Tag: مرادسعید

  • امین گنڈاپور کے بعد مراد سعید بھی حکومت کے نشانے پر آگئے

    امین گنڈاپور کے بعد مراد سعید بھی حکومت کے نشانے پر آگئے

    پشاور: علی امین گنڈاپور کے بعد پی ٹی آئی کے سینئررہنما مراد سعید وفاقی حکومت کےنشانےپر آگئے۔

    ذرائع کے مطابق وفاق حکومت نے کے پی نگراں حکومت کو مراد سعید کیخلاف احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مراد سعید ملک میں جہاں بھی ہوں انہیں گرفتارکریں۔

    ذرائع کےپی حکومت کا کہنا ہے کہ مراد سعید کیخلاف کریک ڈاؤن کےسخت احکامات ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل مراد سعید نے کبل حملے کے خلاف اور پولیس سے یکجہتی کے لئے ایک ریلی نکالی تھی، ریلی سے مراد سعید نے بیک وقت 15 اضلاع میں خطاب کیا تھا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل سابق وفاقی وزیر مرادسعید کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جی صاحب! آپ پہلے دکھائی نہیں دیئے ورنہ پہلے نشانہ تو آپکو بنانا تھا۔ انتظار کرنا تم۔ اگر سی ٹی ڈی تک پہنچ سکتے ہیں تو تم تک بھی پہنچ جائینگے۔

    اس پیغام میں مراد سعید کو مزید کہا گیا کہ بس تم انتظار کرو، تمہیں ہم نے نہیں چھوڑنا، اس سے پہلے تمہارا کام تمام کرنا تھا لیکن تم بل میں گھسے ہوئے ہو۔ پتہ نہیں لگ رہا تمہارا۔

    پیغام شئیر کرتے ہوئے مرادسعید کا کہنا تھا کہ ہینڈلرز کے زیرِ سایہ آر پی او، ڈی پی او اور امپورٹڈ پرائم منسٹر اب یہ ابہام پھیلا رہے ہیں کہ حملہ شارٹ سرکٹ تھا! شرم کرو اپنے شہید پیٹی بھائیوں کی لاشوں پر کھڑے ہوکر انکی تضحیک تو مت کرو۔

  • اپوزیشن جماعتوں کی منافقت کھل کر سامنے آگئی ، مراد سعید

    اپوزیشن جماعتوں کی منافقت کھل کر سامنے آگئی ، مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ مجھےاندازہ نہیں تھا کہ بلاول بھٹو مجھ سےاتنےزیادہ خوفزدہ ہیں، پارلیمنٹ میں جیسی ہی گفتگو شروع کرتا ہوں بلاول چلےجاتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن سے قبل ہی اپوزیشن جماعتوں کی منافقت کھل کر سامنے آگئی تھی، ان کا پی ڈی ایم میں کچھ اور انتخابی مہم میں کچھ اوربیانیہ تھا، جی بی کے عوام نے ایسےبیانیےکو بھرپور طورپر مسترد کیا ہے۔

    مرادسعید نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب جی بی میں کئے گئے پہلے ہی جلسے میں عوام کی جانب سے عمران خان سے محبت دیکھ لی تھی، جی بی عوام کہتے ہیں کہ پہلی مرتبہ ایسا لیڈر ملا جس پر کرپشن کا الزام نہیں ہے، گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیں عزت دی ہے ہمیں جتوایاہے، خیبرپختونخوا کی طرح گلگت بلتستان کے آئینی حقوق پورے کرینگے۔

    وفاقی وزیر مواصلات نے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں کامیابی کا یقین تھا، دو تہائی اکثریت کا ہمیں اندازہ تھا، عوام نے ہمیں کامیاب کرایا ہے، وزیراعلیٰ جی بی سے متعلق ہم نے ہوم ورک کیاہوا ہے، وزیراعظم کی ہدایات ہیں ان پربھی عمل کرنا ہوگا۔

