Tag: مراد سعید

  • پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب اشتہاری قرار

    پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب اشتہاری قرار

    اسلام آباد : جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس پر سماعت ہوئی۔

    انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہرعباس سِپرا نے سماعت کی، عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    عدالت نے واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت سمیت دیگر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔

    عدالت نے پیش ہونیوالےملزمان کی حاضری کے بعد سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی گئی ، پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف تھانہ رمنا میں دو مقدمات درج ہیں۔

    یاد رہے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر شدید ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، جس میں پولیس اور کارکنان کے درمیان جھڑپیں اور جلاؤ گھیراؤ سے صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی۔

    پولیس ترجمان کے مطابق مشتعل مظاہرین نے25سے زائد موٹرسائیکلیں اور گاڑیوں کو جلایا، اس کے علاوہ پولیس چوکی اور درختوں کو بھی آگ لگائی تھی جبکہ نذر آتش کی جانے والی گاڑیوں میں اسلام آباد پولیس کی دو اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی بھی شامل تھی۔

  • عطا تارڑ جھوٹ بول رہے، مراد سعید گرفتار نہیں ہوئے تو یہ نااہلی ہوگی، بیرسٹرسیف

    عطا تارڑ جھوٹ بول رہے، مراد سعید گرفتار نہیں ہوئے تو یہ نااہلی ہوگی، بیرسٹرسیف

    خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مراد سعید احتجاج میں موجود تھے اور گرفتار نہیں ہوئے تو پھر یہ نااہلی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان کے بعد بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، عطا تارڑ جھوٹ بول رہے ہیں، مراد سعید احتجاج میں موجود تھے اور گرفتار نہیں ہوئے تو پھر یہ نااہلی ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ اس نااہلی پر نااہل ٹولے کا نام گنیز بک آف ورلڈ میں لکھنا چاہیے، ہزاروں کارکن گرفتار ہوئے لیکن مراد سعید آنکھوں سے اوجھل تھا یہ کیسے ہوسکتا ہے؟

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مراد سعید کی خیبر پختونخوا میں موجودگی سے متعلق عطا تارڑ جھوٹ بول رہے ہیں، مراد سعید خیبر پختونخوا میں کہیں پربھی نہیں ہے،عطا تارڑ جھوٹ نہ بولیں۔

    ترجمان کےپی حکومت بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ عطا تارڑ ایک جھوٹ کو چھپانے کے لئے 100 جھوٹ بول رہے ہیں۔

  • بہن کو اس کے گھر میں گھس کر قتل کرنے والا بھائی گرفتار

    بہن کو اس کے گھر میں گھس کر قتل کرنے والا بھائی گرفتار

    کراچی: بہن کو اس کے گھر میں گھس کر قتل کرنے والے بھائی مراد سعید کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ موچکو کی تفتیشی ٹیم نے جائیداد کے تنازعے پر بہن کو قتل کرنے والے بے رحم بھائی کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت مراد سعید کے نام سے ہوئی ہے۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن اظہر جاوید کے مطابق قتل کی یہ واردات جائیداد کے تنازعے پر ہوئی ہے، ملزم مراد سعید نے مواچھ گوٹھ بسم اللہ چوک پر واقع بہنوئی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا تھا، اور عدالت نے بھی ملزم کو مفرور قرار دے دیا تھا۔

    ملزم کی فائرنگ سے اس کی سگی بہن ذولفتون جاں بحق ہو گئی تھی، جب کہ بہنوئی عنایت شاہ زخمی ہو گیا تھا، اس واقعے کا مقدمہ موچکو تھانے میں درج ہے، پولیس نے گرفتاری کے بعد ملزم سے اٰلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • مراد سعید کے والد کو رہا کرنے کا حکم

    مراد سعید کے والد کو رہا کرنے کا حکم

    پشاور : سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما مراد سعید کے والد عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں مراد سعید کے والد سعیداللہ کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

    اس موقع پر جج نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سعیداللہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا اور بعد ازاں تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا، عدالت نے اے اے جی سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے پاس2 لاکھ روپے کے بانڈ جمع کرائیں،5 اگست کو جاری کردہ تھری ایم پی او کا نوٹیفکیشن معطل کیا جاتا ہے۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ ملزم پر امن وامان خراب اور اشتعال انگیز تقاریر کا الزام تھا، جو الزمات لگائے گئے ریکارڈ سے ایسی کوئی چیز ثابت نہیں ہوئی۔

