Tag: مذاکرات

  • چیئرمین پی ٹی آئی کو کس سے مذاکرات کرنے چاہیئں، حکومت یا فوج؟ عوامی رائے سامنے آ گئی

    چیئرمین پی ٹی آئی کو کس سے مذاکرات کرنے چاہیئں، حکومت یا فوج؟ عوامی رائے سامنے آ گئی

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کو کس سے مذاکرات کرنے چاہیئں، حکومت یا فوج سے؟ اس سلسلے میں ایک عوامی سروے کے نتائج چیئرمین کی خواہش کے برعکس نکلے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات سے کی بجائے فوج سے مذاکرات کے حامی ہیں، تاہم ان کا یہ مؤقف کس حد تک درست ہے؟ عوامی رائے اور ردِعمل سے ظاہر ہوا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کا یہ مؤقف مذاکرات سے بچنے کا ہتھکنڈا ہے، اور فوج کو سیاست میں گھسیٹنا سراسر غلط ہے۔

    عوامی رائے اور ردعمل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو حکومت اور سیاست دانوں کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہیئں، ان کا فوج سے مذاکرات کا مطالبہ درست نہیں ہے، سیاست کے معاملات سیاست دانوں کے ساتھ ہی طے کرنے چاہیئں۔

    شرکا سروے کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کا یہ مؤقف مذاکرات سے بچنے کا ہتھکنڈا ہے، فوج کو سیاست میں گھسیٹنا سراسر غلط ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کس حیثیت سے فوج سے مذاکرات کریں گے، سیاست دانوں کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

    شرکا سروے کا کہنا ہے کہ جو حل لڑائی سے نہ نکل سکے وہ مذاکرات سے نکل سکتا ہے، جمہوریت کے دعوے داروں کو دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا، فوج عوام اور پاکستان کی حفاظت کے لیے مختص ہے، اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

    عوامی رائے کے مطابق تحریک انصاف کو سیاسی پلیٹ فارم استعمال کرنا چاہیے، سیاسی جماعتوں کا فوج سے مذاکرات کی کوشش آئین پاکستان کے منافی ہے۔

  • سیاستدان کو ہر وقت کسی کے بھی ساتھ مذاکرات کے لیے تیار رہنا چاہیے، عمران خان

    سیاستدان کو ہر وقت کسی کے بھی ساتھ مذاکرات کے لیے تیار رہنا چاہیے، عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سیاستدان کو ہر وقت کسی کے بھی ساتھ مذاکرات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

    سابق وزیر اعظم چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے انڈیپنڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  آج گرفتاری کے 80 فیصد امکانات ہے، عدالتیں میری آخری امید ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاستدان کو ہر وقت کسی کے بھی ساتھ  مذاکرات کے لیے تیار رہنا چاہیے، کیوں کہ سیاستدان اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرتے ہیں نہ کہ بندوقوں کے ذریعے۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے 10 ہزار کارکنان بغیر کسی الزام جیل میں ہیں، وہ عدالت سے ضمانت لیتے ہیں جیسے ہی  باہر آتے ہیں دوبارہ اٹھا لیا جاتا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ جو کچھ ہی ہو رہا ہے وہ غیرقانونی ہے، عدالتیں میری آخری امید ہیں، لیکن حکومت عدالتوں کا حکم نہیں مان رہی، جب عدالت ریلیف دیتی ہے تو حکومت پرواہ نہیں کرتی۔

  • مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں حکمت عملی تیار ہے، فواد چوہدری

    مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں حکمت عملی تیار ہے، فواد چوہدری

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے یہ نہیں ہوسکتا آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف خاموش نہیں بیٹھے گی، مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہو جائیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ تحریک کا آغازکل لاہور، اسلام آباد،پشاور میں ریلی سے ہو رہا ہے، اس کا نقطہ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہو گا۔

  • عمران خان سے مذاکرات کے فلسفے، دلیل سے اتفاق نہیں کرتے، ہم کیوں  سامنے جھکیں: فضل الرحمان

    عمران خان سے مذاکرات کے فلسفے، دلیل سے اتفاق نہیں کرتے، ہم کیوں سامنے جھکیں: فضل الرحمان

    ڈی آئی خان: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ وہ عمران خان سے مذاکرات کی دلیل سے اتفاق نہیں کرتے، ہم کیوں کسی اور کے سامنے جھکیں؟

     مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پریس کانفرنس کے حرف بہ حرف گفتگو پر قائم ہوں، ہم کیوں کسی اور کے سامنے جھکیں، عمران کی حکومت آئینی طور پر عدم اعتماد سے ہٹائی گئی۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک سال میں اپنے تمام کارڈ کھیل لئے، سب جھوٹے نکلے، لانگ مارچ اور پھر لانگ مارچ بھی جھوٹ، جیل بھرو تحریک بھی ناکام ہو گئی، ہم اس وقت عمران خان سے مذاکرات کے فلسفے اور دلیل کو نہیں مانتے، جس نے ملک کو دیوالیہ کیا اس سے مذاکرات کس لیے کریں۔

    جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ جس کو سیاست سے باہر ہونا چاہئے اُسے سیاست کا محور بنایا جا رہا ہے، عدالت کو پارلیمنٹ کی قرار داد کی توہین نہیں کرنی چاہیے، عدالت کے پاس سوموٹو کا اختیار اب نہیں، پارلیمنٹ سے ایکٹ پاس ہوگیا ہے۔

    انکا کہنا تھاکہ حکومت سے کہتا ہوں جو جج پارلیمنٹ ایکٹ کیخلاف جاتا ہے اس کیخلاف کارروائی کرے، دنیا بھر میں سیاستدانوں میں اختلافات فطری عمل سمجھا جاتا ہے، سیاستدان کبھی بھی ایک سوچ کے حامل نہیں ہوتے ان میں اختلافات ہوتے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ الیکشن کرانا میرا اختیار ہے اور نہ ہی کسی اور کا بلکہ الیکشن کمیشن کا اختیارہے، الیکشن کمیشن کو عدالت میں کمزوری نہیں دکھائی چاہئے، جن اداروں کی عادتیں بگڑ گئی ہیں وہ اپنی عادتیں درست کریں، پاکستان مخالف لابی کا فرنٹ مین کا کردار آئی ایم ایف ادا کر رہا۔

  • عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو وزیراعظم شہباز شریف کے پاس جائیں، نیئر بخاری

    عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو وزیراعظم شہباز شریف کے پاس جائیں، نیئر بخاری

    اسلام آباد : سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو وزیر اعظم شہباز شریف کے پاس جائیں۔

    سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عام انتخابات ایک ہی روز ، متعین آئینی مدت میں ہونگے، آصف زرداری نے پارلیمنٹ کے خطاب میں مذاکرات کا روڈ میپ دے دیا۔

    رہنماپیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو وزیر اعظم شہباز  شریف کے پاس جائیں، بلاول بھٹو زرداری نے فریقین کو گفت و شنید کا واضح اور مثبت پیغام دیا ہے، کسی ادارے کو قانون سازی کا اختیار نہیں ہے۔

  • پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت

    پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت

    اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا تیسرا دور معنقد ہوا جس میں چین نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا تیسرا دور 18 مارچ کو بیجنگ میں منعقد ہوا، سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ چینی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے کی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، سیاسی اور سیکیورٹی تعاون، تجارت،اقتصادی تعاون اور ثقافتی تبادلے پر اتفاق ہوا۔

    ترجمان کے مطابق سیاحت اور عوام کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا، پاکستان اور چین اعلیٰ سطح کی مصروفیات اور ڈائیلاگ میکنزم کو بھی فروغ دیں گے۔

    مشاورت میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، سیکریٹری خارجہ نے سیلاب کے دوران امداد پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ چینی نائب وزیر خارجہ نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ بھی کیا، دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چین نے افغانستان سمیت اہم علاقائی پیشرفت پر قریبی تعاون اور مصروفیت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا، پاکستان اور چین کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر بات چیت اور تعاون کو مزید مضبوط کریں گے۔

  • پاک امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات کل سے شروع ہوں گے

    پاک امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات کل سے شروع ہوں گے

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات کل سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے، بات چیت کا مقصد تعاون اور دہشت گردی کی مالی معاونت کا مقابلہ کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات کل سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سید حیدر شاہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، امریکی وفد کی سربراہی قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی کریں گے۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بات چیت کا مقصد تعاون اور دہشت گردی کی مالی معاونت کا مقابلہ کرنا ہے۔

  • آئی ایم ایف کا سخت رویہ، اسحٰق ڈار پریشان

    آئی ایم ایف کا سخت رویہ، اسحٰق ڈار پریشان

    اسلام آباد: پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے، وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار آئی ایم ایف کے سخت رویے سے پریشان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف نے مذاکرات مطالبات پر پیش رفت سے مشروط کر دیے۔

