Tag: مذمت

  • بھارت کا فرانسیسی صحافی کو ورک پرمٹ نہ دینے پر سی پی جے کی مذمت

    بھارت کا فرانسیسی صحافی کو ورک پرمٹ نہ دینے پر سی پی جے کی مذمت

    کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے بھارت میں فرانسیسی صحافی کو ورک پرمٹ نہ دینے کی مذمت کی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صحافی نے بھارت میں صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے سے متعلق ورک پرمٹ نہ ملنے کے باعث بھارت چھوڑ دیا ہے، صحافی فارس نے کہا ہے کہ بھارت میں 13 سال گزارنے کے بعد بھارت سے جا رہا ہوں کیونکہ بھارت نے مجھے ورک پرمٹ دینے سے انکار کر دیا گیا۔

    فرانسیسی صحافی نے بتایا کہ مجھے مارچ میں بتایا گیا کہ مجھے بھارت میں صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے کی مزید اجازت نہیں دی جائے گی، صحافت پر لگنے والی یہ پابندی ایک بہت بڑا جھٹکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کے عام انتخابات کی کوریج کرنے سے مجھے روکا گیا، یہ جمہوریت کے پرچار ملک کی طرف سے لگنے والی پابندی تھی، جسے میں ناقابل فہم سنسرشپ سمجھتا ہوں۔

    فرانسیسی صحافی نے کہا کہ کئی بار پوچھے جانے پر بھی ورک پرمٹ جاری نہ کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی جبکہ مجھے معاوضہ دیے بغیر ہی میرے خاندان کو بھارت سے باہر نکال دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے اس واقعے کی مذمت کی اور بھارت حکام پر زور دیا ہے کہ وہ فرانسیسی رپورٹر سبسٹین فارس کے صحافتی اجازت نامے کی فوری طور پر تجدید کریں۔

    واضح رہے کہ رپورٹر سبسٹین فارس ریڈیو فرانس انٹرنیشنل سمیت فرانس کے بڑے میڈیا ہاؤسز کے لیے کام کرتا تھا، خیال رہے کہ دنیا بھر میں آزادی صحافت خطروں اور حملوں کی زد میں ہے۔ حتیٰ کی کسی حساس موضوع پر کام کرنے سے صحافیوں کو سرکاری طور پر سرزنش کی جاتی ہے۔

  • سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی اسرائیل پر ایرانی حملے کی مذمت

    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی اسرائیل پر ایرانی حملے کی مذمت

    نیویارک: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے اسرائیل پر ایرانی حملے کی مذمت کرتے کہا کہ فریقین کو کسی بھی کارروائی سے گریز اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق ایران نے اسرائیل پر 200 سے زائد ڈرون اور کروز میزائلز فائر کر دیے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔

    ایران کا درجنوں ڈرونز اور کروز میزائلز سے اسرائیل پر حملہ

    رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جرنل نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا مزید جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی اس لیے کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کیا جائے جس سے مشرق وسطیٰ میں بڑے فوجی تصادم کا خدشہ ہو۔

  • بی جے پی ترجمانوں کے توہین آمیز بیانات، پاکستان کا سخت احتجاج

    بی جے پی ترجمانوں کے توہین آمیز بیانات، پاکستان کا سخت احتجاج

    اسلام آباد: بھارت کی حکمران پارٹی کے ترجمانوں کے توہین آمیز بیانات پر دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا اور مذکورہ بیانات پر سخت احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمانوں کے گستاخانہ بیانات کے معاملے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور تضحیک آمیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ توہین آمیز بیانات سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی۔ پاکستان نے بی جے پی حکومت کے غیر اخلاقی تادیبی اقدامات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت میں فرقہ وارانہ تشدد اور نفرت میں اضافے پر تشویش ہے، بھارت میں مسلم مخالف جذبات اسلامو فوبیا کے واضح نتائج کے سوا کچھ نہیں۔

    پاکستان کی جانب سے بی جے پی کی قیادت اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بی جے پی عہدیداروں کے توہین آمیز تبصروں کی غیر واضح طور پر مذمت کی جائے اور بھارتی رہنماؤں سے فیصلہ کن اور قابل عمل کارروائی سے جواب دہی کی جائے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے تشدد سے کشمیری نوجوان کا قتل، پاکستان کی شدید مذمت

