Tag: مذاکرات

  • نواز شریف کا طالبان سے مذاکرات کیلئے فضل الرحمن سے رابطہ

    نواز شریف کا طالبان سے مذاکرات کیلئے فضل الرحمن سے رابطہ

    طالبان سے مزاکرات کیلئے حکومت نے مولانا سمیع الحق کے بعد مولانا فضل الرحمن سے بھی رابطہ کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہائوس سے مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کیاگیا ہے اورانھیں کل وزیراعظم سے ملاقات کاوقت بھی دیدیاگیاہے وزیراعظم سے ملاقات میں طالبان سے مذاکرات کاعمل بڑھانے ملک میں دہشتگردی پرقابوپانے اورقیام امن کیلئے کی جانیوالی کوششوں اوردیگرامور پربات چیت کی جائے گی۔

     یاد رہے کہ وزیراعظم کی طرف سے مولانا سمیع الحق کوطالبان سے مزاکرات کاٹاسک دیئے جانے کے بعد مولانا فضل الرحمن کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ اس میں کوئی سنجیدگی نظرنہیں آرہی جس کے بعد وزیراعظم ہاوٗس سے مولانا فضل الرحمن سے بھی رابطہ کرلیاگیا۔

  • وزیراعظم نے مولانا سمیع الحق کو طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک دیدیا

    وزیراعظم نے مولانا سمیع الحق کو طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک دیدیا

    وزیراعظم نواز شریف نے طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو دے دیا، مولانا کو یہ ٹاسک وزیراعظم نے ملاقات کے دوران دیا۔

    وزیراعظم نواز شریف سے جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے مولانا سمیع الحق کو طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک دیا۔

    مولانا سمیع الحق طالبان سربراہ ملا عمر کے استاد اور دارالعلوم حقانیہ کے سربراہ بھی ہیں، کہا جاتا ہے کہ انکو طالبان حلقوں میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

     اے آر وائی سے خصوصی گفتگو میں مولانا نے ملکی خارجہ پالیسی کو تبدیل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ تین دہائیوں سے زائد کا ہے۔