Tag: مذہبی جوش وجذبہ

  • ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت واحترم کے ساتھ منائی جا رہی ہے

    ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت واحترم کے ساتھ منائی جا رہی ہے

    پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے، جہاں فرزندان اسلام سنت ابراہیمی پرعمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں اپنے جانور قربان کررہے ہیں۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومت کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں علمائے کرام نے سنت ابراہیمی کے فلسفے کو بیان کیا اورایثاروقربانی کے حقیقی جذبے کو اجاگر کیا۔

    نمازعید کی ادائیگی کے بعد امت مسلمہ کی یکجہتی ، وطن کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

    نمازعید کے اجتماعات کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جبکہ لاہور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا۔

    کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولوگراؤنڈ میں ہوا جہاں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

    پشاور میں نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع چارسدہ روڈ کے عیدگاہ میں ہوا جس میں فرزندان اسلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نماز عید کے بعد ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔

    نماز عید کے اجتماعات کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی نفری بھی تعینات رہی۔

  • ملک بھرمیں جشن میلاد النبیﷺمذہبی جوش وجذبےسےمنایاجارہا ہے

    ملک بھرمیں جشن میلاد النبیﷺمذہبی جوش وجذبےسےمنایاجارہا ہے

    کراچی: ملک بھر میں سرور کائنات حضرت محمدﷺ کا یوم ولادت مذہبی جوش وخروش اور انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق محسن انسانیت محبوب خدا آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفیٰﷺکی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن میلاد النبیﷺآج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

    ملک بھر میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں عاشقان رسول ﷺ نے اپنے گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا رکھا ہے۔

    جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پرچراغاں کیا گیا ہے جبکہ گھروں، مساجد، دفاتر، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔


    جشن عیدمیلاالنبیﷺ کےموقع پرتوپوں کی سلامی سےدن کاآغاز


    وفاقی درالحکومت سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں جلوس اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

    عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر جلوسوں اور محفلوں کی حفاظت کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    کراچی پولیس کی جانب سے عید میلاد النبیﷺ کے مرکزی جلوس کے سیکورٹی کے لیے 23 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ 5 ہزار پولیس اہلکار مرکزی جلوس کی گزرگاہ اور داخلی اور خارجی راستوں پرتعینات کیے گئے ہیں۔


    جشن میلاد النبیﷺ: موبائل سروس معطل


    سندھ حکومت کی سفارش پروفاقی دارالحکومت نے سندھ کے تین بڑے شہروں کراچی، حیدرآباد، اور سکھر میں 12 ربیع الاول کے روز موبائل فون سروس بند رکھنے کی منظوری دی ہے۔

    کراچی، حیدرآباد، سکھر، جامشورو سمیت میرپورخاص میں بھی موبائل سروس رات 10 بجے تک بند رہے گی۔

    صوبہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بھی صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی۔

    شہرقائد میں اہلسنت والجماعت کا جلوس شاہ عبدالحق قادری کی قیادت میں کھاراد سے نشترپارک تک نکالا جائے گا۔

    پولیس کے افسران واہلکار مرکزی جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ جلوس کے راستوں میں اونچی عمارتوں پراسنائپرزبھی تعینات کیے جائیں گے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