Tag: مذاکرات

  • حکومت نہیں چاہتی مذاکرات ہوں اور ان کا حل نکلے، چیئرمین پی ٹی آئی

    حکومت نہیں چاہتی مذاکرات ہوں اور ان کا حل نکلے، چیئرمین پی ٹی آئی

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت نہیں چاہتی کہ مذاکرات ہوں اور مسائل کا کچھ حل نکل سکے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد کچہری آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پہلی کی لیکن حکومت نے مذاکرات میں تاخیر کی۔ حکومت نہیں چاہتی کہ مذاکرات ہوں اور ملک کو درپیش مسائل کا کچھ حل نکلے۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے تین ادوار ہوئے۔ ہم نے ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے۔ حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب دیتی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا اور کہا کہ 28 کو کمیٹی روم میں جواب دیں گے۔ وہ ہمارے ساتھ جواب شیئر کرتی، تو اس پر ضرور غور کرتے۔

    https://urdu.arynews.tv/pti-terminate-committee-established-for-negotiations/

  • مذاکرات کا بخار پی ٹی آئی کو ہی چڑھا تھا، عظمیٰ بخاری کا ردعمل

    مذاکرات کا بخار پی ٹی آئی کو ہی چڑھا تھا، عظمیٰ بخاری کا ردعمل

    پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مذاکرات کا بخار تو پی ٹی آئی کو چڑھا تھا مریم نواز کو عوام کی خدمت سے ہی فرصت نہیں ہے۔

    پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے مشیر کے پی بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا لیڈر اور اس کا خاندان سرٹیفائیڈ کرپٹ ہے، نواز شریف کا قصور نہیں۔ مذاکرات کا بخار بھی پی ٹی آئی کو ہی چڑھا تھا، مریم نواز کو تو عوام کی خدمت سے ہی فرصت نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کا ذکر کیے بغیر آج بھی آپ کی سیاست نا مکمل ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ کے قیدی کو نواز شریف نے نہیں کہا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کی بغاوت کرو۔ اس کو ڈیل کی کوئی امید نظر نہیں آئی، اس لیے ہی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چور دروازے اور امپائر کی انگلی پر چلنے والا شخص بات چیت پر یقین نہیں رکھتا۔ جس کی پوری زندگی بیساکھیوں کے سہارے گزری ہو، وہ کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔ کوچ کی ڈائریکشن پر چلنے والا فراڈیا کوچ کے پکڑے جانے کے بعد سیاسی یتیم ہو چکا ہے۔

    پنجاب کی وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو اپنے علاوہ کسی کو اہمیت نہیں دیتا، ایسے شخص سے بات چیت کرنا بھی وقت کا ضیاع ہے۔ یہ خود ہی کہتا تھا کہ چوروں، ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کی جگہ جیل میں ہوتی ہے۔ آج 9 مئی کے دہشتگرد اور توشہ خانہ کے چور این آر او کیلیے چور دروازے تلاش کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر محمد سیف نے پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات میں ناکامی پر جاری بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم اپنے مشن میں کامیاب ہو گئے اور ان کا گروپ مذاکرات کی ناکامی پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہا۔

    https://urdu.arynews.tv/pti-barrister-saif-dialogue-failed-claimed-nawaz-sharif/

  • پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات سے انکار کر دیا

    پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات سے انکار کر دیا

    اسلام آباد : پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات سے انکار کر دیا، ترجمان عرفان صدیقی کچھ دیرمیں پریس کانفرنس کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایازصادق کی زیر صدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اعجاز الحق، اسحاق ڈار،عرفان صدیقی، خالدمگسی، راناثنااللہ اور راجہ پرویز اشرف شریک ہوئے۔

    حکومتی مذاکراتی کمیٹی پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی کا انتظار کرتی رہی ، مذاکرات کے چوتھے دور کیلئے تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی نہ آئی۔

    پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات سے انکار کر دیا، حکومتی کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن کے جواب کے بعد کی صورتحال پرغور کرے گی۔

    حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کچھ دیر میں میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

    خیال رہے پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہ کرنے پر مذاکرات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

  • یہ طے ہوچکا ہے کہ ہم مذاکرات کیلئے نہیں جارہے، سلمان اکرم راجہ

    یہ طے ہوچکا ہے کہ ہم مذاکرات کیلئے نہیں جارہے، سلمان اکرم راجہ

    راولپنڈی : پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ یہ طے ہوچکا ہے کہ ہم مذاکرات کیلئے نہیں جارہے، لکھ کر بھی دینا ہوا توآج دے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ طے ہوچکا ہے کہ ہم مذاکرات کیلئے نہیں جارہے، لکھ کر بھی دینا ہوا توآج دےدیں گے۔

    پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت بھاگ رہی ہے، یہ نہیں چاہتے کہ سچ سامنے آئے۔

    انھوں نے بتایا کہ اگلے لائحہ عمل کااعلان بانی پی ٹی آئی کریں گے، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گےتمام آپشن کھلے ہیں۔