    گلگت میں دھاندلی کے الزامات سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ لوگ ریجکٹڈ ہیں، کل سب شفاف الیکشن کا کہہ رہےتھے، کل کسی بھی میڈیا ہاؤس پر دھاندلی کی کوئی شکایت ملی ہے؟، ایک ہفتہ پہلےکی تقریر دیکھیں یہ کس قسم کے دعوے کررہے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  گلگت بلتستان الیکشن : کامیابی پر جشن، پی ٹی آئی کارکنان کے بھنگڑے

    گلگت بلتستان میں اپوزیشن جماعتوں کی شکست پر مراد سعید نے کہا کہ جی بی کی عوام کے لیے دونوں جماعتوں نے گزشتہ ادوار میں کچھ نہیں کیا، تیس سال دونوں جماعتوں کی حکومت رہی عوام کیلئےانہوں نےکیا کیا؟ بلاول بھٹو پرچی پڑھنے کے بجائے عوام میں جائیں اور حقیقت دیکھیں، بلاول احتجاج جاری رکھیں میں بھی وہاں جشن منانےآرہاہوں۔

    مرادسعید کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ آئندہ سال آزاد کشمیر میں بھی عوامی حکومت قائم ہوگی،دوہزار تئیس میں سندھ میں بھی عوامی حکومت قائم ہوگی، 2023میں ہی سندھ میں ان لوگوں کے اقتدار کا خاتمہ ہوگا۔

  • ‘حکومت کی رخصتی چوروں اورلٹیروں کا خواب ہے’

    ‘حکومت کی رخصتی چوروں اورلٹیروں کا خواب ہے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید کا کہنا ہے کہ حکومت کی رخصتی چوروں اورلٹیروں کا خواب ہے، عمران خان نہ سمجھوتہ کریں گے نہ ہی کوئی رعایت دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید نے بلاول زرداری کےٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عوام جسے چاہتے ہیں وہ اللہ کے فضل سےوزیراعظم ہیں، وزیراعظم بھرپورطریقےسے قوم کی رہنمائی کررہےہیں۔

    وفاقی وزیرمواصلات کا کہنا تھا کہ حکومت کی رخصتی چوروں اورلٹیروں کا خواب ہے، عمران خان سمجھوتہ کریں گے نہ ہی کوئی رعایت، فرزندزرداری اورانکی جماعت کوقوم نےعام انتخابات میں مستردکیا۔

    مرادسعید نے کہا کہ انہوں نےبجٹ کی منظوری کےموقع پربھی خفت اٹھائی، حادثاتی چیئرمین خاطر جمع رکھیں، ان کی سرگرمیوں سےآگاہ اورجواب کے لیے ہرطرح سے تیار ہیں۔

    یاد رہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کل انشاء اللہ لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے، ہمیں پاکستان کے لئے وزیر اعظم کی ضرورت ہے، بدقسمتی سے ہمارے پاس صرف پی ٹی آئی کے وزیر اعظم ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم خود کو واحد آپشن قراردیتےہیں ، پاکستانی عوام ان کے علاوہ کسی کو بھی قبول کرلیں اس حکومت کو اب چلے جاناچاہیے۔

  • مراد سعید نے وزارت میں ریکوری کا ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا

    مراد سعید نے وزارت میں ریکوری کا ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا

    اسلام آباد : وزارت مواصلات کوایک اوربڑی کامیابی مل گئی ، 132 کروڑ 55 لاکھ کی خوردبرد کی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئی، یہ اب تک کی دوسری بڑی ریکوری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں شفافیت اور احتساب کا عمل جاری ہے، وزارتوں میں لوٹی ہوئی دولت کی بڑے پیمانے پر واپسی کے اقدامات ہورہے ہیں۔

    وزارت مواصلات میں اب تک کی دوسری بڑی ریکوری ہوئی اور 132 کروڑ 55 لاکھ کی خوردبرد کی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئی ، وفاقی وزیر مراد سعید نے مختلف ٹھیکوں کے آڈٹس اور انکوائری کا حکم دے رکھا ہے۔