    وزیر خزانہ اسحٰق ڈار آئی ایم ایف کے سخت رویے سے پریشان ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈالر کا ایکسچینج ریٹ فری فولٹ کروانا چاہتا ہے اور ڈالر کے ایکسچینج ریٹ پر مصنوعی پابندی ختم کروانا چاہتا ہے۔ پاکستان کو 30 جون 2023 تک پیٹرولیم لیوی 855 ارب روپے جمع کرنے کا روڈ میپ دینا ہوگا۔

    زرائع کے مطابق ڈیزل پر لیوی جلد از جلد 15 روپے فی لیٹر بڑھا کر 35 کی جگہ 50 روپے کرنا ہوگی، گیس کے شعبے میں بھی 15 سو ارب روپے کا سرکلر ڈیبٹ ختم کرنا ہوگا۔

    اوگرا کے گیس کے نرخ بڑھانے کے فیصلے پر عمل درآمد کرنا ہوگا، سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے لیے گیس کے ریٹ یکم جولائی 2022 سے 74 فیصد بڑھانا ہوں گے۔

    ٹیکس آمدن میں 300 ارب روپے کے اضافے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے جبکہ بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف بھی بڑھانا ہوگا۔

  • پی ڈی ایم عمران خان سے غیرمشروط مذاکرات کیلئے تیار ہے، راناثنااللہ

    پی ڈی ایم عمران خان سے غیرمشروط مذاکرات کیلئے تیار ہے، راناثنااللہ

    لاہور: وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عمران خان سے غیرمشروط مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر داخلہ راناثنا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 7 ماہ سےحکومت کو بلیک میل کررہی ہے، یہ شخص ذاتی انا کیلئے ملک کا بیڑا غرق کرنےمیں لگا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ غیر مشروط مذاکرات کیلئے پی ڈی ایم کی قیادت تیار ہے، عمران خان مجھے تو مذاکرات کی دعوت کبھی نہیں دے گا، البتہ عارف علوی مذاکرات کیلئے بیچ میں کردار ادا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اس سے پہلے فواد چوہدری، شاہ محمود بھی کردار ادا کرنےکی کوشش کرچکے ہیں، مذاکرات ہوئے توسب سے پہلے بات معیشت پرہوگی۔

    وزیر داخلہ راناثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کے بعد الیکشن پر بات ہوگی، الیکشن کی تاریخ 2 ماہ آگے پیچھے ہونے سےکوئی فرق نہیں پڑےگا۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی تک پی ٹی آئی نے اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ نہیں کیا، پی ٹی آئی نے ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کیا ہوا ہے، دوسروں پرکرپشن، جھوٹے الزام لگانے والا خود کرپشن میں ملوث ہے۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے نوازشریف سے واپسی کی درخواست کی ہے، پارٹی نے درخواست کی ہے الیکشن سے پہلے نوازشریف یہاں موجود ہوں، پارٹی چاہتی ہے نوازشریف ٹکٹوں کا فیصلہ کریں، عوام میں جائیں، واپس آکر الیکشن مہم چلائیں، اس لیے نوازشریف نے پارٹی کی درخواست کو قبول کرلیا ہے۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کےخلاف کیسز سیاسی نہیں ہیں، اعظم سواتی نے 2 اداروں کو نشانہ بنایا،شکایت پر مقدمہ درج ہوا، اگر ہم ہم اس بات پر آتےتو انکےخلاف 15،15 کلو  ہیروئن کےمقدمے بناتے۔

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت مزید تاخیر کا شکار

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت مزید تاخیر کا شکار

    اسلام آباد: پاکستان اور انٹرنیشل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان بات چیت مزید تاخیر کا شکار ہوگئی، وزیر مملکت برائے خزانہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ بڑھانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انٹرنیشل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان بات چیت مزید تاخیر کا شکار ہوگئی، آئی ایم ایف کے ساتھ 21 نومبر تک بھی مذاکرات شروع نہ ہونے کا خدشہ ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات نومبر کے آخر تک تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔

    اس حوالے سے وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت تاخیر کا شکار ہے، بات چیت اکتوبر میں ہونا تھی۔

    وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ بڑھانے کا مطالبہ کر رہا ہے، آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ ٹیکسوں کا حصہ 9 سے بڑھا کر 11 فیصد کردیا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے پاکستان کی 2 فیصد معیشت تباہ ہوئی، سیلاب کی وجہ سے آئی ایم ایف سے چھوٹ لینا چاہتے ہیں۔