Tag: مراد سعید

  • افطار کے نام پر کرپشن بچانے کیلئے چوروں کی مجلس ہو رہی تھی، مراد سعید

    افطار کے نام پر کرپشن بچانے کیلئے چوروں کی مجلس ہو رہی تھی، مراد سعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ افطار کے نام پر اپنی کرپشن بچانے کیلئے چوروں کی مجلس ہو رہی تھی، چوروں کو قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرنا ہوگی۔

    یہ بات انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کی دعوت افطار سے متعلق اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ آپس میں نورا کشتی کھیلتے ہیں، ان کی کرپشن پر ہاتھ ڈالاجائے تو یہ سب اکٹھے ہوجاتے ہیں۔

    بلاول بھٹو کو پتہ ہے کہ ان کے ابو جلد جیل جانے والے ہیں اور مریم نواز کے والد کرپشن کے الزام پر اس وقت جیل میں ہیں، ایک کے ابو جیل میں جاچکے دوسرےکے پہنچنے والے ہیں، اپنی کرپشن بچانے کیلئے چوروں کی مجلس ہورہی تھی، جعلی اکاؤنٹس اور ٹی ٹی والا بھی اجلاس میں شریک تھا۔
    انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ محسود کا قاتل آصف زرداری کے بغل میں بیٹھا رہا، محسن داوڑ، نقیب اللہ کے والد کی آواز کیوں نہیں بنے، زرداری کا پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکلوانے والے شخص کا بیٹا بھی پیٹ بھرنے پہنچا، دین کا لبادہ اوڑھ کرایمان کی تجارت کرنے والا ٹولہ بھی موجود تھا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ جتنی مرضی ضیافتیں اڑالیں، رعایت ملے گی نہ ہی کوئی سمجھوتہ ہوگا، چوروں کوقوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرناہوگی،2009میں وزیرستان آپریشن متاثرین کی بحالی حکومتی ذمہ داری تھی۔

    مسلح افواج نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا،اس کے بعد ذمہ داری حکومت کی تھی، کیا پی پی نے اپنےدور میں وزیرستان متاثرین کیلئے کچھ کیا؟ محسن داوڑ نے آج وزیرستان متاثرین کیلئے آواز کیوں نہیں اٹھائی؟

  • نوازشریف کے جیل جانےمیں عمران خان کاکردارنہیں ، مراد سعید

    نوازشریف کے جیل جانےمیں عمران خان کاکردارنہیں ، مراد سعید

    اسلام آباد : وزیرمواصلات مرادسعید نے کہا نوازشریف کے جیل جانےمیں عمران خان کاکردارنہیں،نوازشریف کی قید میں اولاد ، پرویز رشید جیسے مشیروں کا کردار ہے، منطق مانی جائےتونوازشریف کوشاہدخاقان نےجیل میں ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمواصلات مرادسعید کا کہنا ہے کہ مجرم کوسیاسی رہنماپیش کرنےکی کوشش میں ناکامی ہی ملےگی، پرویز رشید روز اول سےکسی غلط فہمی کاشکارہیں، قوم نوازشریف کی وارداتوں سےغافل نہیں۔

    وزفاقی وزیر کا کہنا تھا نوازشریف کےجیل جانےمیں عمران خان کاکردارنہیں،نوازشریف کی قید میں اولاد ، پرویز رشید جیسے مشیروں کا کردار ہے، چوری اس وقت پکڑی گئی جب وہ خودمطلق العنان وزیراعظم تھے۔

    منطق مانی جائےتونوازشریف کوشاہدخاقان نےجیل میں ڈالا

    مراد سعید کہا نوازشریف پرسارامقدمہ خودمسلم لیگ ن کےدوراقتدارمیں چلا، منطق مانی جائےتونوازشریف کوشاہدخاقان نےجیل میں ڈالا، ڈان لیکس کےموجدبتائیں عمران خان نےنوازپرکون سا مقدمہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا شریف برادران کی جرات وبہادری کامظاہرہ قوم دیکھ رہی ہے، نکے بابو پہلے ہی پتلی گلی سے نکل چکے ہیں اور بڑے میاں بیماری کی آڑمیں فرارکی راہیں تلاش کررہے ہیں۔

    نکے بابو پہلے ہی پتلی گلی سے نکل چکے ہیں اور بڑے میاں بیماری کی آڑمیں فرارکی راہیں تلاش کررہے ہیں

    وزیرمواصلات نے کہا شعبہ ہائےزندگی کیطرح سیاست کی تطہیرکاعمل بھی جاری ہے، جھوٹ، مکاری کےبجائےقوم اصول،نظریےکی سیاست چاہتی ہے۔

