 12 ارب کی اضافی آمدنی ہوئی، اسحاق ڈار

    سیلز ٹیکس میں اضافے سے جنوری میں 12 ارب کی اضافی آمدنی ہوئی، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے حکومت کو جی ایس ٹی کی مد میں ارسٹھ ارب روپے کم ملے ہیں لیکن جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے سے محصولات میں اٹھائیس ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ ماہ جی ایس ٹی میں پانچ فیصد اضافے سے حکومت کو بارہ ارب اور اس دوسرے اضافے کے بعد فروری میں سولہ ارب روپے زائد حاصل ہونگے، قیمتوں میں اوگرا کے فارمولے سے کم اضافے کا دفاع کرتے ہوئے۔

     انہوں نے کہا بھارت نے چار ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات پر مختلف ٹیکسسز لگائے، انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ آئی ایم ایف کے دباو پر نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے روکا گیا ہے۔

     انہوں نے کہا نیپرا اور اوگرا اپنے فیصلوں میں با اختیار ہیں، بجلی کی قیمتوں رد و بدل وزارت پانی و بجلی کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا وزارت خزانہ نے وزیر اعظم کے سامنے رکھا تھا۔

    اسحاق ڈار نے کہا تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کے باعث انہیں صوبوں کو فروخت کرنے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن مثبت جواب نہ ملنے کے باعث انہیں نجکاری کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

     

  • عمران خان عدالتی کمیشن کے قیام سے خود بھاگ رہے ہیں، پرویز رشید

    عمران خان عدالتی کمیشن کے قیام سے خود بھاگ رہے ہیں، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے عمران خان این ایک سو بائیس میں سچ سامنے آنے پر گھبراگئے ہیں ۔

    پرویز رشید کا کہنا ہے عمران خان این اے ایک سو بائیس کے معاملے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا عمران خان کے بقول ہر جگہ دھاندلی ہوئی مگرجہاں عمران جیتےوہاں الیکشن ٹھیک تھے۔

    ان کا کہنا تھا عمران خان سچ تسلیم کریں اور سوگ سے باہر آکرکے پی کے پر توجہ دیں۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا عمران خان سینیٹ کونہیں مانتےمگرسینیٹ کے انتخابات لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

  • عمران خان اسمبلی آئیں کمیشن بنادیں گے، اسحاق ڈار

    عمران خان اسمبلی آئیں کمیشن بنادیں گے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان چاہیں تو آدھے گھنٹے میں معاملات طے ہوسکتے ہیں۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 1956 کے ایکٹ کے تحت جوڈیشل کمیشن کا قیام ممکن ہے لیکن تحریک انصاف اس کے تحت کمیشن کا قیام نہیں چاہتی جسے ہم نے بھی قبول کرلیا اور ان کی خواہش کے مطابق نئے قانون کے تحت نیا آرڈیننس جاری کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کردی۔

    انہوں نے کہا کہ 24 دسمبر کو ہم نے کل جماعتی کانفرنس میں جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے ڈرافٹ پیش کیا جسے تمام جماعتوں نے 80 فیصد درست قرار دیا،تاہم اگلے دن مذاکرات میں تحریک انصاف کے اراکین نے اس پر کافی اعتراضات اٹھائے جس کے بعد 31 دسمبر، 19 اور 20 جنوری کو دوبارہ مذاکرات ہوئے جس میں اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ 20 جنوری کو مذاکرات میں اسد عمر نے جن 3 نکات پر اختلاف تھا اس حوالے سے ایک تجویز دی جسے ہم نے قبول کرلیا اور گزشتہ رات انہیں متبادل کے حوالے سے ای میل کی جو انہیں مل چکی ہے۔

  • عمران خان قوم کو گمراہ کرتے ہیں، پرویز رشید

    عمران خان قوم کو گمراہ کرتے ہیں، پرویز رشید

    اسلام آباد :وزیراطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں عمران خان قوم کو گمراہ کرتے ہیں، بیلٹ پیپرز کے فرانزک ٹیسٹ کی پیشکش پر اب بھی قائم ہیں ۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا کہا کہ این اے ایک سو بائیس کے حوالے سے کمیشن کی رپورٹ میں بوگس ووٹ کا کہیں کوئی تذکرہ نہیں۔

    پرویز رشید نے کہا کہ وہ بیلٹ پیپرز کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کی اپنی پیشکش پر اب بھی قائم ہیں۔

    وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ کپتان پشاور کے والدین کا ساتھ دیتے تو آج گو عمران گو کے نعرے نہ لگتے۔

     پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج اپنی رہائش گاہ بنی گالہ اسلام آباد سے  آرمی پبلک اسکول کے شہید طلباء  سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچے توانہیں شہید بچوں کے والدین کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

  • مالی خسارے میں اضافہ ہوسکتا ہے، اسحاق ڈار

    مالی خسارے میں اضافہ ہوسکتا ہے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے مالی خسارے میں اضافہ ہوسکتا ہے، ڈونرزسےامدادکی امید ہےلیکن ہاتھ نہیں پھیلائیں گے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ ذخائر پندرہ ارب ڈالر ہوجانے سے پاکستان عالمی بینک کے پروگرام میں شامل ہوگیا ہے،اسحاق ڈار نے کہا کہ انہیں ڈونرز سے فندز ملنے کے امید ہے لیکن حکومت کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے گی۔

     وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کے ہدف کے حصول میں پر امید ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی سے ملکی معیشت پر منفی اور مثبت دونوں اثرات مرتب ہوئے ہیں، جہاں درآمدی بل کم ہوا ہے وہیں محصولات میں بھی کمی آئی ہے، او جی ڈی سی ایل کی نجکاری بھی اسی وجہ سے روکی گئی ہے۔

    وزیرخزانہ اسحا ق ڈار نے مزید کہا ہے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے تحریک انساف کے ساتھ مشاورت کے بعد پانچ انتخابی قوانین کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔

  • پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کی پالیسی پر گامزن ہے، پرویز رشید

    پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کی پالیسی پر گامزن ہے، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ یہ وقت اآپس میں جھگڑنے کا نہیں بلکہ دشمن کو خود سے علیحدہ کرکے ختم کرنے کا ہے۔

     اسلام آباد میں پشاور سانحہ کے بعد کیا پاکستان تبدیل ہوگا کے عنوان سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کی پالیسی پر گامزن ہے، پنجاب حکومت نے لشکر طیبہ کی ڈسپنسریوں کو اس لیے جاری رکھا کہ لوگ لشکر طیبہ کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد علاج سے محروم نہ ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز سابق مارشل لا ایڈمنسٹریٹر سے تو بڑے نہیں جن کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے، مولانا عبدالعزیز کے حوالے سے بھِی قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ فرحت اللہ بابر، جنرل ریٹائرڈ طلعت مسعود سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ قوم کو ایک تاریخِ موقع حاصل ہوا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور اب اس سوچ کو بدلنے کا وقت آگیا ہے۔

  • حکومت پی ٹی آئی مذاکرات، ڈیڈ لاک برقرار

    حکومت پی ٹی آئی مذاکرات، ڈیڈ لاک برقرار

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی بے سود رہا۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہونے والے حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کا خفیہ دور اختتام پذیر ہوگیا۔

    اجلاس میں دھاندلی کی تاریخ پر پیدا شدہ ڈیڈ لاک پر بات چیت ہوئی, مذاکرات میں پی ٹی آئی اور حکومت کی جانب سے شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ، اسد عمر، احسن اقبال اور اسحاق ڈار شریک ہوئے۔

    مذاکرات میں پی ٹی آئی اور حکو مت کے آئینی اور قانونی ماہرین نے بھی شرکت کی جبکہ مذاکرات کے دوسرے دور میں ڈیڈ لاک برقرار رہا۔

    علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ہم نے مذاکرات میں بہت لچک کا مظاہرہ کیا ہے، اب گیند حکومت کے کورٹ میں ہے،اب حکومت کا کام ہے کہ وہ بھی اپنئے رویئے میں لچک کا مظاہرہ کرے، وہ میڈیا سے گفتگو کررہےتھے۔

  • عمران خان کے تحفظات دور کیے جائیں گے، پرویز رشید

    عمران خان کے تحفظات دور کیے جائیں گے، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے عمران خان کے تحفظات دور کیے جائیں گے ۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے ۔آرمی پبلک اسکول پر حملہ اور معصوم بچوں کا قتل دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، ان کا کہنا تھا دہشت گرد اس طرح کی کارروائیوں سے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں ۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے حوالے سے وفاقی وزیر پرویز رشید کا کہنا تھا عمران خان کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے، وفاقی حکومت آئی ڈی پیزکی بحالی کیلئےبہترکام کررہی ہے، وفاقی حکومت آئی ڈی پیزپر تیس ارب روپےلگاچکی ہے،ان کا کہنا تھا دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے وفاق حکومت خیبر پختونخوا کو چھبیس ارب روپےدے رہا ہے ۔

  • آئی ایم ایف سےپاکستان کیلئے ایک ارب دس کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    آئی ایم ایف سےپاکستان کیلئے ایک ارب دس کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    دبئی: انٹرنینشل مانیٹری فنڈ نے پاکستان کیلئے ایک ارب دس کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

     آئی ایم ایف کےواشنگٹن میں ہونےوالے ایگزیکٹو بورڈکےاجلاس میں دی گئی، وفاقی سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نےتصدیق کرتے ہوئے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ آئی ایم ایف نےپاکستان کی اقتصادی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔

    آئی ایم ایف نےپاکستان کیلئےستمبردوہزار تیرہ میں چھےارب ستر کروڑ ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دی تھی۔پاکستان چار قسطوں میں اب تک آئی ایم ایف سےدو ارب بیس کروڑ ڈالر وصول کرچکا ہے۔۔ذرائع کے مطابق حالیہ ایک ارب دس کروڑ ڈالر تین روز میں پاکستان کو ملنےسے ملکی زرمبادلہ کےذخائر پندرہ ارب ڈالرتک پہنچ جائینگے۔