Tag: مراد سعید

  • مجھ سے 7 ارکان قومی اسمبلی نے این آر او مانگا: مراد سعید

    مجھ سے 7 ارکان قومی اسمبلی نے این آر او مانگا: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ مجھ سے 7 ارکان قومی اسمبلی نے این آر او مانگا، ایک اس وقت یہاں اجلاس میں بیٹھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کوئی کیمپ آفس نہیں رکھا، ذاتی گھر میں رہے۔ 2016 میں پہلی دفعہ مجھے اور میرے اہلخانہ کو نشانہ بنایا گیا، میری کوئی ایک تقریر دکھا دیں جس میں کسی کی ذات کو نشانہ بنایا ہو۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ سنہ 2016 میں پختونوں کے شناختی کارڈ کے معاملے کو اٹھایا تھا۔ انہوں نے سیاسی مخالفین کو مخاطب کر کے کہا کہ ان کے خلاف ایک منٹ میں مہم شروع کر سکتا ہوں، کونڈا لیزا رائس کی کتاب لایا تھا تو پیپلز پارٹی کے ایم این نے مجھے گالیاں دیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھ سے پیپلز پارٹی کے 7 ایم این ایز نے این آر او مانگا، 1 اس وقت یہاں بیٹھا ہے۔ ایک ایم این اے نے سڑک کا پیسہ کھا لیا، سڑک نہیں بنائی۔ ان کا سینئر رہنما مجھے گالیاں دینے والے رکن کے خلاف کرپشن کی فائلیں لایا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ میں ان کے 30 لوگوں کے نام لے سکتا ہوں، یہ میرے سر پر بندوق بھی رکھ کر کہیں کہ اسٹیٹس کو کا ساتھ دو تو نہیں مانوں گا۔

  • احتساب کی مد میں کتنے ارب روپے ریکور کیے گئے، مراد سعید نے بتا دیا

    احتساب کی مد میں کتنے ارب روپے ریکور کیے گئے، مراد سعید نے بتا دیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ 11ارب 90 کروڑ احتساب کی مد میں ریکور کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے باعث مستحق خاندانوں کے لیے فی کس 12 ہزار روپے امداد رکھی،مشکل وقت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا۔

    انہوں نے بتایا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بڑے منصوبے شروع کیے، سندھ،جنوبی پنجاب،کے پی میں منصوبوں کو ترجیح دی گئی،اس کے علاوہ سی پیک کے مغربی روٹ پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔

    حکومت کی کفایت شعاری مہم کا ذکر کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس کے اخراجات میں پہلے سال30 کروڑ کی بچت کی گئی جبکہ دوسرے سال18 کروڑ کی بچت کی۔

    وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ 11ارب 90 کروڑ احتساب کی مد میں ریکور کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ مغربی روٹ پر کام شروع کردیا گیا ہے، سندھ،بلوچستان،جنوبی پنجاب کے57 منصوبے ہیں۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں آبادی زیادہ ہے ان کو موٹروے ملنے جا رہا ہے،پورا پنجاب اب موٹر ویز کے ساتھ منسلک ہو جائے گا، جی ٹی روڈ کے علاقوں کو موٹرویز سے منسلک کیا جائے گا۔

  • وزرات مواصلات کی کارکردگی رپورٹ، مراد سعید نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

    وزرات مواصلات کی کارکردگی رپورٹ، مراد سعید نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

    اسلام آباد : وزرات مواصلات نے موجودہ دورحکومت میں کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس میں بتایا گیا کہ مراد سعید نے ریونیو میں35ارب 24لاکھ کا اضافہ کیا اوراخراجات میں کمی کر کے ایک ارب 61 لاکھ بچائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کاہر ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے،  وزرات مواصلات نے موجودہ دور حکومت میں کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

    این ایچ اے کی جانب سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ این ایچ اے کے ریونیو میں 72فیصد کا اضافہ ہوا ، موجودہ دورحکومت میں اب تک ریونیو میں35ارب 24لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی سادگی مہم کی تقلید کی گئی ، اخراجات میں کمی کر کے ایک ارب 61 لاکھ بچائے گئے جبکہ  وزیراعظم کےاحتساب کے منشور پر عمل کیا گیا اور 11  ارب 90 کروڑ 29 لاکھ کی ریکوری کر لی۔