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے تشدد سے کشمیری نوجوان کا قتل، پاکستان کی شدید مذمت

    اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے تشدد سے کشمیری نوجوان محمد امین ملک کے قتل پر شدید مذمت کی ہے، پاکستان نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے تشدد سے کشمیری نوجوان محمد امین ملک کے قتل پر پاکستان نے شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امین ملک بھارتی قابض فوج کی غیر قانونی تحویل میں تھا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی قابض فوج نے جنوری سے اب تک 50 معصوم کشمیریوں کو قتل کیا، کشمیریوں کو نام نہاد سیکیورٹی آپریشن کے نام پر جعلی مقابلوں میں مارا گیا، تدفین کے لیے شہدا کی میتیں واپس کرنے سے بھی انکار کر دیا گیا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ ہندوستانی حکومت کے اخلاقی دیوالیہ پن کو ظاہر کرتا ہے، معصوم کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ طاقت کا استعمال جدوجہد کو دبا نہیں سکتا۔

    پاکستان نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • پاکستان کی ویانا میں دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت

    پاکستان کی ویانا میں دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت

    اسلام آباد: پاکستان نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، وسطی ویانا میں دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی مذمت کرتے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

    خیال رہے کہ ویانا میں 6 مختلف مقامات پر دہشت گرد حملوں میں 2 شہری ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جبکہ ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

    ایک حملے میں مسلح افراد نے یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ کر کے 2 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا، حملے کے بعد دہشت گردوں نے قریبی ہوٹل پر قبضہ کر کے ہوٹل میں موجود افراد کو یرغمال بنالیا اور دیگر کئی مقامات پر فائرنگ کی۔

    آسٹریا کے وزیر داخلہ نے علاقے میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آج اسکول بند رہیں گے، شہری عوامی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

    ان کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گرد کی تلاش جاری ہے، سرحدی علاقوں میں تلاشی کے لیے فورسز کی تعداد بڑھا دی ہے، دہشت گرد تربیت یافتہ، منظم اور خطرناک تھے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مولانا عادل خان کے قتل پر اظہار افسوس

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مولانا عادل خان کے قتل پر اظہار افسوس

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں مولانا عادل خان کے قتل پر اظہار افسوس اور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ پاکستان میں ملک دشمنوں کی انتشار پھیلانے کی کوشش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں مولانا عادل خان کے قتل پر اظہار افسوس کیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان میں ملک دشمنوں کی انتشار پھیلانے کی کوشش ہے۔

    آرمی چیف نے مجرمان کو کٹہرے میں لانے کے لیے سول انتظامیہ سے مکمل تعاون کی ہدایات بھی کردی ہیں۔

    خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ رات جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں وہ اور ان کے ڈرائیور زخمی ہوئے۔

    مولانا عادل کو 2 گولیاں لگیں جن میں سے ایک ان کی گردن پر لگی، اسپتال پہنچنے تک مولانا عادل دم توڑ چکے تھے۔

    مولانا ڈاکٹر عادل خان وفاق المدارس العربیہ کی مجلس عاملہ کے رکن بھی تھے۔

  • گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے،وزیر خارجہ

    گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے،وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی مذمت کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی وجہ سےکروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے،لوگ مشتعل ہیں اس بلا جواز حرکت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دیکھ رہے ہیں اسلاموفوبیا،نسل پرستی، زینوفوبیا کا رحجان بڑھتاچلاجا رہا ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر عالمی فورم پر اس مسئلے کی نشاندہی کی،وزیراعظم نےجنرل اسمبلی میں معاملے کی نشاندہی کی، مسئلے کا تدارک ہوناچاہیے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی سطح پر مل بیٹھ کر یہ سوچنا چاہیےکہ ایسےرحجانات کو کیسے روکا جائے،جو دوسروں کے جذبات مجروح کرتے ہوں،ان کے خلاف بند کیسے باندھاجائے؟

