Tag: مراد راس

  • حکومت نے جہانگیر ترین گروپ  کو منانے کی  کوششیں مزید تیز کردیں

    حکومت نے جہانگیر ترین گروپ کو منانے کی کوششیں مزید تیز کردیں

    لاہور : حکومت نے ترین گروپ کو منانے کی کوششیں تیز کردی، ترین گروپ کل مراد راس سے ملاقات میں مطالبات پرہونے والی پیشرفت کا دریافت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر ترین گروپ کا نمائندہ وفد کل وزیراعلیٰ کے نمائندے مراد راس سے ملاقات کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ترین گروپ 6 روزقبل کی ملاقات کی سفارشات میں پیش رفت پرپوچھے گا ، جس پر وزیراعلیٰ آفس نے ترین گروپ کےمسائل پرخصوصی ڈیسک قائم کرنے کی ہدایات دے دیں۔

    لاہور:ترین گروپ اورمراد راس کی گزشتہ ملاقات میں پرویز خٹک کو بھی اعتماد میں لیا گیا

    ذرائع ترین گروپ کا کہنا ہے کہ مائنس بزدار سمیت تمام آپشنز پر مشاورت سے فیصلہ کریں گے، رہنما ترین گروپ عبدالحئی دستی نے کہا معاملات جوں کے توں ہیں پیشرفت نہیں ہوئی۔

    ذرائع نے کہا کہ آخری ملاقات میں ترین گروپ کوممکنہ وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ، ترین گروپ نے وفاقی محکموں کے حوالے سے بھی تحفظات پرنمائندوں کو آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق حکومتی نمائندے ترین گروپ کو مائنس بزدار فارمولے سے ہٹانےکی کوشش کریں گے۔

    گذشتہ روز ترین گروپ کے اہم ایم پی اے رفاقت گیلانی کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ترین گروپ کے 6 ایم پی ایز 3 روز میں عثمان بزدارسےملاقات کرچکےہیں، ترین گروپ میں ٹوٹ پھوٹ کی وجہ ن لیگ کی ٹکٹ کی گارنٹی نہ ملنا ہے۔

  • ایک بھی کرونا کیس نکلا تو اسکول بند کر دیا جائےگا، وزیر تعلیم پنجاب

    ایک بھی کرونا کیس نکلا تو اسکول بند کر دیا جائےگا، وزیر تعلیم پنجاب

    اسلام آباد: وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ ایک بھی کرونا کیس نکلا تو اسکول بند کر دیا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اپوزیشن جماعتوں نےملک کو تباہ کیا،40 سال کی تباہ ہوئی چیزیں 2 سال میں کیسے ٹھیک ہوں،وقت لگےگا۔

    مراد راس کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں 25 ہزار سے زائد رینڈم کرونا ٹیسٹ کیے،ننکانہ،گجرات، فیصل آباد میں کرونا کیس نکلے، جہا ں جہاں کیس آئے ان اسکولوں کو بندکر دیا۔

    صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ایک بھی کرونا کیس نکلا تو اسکول بند کر دیا جائےگا۔انہوں نے بتایا کہ کل سے چھٹی سے 8ویں کی کلاسوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

    مراد راس نے کہا کہ پنجاب میں اسکولز اپنے شیڈول کے مطابق کھلیں گے،پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز سندھ سے کم ہیں۔انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ کرونا کیس بڑھے تو اسکولز بند کرنے کی طرف جا سکتے ہیں۔

    حکومت کا دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے بڑا اعلان

    قبل ازیں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیرتعلیم شفقت محمود ، معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکت کی جبکہ صوبائی وزرائے تعلیم و سیکرٹریز بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

    بعدازاں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کل سے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کا آغاز کل سے ہوگا۔

  • پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولنے کی تاریخ کا اعلان

    پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولنے کی تاریخ کا اعلان

    لاہور: صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کی صورتحال کنٹرول ہوجانے پر اسکول 15 ستمبر سے کھول دیے جائیں گے، اسکول کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز مکمل طور پر تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کرونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے پر پنجاب کے اسکولز 15 ستمبر سے کھلیں گے۔

    مراد راس کا کہنا تھا کہ اسکول کھلنے کا دارو مدار کرونا وبا پر قابو پانے کی صورت میں ممکن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسکول کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز مکمل طور پر تیار ہیں، ایس او پیز کے حوالے سے والدین کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔

    مراد راس نے مزید کہا کہ 15 ستمبر سے پہلے اسکول کھلنے کی تمام تر خبریں بے بنیاد ہیں۔