    مزید پڑھیں: میاں صاحب کی کرپشن آج پوری دنیا کے لیے نشان عبرت بن چکی ہے، مراد سعید

    یاد رہے چند روز قبل مراد سعید نے کہا تھا کہ میاں صاحب کی سیاست جھوٹ، فراڈ، دھوکا دہی سے عبارت ہے، حضور یہ ہیں وہ ذرائع سے لے کر بیماری کے ڈرامے تک ہر تماشا فلاپ ہوا۔

    ان کا کہنا تھا میاں صاحب کی کرپشن آج پوری دنیا کے لیے نشان عبرت بن چکی ہے، بیماری کی آڑ میں ملک سے بھاگنے کی کوشش ناکام ہوئی ہے۔

  • جلدپوری دنیا میں میڈ ان پاکستان پروڈکٹس پروجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا، مراد سعید

    جلدپوری دنیا میں میڈ ان پاکستان پروڈکٹس پروجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا، مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا پاکستان پوسٹ کاریوینو آٹھ ارب سے بڑھ کر چودہ ارب ہوگیا ہے، جلدپوری دنیامیں میڈ ان پاکستان پروڈکٹس پروجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپنے بیان میں کہا عمران خان کی قیادت میں ملکی ادارے بہتر ہونے لگے، پاکستان پوسٹ کاگزشتہ سال اس وقت تک ریوینو8ارب تھا اور رواں سال پاکستان پوسٹ کا اپریل تک ریوینو 14 بلین ہوگیا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا پاکستان پوسٹ نے اپریل تک600 کروڑ کا اضافہ کرلیا، تمام اداروں کوخسارے سے نکال کرمنافع بخش بنائیں گے۔

    وزیر مواصلات نے کہا پاکستان پوسٹ جلدلاجسٹک سیکٹرمیں انقلاب برپا کرے گا، بزنس بڑھنے سے ریلوے سے مزید بوگیاں بھی مانگ لی ہیں، سامان زیادہ ہونے سے مزیدبوگیاں درکار ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا جلدپوری دنیامیں میڈ ان پاکستان پروڈکٹس پروجیکٹ کاآغازکیاجائے گا۔

    مزید پڑھیں : میڈ اِن پاکستان برانڈ کو آئندہ 6 ماہ میں پوری دنیا میں متعارف کرائیں گے، مراد سعید

    یاد رہے چند روز قبل وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا تھا وزیراعظم عمران خان پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے لیے کرپشن کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، حکومت اداروں کو مزید مستحکم اور سیاست سے پاک کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا پاکستان پوسٹل ای کامرس سے 614 برانڈ کو متعارف کرارہا ہے، میڈ اِن پاکستان برانڈ کو آئندہ 6 ماہ میں متعارف کرائیں گے، پاکستان پوسٹ میں سیاست کی وجہ سے 52 ارب روپے خسارے میں ہے، ہر سال 13 ارب روپے کا خسارہ ہورہا ہے، پوسٹل سروس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے سے کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان خود احتسابی پر یقین رکھتے ہیں، لوٹی دولت واپس لائیں گے اور قوم پر لگائیں گے۔

  • ایک پرچی لہرا کر آگئے اور چیئرمین بن گئے، کیا یہ مذاق ہے؟ مراد سعید

    ایک پرچی لہرا کر آگئے اور چیئرمین بن گئے، کیا یہ مذاق ہے؟ مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ سندھ کی بات کرو تو اپوزیشن شور شرابہ کرتی ہے، ایک پرچی لہرا کر آگئے اور چیئرمین بن گئے، کیا یہ مذاق ہے؟

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ اپوزیشن ارکان اسپیکر کے ڈائس کے گرد کھڑے ہوگئے جبکہ شور شرابے سے مراد سعید کو تقریر بھی نہ کرنے دی گئی۔