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے،آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں،آزادی اظہار رائے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کی دل آزاری کا لائسنس آگیا ہے، توقع ہےعالمی برادری مسئلے کا تدارک،ایسے رحجانات کی بیخ کنی کرے گی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے حکومت فرانس کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے،اپنےجذبات حکومت فرانس تک ان کے سفیر کے ذریعے پہنچا دیے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ توقع کرتا ہوں کہ ایسی گستاخانہ حرکت دوبارہ نہ دہرائی جائے،جنہوں نے یہ حرکت کی ہے انہیں کٹہرے میں لایا جائے۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی چمن دھماکے کی شدید مذمت

    وزیر اعظم عمران خان کی چمن دھماکے کی شدید مذمت

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے شہر چمن میں بم دھماکے کی شدید مذمت کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چمن میں مال روڈ پر موٹر سائیکل بم دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

    گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے بھی چمن دھماکے کی مذمت کی ہے، انھوں نے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، اور کہا دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، اور واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بلوچستان کے شہر چمن میں مال روڈ پر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے، زخمیوں میں اے این ایف اہل کار بھی شامل ہیں۔

    چمن: مال روڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

    ضلع قلع عبداللہ کے شہر چمن میں مال روڈ پر دھماکے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول تھا، اور بم ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اے این ایف کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں اے این ایف کی گاڑی تباہ ہو گئی اور 3 اہل کار زخمی ہو گئے، جنھیں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرایع کا کہنا تھا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں 8 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

    دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

  • پاکستان کی سوڈان کے وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

    پاکستان کی سوڈان کے وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق کا کہنا ہے کہ سوڈان کے وزیراعظم محمد اللہ حمدوک پر قاتلانہ حملے کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ نے کہا ہے کہ سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔ پاکستان برادر سوڈانی عوام کی ترقی وخوش حالی کے لیے بھی دعاگو ہے۔

    گزشتہ روز سوڈان کے وزیراعظم کے قافلے میں اس وقت زوردار دھماکا ہوا جب وہ دارالحکومت خرطوم کے مرکزی علاقے کی جانب بڑھ رہے تھے۔

    سوڈان کے وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ

    دھماکے کے بعد افراتفری مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے بھاگنے لگے، اس دوران وزیراعظم کو وہاں سے بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ عبداللہ حمدوک گزشتہ سال اگست میں وزیراعظم بنے تھے، وہ اقوام متحدہ کے ایک معزز ماہر معاشیات تھے جنہیں سوڈان کی سوویئر کونسل نے وزیراعظم مقرر کیا تھا۔

  • ورلڈ کشمیراوئیرنس فورم کی مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کی مذمت

    ورلڈ کشمیراوئیرنس فورم کی مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کی مذمت

    واشنگٹن: ورلڈ کشمیر اوئیرنس فورم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے جاری وحشیانہ مظالم اور مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کو یکطرفہ طور پر منسوخ کرنے کے 5 اگست کے فیصلے کو واپس لینے سے انکار کی شدید مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کشمیر اوئیرنس فورم نے مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر اور لداخ کے دو وفاقی علاقوں میں تقسیم کرنے اور نئی دلی سے بیوروکریسی کے ذریعے ان پر حکمرانی کے بھارتی حکومت کے مذموم اور غیر جمہوری فیصلے کو مسترد کردیا۔

    ورلڈ کشمیر اوئیرنس فورم نے اپنے بیان میں کہا کہ فورم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ ہے جنہیں بھارتی انتظامیہ کی طرف سے مسلسل فوجی محاصرے ، لاک ڈاؤن ، مواصلاتی ذرائع کی معطلی ، بڑے پیمانے پر گرفتاریوں ، پرامن احتجاج کے حق پر قدغن کا سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورم نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت اور کشمیر کے تینوں علاقوں کی انتظامی وحدت کو فوری بحال کرنے اور تمام کالے قوانین کو منسوخ کرنے اور کشمیریوں کو اپنا عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت استعمال کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر زوردیا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی لاک ڈاؤن کو آج تین ماہ ہوگئے، کشمیری روز مرہ کی ضروری اشیاء خریدنے سے قاصر ہیں، دودھ بچوں کی خوراک، ادویات سب ختم ہوچکا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری رہنماؤں، نوجوانوں سمیت بچے بھی جیلوں میں قید ہیں، تین ماہ سے کشمیریوں کو نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے نہیں دی جا رہی۔