    تحریری فیصلہ کے مطابق بغیر کسی ثبوت کے کسی بھی شہری کی آزادی کو ختم نہیں کیا جاسکتا،بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے درخواست گزار کو قید میں رکھنا کسی صورت جائز نہیں، لہٰذا 5 اگست کے نوٹیفکیشن کو معطل کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے والد محمد سعید کو 5 اگست کو گرفتار کیا تھا، پولیس کے مطابق محمد سعید چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف لوگوں کو ورغلا رہے تھے، ملزم کو گھر پر چھاپہ مار کر3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ۔

  • سوات میں مراد سعید کے گھر پر چھاپہ، گھر کی تلاشی

    سوات میں مراد سعید کے گھر پر چھاپہ، گھر کی تلاشی

    سوات: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے، چھاپے کے دوران پولیس نے ان کے گھر کی تلاشی لی۔

    تفصیلات کے مطابق کبل پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے سوات میں واقع آبائی گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران مراد سعید گھر پر موجود نہیں تھے، سابق وفاقی وزیر کے گھر کی تلاشی لی گئی ہے۔

    دوسری جانب ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس نے پارٹی کے تنظیمی رہنماؤں، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں کو بھی اٹھانا شروع کردیا۔

    چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گھروں میں موجود خواتین پر تشدد بھی کیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد سے ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • مراد سعید کے وارنٹ جاری، سوات پولیس گرفتاری کے لئے زمان پارک پہنچ گئی

    مراد سعید کے وارنٹ جاری، سوات پولیس گرفتاری کے لئے زمان پارک پہنچ گئی

    لاہور : مالاکنڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد سوات کی پولیس گرفتاری کے لئے زمان پارک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سوات میں پی ٹی آئی کےرہنما مراد سعید پر درج مقدمے کے معاملے پر پولیس کی ٹیم زمان پارک کے متعلقہ تھانے پہنچ گئی۔

    مراد سعید کی گرفتاری کیلئے ریس کورس پولیس سے نفری طلب کرلی گئی اور تھانہ ریس کورس لاہورپولیس نے سوات پولیس کو نفری دے دی۔

    سوات کی پولیس لاہور کے تھانہ ریس کورس میں موجود ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ مراد سعید کیخلاف مٹہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے۔

    اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی کےرہنما مراد سعید کےوارنٹ جاری کئے تھے ، جوڈیشنل مجسٹریٹ سول2 نےوارنٹ کا حکم زیردفعہ204کےتحت جاری کیا۔

    مراد سعید کے خلاف تھانہ لیویز درگئی میں 28اپریل کو مقدمہ درج ہوا تھا۔

  • گرفتاری کا خدشہ، مراد سعید نے  ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

    گرفتاری کا خدشہ، مراد سعید نے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے گرفتاری کے خدشے کے پیش ںظر ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، جس میں زیر تفتیش کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ، جس میں عبوری ضمانت اور زیر تفتیش کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    مراد سعید نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے کیسز کی تفصیلات اور گرفتاری سے روکنے کی بھی استدعا کی۔

    درخواست میں وفاق،آئی جی پنجاب، سندھ، بلوچستان ،کےپی حکومت سمیت ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین نیب کوفریق بنایاگیا ہے۔

    مراد سعید نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مسلسل مقدمات کررہی ہیں، تحریک انصاف کے رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، رہنماؤں کیخلاف کارروائیاں آئین وقانون کیخلاف ہیں۔

  • عمران خان کے بعد تحریک انصاف میں مقبول ترین رہنما کون؟

    عمران خان کے بعد تحریک انصاف میں مقبول ترین رہنما کون؟

    اسلام آباد: چیئرمین عمران خان کے بعد تحریک انصاف میں مقبول ترین رہنما کون ہیں؟ ایک مقامی تھنک ٹینک نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دوسرے مقبول لیڈر مراد سعید ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ری پبلک پالیسی تھنک ٹینک نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کے بعد پارٹی میں سب سے مقبول رہنما مراد سعید ہیں، مقبولیت میں مراد سعید دوسرے اور اسد عمر تیسرے نمبر پر ہیں۔

    مقامی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ مراد سعید سب سے زیادہ خیبر پختون خوا میں مقبول ہیں، اس کے بعد پنجاب اور کراچی پی ٹی آئی کے حامیوں میں ان کی مقبولیت موجود ہے۔

  • ‘شہید ارشد شریف کا خون نا حق کرنے والے عبرت کا نشان بنیں گے’

    ‘شہید ارشد شریف کا خون نا حق کرنے والے عبرت کا نشان بنیں گے’

