Tag: مذہبی عقیدت و احترام

  • پاکستان میں بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منا رہی ہے

    پاکستان میں بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منا رہی ہے

    کراچی: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بوہری برادری آج عیدالاضحی  مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منارہی ہے، صدر میں طاہری مسجد سمیت مختلف علاقوں کی مساجد میں عید الاضحیٰ  کی نمازادا کی گئی۔

    مسجد کے باہر پولیس اور رینجرز سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہے، نماز کی ادائیگی کے بعد بوہری برادری کی جانب سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس کے علاوہ سعودی عرب اور امارات سمیت خلیجی ممالک میں بھی آج عید منائی جارہی ہے جبکہ امریکا، برطانیہ، یورپ اور کینیڈا میں کچھ مقامات پر کل عید منائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں کل عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

  • رحمتوں، فضیلتوں اور برکتوں والی شبِ برات آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

    رحمتوں، فضیلتوں اور برکتوں والی شبِ برات آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

    رحمتوں، فضیلتوں اور برکتوں والی شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، اس موقع پر مساجد پر چراغاں اور خصوصی محافل کا اہتمام کیا جائے گا۔

    ماہ شعبان کی پندرھویں رات کو عام طور پر شب برات یعنی بری ہونے کی رات کہا جاتا ہے، اس رات مسلمان توبہ کرکے گناہوں سے قطع تعلق کرتے ہیں اور جہنم سے نجات پاتے ہیں، اس رات اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کے لئے عام معافی کا اعلان ہوتا ہے۔اس لیے اس رات کو شبِ برات کہتے ہیں ۔ اس رات کو لیلۃ المبارکۃ یعنی برکتوں والی رات، لیلۃ الصک یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلۃ الرحمۃ یعنی رحمت نازل ہونے کی رات بھی کہا جاتا ہے۔

    اس رات مسلمان اپنے گناہوں سے توبہ استغفار کے لئے اللہ کے حضور سر بسجود ہوں گے۔ اس مقدس رات میں اسلام کی سربلندی، وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور اخوت و بھائی چارے کے فروغ کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

    علماء کرام خصوصی مجالس میں اس رات کے فضائل و مناقب بیان کرتے ہیں، ایک دینی اسکالر فضل الرحمان نوری کا کہنا ہے کہ شبِ برات کے موقع پر شہری جہاں اپنی بخشش کی دعائیں کرتے ہیں وہیں اپنے فوت شدہ عزیزواقارب کی مغفرت کے لئے قبرستان جا کر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کرتے ہیں ۔

    مساجد میں خصوصی تقاریب کا اہتمام ہوگا اور مساجد میں شب بیداری اہتمام کیا جائے گا، جن میں فرزندان اسلام نے نوافل اور تسبیحات سمیت مختلف عبادات ادا کریں گے، آج شب برأت کی افضل رات کے موقع پر لاکھوں شہری قبرستان جاکر اپنے پیاروں کے ایصال ثواب کے لیے قبروں پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

  • مسلمانِ عالم آج شب معراج مذہبی عقیدت و احترام سے منائیں گے

    مسلمانِ عالم آج شب معراج مذہبی عقیدت و احترام سے منائیں گے

    آج ملک بھرمیں شبِ معراج انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی، مساجد میں ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

    دنیا بھر میں مسلمان شب معراج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

     مسلمان آج شبِ معراج مذہبی عقیدت و احترام سے منائیں گے، معراج کی شب کو دین اسلام میں ایک نمایاں اور منفرد مقام حاصل ہے، جب اللہ رب العزت نے نبی کریم کو اپنے پاس بلا کر اپنا دیدار کرایا ۔

    شب معراج رحمتوں اور نعمتوں کی رات ہے، جس روز حضور نبی کریم آسمانوں سے بھجوائی گئی خصوصی سواری البراق پر سوار ہو کر خالق کائنات سے ملاقات کے لئے تشریف لے گئے تھے اور امت کے لئے 5 فرض نمازوں اور رمضان المبارک کے روزوں کا تحفہ لے کر آئے۔

    یہ واقعہ ہجرت سے پانچ سال قبل پیش آ یا، آج کی رات رب کائنات نے سرکار دوجہاں کو سات آسمانوں کی سیر کرائی، واقعہ معراج کے شکرانے کے طور پر عالم اسلام آج کی رات خصوصٰ عبادات کا اہتمام کرتے ہیں۔

    گھروں میں خصوصی عبادات اور مساجد  میں چراغاں، زکر واذکار کی خصوصی محافل منعقد ہوتی ہیں، علماء کرام اس رات کی فضیلت و اہمیت واضح کرنے کے لئے خصوصی بیان کرتے ہیں۔

  • امام حسین کا چہلم آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت سے منایا جارہا ہے، سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

    امام حسین کا چہلم آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت سے منایا جارہا ہے، سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

    اسلام آباد: امام حسین کا چہلم آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ ماتمی جلوس اور مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ملک کے کئی شہروں میں ڈبل سواری بھی بند ہے۔

    چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر ملک بھر میں جلوس اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ عزادار خانوادہ رسول کی عظیم قُربانی کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

    کراچی میں مرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ دو سو سے زائد عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات جبکہ جلوس کے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔ حیدر آباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی جلوسوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔

    پنجاب میں آپریشنل عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ صوبے میں جلوس اور مجالس کی سکیورٹی لئے پچاس ہزار سے زائد اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔ آرمی کی تینتیس اور رینجرز کی بارہ کمپنیاں بھی اسٹینڈ بائی رہیں گی۔ لاہور میں مرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمروں اور میٹل ڈیٹیکٹرز کی مدد بھی لی جائے گی۔

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں ماتمی جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز ہائی الرٹ ہے۔ پشاور اور کوئٹہ میں بھی جلوسوں کے راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سات اضلاع میں موبائل فون بندرہیں گے۔