    این ایچ اے کے مطابق قبضہ مافیا سے 4 ارب 11 کروڑ 70 لاکھ کی زمین واگزار کرائی گئی اور جاری ترقیاتی منصوبوں میں بچت سے3 ارب 14 کروڑ بچائے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ این ایچ اے نے نہ صرف جاری منصوبے بروقت مکمل بلکہ ای بیلینگ کا بھی آغاز کیا جبکہ اقدامات سے ادارے کی آئی ایس او سرٹی فکیشن بھی ہوگئی ہے۔

  • سندھ میں راشن کو کسی کو نہیں ملا، بھاشن ضرور ملتا ہے، مراد سعید کا ردعمل

    سندھ میں راشن کو کسی کو نہیں ملا، بھاشن ضرور ملتا ہے، مراد سعید کا ردعمل

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے راشن کا وعدہ کیا جو کسی کے گھر پر نہیں پہنچا، راشن کسی کو نہیں ملتا لیکن بھاشن ضرور ملتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بلاول بھٹو کی نیوز کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں راشن گھر نہ پہنچنے پر لوگ سڑکوں پر آئے جس سے وبا کا خطرہ بڑھا، سندھ حکومت بتائے راشن کا پیسہ کہاں چلا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پچھلے 8 سالوں میں سندھ حکومت کو ساڑھے 5 کھرب روپے صحت کے لیے ملے، اب تک ایسا اسپتال نہیں بنا جس میں آصف زرداری کا علاج ہوسکے۔

    مراد سعید نے کہا کہ لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین دستیاب نہیں ہوتی، کیا کراچی میں ڈاکٹر فرقان کو دینے کے لیے ایک وینٹی لیٹر تک نہیں تھا، سندھ میں اسپتالوں کی انچارج خاتون خود اپنے علاج کے لیے نجی اسپتال گئیں۔

    مزید پڑھیں:  پاکستان میں کرونا زبردستی پھیلایا گیا، بلاول بھٹو زرداری کا الزام

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی وبا میں بھی آپ کو کرپشن کی پڑی ہے، ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے اسپتالوں کو ایڈوانس رقم دی جارہی ہیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ آصف علی زرداری کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔

    جعلی اکاؤنٹس پر گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹس پڑھیں، سارا پیسہ زرداری کے اکاؤنٹ میں گیا، جعلی اکاؤنٹس میں پیسہ آرہا ہے، فرزند زرداری کے خرچے چل رہے ہیں، جعلی اکاؤنٹس میں مزید پیسہ ڈالنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ بیٹھے ہیں۔

    مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم کا پہلے دن سے موقف ہے کرونا کے ساتھ لوگوں کو بھوک سے بھی بچانا ہے، جن کی نوکریاں گئیں وفاقی حکومت نے ان کو 12 ہزار فی خاندان دیا، وفاقی حکومت صوبوں کو 250 وینٹی لیٹرز دے چکی ہے، حکومتی اقدامات کی وجہ سے یومیہ ٹیسٹنگ استعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی۔

  • لاکھوں پاکستانی نوجوانوں  کیلئے روزگار ، مراد سعید نے بڑا اعلان کردیا

    لاکھوں پاکستانی نوجوانوں کیلئے روزگار ، مراد سعید نے بڑا اعلان کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید نے اعلان کیا پاکستان پوسٹ الیکٹرانک آفسز شروع کرنے جارہا ہے، جس سے ڈھائی لاکھ پاکستانیوں کو روزگار ملے گا اور اسی ماہ راولپنڈی میں ایک سو پچاس الیکٹرانک آفسز کام شروع کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان پوسٹ پرعوام کااعتمادبحال ہواہے، حکومت نے خسارے کے شکار اداروں پر خصوصی توجہ دی، پاکستان پوسٹ کی ترقی کیلئے اہم اقدامات کیے گئے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ بی ایل پاکستان میں سب سےبڑابینکنگ نیٹ ورک ہے، حبیب بینک اور پاکستان پوسٹ آفس میں معاہد ہ ہوا ہے ، جس سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی آسانی ہوجائے گی، سیونگ بینک اکاونٹس میں سب سےبڑا کردارپاکستان پوسٹ کاہے

    وفاقی وزیر مواصلات نے کہا 1.5 ٹریلین کی پورے سال میں سرکولیشن کرتے ہیں، پاکستان پوسٹ ایکو سسٹم دینے جارہا ہے، جس سے ڈھائی لاکھ پاکستانیوں کو روزگار ملے گا، رواں ماہ اسلام آباد، پنڈی میں 150الیکٹرانک پوسٹ آفس شروع کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں جو آپ سوچ سکتے ہیں سمجھیں وہ ہوسکتا ہے، میرا سوال تھا کہ کیا پبلک این ٹی ٹی ہمیشہ خسارے میں رہے گی،شفافیت چاہیےتوٹیکنالوجی لانی پڑےگی۔