    مراد سعید نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لمبی تقریریں کرتے ہیں جب جواب کا وقت آتا ہے تو سننے کی ہمت نہیں ہوتی۔ آج لاڑکانہ سے رکن قومی اسمبلی نے گفتگو کی ہے۔ میں سمجھتا تھا بلاول بھٹو لاڑکانہ میں ایڈز پر بات کریں گے لیکن بلاول نے اس کا ذکر تک نہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے اسپتالوں میں غلط انجیکشن سے بچے مر رہے ہیں، آج ہمیں اپوزیشن سے اس کے بارے میں سوال کرنا تھا لیکن انہوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ تھر میں بھوک سے لوگ مر رہے ہیں، ان سے پوچھا جائے تو فالودے والے اور پکوڑے والے سے پیسہ نکلتا ہے۔ ایان علی اور بلاول بھٹو کو ایک ہی اکاؤنٹ سے پیسہ گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ راؤ انوار ان کا بہادر بچہ ہے، سندھ کے لوگوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔ قرضہ 6 ہزار سے 30 ہزار ارب تک پہنچ گیا پوچھا جائے پیسہ کہاں خرچ ہوا۔ اسٹیٹ بینک رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں ایڈز اور تھر میں بچوں کی اموات کا جواب کون دے گا۔ آصف زرداری کے بیرون ملک موجود محل اور سوئس اکاؤنٹس میں پیسہ ہے۔ ہمیں پتہ تھا سندھ کی بات کریں گے تو یہ شور شرابہ کریں گے۔

    وفاقی وزیر نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قابلیت کیا ہے ان کو کیا سمجھ ہے انہوں نے دیکھا کیا ہے، ’ایک پرچی لہرا کر آگیا اور چیئرمین بن گیا کیا یہ مذاق ہے۔ ایان علی اور بلاول بھٹو کو ایک ہی جگہ سے پیسہ آتا ہے یہ ہمارا قصور نہیں۔ اپوزیشن والے ایک ایک گھنٹہ تقریر کرتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں‘۔

    مراد سعید کی تقریر کے دوران اسپیکر اپوزیشن ارکان کو خاموش ہونے اور انہیں اپنی جگہ پر بیٹھنے کا کہتے رہے لیکن ارکان ٹس سے مس نہ ہوئے۔ اسپیکر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں 10 منٹ کا وقفہ کردیا۔

  • ہمیشہ چاہا کرپشن کا جنازہ دھوم دھام سے نکلے، آج جاتی امرا سے نکل آیا، مراد سعید

    ہمیشہ چاہا کرپشن کا جنازہ دھوم دھام سے نکلے، آج جاتی امرا سے نکل آیا، مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ہمیشہ چاہا کرپشن کا جنازہ دھوم دھام سے نکلے، آج جاتی امرا سے نکل آیا، وہ بھائی جو ایئرپورٹ لینے نہ پہنچا آج چھوڑ کر لندن فرار ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو لوٹنے والے گاڈ فادر کی سیاست کی آخری رسومات جاری ہیں، گاڈ فادر کی سیاست کا جنازہ کوئی اور نہیں صاحب زادی نکال رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی سیاست جھوٹ، فراڈ، دھوکا دہی سے عبارت ہے، حضور یہ ہیں وہ ذرائع سے لے کر بیماری کے ڈرامے تک ہر تماشا فلاپ ہوا۔

    مراد سعید نے کہا کہ میاں صاحب کی کرپشن آج پوری دنیا کے لیے نشان عبرت بن چکی ہے، بیماری کی آڑ میں ملک سے بھاگنے کی کوشش ناکام ہوئی ہے۔

    مزید پڑھیں: شہباز شریف رفو چکر ہوگئے: مراد سعید

    وزیر مواصلات نے کہا کہ اب انہیں لاہور کی سڑکوں پر بے جان سرکس لگانے کا خیال آیا، قوم میاں صاحب کا بیانیہ مسترد کرکے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ عوام نے ثابت کردیا کہ انہیں کرپشن اور کرپٹ کرداروں سے نفرت ہے، قوم چاہتی ہے ہر کرپٹ کردار کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ این آر او ملے گا نہ ہی کسی قسم کی ڈھیل ملے گی، قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرنے کے علاوہ کوئی آپشن باقی نہیں ہے۔

  • حکومت پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے پُرعزم ہے، مراد سعید

    حکومت پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے پُرعزم ہے، مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ حکومت اداروں کو مزید مستحکم اور سیاست سے پاک کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے لیے کرپشن کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

    مراد سعید نے کہا کہ حکومت اداروں کو مزید مستحکم اور سیاست سے پاک کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔

    یاد رہے کہ یکم مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے 23 ویں یوم تاسیس پر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام غربت کے خاتمے کے لیے تحریک انصاف کی حکومت کا ایک تاریخی پروگرام ہوگا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ مدینہ کی اسلامی ریاست کی طرز پر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

  • بلاول کی جماعت نے کراچی کو عزیر بلوچوں اور راؤ انواروں کے رحم و کرم پر چھوڑا: مراد سعید کا ردِ عمل

    بلاول کی جماعت نے کراچی کو عزیر بلوچوں اور راؤ انواروں کے رحم و کرم پر چھوڑا: مراد سعید کا ردِ عمل

