Tag: مذمتی قرارداد منظور

  • پی ڈی ایم جلسوں میں آئین  کیخلاف ہرزہ سرائی  پر مذمتی قرارداد منظور

    پی ڈی ایم جلسوں میں آئین کیخلاف ہرزہ سرائی پر مذمتی قرارداد منظور

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں پی ڈی ایم جلسوں میں آئین کے خلاف ہرزہ سرائی پرمذمتی قرارداد منظور کرلی گئی، وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم جلسوں میں ایوان کی قراردادوں کی دھجیاں اڑائی گئیں اور آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ڈی ایم جلسوں میں آئین کیخلاف ہرزہ سرائی پر مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی ، مذمتی قرارداد مرادسعید کی جانب سے پیش کی گئی ۔

    وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم جلسوں میں ایوان کی قراردادوں کی دھجیاں اڑائی گئیں، پی ڈی ایم جلسے آئین کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتا ہوں، پی ڈی ایم کے جلسوں میں آئین پاکستان کی توہین کی گئی۔

    مراد سعید کاکہنا تھا کہ ان کی سنجیدگی کا عالم دیکھیں پرسوں ناموس رسالت پر قرارداد آناتھی ، آج پشاور سانحہ پر قرارداد آنے والی تھی اس پربھی ان کی سنجیدگی دیکھیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پشاور میں سانحہ پیش آیا اپوزیشن نےاس پر بھی سیاست شروع کردی ہے ، پی ڈی ایم جلسے میں تقریر کی گئی پاک افغان سرحدسےباڑ اکھاڑ پھینکیں گے، سرحد پر باڑ کے بعد سے ہمارا پاکستان محفوظ ہوگیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف کورونا بحران اور دوسری طرف ان لوگوں نے سیاست کی جبکہ فیٹف قانون سازی پران لوگوں نےاین آر او مانگا، جسےایوان نے مسترد کیا۔

    مراد سعید نے کہا کہ ملک کے خلاف بیانات کی مذمت کرتے ہیں، بلوچستان کے جلسے سےمتعلق قوم کے سامنے حقائق رکھے تھے، مجب پاکستان کوناپاک نظروں سے دیکھا گیاتو دنیا نے دیکھا منہ کی کھانی پڑی، کوئٹہ جلسے میں آزادبلوچستان کا نعرہ لگا ایوان اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتاہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ لعنت بھیجتا ہوں ایسے لوگوں پرجنہوں نے آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا ، مزار قائد کا ایک احترام تھا انھوں نے جوکیا اس پر شرم آنی چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم کون ہوتے ہیں قوم کا پیسہ معاف کرنے والے، قطری خط تو آپ نے پیش کیا ،ملک کا اس سے کیا تعلق ، اجیت دوول کا بیان ہے، پاکستان میں فسادات کرائے جائیں گے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ تحریر این آر او نہیں ملا توکیا تم ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کرو گے، عمران خان کے آنے کے بعد ایک سال میں 3 بارعالمی سطح پرکشمیر پربحث ہوتی ہے، ختم نبوت ﷺپرہمیشہ مسلمانوں کی دل عزاری ہوتی تھی، پاکستان یہ مقدمہ عالم دنیا کے سامنے تک لیکر گیا۔

    وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ ان کا مسئلہ این آراو ہے جس کی ہم نے تردید کی تھی، جتنی کوشش کرنی ہے کرو ،این آر او نہیں ملے گا، لندن میں بیٹھا سرٹیفائیڈ چور ہےاس کی کوئی اوقات نہیں، ان سے کہتاہوں آپ پاکستان کےخلاف سازشوں کا حصہ نہ بنیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل سامنے رکھے ہیں، میں امید کرتاہوں اس بیانیہ کو مسترد کریں گے ، بھارت،اسرائیل سازشیں کررہا ہےامید ہےکوئی نادانی میں مہرے کاکردار ادا نہیں کرے گا، اللہ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے گا،دشمن کےعزائم خاک میں ملائیں گے۔

  • وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ،  قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

    وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ، قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

    اسلام آباد : وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فائرنگ کے خلاف قومی اسمبلی میں شہباز شریف کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ ایاز صادق نے بھارتی سفیر کو طلب کرکے سرزنش کا مطالبہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں ن لیگی رہنما سردار ایاز صادق نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ پر مذمتی قرارداد پیش کرنے کی تجویز دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت پہلے بارڈر پر فائرنگ کر کے شور مچاتا تھا اور اب سول ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی گئی جو انتہائی قابل مذمت ہے، بھارت میں جب بھی الیکشن قریب آتے ہیں تو ایسے ہی واقعات رونما ہوتے ہیں,انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارتی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے واقعے پر سرزنش کی جائے۔

    وزیر مملکت علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل سیز فائر کی بھی خلاف ورزیاں کررہا ہے، نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھارہا ہے عالمی برادری نوٹس لے۔

    مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول، وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ

    بعد ازاں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے مذمتی قرار داد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا, اپوزیشن لیڈر کی جانب سے پیش کردہ قرار داد میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر پر فائرنگ مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی جارحیت کا نمونہ ہے اور عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے، یہ ایوان اس جارحیت کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔

  • پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کا بیان، شیخ رشید اورعمران خان کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

    پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کا بیان، شیخ رشید اورعمران خان کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

    اسلام آباد : پارلیمنٹ پرلعنت بھیجنے کے بیان پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظورکرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور شیخ رشید کےبیان کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، قرار داد میں کہا گیا ہے پاکستان کےعوام کی تذلیل کی گئی۔

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان عمران خان اور شیخ رشید کے پارلیمنٹ کیلئے استعمال کئے گئے الفاظ کی سخت مذمت کرتا ہے، دونوں ایوان کے رکن ہیں لیکن پارلیمان کے تقدس کو مجروح کیا۔

    قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ پارلیمان جمہورکانمائندہ ادارہ ہے ،جمہوریت کے بغیر کوئی نظام نہیں چل سکتا۔

    قرارداد منظوری کے وقت تحریک انصاف کے ارکان ایوان میں موجود نہیں تھے۔


    مزید پڑھیں : مال روڈ جلسہ، عمران خان کی پارلیمنٹ پر شدید تنقید


    یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاج میں اپنے خطاب میں کہا تھا کہ جو پارلیمنٹ انصاف نہ دے سکے اور مجرم کو پارٹی کا صدر بنا دے ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں۔

    جلسے سے خطاب میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی پارلیمنٹ پر شدید تنقید کی اور اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سندھ اسمبلی، کالا باغ ڈیم کی مخالفین کو ملک دشمن کہنے پر مذمتی قرارداد منظور

    سندھ اسمبلی، کالا باغ ڈیم کی مخالفین کو ملک دشمن کہنے پر مذمتی قرارداد منظور

    کراچی : سینیئرصوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کالا باغ ڈیم کو مسترد کرچکی ہے لیکن ڈیم کی مخالفت کرنے والوں کو را کا ایجنٹ قرار دینا کسی طور مناسب عمل نہیں جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں کالا باغ ڈیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں وفاقی وزیر کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئے کیا جب کہ مذمتی قرارداد کو منتفقہ طور پر سندھ اسمبلی نے منظور کرلیا.

    نثار کھوڑو نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر ننے کالا باغ ڈیم پر اختلاف رائے رکھنے والوں کو بھارتی ایجنٹ کہا جس سے سندھ کے عوام کی دل آزاری ہوئی ہے اور سندھ اسمبلی کی توہین کی گئی ہے.

    انہوں نے کہا کہ وزیر موصوف اگر اتنے ہی محب الوطن ہیں تو اپنے قائد نواز شریف کی سرزنش کیوں نہیں کرتے جو مودی سے ملتے ہیں اور بھارت سے کاروباری مراسم بھی رکھتے ہیں.

    نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر کو حب الوطنی کا مظاہر کرتے ہوئے نوازشریف کی بھارت نواز پالیسیوں سے پر بھی آواز اٹھانی چاہیئے لیکن ایسا کرنے کی شاید انہیں ہمت نہیں ہو گی.

    انہوں نے مزید کہا کہ کالا ڈیم پر سندھ اسمبلی سمیت ملک کی تین صوبائی اسمبلیوں نے کالا باغ ڈیم کے خلاف قراردادیں منظور کی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس ڈیم کے خلاف تین اسمبلیاں ایک صفحے پر ہیں.

    سینیئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کالا باغ  ڈیم  پر اکثریت کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیئے اور اس قسم کے بیانات سے پرہیز کرنا چاہیئے جس سے چھوٹوں صوبوں کی دل آزاری ہو اور ان میں احساس محرومی بڑھے گی.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سندھ اسمبلی میں عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

    سندھ اسمبلی میں عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

    کراچی : سندھ اسمبلی میں عمران خان کے خلاف نواز لیگ کی مذمتی قرارداد منظورکرلی گئی، قرارداد مسلم لیگ ن کے سورٹھ تھیبو نے پیش کی، پی پی پی اراکین نے قرارداد پرخاموشی اختیار کی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ نواز کی رکن اسمبلی سورٹھ تھیبو نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔

    پیپلزپارٹی نے لیگی ارکان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد پر خاموشی اختیار کی۔ جبکہ ایم کیو ایم کے اراکین نے اس کی حمایت کی ظفر کمالی کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین خوب شور شرابہ کرتے رہے۔ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی اراکین آمنے سامنے بھی آئے۔

    پی ٹی آئی کے ارکان ایوان میں خوب شور شرابہ کرتے رہے لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔ اور قرارداد منظور کر لی گئی، قرارداد پربحث کے دوران مسلم لیگ نواز اور پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کرتے رہے۔

    ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کہتی رہیں ایک دوسرے سے بات مت کریں ایک دوسرے سے مت الجھیں، لیکن ان کی کسی نے نہ سنی۔ بعد ازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

  • بلوچستان اسمبلی : قائد ایم کیو ایم کی تقریر کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

    بلوچستان اسمبلی : قائد ایم کیو ایم کی تقریر کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

    کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں بھارتی وزیراعظم کے بیان اور قائد ایم کیو ایم کی پاکستان مخالف تقریر کے خلاف مذمتی قرارداد کو منظور کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا خصوصی اجلاس اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بھارتی وزیراعظم مودی کے بیان اور قائد ایم کیو ایم کی پاکستان مخالف تقریر کے خلاف قراردادیں پیش ہوئیں جنہیں ایوان نے اتفاق رائے منظور کر لیا۔

    ارکین اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کی پاکستان کے خلاف زبان درازی غداری کے زمرے میں آتی ہے ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

    اراکین نے بھارتی وزیراعظم کے بیان پر بھی شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے بیان سے ثابت ہوگیا کہ بلوچستان میں دہشتگردی بھارتی سرکار کروارہی ہے۔

    ، قائد ایم کیو ایم کا بیان پاکستان کی خود مختاری اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ ایوان میں دونوں قراردادوں پرچار گھنٹے تک گرما گرم بحث ہوئی۔

    اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملک کے خلاف زبان درازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جسے اس ملک میں رہنا ہے تو اُسے پاکستان زندہ باد کہنا ہوگا۔

     

  • قومی اسمبلی میں بھارتی وزیرِاعظم اور بھارتی وزراء کے بیانات پر مذمتی قرارداد منظور

    قومی اسمبلی میں بھارتی وزیرِاعظم اور بھارتی وزراء کے بیانات پر مذمتی قرارداد منظور

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بھارتی وزیراعظم اور بھارتی وزراء کے بیانات پر مذمتی قرار داد منظور کرلی گئی۔

      قومی اسمبلی میں مودی کے بیان پر مذمتی قرارداد منظورکرلی گئی، مذمتی قرار دار میں کہا گیا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، پاکستان کو دولخت کرنے کا اقرار پاکستان سے نفرت کا اظہار ہے، اقوام متحدہ بھارتی قیادت کے بیانات کا نوٹس لے۔

