Tag: مذمتی قرارداد

  • پنجاب اسمبلی میں شام پر امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے حملے کے خلاف مذمتی قرارداد جمع

    پنجاب اسمبلی میں شام پر امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے حملے کے خلاف مذمتی قرارداد جمع

    لاہور : پنجاب اسمبلی میں شام پر امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے حملے کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی ، قرارداد میں اقوام متحدہ اور مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں شام پر امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے حملے کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی ، مذمتی قرارداد حکمران جماعت مسلم لیگ نون کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ شامی حکومت کی جانب سے اپنے شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو آڑ بنا کر امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے شام پر فضائی حملہ دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔

    دوسری جانب اپوزیشن کے رکن ملک تیمور مسعود کی جانب سے پنجاب پولیس اور بالخصوص ڈولفن فورس کے خلاف قرارداد جمع کروائی گئی، قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا کہ اربوں روپوں کی سرمایہ کاری سے پنجاب میں بننے والی نئی ڈولفن فورس امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ صوبے میں گذشتہ تین ماہ کے دوران سو سے زائد افراد کا بے رحمانہ قتل اور سینکڑوں ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں ۔


    مزید پڑھیں : امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام پرحملہ کردیا


    پیپلز پارٹی کے رکن میاں خرم جہانگیر وٹو کی جانب صوبے میں خواتین اور بچوں سے جسم فروشی اور ہیروئن کی سرعام فروخت کے خلاف قرارداد جمع کروائی گئی ، قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس کی ایماءپر مختلف شہروں میں چلنے والے اس مکروہ دھندے کے خلاف شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ امریکا نے اتحادیوں کے ساتھ مل کرشام پرحملہ کیا ، امریکی اوربرطانوی میزائلوں نے دوما شہر میں فوجی تنصیبات اور کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کونشانہ بنایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی نے قائد ایم کیوایم کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی

    پیپلزپارٹی نے قائد ایم کیوایم کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے قائد ایم کیوایم کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی،جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تقریر سننے والوں کے خلاف بھی کارروائیکی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پیپلزپارٹی اراکین نے پاکستان مخالف تقریر کرنے پر قائد ایم کیوایم کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرائی گئی۔

    پیپلز پارٹی کی جانب سے ایم کیوایم کے قائد کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی جانے والی قرارداد پر پیپلز پارٹی کے تمام اراکین کے دستخط موجود تھے، قرارداد کے متن کے مطابق ایوان بانی ایم کیوایم کے پاکستان مخالف بیان کی مذمت کرتا ہے،ایم کیوایم بانی اور ان کی تقریر سننے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔

    قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور اسرائیل سے مدد مانگنا شرمناک ہے، قرارداد میں مزید کہا گیا کہ میڈیا ہاؤسز کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، میڈیا ہاؤسز پر حملے کیلئے اکسانے کی مذمت کرتے ہیں۔

    قرارداد میں ایم کیو ایم قائد کے خلاف آرٹیکل 6 اور 17 بی کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے، بعد ازاں قائمہ کمیٹی میں ایم کیو ایم قائد کی پاکستان مخالف تقریر کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔

  • خواجہ آصف کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

    خواجہ آصف کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

    لاہور : تحریک انصاف کی رکن سعدیہ سہیل نے خواجہ آصف کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروادی۔

    تفصیلات کے مطابق ایوانِ بالا میں خواجہ آصف کے شیری مزاری کے بیان پنجاب کی رکن اسمبلی نے مذمتی قرار داد موقف اختیار کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی کا رویہ غیر جانب دارانہ تھا۔

    ایاز صادق کو ایسے نازیبا الفاظ کی ادائیگی پر خواجہ آصف کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنی چاہیے تھی مگر انہوں نے ایسا نہ کر کے اپنی جانب داری کا ثبوت دیا ہے۔  قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف قوم کے سامنے آکر معافی مانگیں اور آئندہ ایسی غلطی نہ دہرانے کا وعدہ کریں۔

    قبل ازیں شیریں مزاری کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریکِ استحقاق جمعر کرواتے ہوئے اس معاملے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے خواجہ آصف کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اسمبلی اجلاس کے دوران مجھ پر ذاتی حملے کیے گئے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں‘‘۔ خواجہ آصف نے معافی نہ مانگ کر اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔

    مزید پڑھیں :   نازیبا کلمات پر خواجہ آصف کی معذرت، اپوزیشن کا احتجاجاً واک آؤٹ

    دوسری جانب تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے خواجہ آصف کے ریمارکس کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سیاست میں اس طرح کے ریمارکس کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