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کے والد نے مزدوروں کے حقوق چھین کر جعلی اکاؤنٹس کا جال بُنا۔

    تفصیلات کے مطابق مواصلات کے وزیر مراد سعید نے بلاول بھٹو کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلاول کی جماعت نے کراچی کو عزیر بلوچوں اور راؤ انواروں کے رحم و کرم پر چھوڑا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ غریب کے پاس پی پی نے چھوڑا ہی کیا ہے جو اَب وہ غریب کے حقوق چھینے جانے کے نعرے لگا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مال حرام بچانے کے لیے سندھ اور پنجاب کی لکیریں کھینچنا شرم ناک عمل ہے، جونیئر زرداری فکر نہ کریں، پنجاب میں بھی بھل صفائی جاری ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  رمضان کے بعد پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کریں گے: بلاول بھٹو

    پی ٹی آئی رہنما نے ن لیگی رہنماؤں پر بھی تنقید کی، کہا انھوں نے پنجاب کو اپنی چرا گاہ بنایا، اب وہ بد ہضمی کا شکار ہیں ہو چکے تو معالج تلاش کر رہے ہیں۔

    مراد سعید نے کہا کہ جس نے بھی قومی خزانے پر ہاتھ صاف کیے اسے کٹہرے میں آنا ہوگا، سندھ اور نہ ہی پنجاب کے لٹیروں کو کوئی رعایت ملے گی۔

    واضح رہے کہ آج کراچی میں قائد آباد میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو نے روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ کیا تھا، افسوس نئے پاکستان میں مزدور اور غریبوں کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ آج مزدور اور غریبوں کا حق چھینا جا رہا ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

  • میڈ اِن پاکستان برانڈ کو آئندہ 6 ماہ میں پوری دنیا میں متعارف کرائیں گے، مراد سعید

    میڈ اِن پاکستان برانڈ کو آئندہ 6 ماہ میں پوری دنیا میں متعارف کرائیں گے، مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹل ای کامرس سے 614 برانڈ کو متعارف کرارہا ہے، میڈ اِن پاکستان برانڈ کو آئندہ 6 ماہ میں متعاف کرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مواصلات مراد سعید نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پوسٹ ای کامرس سے 614 برانڈ کو متعاف کرارہا ہے، پاکستان پوسٹ کے ملازمین کی استعداد کار کو بھی بڑھایا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی اداروں کو بہت نقصان پہنچا، بھرپور تعاون پر میڈیا کے نمائندوں کے شکر گزار ہیں، موجودہ حکومت نے پوسٹل سروسز کی کارکردگی بہتر بنائی۔

    مراد سعید نے کہا کہ پوسٹل سروسز میں جدت لانے، خسارے پر قابو جیسے چیلنجز کا سامنا تھا، پوسٹل سروسز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے سے کارکردگی بہتر ہوئی، ای کامرس موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    مزید پڑھیں: روٹی، کپڑا، مکان کے پیسوں سے آکسفورڈ کی فیسیں بھری گئیں، مراد سعید

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پوسٹ میں سیاست کی وجہ سے 52 ارب روپے خسارے میں ہے، ہر سال 13 ارب روپے کا خسارہ ہورہا ہے، پوسٹل سروس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے سے کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خود احتسابی پر یقین رکھتے ہیں، لوٹی دولت واپس لائیں گے اور قوم پر لگائیں گے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل مرادسعید کا کہنا تھا بھٹوہاؤس کا انچارج گرفتار ہوچکا، انہیں اس بات کاغصہ ہے، وزیراعظم نے یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تو انہیں غصہ آگیا، جتنی تحاریک چلانی ہیں چلایں لیکن اب بچنے والے نہیں۔

  • روٹی، کپڑا، مکان کے پیسوں سے آکسفورڈ کی فیسیں بھری گئیں، مراد سعید

    روٹی، کپڑا، مکان کے پیسوں سے آکسفورڈ کی فیسیں بھری گئیں، مراد سعید

    اسلام آباد : وزیرمواصلات مرادسعید کا کہنا ہے روٹی، کپڑا، مکان کے پیسوں سے آکسفورڈ کی فیسیں بھری گئیں، عجب کرپشن کی غضب کہانی، راجہ رینٹل کیس سب کو یاد ہے، جتنی تحاریک چلانی ہیں چلایں لیکن اب بچنے والے نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمواصلات مرادسعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھرمیں بچےمررہےتھے، بلاول یوتھ فیسٹیول میں جشن منارہےتھے، سندھ میں علاج، تعلیم، سڑکیں تباہ کردی گئیں۔