    اوکاڑہ بائی پاس منصوبے میں 200ملین پیشگی ادا کئے جانے والی رقم ریکور ہوئی جبکہ 242 ملین بسمہ ناگ پنجگورہوشاب پراجیکٹ میں ریکور کی گئی ، یہ رقم ٹھیکیدار کو اضافی ادائیگی کی مد میں دی گئی تھی۔

    راجن پور ڈی جی خان انڈس ہائی وے منصوبے میں بھی 69 ملین ریکور ہوئے ، 69 ملین روپے پروجیکٹ ٹھیکیدار کو ادا کیے گئے تھے جبکہ اسلام آباد مظفرآباد کیرج وے کے ادا کیے گئے 122 ملین روپے بھی ریکور کرلیے گئے۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم کی ہدایت پر اداروں‌ میں احتساب کا عمل تیز، وزارت مواصلات سب سے آگے

    خیال رہے وزارت مواصلات حکومت کے پہلے سال بھی 800 کروڑر یکور کر چکا ہے اور مراد سعید نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ قوم کاپیسہ لوٹنے والوں سے بالکل رعایت نہیں برتیں گے اور عوام کا پیسہ ہر صورت قومی خزانے میں واپس لائیں گے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کرپشن کسی صورت برداشت نہ کرنے اور تمام اداروں میں ریکوری کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

    وزرا نے اس ضمن میں خصوصی توجہ دی. وزیر مواصلات مراد سعید کی کارکردگی اس ضمن میں متاثر کن رہی۔

  • حکومت کا قومی شاہراہوں پر رائٹ آف وے کے لئے دئیےگئے این او سیز کا آڈٹ کرانے کا اعلان

    حکومت کا قومی شاہراہوں پر رائٹ آف وے کے لئے دئیےگئے این او سیز کا آڈٹ کرانے کا اعلان

    اسلام آباد : حکومت نے قومی شاہراہوں پر رائٹ آف وے کے لئے دئیےگئے این او سیز کا آڈٹ کرانے اور  آئندہ این اوسی کے لئے اوپن بڈنگ کرانے کااعلان کردیاہے جبکہ  قومی شاہراہوں کاراستہ مفت استعمال کرنے والوں سےکروڑوں ریکورکرلیےگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے قومی شاہراہوں پر رائٹ آف وے سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے رائٹ آف وےکےلئےدئیےگئےاین او سیز کا آڈٹ کرانے کا اعلان کردیا اور وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے متعلقہ اداروں سےرابطہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق دورحکومت میں شاہراہوں کے اطراف مہنگی زمین کی بندربانٹ کاانکشاف ہوا ، قیمتی اراضی کےاستعمال کیلئےاین اوسیزمحض جان پہچان کی بنیادپردیئےگئے۔

    وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید کا کہنا ہے کہ شاہراہوں کےاطراف پٹرول پمپس اورقیام گاہیں قائم کی گئیں، کروڑوں روپےکی زمین سےہاؤسنگ سوسائٹیز کو راستہ دیاگیا، قیمتی راستہ دینےکےبدلےقومی خزانےکوکوئی فائدہ نہیں ہوا۔

    قومی شاہراہوں کا راستہ مفت استعمال کرنے والوں سےوصولی شروع

    قومی شاہراوں کا راستہ مفت استعمال کرنے والوں سےوصولی شروع کردی گئی ہے اور وزارت مواصلات کی جگہ استعمال کرنےوالوں سےکروڑوں ریکورکرلیےگئے ہیں، مرادسعید نے بتایا وصولی کےبعدرائٹ آف وےکاریونیو100فیصدبڑھ گیا، مجموعی طورپروزارت مواصلات کی آمدن13 ارب 78کروڑروپےتک پہنچ گئی جبکہ 3 ماہ میں وزارت کا منافع 2 ارب 30کروڑ روپے بڑھ گیا ہے۔