    خیال رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولز کھولنے سے متعلق جو ایس او پیز تیار کیے ہیں ان کے مطابق ایک کلاس میں 20 سے زائد بچے نہیں بٹھائے جائیں گے، جگہ کی قلت والے اسکولز میں مارننگ اور ایوننگ شفٹس میں بچوں کو پڑھایا جائے گا۔

    ایس او پیز کے تحت ایک ڈیسک پر 3 کے بجائے 2 طلبا کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، بچوں کو حساب، انگریزی اور سائنس مضامین پڑھائے جائیں گے اور باقی مضامین کا کام گھروں میں کرنے کے لیے دیا جائے گا۔

    محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے تیار کیے گئے ایس او پیز کے مطابق ہر اسکول میں بچوں کے ہاتھ سینی ٹائزر سے دھونے کا انتظام لازمی کیا جائے گا، سینی ٹائزر اسکولز اپنے بجٹ سے خریدنے کے پابند ہوں گے۔

  • پنجاب میں ٹیچرز کے لیے لائسنس ہونا ضروری

    پنجاب میں ٹیچرز کے لیے لائسنس ہونا ضروری

    لاہور: پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پہلی بار اسکول ایجوکیشن پالیسی تشکیل دی ہے، ان کے مطابق اب اساتذہ کا بھی لائسنس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزرا مراد راس اور فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو پر حملے کے وقت سیکیورٹی کی ذمہ داری رحمٰن ملک کی تھی، حیرت ہے رحمٰن ملک حملے کے فوراً بعد اسپتال کے بجائے زرداری ہاؤس پہنچے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بلاول کو پاپا سے پوچھنا ہوگا رحمٰن ملک بینظیر بھٹو کو چھوڑ کر زرداری ہاؤس کیوں پہنچے۔ بینظیر بھٹو کی موت کے بعد زرداری نے فون کر کے کیوں کہا کہ پوسٹ مارٹم نہ کرنا۔ بلاول سے کہوں گا کہ آج اپنے پاپا سے یہ سوال پوچھیں۔

    انہوں نے کہا کہ زرداری گروپ نے کھربوں روپے کی منی لانڈرنگ کرپشن کی ہے۔ پیپلز پارٹی کھربوں روپے جلسوں پر لگا رہی ہے۔ یہ پیسے سندھ میں لگا دیتے تو آپ کا کچھ بن جاتا۔

    صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کوشش ہے سب کو ایک چھتری کے نیچے لانا ہے، لوگ پوچھتے ہیں کرپٹ لوگوں کو پکڑا جاتا ہے تو کیا ایکشن ہوا۔ جج بلیک میلنگ ویڈیو کیس ابھی عدالت میں چل رہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عدالت کے حکم پر کارروائی کی۔

    پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ اسکولوں پر 21 کروڑ روپے خرچ آئے گا۔ جن علاقوں میں اسکول موجود نہیں موبائل اسکول بھجوا رہے ہیں۔ پنجاب میں پہلی بار اسکول ایجوکیشن پالیسی تشکیل دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیچر لائسنس کا معاملہ کابینہ نے منظور کرلیا ہے۔ وکیل کا لائسنس ہو سکتا ہے تو ٹیچر کا بھی ہونا چاہیئے۔

  • وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کارانا مشہود کےخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

    وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کارانا مشہود کےخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

    لاہور : وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سابق وزیر تعلیم رانا مشہود کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا رانا مشہود نے محکمہ تعلیم کا دیوالیہ نکال دیا، پرائیویٹ اسکول مافیا سے رشوت لینے کا الزام بھی لگا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سابق وزیر تعلیم رانا مشہود کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، انہوں نے محکمہ تعلیم کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔

    [bs-quote quote=” رانا مشہود پرائیویٹ اسکول مافیا سے رشوت بھی لیتا رہا” style=”style-6″ align=”left” author_name=”صوبائی وزیر تعلیم "][/bs-quote]

    مراد راس کا کہنا تھا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، رانا مشہود پرائیویٹ اسکول مافیا سے رشوت بھی لیتا رہا۔ انہوں نے جب دیکھا کہ سب پکڑے جا رہے ہیں تو بیرون ملک بھاگ گیا اور محکمے کی کروڑوں روپے کی گاڑیاں بھی گھر لے گیا۔

    وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ رانا مشہود نے آج تک پرائیویٹ سکول مافیا کیخلاف کارروائی نہیں کی، اضافی لی گئی فیسیں واپس نہ کرنے والے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کر رہے ہیں۔