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا کہنا ہے کہ شہید ارشد شریف کا خون نا حق کرنے والے عبرت کا نشان بنیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہرمحب وطن پراسوقت بغاوت کے مقدمات درج ہو رہےہیں، معزز جج کے سامنے بھی کہا تھا کیا اپنے لوگوں کیلئےآواز اٹھانا جرم ہے؟

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ جج سے پہلی پیشی پرگزارش کی ان کوبلائیں جو مقدمات درج کررہےہیں، ان کو بلا کر پوچھا جائے کہ کس کے کہنے پر یہ جعلی مقدمات بناتےہیں؟

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہید ارشد شریف پر بھی 12جعلی ایف آئی آرز درج کئےگئے، شہید ارشد شریف پر زمین تنگ کر دی گئی تھی ، کیاارشد شریف کا جرم یہ تھا کہ وہ جھکتا نہیں تھا حق اور سچ کی آواز تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید ارشد شریف کے اہل خانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، شہید ارشد شریف کا خون نا حق کرنے والے عبرت کا نشان بنیں گے۔

    مراد سعید نے کہا کہ مجھے تو اب اتناپتہ ہے کہ جس دن میں تقریر کروں اگلے دن پیشی ہوتی ہے ، کیا حکومت بدلنے کی مخالفت کرنا مجرم ہے یا کسی اورکی سازش کاحصہ بننے والے مجرم؟ امن کی بات کرنا جرم ہے یا اپنے لوگوں کو کسی کی جنگ کا حصہ بنانے والے؟

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ڈالرز کیلئے اپنے لوگوں کا سودا کرنیوالےمجرم ہیں یا اپنے لوگوں کوبچانیوالے؟ میں اعلان کہتا ہوں کہ اپنے لوگوں کا مقدمہ لڑتا رہوں گا اور اپنے لوگوں کو کسی کی جنگ میں ایندھن نہیں بننے دوں گا۔

    انھوں نے کہا کہ میں اپنے ملک اور اپنی قوم کےلئے سمجھوتہ نہیں کر سکتا ، عمران خان کوروک نہ سکے توحملہ کیاگیا،کیسزبنے،ارشد شریف کوشہید کیاگیا، کس کس کو بولنے سے منع کروگےکس کس کو روکو گے ، یہ ملک بدل چکا ہے اب ان ہتھکنڈوں سےکسی کو قابو نہیں کر سکتے۔

  • عمران خان کو قتل کرنے کے لئے پیسے دیئے گئے ہیں ، مراد سعید کا انکشاف

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو قتل کرنے کی سازش ہورہی ہے، آصف زرداری اور دیگر لوگوں نے اس کام کیلئے پیسے بھی دے دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلےبھی عمران خان پرقاتلانہ حملہ ہوا، اس سے پہلے بھی اس حوالے سے آگاہ کیا تھا، اب کل ایک اورخبر آئی کہ عمران خان کوقتل کرنے کی سازش ہوئی ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ اس سازش میں کچھ ان لوگوں کے نام آرہے ہیں، یہ لوگ شہید ارشد شریف کے معاملے میں بھی نامزد ہیں، آصف علی زرداری اوران لوگوں کے نام ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو قتل کرنے پیسے دیئے گئے ہیں، زرداری اور دیگر لوگ پیسہ دے کر عمران خان کوقتل کرانا چاہتے ہیں،ایسی صورتحال میں عمران خان کی سیکیورٹی ہٹا کر کیا پیغام دیناچاہتے ہو۔

    انھوں نے کہا کہ بتانا چاہتے ہیں مارنے والوں سے بچانے والا بڑا ہے ، ملک بچانے،عالم اسلام کا پرچم بلند رکھنے کےلیےجدوجہد جاری رکھیں گے۔

    مراد سعید نے بتایا کہ بنی گالہ اورعمران خان سےسیکیورٹی واپس لی جارہی ہے، خبر آئی وزارت داخلہ کاحکم ہےزمان پارک کی سیکیورٹی 3بجےسے پہلے لےلی جائے، کارکنان اپنے لیڈر کی حفاظت کرنے خود کھڑے ہوجائیں گے۔

    حکومت پر تنقید کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جس نےبھی آواز اٹھائی تو کہتے ہیں اسے جیل بھیجو، کس کس صحافی اور سیاسی کارکن ذکر کروں ، فوادچوہدری سےجورویہ اختیارکیاگیاوہ کس ملک میں ہوتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئین وقانون کی بات کروگے تشدد کیاجائے یا جیل میں ڈالاجائےگا، یہاں ہر کوئی آپ کی مرضی کے مطابق سرنہیں جھکا سکتا، آپ کی انا اورضدبڑی ہے ،تم ہو کون جوکہوگے وہی کریں گے۔