Tag: مذہبی امور

  • مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم، نورالحق قادری ملاقات میں اہم فیصلہ

    مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم، نورالحق قادری ملاقات میں اہم فیصلہ

    اسلام آباد: آج وزیر اعظم عمران خان سے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ملاقات کی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کو کرونا صورت حال پر علما اور این سی او سی سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیر اعظم نے انھیں کہا کہ وزارت مذہبی امور علما کو کرونا پھیلاؤ کے اشاریوں کی فراہمی یقینی بنائے، تاکہ دینی مواعظ اور خطبات میں ایس او پیز پر عمل کی تاکید منبر سے ممکن ہو سکے۔

    ملاقات میں واضح کیاگیا کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا، تاہم کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی تاکید ضروری ہونے پر زور دیا گیا۔

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 55 افراد جاں بحق

    پیر نور الحق قادری نے وزیر اعظم عمران خان سے علما و مشائخ کونسل کی تنظیمِ نو پر بھی مشاورت کی۔

    واضح رہے کہ آج ملک بھر میں کرونا وبا سے بچاؤ کے لیے یوم دعا منائی گئی، اس سلسلے میں بادشاہی مسجد میں خصوصی دعا کرائی گئی، گورنر ہاؤس لاہور میں بھی جمعے کے اجتماع میں خصوصی دعا کرائی گئی۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ علما کرونا سے بچاؤ کے لیے تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو بھی کرونا کو سنجیدہ لینا چاہیے۔

  • بطور مسلمان کرونا وائرس کے حوالے سے اللہ سے رجوع کرنا چاہیے: نور الحق قادری

    بطور مسلمان کرونا وائرس کے حوالے سے اللہ سے رجوع کرنا چاہیے: نور الحق قادری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان ہر حال میں اللہ کی طرف رجوع کرتے ہیں، کرونا وائرس کے سلسلے میں بھی ہمیں اللہ سے رجوع کرنا چاہیے۔

    ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ علاج اور حفاظتی اقدامات کرنا نبیؐ کی سنت ہے، حکومت کی جانب سے جو اقدامات کیے گئے ہیں ان میں عوام تعاون کریں، اور بہ طور مسلمان اللہ کی طرف رجوع کریں۔

    نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ کرونا سے بچاؤ کے پیش نظر جمعہ کے خطبے، اور نماز کو مختصر رکھا جائے، علما سے گزارش ہے کہ وہ بڑے بڑے دینی اجتماعات نہ کریں، وضو گھر میں کیا جائے، سنتیں گھر پر ہی پڑھی جائیں تو بہتر رہے گا۔

    کورونا نے پاکستان میں پنجے گاڑ لیے، تعداد 53 ہوگئی

    ادھر وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے فیضان مدینہ جا کر دعوت اسلامی کے ذمہ داران سے ملاقات کی، صوبائی وزرا نے کرونا سے متعلق سندھ حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ناصر حسین شاہ نے درخواست کی کہ تمام علما کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ سعید غنی نے کہا کہ ہماری درخواست پر اجتماع منسوخ کرنے پر علما کرام کے شکر گزار ہیں، علما حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتا ہلاکت خیز کرونا وائرس پاکستان میں بھی پنجے گاڑ چکا ہے، مزید 20 افراد وائرس کا شکار ہونے کے بعد پاکستان میں مجموعی تعداد 53 ہو گئی ہے۔

    سندھ میں ایک ہی روز میں 18 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں کرونا مریضوں کی تعداد 35 ہو گئی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید 18 کرونا کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سکھر سے آئے ہوئے 40 سیمپلز ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 13 مثبت آئے۔

  • وزارتِ مذہبی امور میں ہندو، سکھ، مسیحی برادری کا اہم اجلاس

    وزارتِ مذہبی امور میں ہندو، سکھ، مسیحی برادری کا اہم اجلاس

    اسلام آباد: پاکستان کی ہندو، سکھ اور مسیحی برادری نے وزارتِ مذہبی امور اسلام آباد کے آفس میں اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں اقلیتی برادری کے مسائل زیرِ بحث لائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اقلیتی برادری کی جانب سے وزارتِ مذہبی امور میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔

    [bs-quote quote=”وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”اقلیتی برادری کے قائدین کا اعلان”][/bs-quote]

    نور الحق قادری نے اس موقع پر اقلیتی برادری سے کہا کہ تمام مذاہب کے مقدس مقامات پر تعلیم، صحت اور فلاحی خدمات مہیا کی جائیں گی۔

    اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق احمد، جوائنٹ سیکرٹری بین المذاہب ہم آہنگی طاہر احسان، سیکرٹری متروکہ املاک بورڈ طارق وزیر، اقلیتی برادری کے اراکین اسمبلی اور وزارت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کے وژن کے مطابق متروکہ وقفِ املاک بورڈ کی تنظیم نو کی جائے گی، حکومت اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کافی کام کرنا چاہتی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ اور پاکستان کی اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کافی کام کرنا چاہتے ہیں، پاکستان بھر میں مختلف مذہبی مقامات کی حفاظت، ان کی تعمیر نو، مقامی غیر مسلم آبادی اور دیگر زائرین کو سماجی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت : اقلیتوں کو شہریت دینے کے بل سے مسلمان مہاجرین خارج

    انھوں نے بتایا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی تنظیم نو کے ذریعے اس ادارے کو مزید مستحکم کیا جائے گا، بورڈ کی آمدن سے تعلیم اور صحت جیسے فلاحی کام کیے جائیں گے، اس کام کے لیے تمام مذاہب کے عوامی نمائندوں اور مذہبی قائدین سے باقاعدہ مشاورتی عمل کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

    اقلیتی برادری کے قائدین نے مشاورتی اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا وہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی بحالی، تعمیر نو اورسماجی خدمات کی کوششوں میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