    مراد سعید نے کہا کہ میں رہوں یانہ رہوں پاکستان پوسٹ نیچےنہیں آئےگا، پاکستان کےلیےلاجسٹک بہت بڑاایشوہے، اسی سال نہ صرف لاجسٹک کا آغاز بلکہ آسانیاں بھی فراہم کریں گے۔

    وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ ہمارا وژن کلیئرتھا، منزل کا پتہ تھا، سیکریٹری کمیونی کیشن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان پوسٹ کو دیکھ کر لگا تھا کہ اس میں پوٹینشل ہے، ہمارامقصد ایک ہی ہے کہ ملکی اداروں کو اوپراٹھانا ہے۔

    مراد سعید نے مزید کہا ایک مردہ ادارےکو 2 سال میں اٹھانا آسان نہیں تھا، پاکستان پوسٹ کی ری برینڈنگ بھی ہوگی، پاکستان پوسٹ کے دفاتر کا منظر بھی تبدیل کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں لوگ پوسٹ مین کوخراج تحسین پیش کررہےتھے، پوراملک لاک ڈاؤن میں تھامگرمشکل میں پاکستان پوسٹ نےساتھ دیا، لاکھوں  پنشنرز کو گھر کی دہلیز پر پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی گئی۔

    وفاقی وزیر نے کہا ڈیجیٹل فرانچائز آفسز کے قیام سے منافع بخش ادارہ بنےگا ، پاکستان پوسٹ کے اقدام سےلاکھوں نوجوانوں کو روزگار ملے گا ، پاکستان پوسٹ صارفین کو ایک ہی پلیٹ فارم پر سہولتیں دینے کیلئے سرگرم ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ کی طرف سے لوجسٹک کمپنی کے قیام کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے، پاکستان پوسٹ لوجسٹک کے میدان میں بھی قدم جمائے گا۔

  • سندھ حکومت انتظامی معاملات میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے: مراد سعید

    سندھ حکومت انتظامی معاملات میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے، انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا پھر کہتے ہیں مجھ سے سوال نہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ فرزند زرداری اور سندھ حکومت سے چند سوالات کرنا چاہتا ہوں، سندھ حکومت انتظامی معاملات میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ سندھ کے ایک وزیر نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو راشن پہنچا دیا، دوسرے نے کہا 3 لاکھ، تیسرے نے کہا ساڑھے 5 لاکھ لوگوں کو راشن دیا۔ کسی کو معلوم نہیں راشن کے نام پر کروڑوں روپے کہاں گئے۔

    انہوں نے کہا کہ 550 ارب روپے کا حساب لیں تو آپ گالیاں دینا شروع کر دیتے ہیں، سوال پوچھنے پر ٹی وی چینل کو گالیاں دینا شروع کر دیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 550 ارب صحت پر لگتے تو کیا لاڑکانہ میں بچے کتے کے کاٹے سے مرتے، ہم کہتے ہیں لاڑکانہ اور سندھ کتوں کی زد میں ہیں تو آپ گالیاں دیتے ہیں، صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے آپ کو جواب دینا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کی جان بچانے کے لیے وینٹی لیٹر کیوں نہیں دیا گیا، سندھ کے اسکولوں میں بچوں کے بجائے کتے اور گدھے کھڑے ہیں۔ نہ اسکول میں سہولتیں اور نہ اسپتال میں انتظامات، 550 ارب کہاں خرچ کردیے؟

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ آپ کہتے ہیں کہ مجھ سے سوال پوچھنے کی ہمت کون کرے گا، بلاول کے والد نے بھی کہا تھا نیب کون ہوتا ہے جو مجھ سے سوال کرے، کیا آپ خود کو فرعون سمجھتے ہیں یا سندھ کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ کراچی جیسے شہر کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا پھر کہتے ہیں مجھ سے سوال نہ کریں، ہم آپ کے غلام نہیں یا سندھ کابینہ میں نہیں جو آپ سے سوال نہ کریں۔ تھر کے بچوں کی اموات کے ذمہ دار آپ ہیں اس کا جواب دینا ہوگا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو دھمکانے کی ایک ہی وجہ ہے پیسہ سندھ کی ترقی پر نہیں لگا، سندھ کی ترقی پر لگنے والا سارا پیسہ زرداری کے فیک اکاؤنٹ میں چلا گیا، سندھ میں راشن کا پیسہ غائب، گندم اور آٹا غائب، اسکولز میں فرنیچر غائب، اسپتالوں سے وینٹی لیٹرز غائب ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے کہتا ہوں 128 صفحات کی جے آئی ٹی رپورٹ پڑھ لیں، سب کو پتہ چل جائے گا مراد علی شاہ زرداری کی کرپشن کا سہولت کار کیسے بنا۔