    آئندہ این اوسی کے لئے اوپن بڈنگ کرانے کااعلان

    وفاقی وزیر نے آئندہ این اوسی کے لئے اوپن بڈنگ کرانے کااعلان کرتے ہوئے کہا رائٹ آف وےسےحاصل آمدن سےقومی خزانےکوکروڑوں کافائدہ ہو۔

  • وفاقی وزیر مرادسعید آج ایکسپورٹ پارسل سروس  کا افتتاح کریں گے

    وفاقی وزیر مرادسعید آج ایکسپورٹ پارسل سروس کا افتتاح کریں گے

    اسلام آباد : وفاقی وزیرپوسٹل اینڈسروسزمرادسعید ایکسپورٹ پارسل سروس کا آج افتتاح کریں گے، جس کے بعد بیرون ملک بھیجےجانےوالے پارسل 72گھنٹے میں ڈیلیور ہوں گے، پہلے مرحلے میں سعودی عرب، یو اے ای، تھائی لینڈ، آسٹریلیا، جاپان اور برطانیہ شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان پوسٹ میں ایک اور انقلابی اقدام کرتے ہوئے بیرون ملک بھیجنےکے لیے ایکسپورٹ پارسل سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے بعد بیرون ملک بھیجے جانے والے پارسل 72گھنٹے میں ڈیلیور ہوں گے اور پاکستان پوسٹ 72 گھنٹے میں پارسل کی ڈیلیوری کی گارنٹی دےگا۔

    پہلےمرحلے میں سعودی عرب، یو اے ای، تھائی لینڈ، آسٹریلیا، جاپان اور برطانیہ شامل ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں تھرڈ پارٹی کے ذریعے دنیا کے دیگر ممالک تک سروس ہوگی۔

    وفاقی وزیرپوسٹل اینڈسروسزمرادسعید ایکسپورٹ پارسل سروس کا باقاعدہ اعلان آج دوپہر 2بجےکریں گے۔

    مرادسعید کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ پارسل کی آزمائشی سروس کامیاب ہوچکی ہے اور پارسل کے چارجز دیگر نجی سروسز سے 5 گنا کم ہوں گے، آج سیالکوٹ، فیصل آباد اور لاہور سے سروس کا آغاز ہوگا۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خصوصی بکنگ پوائنٹس اورکلیکشن پوائنٹس بنادئیےگئےہیں، بیرون ملک پارسل بھیجنا ہوتوصارف کوگھربیٹھے سہولت ملےگی۔

    مزید پڑھیں : محکمہ ڈاک ایکسپورٹ پارسل کا انعقاد 14 جنوری سے کرے گا

    یاد رہے 28 دسمبر کو وزیر مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا محکمہ ڈاک ایکسپورٹ پارسل کا انعقاد 14 جنوری سے کرے گا، 15 جنوری سے ای کامرس کا آغاز کردیں گے اور 23 مارچ کو باقاعدہ لاجسٹک کی مارکیٹ میں جا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک دن میں ڈیلیوری کی سہولت چند شہروں میں دی، کوئی محکمہ ڈاک نہیں جاسکتا تو محکمے کے لوگ آپ کے گھر پہنچائیں گے، 10 روز میں ملک کے بڑے شہروں میں سروس لانچ کر رہے ہیں، تمام شکایات کو خود دیکھ رہا ہوں۔

    اس سے قبل نومبر 2018 میں  وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے ملک بھر میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم کا افتتاح کیا تھا اور کہا تھا کہ  پاکستان پوسٹ کا عملہ 50 ہزار روپے تک کی بھیجی گئی رقم گھر کی دہلیز پر پہنچائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ  ون ڈے ڈیلیوری کی سہولت ابتدائی طور پر 25 شہروں میں ہوگی جبکہ الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت 80 شہروں میں دے رہے ہیں۔