Tag: مذہبی جماعتیں

  • کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاجی دھرنے ختم‘ ملک بھرمیں معمولات زندگی بحال

    کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاجی دھرنے ختم‘ ملک بھرمیں معمولات زندگی بحال

    کراچی : حکومت کے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاجی دھرنے ختم ہونے کے بعد ملک بھرمیں معمولات زندگی بحال ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعتوں کی جانب سے دیا جانے والا دھرنا حکومت کے ساتھ معاہدے کے بعد ختم کردیا گیا جس کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے۔

    سڑکوں پرٹریفک رواں دواں، تمام بڑے شہروں میں ٹرینوں اورپروازوں کی آمدورفت بھی معمول پرآگئی ہے۔

    اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں موبائل فون سروس بند

    امن وامان کی صورت حال کے پیش نظرگزشتہ روز ملک بیشتر شہروں میں تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی کردیے گئے تھے جبکہ اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں موبائل فون سروس صبح 8 بجے سے مغرب تک بند رکھی گئی۔

    حکومت اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پا گیا

    حکومت اور مظاہرین کے درمیان معاہدے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے ختم کر دیے گئے ۔

    دھرنا ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں متاثر ہونے والا ٹرین آپریشن بھی معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

    امن وامان کی صورت حال کے پیش نظر بند کی گئی موٹرویز اور قومی شاہراوں کو بھی ہرقسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں مظاہروں اور دھرنا کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی تھی۔

  • اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں موبائل فون سروس آج بند رہے گی

    اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں موبائل فون سروس آج بند رہے گی

    اسلام آباد : مذہبی جماعتوں کے احتجاج اور ہڑتال کی کال دیے جانے کے بعد امن وامان کی صورت حال کے سبب چار شہروں میں موبائل سروس بند رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو بری کیے جانے کے خلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کے سبب اسلام آباد، راولپنڈی، لاہوراور گوجرانوالہ میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔

    وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد ، لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں موبائل سروس صبح 8 بجے سے مغرب تک معطل رہے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورت حال کنٹرول میں ہے، ریاست کے صبر کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے، آئین اور قانون کی مکمل عملداری ہی عوام کا مفاد ہے اور ہم یہ فرض پورا کریں گے۔

    آسیہ بی بی کی رہائی ، مکمل عدالتی فیصلہ

    واضح رہے کہ 31 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا تھا، 57 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے اس مقدمے کے تمام فیصلوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی تھی۔

  • حکومت تمام محازوں پرناکام ہوچکی‘ سراج الحق

    حکومت تمام محازوں پرناکام ہوچکی‘ سراج الحق

    لندن: امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت تمام محازوں پرناکام ہوچکی ہے، حکومت دوقدم آگے جبکہ چارقدم پیچھے چلتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا اقتدارمیں رہنے کا کوئی جوازنہیں ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پرپہلے دن سے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہیں۔

    امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت تمام محازوں پرناکام ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت دوقدم آگے جبکہ چارقدم پیچھے چلتی ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے نام سے دینی جماعتوں کا اتحاد فعال ہوچکا ہے، کسی مذہبی جماعت کے رہنما کا نام پانامہ یا نیب لسٹ میں نہیں ہے۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے آئندہ انتخابات سے متعلق کہا کہ 2018 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا۔

    خیال رہے کہ 4 روز قبل جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ صرف نوازشریف کی نااہلی سےمسئلہ حل نہیں ہوگا، پانامہ اسکینڈل میں دیگر 436 افراد کا بھی احتساب کیا جائے۔


    متحدہ مجلس عمل کو مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مذہبی جماعتوں نے سیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل کو مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئےالیکشن میں ایک نشان کتاب پر حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی صدر کے فیصلے کیخلاف مذہبی جماعتیں آج ملین مارچ کریں گی

    امریکی صدر کے فیصلے کیخلاف مذہبی جماعتیں آج ملین مارچ کریں گی

    کراچی : امریکی صدر کی جانب سےبیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی جماعتیں آج کراچی میں ملین مارچ کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت  بنانے اور امریکی صدر ٹرمپ کے وہاں سفارت خانہ کھولنے کے فیصلے کیخلاف کراچی میں مذہبی جماعتیں آج ملین مارچ کریں گی۔

    القدس ملین مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے، مارچ میں سنی تحریک اور دیگر مذہبی جماعتیں بھی شریک ہوں گی۔

    جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق القدس ملین مارچ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی مظاہرہ ہوگا۔ احتجاجی مظاہرے میں فلسطینی مسلمانوں کی جدوجہد سے اظہار یکجہتی بھی کیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں: یروشلم کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنےکےخلاف مظاہرے


    یاد رہے کہ امریکی صدر نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کا سرکاری اعلان کیا تھا جس کیخلاف
    دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا معاملہ کافی عرصے سے سرد خانے میں تھا تاہم آج یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرلیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