  • بزرگوں کیلئے گھر کی دہلیز پر پنشن ، مراد سعید نے مثال قائم  کردی

    بزرگوں کیلئے گھر کی دہلیز پر پنشن ، مراد سعید نے مثال قائم کردی

    اسلام آباد : پاکستان پوسٹ کے "ڈاکیا” نے 2 روز میں 2 لاکھ 72 ہزار بزرگوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر پنشن پہنچادی ، اقوام متحدہ کی جانب سے بھی پاکستان پوسٹ کے اقدام کی تعریف کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بحرانی کیفیت میں قومی خدمت کا ریکارڈ قائم کرنے والوں میں ایک اور نام کا اضافہ ہوگیا، پاکستان پوسٹ کا "ڈاکیا” امانت، دیانت، بہادری اور ایثار کا بے مثال نمونہ بن کر ابھرنے لگا۔

    پاکستان پوسٹ کے "ڈاکیا” نے 2 روز میں 2 لاکھ 72 ہزار بزرگوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر پنشن پہنچائی، پنشن وصولی کے وقت نہایت جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

    بزرگ شہریوں نے وزیراعظم عمران خان، وزیر مراد سعید اور پاکستان پوسٹ کے "ڈاکیے” کو دعائیں دی، 13 لاکھ پنشنرز کو واجبات کی تقسیم کیلئے ہفتے کے روز بھی ڈاکیے میدان میں موجود ہیں۔

    وزیر مراد سعید بھی سیکرٹری پوسٹل سروسز اور دیگر سینئر افسران کے ہمراہ نگرانی کر رہے ہیں۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے بھی پاکستان پوسٹ کے اقدام کی زبردست تحسین پیش کیا گیا ، عالمی پوسٹل یونئین کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نمایاں تشہیر کی گئی۔

    وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ نہایت کٹھن حالات میں بزرگ شہریوں کی امانتوں کی محفوظ ترسیل بڑا ٹاسک تھا، ملک بھر میں پنشن کی تقسیم کاعمل کامیابی سے جاری ہے۔

    مراد سعید پنشن کی تقسیم کا بیڑہ اٹھانے والے پاکستان پوسٹ کے کیش ملازمین حقیقی ہیروز ہیں، اپنے ان ہیروز کی مدد سے وقت مقررہ میں 13 لاکھ بزرگوں تک پنشن کی تقسیم کا عمل کامیابی سے مکمل کریں گے۔انشاءاللہ

    خیال رہے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ گھر کی دہلیز پر پنشن پہنچانے کے عمل کا آغاز کیا گیا تھا، وزیراعظم کی ہدایت پرپاکستان پوسٹ 13 لاکھ افرادکوپنشن گھرپرپہنچائے گا۔

    وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا تھا کہ اپنے بزرگ پنشنرز کی صحت وسلامتی کا پورا احساس ہے، اپنے بزرگ شہریوں کی سلامتی کی خاطر پنشن کی دہلیز پر تقسیم کا ذمہ لیا۔

  • کورونا وائرس ، مراد سعید  نے پنشنرز کی بڑی مشکل آسان کردی

    کورونا وائرس ، مراد سعید نے پنشنرز کی بڑی مشکل آسان کردی

    اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ گھر کی دہلیز پر پنشن پہنچانے کے عمل کا آغاز ہوگیا ، وزیراعظم کی ہدایت پرپاکستان پوسٹ 13 لاکھ افرادکوپنشن گھرپر پہنچائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنشنرز کو کورونا سےبچانے کےلیےپاکستان پوسٹ میدان میں آگیا، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ گھر کی دہلیز پر پنشن پہنچانے کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔

    وزیراعظم کی ہدایت پرپاکستان پوسٹ 13 لاکھ افرادکوپنشن گھرپرپہنچائےگا، وفاقی وزیر مراد سعید واجبات کی محفوظ ترین ترسیل کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ فیلڈ اسٹاف کا حوصلہ بڑھانے کیلئے 20 اور 21 گریڈ کے افسران بھی میدان میں ہیں۔

    خیال رہے عمومی طور پر پنشن کی تقسیم کا عمل ہر ماہ 2 تاریخ سے شروع کیا جاتا ہے تاہم پاکستان پوسٹ کی بدولت 2 کی بجائے 24 تاریخ سے پنشن کی تقسیم کاعمل شروع کردیا گیا ہے۔

    وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ اپنے بزرگ پنشنرز کی صحت وسلامتی کا پورا احساس ہے، اپنے بزرگ شہریوں کی سلامتی کی خاطر پنشن کی دہلیز پر تقسیم کا ذمہ لیا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ عموماًپنشن وصولی کےلیے پنشنرز پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں، بزرگ پنشنرز کو قطاروں میں کھڑا ہونے کی زحمت بھی اٹھاناپڑتی ہے،خطرے سے دوچار کئے بغیربزرگوں کو امانتیں پہنچانے کا بیڑہ اٹھایا ہے، اللہ کریم کی نصرت سے اپنا ٹاسک کامیابی سے مکمل کریں گے۔

    یاد رہے وزیر مواصلات مراد سعید نے 13لاکھ پنشنرز کو ان کی پنشن گھرکی دہلیز تک پہنچانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بزرگوں کو پنشن کی وصولی کیلئےخطرے میں نہیں ڈالیں گے۔

  • کرونا وائرس ، مراد سعید کا پنشنرز کے لئے بڑا اعلان

    کرونا وائرس ، مراد سعید کا پنشنرز کے لئے بڑا اعلان

    اسلام آباد : وزیر مواصلات مراد سعید نے پاکستان پوسٹ کے 13لاکھ پنشنرز کو ان کی پنشن گھرکی دہلیز تک پہنچانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا بزرگوں کو پنشن کی وصولی کیلئےخطرے میں نہیں ڈالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ نے ضعیف شہریوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنےکیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے 13لاکھ پنشنرز کو واجبات گھروں کی دہلیز تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    مراد سعید کا کہنا ہے کہ بڑی عمر کے لوگوں کےلئےکوروناوائرس نہایت مہلک ہے، بزرگوں کو پنشن کی وصولی کیلئےخطرے میں نہیں ڈالیں گے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 13 لاکھ پنشنرز کو ان کی پنشن گھرکی دہلیزتک پہنچائیں گے، پنشن کی تقسیم کیلئےتمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

    خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 458 ہو گئی ہے، وائرس سے مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق جب کہ 5 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    خیبرپختونخواہ میں دوہلاکت ہوئی جبکہ آج کراچی کے نجی اسپتال میں ایک مریض دم توڑگیا، کراچی میں انتقال کرنے جانے والے مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں تھیں، اس کی عمر ستتر سال تھی۔

    پنجاب میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد اٹھہتر، بلوچستان میں اکیاسی ، کے پی میں تئیس اور اسلام آباد میں سات ہوگئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں بارہ اور آزاد کشمیرمیں ایک مریض قرنطینہ میں زیرعلاج ہے۔

  • مراد سعید کا بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل

    مراد سعید کا بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ سندھ میں سوال پوچھنے پر صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فرزند زرداری کی گفتگو سے سیاست پر ان کی ترجیحات کا پتہ چلتا ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ سندھ کا حال دیکھیں تو حادثاتی چیئرمین کی سیاست کے مستقبل کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے، سندھ میں سوال پوچھنے پر صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فرزند زرداری کے منہ سے بھارت کے خلاف ایک لفظ نہیں نکلتا، بھارتی مظالم پر مذمت کا ایک لفظ تک سنائی نہیں دیتا۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول کو وزیراعظم عمران خان کا کشمیر کا مقدمہ لڑنا، مودی کو بے نقاب کرنا برا لگا، بلاول کو اتنا برا لگا کہ خود ہی اعتراف کر کے ان کا ترجمان بن گیا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ فرزند زرداری نے جعلی اکاؤنٹس،کرپشن کے پیسے کا جواب نہیں دیا، تھر میں بھوک سے اموات، اسپتالوں کی حالت زار کا جواب نہیں ملا۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے، لاڑکانہ میں کتوں کے راج پر گہری تشویش ہے۔