    گذشتہ روز بھی صوبائی وزیرتعلیم مرادراس نے پنجاب میں نجی اسکولوں کواکتیس دسمبرتک اضافی فیس واپس کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نجی اسکولوں نے اکتیس دسمبرتک اضافی فیس واپس اور فیسوں میں 20فیصدکمی نہ کی تو رجسٹریشن منسوخ کردیں گے۔

    چند ماہ قبل صوبائی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ کہ گزشتہ حکومت ترقیاتی بجٹ میں صرف 5 ارب روپے چھوڑ کرگئی، پنجاب میں لیپ ٹاپ اسکیم کوبند کردیا ہے، دانش اسکولز کو بند نہیں کیا جا رہا یہ خبرغلط ہے، ایک طرف 18 ہزاراوردوسری طرف 1400 فی بچہ خرچہ آ رہا ہے، اسکول پرائیویٹ مافیا کودینے کے حق میں نہیں۔

  • پنجاب میں لیپ ٹاپ اسکیم کوبند کردیا ہے ‘مراد راس

    پنجاب میں لیپ ٹاپ اسکیم کوبند کردیا ہے ‘مراد راس

    لاہور: پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ بچوں پرتشدد کرنے والے اساتذہ کو جیل بھجواؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ تعلیم کے ساتھ نصاب میں آرٹ اوراسپورٹس کوشامل کریں گے، کڈزٹی وی چینلزسے متعلق کام کررہے ہیں جلد بچوں کا اپناچینل ہوگا۔

    صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ گزشتہ حکومت ترقیاتی بجٹ میں صرف 5 ارب روپے چھوڑکرگئی، پنجاب میں لیپ ٹاپ اسکیم کوبند کردیا ہے، دانش اسکولزکوبند نہیں کیا جا رہا یہ خبرغلط ہے۔

    مراد راس نے کہا کہ ایک طرف 18 ہزاراوردوسری طرف 1400 فی بچہ خرچہ آ رہا ہے، اسکول پرائیویٹ مافیا کودینے کے حق میں نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 52 ہزاراسکول اور4 لاکھ سے زائد اساتذہ ہیں، بچوں پر تشدد کرنے والے اساتذہ کوجیل بھجواؤں گا، 2 اساتذہ کوجیل بھجوا دیا ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں بچوں کی حاضری یقینی بنانے کے لیے والدین ایکٹ لا رہے ہیں۔

    مراد راس کا کہنا تھا کہ والدین ایکٹ بجٹ کے بعد اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    پنجاب کے وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکولوں میں صرف اردو اور اسلامیات اردو زبان میں پڑھائی جائے گی، باقی مضامین انگلش میں پڑھائے جائیں گے۔

  • پی ٹی آئی حکومت نے لیپ ٹاپ اسکیم کو خزانے پر بوجھ قرار دے دیا

    پی ٹی آئی حکومت نے لیپ ٹاپ اسکیم کو خزانے پر بوجھ قرار دے دیا

    لاہور: پی ٹی آئی حکومت نے لیپ ٹاپ اسکیم کو خزانے پر بوجھ قرار دے دیا، وزیرِ تعلیم پنجاب مراد راس نے لیپ ٹاپ اسکیم ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیرِ تعلیم مراد راس نے لیپ ٹاپ اسکیم کو خزانے پر بوجھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ کی جگہ کمپیوٹر لیبز رکھیں گے۔

    [bs-quote quote=”دانش اسکولوں میں زیادہ فیسیں لینے کا کلچر ختم کریں گے: مراد راس” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ تعلیم مراد راس نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم سے 20 ارب روپے کا خسارہ تھا، اس لیے اسکیم کو ختم کیا جا رہا ہے، اب کمپیوٹر لیب متعارف کرائیں جائیں گے۔

    مراد راس نے دانش اسکولوں کو ختم کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم دانش اسکولوں کو ختم نہیں کر رہے ہیں۔

    وزیرِ تعلیم مراد راس نے کہا کہ دانش اسکولوں کا کلچر بدلا جا رہا ہے، دانش اسکولوں میں زیادہ فیسیں لینے کا کلچر ختم کریں گے۔


    وزیراعلیٰ پنجاب کی تمام اسکیمیں نا کام ہوئیں، قمر الزماں کائرہ


    واضح رہے کہ لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز سب سے پہلے وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم سے کیا جس کے بعد سال 2013-2014 کے مالی سال کے لیے بجٹ میں اس اسکیم کو وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے نام سے متعارف کرایا گیا اور ملک بھر اور آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