Tag: مرادعلی شاہ

  • کراچی:وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کااجلاس شروع

    کراچی:وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کااجلاس شروع

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدرات سندھ کابینہ کا اجلاس جاری ہے،جس میں صوبے کی امن وامان کی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت کی جائےگی۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں منظوروسان،محمدعلی ملکانی،میرہزارخان بجارانی سمیت ڈاکٹرعبدالقیوم سومرو،غلام شاہ جیلانی اوردیگربھی شریک ہیں۔

    اجلاس میں شرکت کےلیےمشیروں اورمعاونین کوتحریری طورپرآگاہ نہیں کیاگیا،مشیروں اورمعاونین کواجلاس میں شرکت کےلیے فون پرآگاہ کیاگیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت اجلاس کے ایجنڈے میں چھٹی خانہ اورمردم شماری کیسےکرائی جائے،رینجرزکوپولیس کےخصوصی اختیارات میں توسیع کی جائےیانہیں،اور صوبے میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیا جائےگا۔

    سندھ کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں دینی مدارس کی ازسرنورجسٹریشن سےمتعلق ترمیمی بل اور ساتویں قومی مالیاتی ایوارڈکامعاملہ بھی اجلاس میں زیربحث ہوگا۔

    اجلاس میں :اسلحہ لائسنس پرپابندی ختم کرنےکامعاملہ بھی زیرغورہےاس کے علاوہ 26سےزائدترامیمی بل بھی سندھ کابینہ اجلاس کےایجنڈےمیں شامل ہیں۔

    واضح رہےکہ صوبائی حکومت کی درخواست پر سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن آخری مرتبہ 18 اکتوبر 2016 کو جاری کیا گیا تھا۔جس میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع کی گئی تھی۔

  • لیڈی ہیلتھ ورکرز کے وفدنے وزیراعلیٰ سندھ کا راستہ روک لیا

    لیڈی ہیلتھ ورکرز کے وفدنے وزیراعلیٰ سندھ کا راستہ روک لیا

    کراچی : لیڈی ہیلتھ ورکرز کےوفد نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا راستہ روک لیا،وزیراعلیٰ سندھ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کےمطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی کےخلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا نیو سندھ سیکریٹریٹ سے وزیراعلیٰ ہاؤس جاتے ہوئے راستہ روک لیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گاڑی سے اتر کر لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل سنے اور انہوں نے کہا کہ آپ کے جو بھی مسائل ہیں وہ حل کردیے جائیں گے۔

    مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ آپ اپنا وفد وزیراعلیٰ ہاؤس بھیج دیں اور آپ کی تنخواہوں سے متعلق جو بھی مسئلہ ہے وہ حل ہوجائے گا۔

    مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ کا ترقیاتی کاموں کی رفتار پرعدم اطمینان کااظہار

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں سرکاری محمکوں کے ترقیاتی کاموں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کاسول اسپتال کا دورہ،زخمیوں کی عیادت

    وزیراعلیٰ سندھ کاسول اسپتال کا دورہ،زخمیوں کی عیادت

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہناہے کہ سانحہ نورانی کے زخمیوں میں زیادہ تعدادکراچی کے لوگوں کی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج صبح کراچی کے سول اسپتال میں سانحہ نورانی کے زخمیوں کی عیادت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ اس سانحے کے بعد شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے لیے سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ کمشنرکراچی کو احکامات جاری کیے ہیں کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے جلداز جلد معلومات اکھٹی کی جا ئیں۔انہوں نے کہا کہ اہم مسئلہ افرادی قوت کا ہے جس کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاسول اسپتال میں 42 کے قریب زخمی آئے تھے ان میں سے16کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا ہے اور باقی 29افراد سے 4 سے 5افراد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    مرادعلی شاہ کا کہناتھا کہ 34 لاشوں میں سے 32 کی شناخت ہوچکی ہے جو قانونی کارروائی کےبعد ورثا کے حوالے کردی جائیں گی تاہم دو افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    مزید پڑھیں:درگاہ شاہ نورانی میں دھماکا،65افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہ احمد نورانی کے احاطے میں دھماکے کے سبب 65 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئےتھے۔