Tag: مذہبی تہوار

  • کرسمس کے موقع پر عدالت کا بڑا اقدام

    کرسمس کے موقع پر عدالت کا بڑا اقدام

    لاہور: عدالت نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر شاپنگ سینٹرز کو رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی۔

    لاہور ہائی کورٹ ( ایل ایچ سی) نے اسموگ، ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کی، لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے خاتمے سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے یہ احکامات جاری کیے۔

    عدالت نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس رات 12 بجے تک کھلی رکھنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے بند روڈ سے ملحق سروس روڑ کھولنے کا حکم بھی دے دیا۔

    اس کے علاوہ عدالت نے کہا کہ تمام پراجیکٹس کی تکمیل کی  تاریخ 22 دسمبر ہے، لاہور ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ ٹیپا کے روڈ ماڈلنگ پروگرام کا کیا بنا؟ اسموگ سیزن کے بعد اس پر کام شروع کریں۔

    عدالے نے کہا کہ لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے پراجیکٹس کے لیے باہر سے کنسلٹنٹ لیے جائیں تو بہتر ہے۔

  • ہمالیہ میں بدھ مت تہوار،ہزاروں یاتریوں کی آمد

    ہمالیہ میں بدھ مت تہوار،ہزاروں یاتریوں کی آمد

    لداخ : ہمالیہ کے بدھ مت تہوار کوہب میلے میں راہبوں،عقیدت مندوں اور سیاحوں کے لاکھوں کی تعداد میں آنے کاسلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کےمطابق ہمالیہ کے پہاڑی گاؤں میں بدھ مت کے پیر ناروپا کی 1000 ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے تہوار منعقد کیا کیا گیا ہے جہاں عقیدت مند ریشمی ملبوسات پہنے ڈھول کی تھاپ اور موسیقی پر رقص کرکے خوشی منا رہے ہیں۔

    بدھ مت کے فلسفے کو 11 صدی میں فروغ دینے والے ناروپا کا یہ تہوار 12 سال میں ایک بار منایا جاتا ہے جہاں بڑی تعداد میں یاتری دنیا کے مختلف ممالک خاص طور پر لداخ اور بھوٹان سےتہورا میں شرکت کرتے ہیں۔

    بدمت مدت کے مبلغ کا تہوار ایک ہفتے تک جاری رہتا ہے جس میں ناروپا سے منسوب زیوارت اور دیگر چیزیں زیارت کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔

    بدمت تہوار میں شامل ایک یاتری سونم پشتنگ کا کہنا تھا کہ وہ بنگلور بھارت کے جنوبی شہر سے سے صرف یہاں یہ تہوار دیکھنے آئی ہیں اور انہوں نے بتایا کہ لاکھوں کی تعداد میں راہب اس تہوار میں شرکت کےلیے آتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں،یہ بہت اچھی جگہ ہے یہاں روحانی سکون ملتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہاں کا موسم بھی بہت اچھا ہے۔

    واضح رہے کہ اسی طرح کا تہوار تبت میں 2004 میں منایا گیا جس میں تبت کے بدھ مت پدماسمبھاوا سے منسوب چیزوں کو یاتریوں کی زیارت کے لیے پیش کی گئیں۔

  • فلپائن کی سڑکوں پر بھوت نکل آئے

    فلپائن کی سڑکوں پر بھوت نکل آئے

    فلپائن: دنیا بھرمیں ہالووین کا تہوار روایتی جوش وخروش سے منایا جارہا ہے۔کوئی بھوت بنتا ہے تو کوئی  چڑیل کا روپ دھار لیتی ہے۔ کسی نے خوفناک روپ اپنایا تو کسی نے اپنایا منفرد بھیس۔

    دنیا بھر میں ہالووین کو مذہبی تہوار کے طورپرمنایا جاتا ہے۔ مسیحیوں کا ماننا ہے کہ سردیوں کے آغاز میں روحیں زمین پرآتی ہیں، اس روزلوگ بھیس بدل کر اوربچے ڈراﺅنے ماسک لگا کر شوخیاں کرتے ہیں۔

    ہالووین کے موقع پر بازاروں کی رونقیں بڑھ گئی ہیں جہاں لوگ ہالووین کیلئے منفرد لباس اور ماسک کی خریداری کررہے ہیں۔ فلپائن میں خوفناک روپ دھارے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اورریلی نکالی۔ اس میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی خوب رنگ جمایا۔