Tag: مذاکرات

  • بجٹ تجاویز پر ڈیڈلاک ، پیپلزپارٹی اور حکومت میں مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

    بجٹ تجاویز پر ڈیڈلاک ، پیپلزپارٹی اور حکومت میں مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی اور حکومت کے مابین مذاکرات دوپہر کے بعد ہونے کا امکان ہے، بجٹ تجاویز پر دونوں میں ڈیڈلاک ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا، حکومت نے گزشتہ شام پی پی سے مذاکرات کیلئے رابطہ کیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں پارٹیوں میں مذاکرات کیلئے مقام کا تعین تاحال نہیں ہوا تاہم مذاکرات دوپہر کے بعد ہونے کا امکان ہے۔

    پی پی کی جانب سے خورشید شاہ، نوید قمر دیگر رہنما مذاکراتی وفد میں شامل ہوں گے جبکہ رانا ثنا اللہ، احسن اقبال سمیت دیگر رہنما حکومتی وفد میں شامل ہونگے۔

    مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کا بجٹ میں اپنے مطالبات سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ

    گزشتہ روز دونوں پارٹیوں کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہوا تھا، پیپلزپارٹی، حکومت میں پی ایس ڈی پی،دیگر بجٹ تجاویز پر ڈیڈلاک ہے۔

    یاد رہے پی پی نے احتجاجا بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا جبکہ ان کے تین ایم این ایز نے بجٹ اجلاس میں ٹوکن شرکت کی تھی۔

  • سیاسی و عسکری قیادت کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا: شاہد خاقان عباسی

    سیاسی و عسکری قیادت کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا: شاہد خاقان عباسی

    آکسفورڈ: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاسی و عسکری قیادت کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا۔

    آکسفورڈ میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاسی وعسکری قیادت کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا، مشترکہ لائحہ عمل اختیار کئے بغیر معاشی بہتری ناممکن ہے، سیاستدانوں کو قومی مفاد میں پالیسی سازی کرنی ہوگی ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے، ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے، اس سیاسی اور معاشی تباہی کے ذمہ دار سبھی طبقات ہیں۔

    سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے سیاسی مینڈیٹ کا احترام ہی ملک کی کامیابی ہے، عوامی حکومت ہی عوامی مشکلات حل کر سکتی ہے، نوجوانوں میں مایوسی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

  • بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے کیوں رضامند ہوئے؟ پرویز الہٰی نے وجہ بتادیا

    بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے کیوں رضامند ہوئے؟ پرویز الہٰی نے وجہ بتادیا

    اسلام آباد : سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے بانی پی ٹی آئی کی مذاکرات کے لئے رضامندی کی وجہ بتادی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے پیشی پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہیں ، بااختیارحلقوں سے مذاکرات ہی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں۔

    پرویز الہٰی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی ذات نہیں ملک و قوم کیلئے مذاکرات پررضامند ہوئے۔

    عارف علوی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عارف علوی کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دینا چاہیے، موجودہ حالات میں مذاکرات سے انکار ملک و قوم سےخیر خواہی نہیں ہو گی۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی اوراسٹیبلشمنٹ میں مذاکرات کو ن لیگ سبوتاژ کررہی ہے ، آئینی اداروں کے خلاف سب سے زیادہ زہر اگلنے والی جماعت ن لیگ ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگی رہنما جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے تصادم سے باز رہیں، ہر بات میں زیرو ٹالرنس کے دعویداروں کی زیرو پرفارمنس سب کے سامنے ہے۔

  • یوکرین جنگ : روس نے ایک بار پھر مذاکرات کا عندیہ دے دیا

    یوکرین جنگ : روس نے ایک بار پھر مذاکرات کا عندیہ دے دیا

    ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ روس یوکرین پر مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن اس کیلئے ایک شرط لازمی ہوگی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں روسی صدر پیوٹن نے ایک بار پھر اس بات کا عندیہ دیا کہ یوکرین کے حوالے سے باتگ ہوسکتی ہے۔