    تحریکِ انصاف کی رہنماء شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دھمکیاں بھارتی وزیراعظم نے دیں، جواب ہمارے آرمی چیف کو دینا پڑا، حکومت کا روایہ معذرت خواہانہ تھا، ہر معاملہ آرمی چیف کو دے دیتی ہے۔

    اس سے قبل سینیٹ میں بھارتی وزیرِاعظم کے بیان کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور کرلی گئیں، مشاہد اللہ خان نے کہا کہ مودی کے دامن پر خون کےدھبے ہیں۔
    قراردار میں نریندرمودی کے بیان کو ملکی سلامتی پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنا جانتی ہے، قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے، دنیا بھارتی وزیرِاعظم کے بیان کا نوٹس لے۔

      پڑوسی ملک کے رویے پر بحث کرتے ہوئے مشاہد حسین شاہ نے کہا کہ بھارت غیر ذمہ دار نیوکلیئر پاور،جغرافیائی لحاظ سے بڑا، زہنی لحاظ سے چھوٹا ملک ہے، اس کی پالیسیوں پر سنجیدہ سوچ بچار کی ضرورت ہے۔

    ایم کیوایم کے طاہرمشہدی کا کہنا تھا کہ پاکستان معاملات میں بھارتی مداخلت ناقابلِ برداشت ہے، پیپلزپارٹی کےتاج حیدر نے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کا گڑ جوڑ توڑنا ہوگا۔

    اے این پی کے شاہی سید کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت ہیں،  حکومت کی طرف سے سینیٹر مشاہداللہ نے کہا کہ مودی کے دامن پرگجرات میں مسلمانوں کےخون کےدھبے ہیں،چائے بیچنے والا مودی وزیراعظم بن گیا۔

  • قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور

    قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے یکجہتی کی قراردادمنظور کرلی گئی، قرار داد میں اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں اغوا اور اجتماعی قبروں کی تحقیقا ت کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    کشمیر سےیکجہتی کی قرار داد میں کہا گیاکہ مسئلہ کشمیر کو پاک بھارت مذاکرات کے ایجنڈے میں مرکزی حثیت دی جائےاقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں ملٹری مبصر گروپ کے کردار میں اضافہ کیا جائے۔

    قرار داد میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فورسز کے غیر قانونی قبضے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ کرنے اورایل او سی اور ورکنگ بانڈر پر بھارتی جارحیت کی مذمت کی گئی۔

  • بھارتی پارلیمنٹ میں ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کے خلاف قرارداد

    بھارتی پارلیمنٹ میں ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کے خلاف قرارداد

    دہلی: بھارت کی لوک سبھا میں ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کے خلاف مذمتی قرارداد منظورکرلی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مذمتی قرارداد متقفہ طور پر منظور کی گئی، لوک سبھا سے خطاب میں بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے حسب معمول پاکستان کے خلاف سخت زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ لکھوی کو ضمانت دے کر پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا مذاق اڑایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں کے ملزم کو ضمانت پر بھارت میں غم وغصہ پایا جاتا ہے، پاکستان ضمانت کا فیصلہ واپس لے۔

  • سندھ اسمبلی میں عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

    سندھ اسمبلی میں عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

    کراچی :سندھ اسمبلی اجلاس میں تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے متنازعہ الفاظ کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔

    سندھ اسمبلی قرارداد سینئر وزیرِ نثار کھوڑو نے پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کوغلام کہنا سندھ کے باشعورعوام کی تذلیل ہے، عمران خان سندھ  کے عوام سے معافی مانگیں۔

    ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے بیان میں سندھ کے لوگوں کی دل آزاری کی جس کی پُر زور مذمت کرتے ہیں، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے بھی عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان، تنقید خان ہیں، انہیں اپنےسوا سب میں خامیاں دکھائی دیتی ہیں۔