Tag: مذاکرات

  • جنیوا: شام پر امن مذاکرات کے لئے اہم رہنما جنیواپہنچ گئے

    جنیوا: شام پر امن مذاکرات کے لئے اہم رہنما جنیواپہنچ گئے

    شامی تنازعے کو حل کرنے کیلئے جینوا میں ایک اہم بڑی سفارتی کوشش کی جارہی ہے، اہم عالمی شخصیات مذاکرات میں شرکت کے لیے جینیوا پہنچنا شروع ہوگئیں۔

    تین سالہ شامی خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے جینیوا میں اہم مذاکرات آج شروع ہو رہے ہیں، مذاکرات میں شرکت کے لیے فریقین سوئٹزر لینڈ پہنچنا شروع ہوگئے، شامی حکومتی وفد وزیرخارجہ ولید المعلم کی زیر قیادت سوئٹزر لینڈ کے شہر مونٹریکس پہنچ گیا جبکہ شامی نیشنل کانگریس کے سربراہ احمد الجبار، عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زبیری اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری بھی جنیوا پہنچ چکے ہیں۔

    اپنی آمد کے بعد ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ بات چیت شامیوں کو آخر کار ایک بہتر مستقبل کی طرف لے جائیگا، شام میں تقریباً تین سال سے جاری خانہ جنگی میں تقریبا ایک لاکھ سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اس سے قبل ایران نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے تہران کو جینیوا میں ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت نامے کا دعوت نامہ واپس لینے کے فیصلے پر سخت تنقید کی اور اُسے ناپسندیدہ عمل قرار دیا۔
        
        
       

  • غزہ: اسرائیلی میزائل حملے میں 2 فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیلی میزائل حملے میں 2 فلسطینی شہید

    اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہونے کے باوجود فلسطینوں پراسرائیلی حملے جاری ہیں، غزہ میں اسرائیلی میزائل حملے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق غزہ میں ایک کار پر اسرائیلی فضائیہ میزائیل حملے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، اسرائیلی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گاڑی میں حماس سے تعلق رکھنے والے افراد سفر کررہے تھے۔

    اسرائیل نے فلسطین پر الزام بھی عائد کیا کہ گذشتہ ماہ کے دوران تقریبا بیس راکٹ فلسطین کی طرف سے داغے گئے، واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین نے رواں سال جولائی میں امریکہ کی کوششوں سے دوبارہ مذاکرات کا آغاز کیا تھا جو کہ نو ماہ تک جاری رہا۔
        
       

  • شامی صورتحال پر اجلاس، ایران مذاکرات سے آوٹ، شامی اپوزیشن اِن

    شامی صورتحال پر اجلاس، ایران مذاکرات سے آوٹ، شامی اپوزیشن اِن

    اقوام متحدہ ایران کو دی جانے والی دعوت سے دستبردار ہوگیا، ایران نے اس سے قبل شام اورعالمی طاقتوں کے درمیان حکومت کی منتقلی کے معاہدے کی حمایت سے انکار کردیا۔

    اقوام متحدہ نے ایران کو مذاکرات سے باہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے اس اقدام سے مایوسی ہوئی ہے، سوئیزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات سے قبل بان کی مون نے ایران کی اہمیت کے پیش نظر مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی۔

    جس کے جواب میں ایران نے دو ہزار بارہ میں حکومت کی منتقلی پر ہونیوالی ڈیل کو ماننے سے انکار پر مذاکرات پر رضامندی ظاہر کی تھی، جسکے باعث شامی اپوزیشن نے مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی دی تھی، تاہم ایران کے مذاکرات سے باہر ہونے پر اپوزیشن نے مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔
        
        

       

  • مذاکرات نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،چوہدری نثار

    مذاکرات نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،چوہدری نثار

    وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ طالبان سے مذکرات کریں گے لیکن مذاکرات نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، پاکستان میں جنگ کوئی معمولی جنگ نہیں ، خفیہ دشمن سے لڑائی ہورہی ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے انتہا پسندوں کا قلع قمع کرنے کے لیے اقدامات میں تیزی لائیں۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثار نے گورنر خیبرپختونخوا کے ہمراہ بنوں چھاؤنی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی، اس موقع پر چوہدری نثار کا کہنا تھا حکومت طالبان سے مذاکرات کرے گی لیکن جو ڈائیلاگ پرآمادہ نہیں ہوگا ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    چوہدری نثار کو بنوں بریگیڈ ہیڈ کوارٹر میں بریفنگ بھی دی گئی، چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بنوں دھماکا انتہائی تکلیف دہ ہے، وزیراعظم سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں شہداء کے ساتھ ہیں، پاکستان میں کوئی معمولی جنگ نہیں لڑی جارہی بلکہ ہم خفیہ دشمن کیخلاف لڑ رہے ہیں۔

    بنوں چھاؤنی میں اتوار کی صبح سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں زخمی ہونیوالے مزید تین اہلکار دم توڑ گئے ہیں، جس کے بعد شہید اہلکاروں کی تعداد تئیس ہوگئی ہے، بنوں حملے میں شہید لانس نائیک محمد اعجاز کی تدفین آبائی علاقے میں کردی گئی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی، دھماکے کے بعد سے بنوں میں سیکیورٹی کے انتطامات انتہائی سخت ہیں۔