Tag: مذاکرات

  • عوامی تحریک اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ، ڈیڈلاک برقرار

    عوامی تحریک اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ، ڈیڈلاک برقرار

    اسلام آباد:  پاکستان عوامی تحریک اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہو گیا ہے تاہم دونوں فریقین کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک نے مذاکراتی عمل کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے اپنے مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھے، پاکستان عوامی تحریک نے وزیراعظم نواز شریف اور پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان دونوں کی موجودگی میں انصاف ملنے کی توقع نہیں، مذاکرات کے حوالے سے غلط پراپیگنڈہ کیا گیا۔

    اس موقع پرحکومتی کمیٹی میں شامل وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ، ایم کیو ایم رہنما حیدرعباس رضوی اور اعجاز الحق نے عوامی تحریک کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی اور دونوں جانب سے مسئلے کے حل کے لئے درمیانی راستہ نکالنے پر زور دیا گیا۔

    پاکستان عوامی تحریک اور حکومتی کمیٹی کے درمیان ملاقات کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے رہنماءرحیق عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعلیٰ رہنے تک انصاف ملنے کی توقع نہیں، حکومتی کمیٹی سے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے، مرکزی اور صوبائی حکومتیں تحلیل کر کے مقدمہ درج کیا جائے اور حکومت ختم ہونے کے بعد نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ بامقصد مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، ہم نے اپنے مطالبات کمیٹی کے سامنے رکھ دیئے ہیں اب یہ حکمرانوں پر ہے کہ وہ حکومت بچانا چاہتے ہیں یا ریاست۔ رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے نامزد ملزموں کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے اور عام شہریوں کی طرح قانون اور عدالت میں پیش کیا جائے

  • امید ہے کہ اب ڈیڈ لاک ختم ہو جائے گا،حیدرعباس رضوی

    امید ہے کہ اب ڈیڈ لاک ختم ہو جائے گا،حیدرعباس رضوی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کے بعد متحدہ قومی مومنٹ کے رہنماء حیدر عباس رضوی اور لیگی رہنماء اعجازا لحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوی امید ہے کہ اب ڈیڈ لاک ختم ہو جائے گا ،انہوں نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری مذاکرات کی لئے تیار ہیں،اور ہماری کوششیں انشاءاللہ رنگ لائیں گی.

    حیدر عباس رضوی نے کہا کہ مذاکرات کا ایجنڈا جو بھی ہو بات چیت کا آغاز ہونا چاہیئے،انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ دھرنے کے شرکاء میں شامل خواتین بچوں اور بزرگوں کا احساس کرتے ہوئے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کر کےشرکاء کیلئے کھانے پانی اور ٹوائلٹ کا فوری طور پر انتظام کیا جائے ۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ہمیں بہت عزت دی جس کے لئے ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم حکومت کے پاس جارہے ہیں اور اپنے ہمراہ حکومت کا اعلیٰ سطحی وفد لیکر ڈاکٹر طاہر القادری کے پاس پھر حاضر ہونگے۔

  • پاکستان کی معاشی کارکردگی اطمینان بخش ہے،۔آئی ایم ایف

    پاکستان کی معاشی کارکردگی اطمینان بخش ہے،۔آئی ایم ایف

     اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات میں پیش رفت اطمینان بخش قراردےدی۔ تاہم وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی واپسی کے باعث مذاکرات مکمل نہ ہوسکے.عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو تو اطمینان بخش قرار دے دیا مگر وزیر خزانہ کی قبل زا وقت واپسی کے باعث مذاکرات مکمل نہ ہوسکے ۔

    مذاکرات اب واشنگٹن سے وڈیو لنک کے زریعے ہونگے, معاشی جائزے کے اختتام پر جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات میں پیش رفت اطمینان بخش ہے ,آئی ایم ایف پاکستان مشن کے سربراہ جیفری فرینکس کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو اضافےکی جانب گامزن ہے, رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح چار اعشاریہ تین فیصد رہنے کی توقع ہے

  • پاکستان آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے تکنیکی دور کا آغاز

    پاکستان آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے تکنیکی دور کا آغاز

    دبئی : پاکستان آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے تکنیکی دور کا اغاز کل سے دبئی میں ہوگیا ہے، پاکستانی وفد کی سربراہی سیکریٹری خزانہ کر رہے ہیں۔

    وزارت خزانہ زرائع کے مطابق قرض کی نئی قسط کے حصول کیلئے گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہماہی کا معاشی جائزہ لیا جائے گا، پالیسی مذاکرات کی سربراہی سیکریٹری خزانہ وقار مسعود کر رہے ہیں جب کہ وزیر خزانہ مذاکرات کے آخر دو زور پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    ایف بی آر حکام اور دیگر اہم اشخاص یو ائے ای کا ویزہ نہ ملنے کے باعث مزاکرات میں شریک نہیں ہوسکے ہیں، زرائع کے مطابق مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو پچپن کروڑ ڈالر ملیں گے۔

  • دبئی :حکومت اورآئی ایم ایف میں مذاکرات آج سے ہونگے

    دبئی :حکومت اورآئی ایم ایف میں مذاکرات آج سے ہونگے

     دبئی : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سےدبئی میں ہورہاہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے دبئی میں ہورہے ہیں ۔مذاکرات میں گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہہ ماہی کا معاشی جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کی سبسڈی اور اضافے کا اطلاق نہ ہونے پر اعتراضات اٹھائےجانے کا امکان ہے۔حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں بجلی اورگیس کی قیمتوں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

  • آئی ایم ایف اوروزارت خزانہ کے مذاکرات رواں ماہ ہونگے

    آئی ایم ایف اوروزارت خزانہ کے مذاکرات رواں ماہ ہونگے

    اسلام آباد :وزارت خزانہ اورعالمی مالیاتی ادارےکے حکام کے درمیان مذاکرات رواں ماہ کے پہلے عشرے میں ہونگے۔ مذکرات کی کامیابی کی صورت میں قرض کی نئی قسط متوقع ہے۔

    وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستانی اورآئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات کا آغاز رواں ماہ کے پہلے عشرے میں ہوگا جبکہ چوتھی اقتصادی جائزہ رپورٹ رواں ماہ کے وسط تک آئی ایم ایف کو بھجوائی جائےگی۔

    آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کی نئی قسط کے حصول کے لیے بھی مذاکرات رواں ماہ متوقع ہیں جس میں تیس جون دوہزار چودہ تک کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا جس میں مالیاتی خسارے، ریونیو کے اہداف ،جی ڈی پی گروتھ سمیت آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ دیگر اہداف کا جائزہ لیا جائے گا

  • پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات6اگست کو دبئی میں ہونگے

    پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات6اگست کو دبئی میں ہونگے

    دبئی : پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان چوتھے جائزے کےلئے مذاکرات کاآغاز چھ اگست سے دبئی میں ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق تکنیکی مذاکرات میں وزارت خزانہ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے نمائندگان کے ساتھ  وزارت پانی و بجلی حکام بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کا ڈیٹا فراہم کرنا ہے، جس کے لیے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ ہفتے تک تمام متعلقہ ڈیٹا اور ریکارڈ وزارت خزانہ کے ایکسٹرنل فنانس ونگ کو پہنچا دیں۔