    مرادسعید کا کہنا تھا بھٹوہاؤس کا انچارج گرفتار ہوچکا، انہیں اس بات کاغصہ ہے، وزیراعظم نے یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تو انہیں غصہ آگیا، جتنی تحاریک چلانی ہیں چلایں لیکن اب بچنے والے نہیں۔

    وزیرمواصلات نے کہا لوٹی دولت واپس لائیں گےاورقوم پرلگائیں گے، ابھی دھمکی دیکرگئےہیں کہ ملک ٹوٹ سکتاہے، ملک تاقیامت قائم رہےگاخطرہ زرداری اور ٹھیکیداروں کوہے، سندھ کاپیسہ جیبوں میں ڈالناچھوڑیں عوام پرلگائیں۔

    لوٹی دولت واپس لائیں گےاورقوم پرلگائیں گے

    ان کا کہنا تھا روٹی، کپڑا، مکان کے پیسوں سے آکسفورڈ کی فیسیں بھری گئیں، بلاول کےابوکی کرپشن کےدفاع میں ایک وزیراعظم چلاگیاتھا، عجب کرپشن کی غضب کہانی،راجہ رینٹل کیس سب کویادہے۔

    مراد سعید نے کہا مہنگائی اور بے روزگاری سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ہے ، کرپشن کاان سے پیسہ نکالیں گے تب مہنگائی ختم ہوگی ، ہر سال اتنا شئیر ملتا تھا تو اتنا پیسہ کہاں گیا۔

    وزیرمواصلات کا کہنا تھا عمران خان کی قیادت میں انصاف ہوگا تعلیم عام ہوگی، انھوں نے سندھ کا سب کچھ تباہ کر دیا، سارا پیسا کہا لگایا،اب ابو بچاؤ نہیں ہوگا، انھوں نے تو لات سے حکومت گرانی تھی، تنی لاتیں مارنی ہیں مارلیں۔

    دھمکی دی کہ پاکستان ٹوٹ سکتا ہے ، پاکستان تا قیامت تک نہیں ٹوٹے گا

    انھوں نے کہا دھمکی دی کہ پاکستان ٹوٹ سکتا ہے ، پاکستان تا قیامت تک نہیں ٹوٹے گا، یہ سب اپنے کرپشن چھپانے کے لئے یہ کر رہے ہیں، پیسہ واپس نہیں کرنااس لیےشورہورہاہے، 500 کروڑ ان لوگوں سے ہم نے واپس لیاہے۔

    بد قسمتی دیکھ لیں کہ 35 سال ملک پر آپ کی حکومت ہو ، ایک اسپتال نہیں بنایا گیا جہاں اپنے علاج کیلئے اسپتال نہیں۔

  • کراچی سے کوئٹہ تک سڑک پر کام شروع کر دیا ہے: مراد سعید

    کراچی سے کوئٹہ تک سڑک پر کام شروع کر دیا ہے: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ کراچی سے کوئٹہ تک سڑک پر کام شروع کر دیا ہے، بلوچستان میں بھی سڑک بنا رہے ہیں۔ شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے لیے پالیسی تشکیل دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ بھی وعدے ہوئے تھے پیسہ نہیں تھا، سب سے زیادہ منصوبے صوبہ بلوچستان میں آ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی سے کوئٹہ تک سڑک پر کام شروع کر دیا ہے، بلوچستان میں بھی سڑک بنا رہے ہیں۔ شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے لیے پالیسی تشکیل دی ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ پالیسی پر صوبوں سے مشاورت ہو رہی ہے، بڑی شاہراہوں پر 100 کلو میٹر بعد ٹول ٹیکس پلازے بنائیں گے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی آمدن 100 ارب تک بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چکدرہ سے چترال تک شاہراہ کو سی پیک مغربی روٹ کا حصہ بنا لیا گیا، اس سڑک کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے۔ صوبائی حکومت نے شاہراہ کی تعمیر کے لیے این او سی دے دی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل وزارت مواصلات میں آڈٹ کے ذریعے 353 ملین روپے کی کرپشن پکڑی گئی تھی جو قومی خزانے میں واپس کردی گئے۔

    مراد سعید کے مطابق اس سے پہلے ان کی وزارت قوم کے 445 کروڑ روپے قومی خزانے میں واپس لا چکی ہے اور اب 353 ملین روپے مزید خزانے میں واپس لائے گئے۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والوں سے بالکل رعایت نہیں برتیں گے اور عوام کا پیسہ ہر صورت قومی خزانے میں واپس لائیں گے۔