    روسی صدر نے کہا کہ یوکرین پر بات کے لیے تیار ہیں لیکن صرف اس صورت میں جب بات ‘حقیقت’ پر مبنی ہو، کسی پر بھروسہ نہیں، صرف روس کو دستخط شدہ ضمانتوں کی ضرورت ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اپنی گفتگو میں پوتن نے مغربی ممالک کو خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے یوکرین میں اپنی فوج بھیجی تو اسے مداخلت کے طور پر دیکھا جائے گا۔

    میڈیا سے گفتگو میں روسی صدر پیوٹن نے مغرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی طور پر روس ایٹمی جنگ کے لیے تیار ہے لیکن فی الحال ایٹمی جنگ کی کوئی جلدی نہیں ہے اور نہ ہی ایسی صورتحال ہے۔

    روسی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدر پیوتن نے یوکرین جنگ میں ایٹمی ہتھیار چلانے سے متعلق خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے کہ جس سے ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہو لیکن اگر ریاست کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو روسی افواج ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے لیے ہر طرح سے تیار ہیں۔

    واضح رہے کہ پیوٹن کا جوہری انتباہ یوکرین پر مذاکرات کی ایک اور پیشکش کے ساتھ آیا ہے جبکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ پیوٹن یوکرین پر سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہیں۔

    یوکرین میں جنگ نے 1962 کیوبا کے میزائل بحران کے بعد سے روس کے مغرب کے ساتھ تعلقات میں سب سے گہرے بحران کو جنم دیا ہے اور پوتن نے متعدد بار خبردار کیا ہے کہ اگر مغرب نے یوکرین میں لڑنے کے لیے فوج بھیجی تو وہ جوہری جنگ کو بھڑکا سکتا ہے۔

  • ’اگر پاکستان انڈیا مذاکرات نہ ہوئے تو کشمیر بھی غزہ بن جائے گا‘

    ’اگر پاکستان انڈیا مذاکرات نہ ہوئے تو کشمیر بھی غزہ بن جائے گا‘

    کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر سیاسی بات چیت شروع نہیں کی گئی تو کشمیر غزہ اور فلسطین جیسا بن جائے گا۔

    خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر ہم مذاکرات کے ذریعے کوئی حل تلاش نہیں کرتے ہیں تو ہمارا وہی حشر ہوگا جو غزہ اور فلسطین کا ہوا جن پر اسرائیل بمباری کر رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا جنگ اب کوئی آپشن نہیں ہے،  اس معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، اگر ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ رویہ برقرار رکھیں گے تو دونوں ترقی کریں گے۔

    سابق وزیر اعظم نے اٹل بہاری واجپائی کا حوالہ دیتے ہوئے انڈیا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

  • پی آئی اے اور پی ایس او کے مذاکرات میں اہم پیشرفت

    پی آئی اے اور پی ایس او کے مذاکرات میں اہم پیشرفت

    کراچی : قومی ایئرلائن پی آئی اے اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اور پی ایس او کے مابین ہونے والے مذاکرات میں تمام معاملات طے پاگئے جس کے بعد پی ایس او نے قومی ایئر لائن کے جہازوں کو ایندھن کی فراہمی بحال کردی۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی ایس او کو ایندھن کی مد میں 48 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں، کراچی میں رکی 3 پروازوں کی روانگی کا عمل شروع کردیا گیا۔

    کراچی سے اسلام آباد، ملتان اور سکھر کی پروازیں ایندھن کی عدم فراہمی کے سبب رک گئی تھیں، اسلام آباد اور لاہور میں رکی پروازیں بھی کراچی روانہ کی جارہی ہیں۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے مدینہ اور کراچی جانے والی پروازیں روانگی کیلئے تیار ہیں۔

  • نجکاری کے خلاف احتجاج: پی آئی اے انتظامیہ مذاکرات کے لیے مان گئی

    نجکاری کے خلاف احتجاج: پی آئی اے انتظامیہ مذاکرات کے لیے مان گئی

    اسلام آباد: پی آئی اے انتظامیہ تنخواہوں میں اضافے اور نجکاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پی آئی اے ملازمین سے مذاکرات کے لیے مان گئی۔

