Tag: مذاکرات

  • آئی ایم ایف کے ایگزیکیٹو بورڈ کا اجلاس 17دسمبر کو ہوگا

    آئی ایم ایف کے ایگزیکیٹو بورڈ کا اجلاس 17دسمبر کو ہوگا

    کراچی: انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ کے ایگزیکیٹو بور ڈ کا اجلاس سترہ دسمبر کو ہوگا،اجلاس میں پاکستان کیلئے پچپن کروڑ ڈالر کی دو اقساط کی منظوری متوقع ہے۔

    عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکیٹو بورڈ کا اجلاس میں سترہ دسمبر کو واشنگٹن میں ہوگا۔وزارت خزانہ زرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کےلیے پچیپن کروڑ ڈالر کی دو اقساط کی منظوری کا امکان ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، آئی ایم ایف سے رقم ملنے پر زرمبادلہ ذخائر پندرہ ارب ڈالر تک پہنچنےکا امکان ہے۔

  • جوڈیشل کمیشن نےہمارے خلاف فیصلہ دیا تو حکومت چھوڑدیں گے، اسحاق ڈار

    جوڈیشل کمیشن نےہمارے خلاف فیصلہ دیا تو حکومت چھوڑدیں گے، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: حکومت نے تحریک انصاف سےغیرمشروط مذاکرات شروع کرنےکااعلان کردیا،اسحاق ڈارکہتےہیں عمران خان جلسےجلوس غیرمیعنہ مدت تک ملتوی کریں، جوڈیشل کمیشن نےہمارے خلاف فیصلہ دیا تو حکومت چھوڑدیں گے۔

    وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا،جس کے بعد وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےغیرمشروط مذاکرات شروع کرنےکااعلان کردیا، اسحاق ڈارکاکہنا تھا تحریک انصاف جلسوں کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کرے ،کوشش ہوگی کہ بات جلدشروع ہو۔

    وزیرخزانہ نےواضح کیا کہ جوڈیشل کمیشن کےفیصلےمیں دھاندلی ثابت ہوئی توحکومت چھوڑدیں گے،فریقین کوفیصلہ سر جھکا کر تسلیم کرناہوگا اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ آئی بی اورآئی ایس آئی جوڈیشل کمیشن کاحصہ نہیں ہوسکتے،آج بھی حکومت کا یہی موقف ہے۔

  • وزیر اعظم کا مذکرات کیلئے اسحاق ڈار کو پی ٹی آئی سے رابطے کی ہدایت

    وزیر اعظم کا مذکرات کیلئے اسحاق ڈار کو پی ٹی آئی سے رابطے کی ہدایت

    حکومت نے تحریک انصاف کے ساتھ مذکرات کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پی ٹی آئی سے رابطے کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیر اعظم ہاوس میں وزیر اعظم نواز شریف کے زیر صدارت اعلی سطحی مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، چوہدری نثار، احسن اقبال، پرویز رشید اور شاہد خاقان عباسی شریک ہوئے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے ساتھ مذکرات کے حوالے حکمت عملی پر غور ہوا۔ وزیر اعظم نے مذکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مسائل کے حل کے لیے بات چیت کو اہمیت دیتی ہے۔ تاہم سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے دوسری جانب سے بھی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔

  • عمران خان کو گلے لگانے کیلئے تیار ہیں،پرویز رشید

    عمران خان کو گلے لگانے کیلئے تیار ہیں،پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گلے لگانے کیلئے تیار ہیں ،کنٹینر پر واپس آجائیں ،مذاکرات شروع کردیں گے،ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا سلسلہ خان صاحب نے منقطع کیاتھاحکومت نے نہیں ۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ جب مذاکرات کا سلسلہ منقطع ہوا ،اس وقت عمران خان کنٹینرپرتھے،کنٹینرپر واپس آجائیں ،جو مذاکرات عمران خان نے منقطع کئے وہیں سے شروع ہوجائیں گے۔

    پرویز رشید کاکہنا تھا کہ جوڈیشنل کمیشن بن جائے گا، کمیشن کو بھی یقین دہانی ہونی چاہیئے کہ ان کے فیصلے کو تسلیم کیا جائے گا،وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان احتجاج کی کال واپس لے لیں تو مذاکرات کا سلسلہ بھی بحال ہوجائے گا۔

  • عمران خان کا کوئی پلان نہیں، وہ صرف وزیراعظم بنناچاہتےہیں، احسن اقبال

    عمران خان کا کوئی پلان نہیں، وہ صرف وزیراعظم بنناچاہتےہیں، احسن اقبال

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کہتےہیں کہ عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلناچاہتےہیں،عمران خان کا اے بی سی یاایکس وائی کوئی پلان نہیں وہ صرف وزیر اعظم بنناچاہتےہیں۔

    لاہور میں وزیر پلاننگ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے بات کرتے کہا کہ عمران خان ایک طرف مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو دوسری طرف کنٹینر پر بیٹھ کر دھمکیاں دیتے ہیں، عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، عمران خان ساری جماعتوں اور اداروں کو شیطان سمجھتے ہیں۔

     احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر پانی پھیرنا چاہتے ہیں،وہ جانتے ہیں کہ اگر حکومت کے منصوبے کامیاب ہوگئے تو عمران خان کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔

  • پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا امکان مسترد

    پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا امکان مسترد

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے حکومت سےآج مذاکرات کے امکان کو مسترد کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز رشید مذاکرات کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

    وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کے دھیمے لہجے میں سخت بیانات نے حکومت اور تحریک انصاف میں دوریاں مزید بڑھادیں۔ آج ہونے والے مذاکرات پھر ڈیڈلاک کا شکار ہوگئے۔

    شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ پرویز رشید کے ہوتے ہوئے مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا نہیں کیا جاسکتا،حکومتی وزرا خاص طور پر پرویز رشید اپنے بیانات سے مذاکراتی عمل سبوتاژ کررہے ہیں،

    دو روز قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اتوار سے مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ دیاتھا۔مذاکرات کی بحٓالی کےلیےکل وزیراعظم نےاہم اجلاس بلایا ہے۔ جس میں پرویزرشید بھی شریک ہوں گے۔

    خبریں یہ بھی ہیں کہ زاہد حامد کی جگہ پرویز رشید کو مذاکراتی ٹیم میں شامل کیا گیا تو مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ختم ہوسکتے ہیں۔

  • عمران خان احتجاج ملتوی کردیں مذاکرات اتوار کوکرلیں گے، اسحٰق ڈار

    عمران خان احتجاج ملتوی کردیں مذاکرات اتوار کوکرلیں گے، اسحٰق ڈار

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان ا حتجاج ملتوی کر دیں تو مذاکرات اتوار کے روز ہو سکتے ہیں، عدالتی کمیشن میں حساس اداروں کے نمائندوں کو شامل نہیں کیا جاسکتا ۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے ہر وقت تیار ہے اور اگر تحریک انصاف کی قیادت چاہے تو مذکرات اتوار کو بھی شروع ہوسکتے ہیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ عمران خان احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان کریں۔

     انہوں نے کہا عدالتی کمیشن میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے حکام کو نمائندگی نہیں دی جاسکتی۔ لیکن اگر کمیشن چاہے تو وہ تحقیقات کے لیے وہ آئی ایس آئی یا آئی بی حکام کو طلب کر سکتا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا اگر عدالتی کمیشن نے دھاندلی ثابت کردی تو اُن کی پارٹی اقتدار چھوڑ دے گی۔ انہوں نے کہا عدالتی کمیشن کو آرڈینس کے ذریعے قائم کیا گیا تو فیصلہ کبھی نہیں ہوگا۔

  • کوئی اکیلا لیڈر خوشحال توانا پاکستان نہیں بناسکتا، احسن اقبال

    کوئی اکیلا لیڈر خوشحال توانا پاکستان نہیں بناسکتا، احسن اقبال

    لاہور: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک جس مشکلات کے بھنور میں پھنسا ہوا ہے اسے میں ہر ایک کو اپنا اپنا چپو چلانے کی ضرورت ہے، یہاں پر لوگ اپنے چپو دوسرے کے سروں پر مار رہے ہیں۔

    ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور میں امریکی تعلیمی سکالرشپ فل برائٹ کی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کوئی اکیلا لیڈر خوشحال توانا پاکستان نہیں بناسکتا، ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے سب کو ملکر جدوجہد کرنا ہوگی، پالیسیوں کے تسلسل کے لئے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، ملک میں جاری توانائی کے بحران پر راتوں رات قابو نہیں پایا جاسکتا۔

    احسن اقبال نے دھرنوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک جن مشکلات کے بھنور میں پھنسا ہوا ہے اسے میں ہر ایک کو اپنا اپنا چپو چلانے کی ضرورت ہے، یہاں پر لوگ اپنے چپو دوسرے کے سروں پر مار رہے ہیں۔

  • حکومت نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا

    حکومت نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد: حکومت نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اسحق ڈار کو تحریک انصاف سے رابطے کی ذمہ داری سونپ دی۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جہاں سے ٹوٹا تھا وہیں سے آگے بڑھایا جائے گا اور جن نکات پر اتفاق کیا گیا تھا ان پر عملدرآمد سے متعلق حکمت عملی پر بات ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ اسحٰق ڈار نے وزیراعظم سے ہدایت ملنے کے بعد تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کریں گے جس کے ایک دور وز بعد مذاکرات بحال ہوجائیں گے۔

  • مخالفین کا نعرہ ‘گو نواز گو’ کے بجائے ‘گو مہنگائی گو’ ہونا چاہیئے، احسن اقبال

    مخالفین کا نعرہ ‘گو نواز گو’ کے بجائے ‘گو مہنگائی گو’ ہونا چاہیئے، احسن اقبال

    نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جلسوں سے تبدیلی نہیں آ سکتی، مخالفین کا نعرہ گو نواز گو کے بجائے گو مہنگائی گو، گو لوڈشیڈنگ گو اور گو دہشتگردی گو ہونا چاہیئے۔

    نارووال کے طلبہ وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی طرح بہت جلد دوسرے صوبوں کے ذہین طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے، حکومت نے لیپ ٹاپ دیکر کوئی احسان نہیں کیا بلکہ ذہین بچوں کو ان کا حق دیا ہے۔

    پی ٹی آئی دھرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 17ماہ میں ان کو خیبر پختونخواہ میں نئے پاکستان کی کوئی کھڑکی دروازہ نظر نہیں آیا، عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہوکر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں، ملک کی باگ دوڑ دھرنوں سے نہیں، عوام کی خدمت کرنے سے ملتی ہے،انہوں نے کہا کہ مخالفین کا نعرہ گونواز گو کے بجائے گو دہشت گردی،گوجہالت گو،گولوڈشیڈنگ گو ہونا چاہیئے تاکہ ملک مشکلات سے نکل سکے۔