    گذشتہ روز پی ٹی آئی کےسیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کسی اورنہیں بانی کا ہے، حکومت خلوص دکھائے تو بانی غور کر سکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا تھا کہ سادہ سا مطالبہ ہے کمیشن بنادیں، حکومت کواخلاص دکھانا ہے تواکتیس کا انتظار نہ کرے۔

  • مذاکرات ایک طرف سے ختم ہو گئے ہیں تو ہم کس سے بات کریں: عرفان صدیقی

    مذاکرات ایک طرف سے ختم ہو گئے ہیں تو ہم کس سے بات کریں: عرفان صدیقی

    حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات ایک طرف سے ختم ہو گئے ہیں تو ہم کس سے بات کریں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہے کہ ہم نے مذاکرات ختم نہیں کئے، جب ایک طرف سے مذاکرات ختم ہو گئے ہیں توہم کس سے بات کریں، کیا ہم اس کمرے میں بیٹھ کر دیواروں سے بات کریں۔

    عرفان صدیقی نے کہا کہ معاملہ یہ ہے جیل کا پھاٹک کھلتا ہے اور کوئی صاحب اچانک اعلان کردیتے ہیں، مذاکراتی کمیٹی کو پتہ ہی نہیں ہوتا ان کی کمیٹی کو بھی پتہ نہیں ہوتا، مذاکرات کے سارے عمل کی باگ دوڑ ایک شخص کےہاتھ ہے۔

    حکومتی کمیٹی کے نمائندے نے کہا کہ مذاکرات کے آداب، سلیقے، افہام تفہیم اُنکے نصاب کا حصہ ہی نہیں رہا، پی ٹی آئی والوں کو سمجھنا چاہیے کہ یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے، اگر مگر سے نکلیں جو طے ہوا تھا 28 کو بیٹھیں، توآئیں بیٹھیں، سنیں ہمیں۔

    عرفان صدیقی نے کہا کہ گوہر صاحب اس کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں، گوہر صاحب کمیٹی سےکہیں جو وعدہ کیا اسکے مطابق جاکر اجلاس میں بیٹھیں، آئیں اور ہمارا جواب سنیں، یہ ایک دن کچھ اور دوسرے دن کچھ کہتے ہیں، ہم اُن کے اِس کھیل کا حصہ نہیں بن سکتے جس میں کوئی یقین نہیں کرتا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

    اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری اور دیگر وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے، خان صاحب نے پہلے بھی حکومت کو 7دن کا وقت دیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آج اگر حکومت نے کمیشن کا اعلان نہ کیا تو ہمارے مذاکرات ختم ہیں۔

  • پی ٹی آئی کا  مذاکرات ختم کرنے کا اعلان، حکومتی کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

    پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کا اعلان، حکومتی کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : حکومتی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر آج ہی ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر حکومتی کمیٹی نے ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےعرفان صدیقی آج باضابطہ ردعمل دیں گے۔

    مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، بیرسٹر گوہر

    یاد رہے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے میری اور وکلا کی ملاقات ہوئی ہے، انھوں نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’’جوڈیشل کمیشن کے لیے حکومت کو 7 دن دیے تھے، ہم نے کہا تھا کہ اگر حکومت نے کمیشن کا اعلان نہ کیا تو مذاکرات کا اگلا دور نہیں ہوگا۔‘‘

    چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ’’سیاسی اختلافات کی ٹھنڈک اتنی زیادہ ہے کہ برف پگھل نہیں رہی، افسوس ہے حکومت کی طرف سے آج تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا، بانی نے کہا آج کی تاریخ تک حکومت نے کمیشن بنانے کا اعلان نہیں کیا تو کوئی بات نہیں ہوگی۔‘‘

  • بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، بیرسٹر گوہر

    بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری اور وکلا کی ملاقات ہوئی ہے، انھوں نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا ’’جوڈیشل کمیشن کے لیے حکومت کو 7 دن دیے تھے، ہم نے کہا تھا کہ اگر حکومت نے کمیشن کا اعلان نہ کیا تو مذاکرات کا اگلا دور نہیں ہوگا۔‘‘

    انھوں نے کہا ’’سیاسی اختلافات کی ٹھنڈک اتنی زیادہ ہے کہ برف پگھل نہیں رہی، افسوس ہے حکومت کی طرف سے آج تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا، بانی نے کہا آج کی تاریخ تک حکومت نے کمیشن بنانے کا اعلان نہیں کیا تو کوئی بات نہیں ہوگی۔‘‘

    حکومتی کمیٹی پی ٹی آئی کو 28 جنوری کو تحریری جواب دے گی، عرفان صدیقی

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کمیشن کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں کہا گیا تھا کہ آج سے مذاکرات ختم ہو جائیں گے۔ تاہم پی ٹی آئی چیئرمین کے بیان سے ایسا لگتا ہے کہ مذاکرات کا دروازہ ابھی بھی کھلا ہوا ہے، کیوں کہ انھوں نے کہا ’’3 ججز پر مشتمل کمیشن بننے کی صورت میں مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔‘‘

    ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ’’ہم آئین و قانون کے تحت کوشش جاری رکھیں گے، 3 ججز پر مشتمل کمیشن بننے کی صورت میں مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔‘‘

    بیرسٹر گوہر نے مزید کہا ’’بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر اپوزیشن جماعتوں سے مل کر جدوجہد کریں گے۔‘‘

    عمران خان سے متعلق خبریں

  • جوڈیشل کمیشن بننے تک مذاکرات کےلیے نہیں بیٹھیں گے، عمر ایوب

    جوڈیشل کمیشن بننے تک مذاکرات کےلیے نہیں بیٹھیں گے، عمر ایوب

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بننے تک ہم مذاکرات کے چوتھے دور میں نہیں بیٹھیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ چوتھے اجلاس میں شرکت جوڈیشل کمیشن کے قیام میں پیش رفت سے مشروط ہے۔

    عمرایوب نے گفتگو میں کہا کہ حکومت بے شک اجلاس میں بیٹھ کر ڈگڈگی بجائے، ہمیں مذاکراتی اجلاس کی نئی تاریخ سے تاحال آگاہ نہیں کیا گیا۔

    پی ٹی آئی دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ بھی مذاکرات شروع کررہی ہے، عمر ایوب

    دریں اثنا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمر ایوب کی گفتگو کی تائید کردی ہے، بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ کمیشن نہیں بناتے تو مذاکرات کے چوتھے دور میں نہیں بیٹھیں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی کے احکامات ہیں جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات نہ کیے جائیں، حکومت کہے کمیشن بنے گا تو ہی مذاکرات کے چوتھے دور میں شریک ہونگے۔

    https://urdu.arynews.tv/omar-ayub-imran-khan-meeting-camera-listening-device-08-01-2025/

  • مناسب نہیں کہ عرفان صدیقی مذاکرات کو تعطل کا شکار کریں، بیرسٹر گوہر

    مناسب نہیں کہ عرفان صدیقی مذاکرات کو تعطل کا شکار کریں، بیرسٹر گوہر

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب نہیں کہ وہ مذاکرات کو تعطل کا شکار کریں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان ہیں، ان کے لے مناسب نہیں کہ وہ مذاکرات کو تعطل کا شکار کر دیں۔‘‘

    انھوں نے آرمی چیف کے ساتھ ملاقات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ’’ہماری جو ملاقات ہوئی اس میں امن و امان کی صورت حال پر بات ہوئی، اس ملاقات پر ایشو کھڑا نہیں کرنا چاہیے، ہم مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن شرط ہے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔‘‘

    عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ ایک ہی وقت میں بیک ڈور ڈائیلاگ اور حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں چل سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ دو دو، تین تین دروازوں کے مذاکرات نہیں چلا کرتے، جب وہ یہ کہتے ہیں کہ ہماری بات چیت براہ راست اعلیٰ ترین فوجی سطح پر شروع ہو گئی ہے اور بڑی اطمینان بخش ہے تو ہمارے سامنے جن لوگوں کو بٹھایا ہوا ہے ان کو بتائیں کہ یہ کوشش کرنا اب چھوڑ دیں۔

    انھوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ جوڈیشل کمیشن کے بغیر فارم 47 کی حکومت سے چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، چیئرمین نے کہا ’’بانی نے کہا ہے کہ 7 دن میں جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، ہم حکومت کا انتظار کر رہے ہیں کہ ان کی طرف سے کیا پیش رفت ہوتی ہے، جوڈیشل کمیشن کے بغیر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت کو گھبراہٹ لاحق ہے کیوں کہ یہ فارم 47 کی حکومت ہے، حکومت کو مذاکرات پر توجہ دینی چاہیے، ہم سمجھتے ہیں مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، اس لیے بات آگے بڑھانے کے لیے جلد بازی کی بجائے تحمل سے کام لینا ہوگا۔

  • ن لیگ اور حکومتی اتحادیوں کا مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی پر عدم اعتماد کا  اظہار

    ن لیگ اور حکومتی اتحادیوں کا مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی پر عدم اعتماد کا اظہار

    اسلام آباد : ن لیگ اور حکومتی اتحادیوں نے مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی چکر کرانا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ اور حکومتی اتحادیوں نے مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ حکومتی کمیٹی میں اکثریت نے رائے دی ہے کہ پی ٹی آئی کمیٹی بے وقعت ہے، بانی چکر کرانا چاہتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے تجویز دی ہے کمیشن کے معاملے پر چیف جسٹس کو خط لکھنا چاہیے۔

    لیگی رہنما نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خط کو تسلیم کریں اور یقین دہانی کرائیں تو پھر عمل کیا جائے، اگر خط پر سب کا اتفاق ہو تو چیف جسٹس کوکمیشن تشکیل دینے کا کہا جائے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ نوازشریف کو بھی تجویز دی گئی تو انہوں نے بھی اتفاق رائے کا کہا۔