    تفصیلات کے مطابق تنخواہوں میں اضافے اور نجکاری کے خلاف پی آئی اے ملازمین کا احتجاج کئی دنوں سے جاری ہے تاہم پی آئی اے کے جی ایم آئی آر نے کہا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ سی بی اے عہدیداروں سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے جی ایم آئی آر نے نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کو تحریری جواب جمع کرادیا جس میں انہوں نے یقہن دہانی کرانے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی آئی اے خود ملازمین سے مذاکرات کرینگے۔

    پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) سی بی اے کو انتظامیہ کی طرف سے جی ایم آئی آر نے مذاکرات کی یقین دہانی کرائی ہے، اس ہفتے پی آئی اے انتظامیہ اور سی بی اے عہدیداروں کے درمیان مذاکرات ہونگے۔

     جی ایم آئی آر کے مطابق قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات (این آئی آر سی) نے 9 ستمبر کو پی آئی اے جی ایم آئی آر اور پی آئی اے سی بی اے عہدیداروں کو طلب کیا ہے۔

  • نگران حکومت کو دیگر ممالک کیساتھ معاہدوں پر مذاکرات کے اختیارات مل گئے

    نگران حکومت کو دیگر ممالک کیساتھ معاہدوں پر مذاکرات کے اختیارات مل گئے

    اسلام آباد: کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز تشکیل دے دی گئی جس کے بعد نگران حکومت کو دیگر ممالک کیساتھ معاہدوں پر مذاکرات کے اختیارات مل گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی منثری کے بعد کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز تشکیل دے دی گئی جس کا  نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر خزانہ کو کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر ممالک کیساتھ حکومتی سطح پر معاہدوں پر مذاکرات کمیٹی کے ٹی او آرز بھی جاری کردئیے گئے۔

    اس کے علاقہ کابینہ کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) بھی طے کردئیے گئے، ٹی او آرز کے مطابق جی ٹو جی معاہدوں کے لئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جاسکے گی، کمیٹی کو کمرشل ٹرانزیکشنز پر فوری عمل کیلئے ضروری فیصلوں کا اختیار ہوگا تاہم کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری وفاقی کابینہ سے ہی لینا ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز میں وزیر تجارت، صنعت وپیداوار شامل ہیں جبکہ مواصلات، پاور اینڈ پیٹرولیم، قانون کے وزرا کمیٹی ارکان کا حصہ ہونگے۔

  • ’مذاکرات کر کے پی ٹی آئی پر بند دروازے کھولنا چاہتے ہیں‘

    ’مذاکرات کر کے پی ٹی آئی پر بند دروازے کھولنا چاہتے ہیں‘

    وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مذاکرات کر کے  پی ٹی آئی پر بند دروازے کھولنا چاہتے ہیں۔

     تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک مسائل سے دوچار اور معیشت تباہ ہے،  سنجیدہ لوگوں کو بند دروازے کھولنا ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مذاکرات کر کے پی ٹی آئی پر بند دروازے کھولنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی کے پاس فیصلوں کا اختیار اور مینڈیٹ ہے، اختلاف رائے کی صورت میں چیئرمین سے رہنمائی لی جا سکتی ہے۔

  • جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت کی سی اے اے ملازمین کے ساتھ مذاکرات ناکام

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت کی سی اے اے ملازمین کے ساتھ مذاکرات ناکام

    اسلام آباد: پاکستان سوال ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے 3 بڑے ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی اورحکومت کی سی اے اے ملازمین سے مذاکرات ناکام ہوگئے۔

    اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر یونین اور آفیسرز ایسوسی ایشن کا احتجاج اب بھی جاری ہے ملازمین نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے ہیں، بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی ہیں۔

    سی اے اے ملازمین کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ نہیں ہونے دیں گے، مطالبات پورے ہونے تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی اس تحریک کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے گا۔

    سی اے اے ملازمین کام چھوڑ کر اسلام آباد ائیرپورٹ کے لاونجز میں جمع ہیں اور ائیرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں اس احتجاج کے باعث ائیر لائنز اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