Tag: مذہبی آزادی

  • امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کا ایک بار پھر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ

    امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کا ایک بار پھر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ

    واشنگٹن : امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کا ایک بار پھر بھارت کوبلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا مودی سرکارنے ہر سطح پر مذہبی امتیاز پر مبنی پالیسیوں کوبڑھاوا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے امریکی محکمہ خارجہ سے بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکمرانی میں اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکی میں مزید بدتر ہوگئی ہے۔

    امریکی رپورٹ میں میں نشاندہی کی گئی ہے مودی سرکارنے ہر سطح پرمذہبی امتیازپرمبنی پالیسیوں کوبڑھاوا دیا اور بھارتی پالیسیوں سے مسلمانوں سمیت اقلیتوں پرمنفی اثرات پڑے۔

    امریکی کمیشن کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے تنقیدی آوازیں دبانے کا سلسلہ جاری رکھا، مودی سرکار نے ہراسانی، نگرانی اور املاک ڈھانے کا حربہ استعمال کیا۔

    امریکی کمیشن مسلسل چوتھے سال بھارت کو مذکورہ فہرست میں رکھنے کی تجویز دے رہا ہے جبکہ نئی دہلی اس پر سیخ پا ہے اور کمیشن کو جانب دار قرار دیتا ہے۔

    خیال رہے امریکا کا اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ہرسال ان ممالک کی فہرست جاری کرتا ہے جس میں مذہبی آزادی پر بہتری نہ ہونے پر پابندیوں کے امکان کے ساتھ مخصوص تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے۔

  • امریکا کی جانب سے بھارت کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کی کھلی چھوٹ مل گئی

    امریکا کی جانب سے بھارت کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کی کھلی چھوٹ مل گئی

    واشنگٹن: امریکا کی جانب سے بھارت کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کی کھلی چھوٹ مل گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیاں کھلے عام جاری ہیں، تاہم امریکا نے بھی اسے کھلی چھوٹ دے دی ہے۔

    امریکا نے بھارت کا نام مذہبی آزادی کی خلاف ورزی سے متعلق فہرست میں شامل نہیں کیا، جب کہ امریکی خود مختار کمیشن بھی بھارت کا نام فہرست میں شامل نہ کرنے پر تنقید کر چکا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں بھی بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کا ذکر کیا گیا تھا۔ دوسری طرف امریکی خود مختار کمیشن کے اعتراض پر بھارت نے امریکی محکمہ خارجہ سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

    ایک بار پھر بھارت کا ‘مکروہ چہرہ’ بے نقاب، رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

    واضح رہے کہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزی سے متعلق امریکی فہرست میں پاکستان، چین، روس، کیوبا، شمالی کوریا اور ایران سمیت کئی ملک شامل ہیں۔

  • بھارت میں مذہب کے نام پر استحصال میں اضافہ، امریکی کمیشن نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    بھارت میں مذہب کے نام پر استحصال میں اضافہ، امریکی کمیشن نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    واشنگٹن: امریکا کے کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال پر خطرے کی گھنٹی بجادی۔

    یو ایس سی آئی آر ایف کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال پریشان کن ہے، بھارت میں مذہب کے نام پر استحصال میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارت میں شہریت کے جس متنازعہ قانون کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے وہ قانون مسلمانوں کے ساتھ تفریق کے لیے بنایا گیا ہے۔ نئے قانون سے 19 لاکھ لوگوں کی شہریت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ نئے قانون سے مسلمانوں کو نشانہ بنائے جانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ بھارتی حکومت نے متنازعہ قانون کے خلاف مظاہرے کرنے والوں پر تشدد بھی کیا۔

    امریکی کمیشن کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے تحت مذہب کی بنیاد پر شہریوں کا رجسٹر تیار ہوگا۔ بھارت میں مذکورہ قانون کے نفاذ کے بعد اظہار مذہب کی آزادی متاثر ہوئی ہے۔

    رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ کمیشن کے ارکان کو بھارت کا دورہ کروانے اور عوام سے ملنے کے لیے امریکی حکومت، بھارت پر دباؤ ڈالے۔

    خیال رہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب جلد ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں۔

    صدر ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ 24 اور 25 فروری کو بھارت کا دورہ کریں گے، 2 روزہ دورے کے دوران وہ دہلی اور گجرات جائیں گے۔